ایک سال میں موٹرویز، ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں 100 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکسز میں ایک سال کے دوران 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دستاویزات کے مطابق مالی سال 25-2024 میں ٹول کلیکشن 64 ملین روپے سے زائد رہی جبکہ گزشتہ سال 24-2023 میں یہ 32 ملین روپے سے زائد تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق ہائی ویز سے حاصل ہونے والا ٹول 17 ملین سے بڑھ کر 34 ملین روپے سے زائد اور موٹرویز سے حاصل ہونے والا ٹول 14 ملین سے بڑھ کر 29 ملین روپے سے زائد ہو گیا ہے۔
ویڈیو: لاہور میں پولیس سٹیشن سے چند قدم کے فاصلے پر بڑا ڈاکہ، کپڑوں کی دکان سے سوا تین کروڑ روپے لوٹ لیے گئے
دستاویز کے مطابق صوبہ پنجاب میں ٹول ٹیکس میں 84 فیصد اضافہ ہوا، سندھ میں 117 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خیبر پختونخوا میں 92 فیصد جبکہ بلوچستان میں 81 فیصد اضافہ سامنے آیا، سرکاری اداروں، ایمبولینسز، پولیس گاڑیوں اور فائر بریگیڈ کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ملین روپے سے زائد فیصد اضافہ کے مطابق
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔