وزیراعظم آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے پُرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا مگر صورت حال مختلف ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے پُرتشدد مظاہرے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس میں تین اہلکار شہید جبکہ دس زخمی ہوئے ہیں۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں مختلف علاقوں سے آئے لوگ شامل ہیں، اگر یہ صرف کشمیر کے لوگ ہوتے تو شاید احتجاج اس طرح نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، آئیں اور بات چیت کریں، حکومت مظاہرین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے گی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اس سے قبل ستمبر عوامی ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد مطالبات تسلیم کرلیے تھے مگر اس کے باوجود انہوں نے احتجاج کا اعلان کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عوامی ایکشن کمیٹی نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ
وزیراعظم ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز، وفاقی وزراء شریک تھے۔
مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹرز شریک تھے۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرلیاذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان میں اسمبلی کی نشستیں بڑھانےکی تجویز پر حکومت نے وقت مانگ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کےحق میں ووٹ کی درخواست کی، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی ہدایت اللّٰہ اور سینیٹر ارباب عمر فاروق بھی عشائیے میں شریک تھے۔
بعد ازاں عشائیے کے بعد اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز وزیراعظم ہاؤس سے واپس روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم نے سینیٹ میں اتحادی ارکان کو کل صبح ناشتے پر بھی مدعو کیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے کل اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتے کا اہتمام کیا جائے گا۔