نئی دہلی:۔ بھارت نے آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مظاہرے وہاں کے عوام پر پاکستانی فورسز کے مظالم اور وسائل کی لوٹ مار کا نتیجہ ہیں۔

جمعہ کو نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت اس صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے “زیر قبضہ” جموں و کشمیر میں مظاہروں کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں عام شہریوں پر پاکستانی فورسز کے مظالم کا ذکر ہے۔

رندھیر جیسوال نے دعویٰ کیا کہ یہ مظاہرے پاکستان کے جابرانہ رویے اور ان علاقوں سے وسائل نکالنے کی پالیسی کا فطری نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان علاقوں پر “غیر قانونی قبضہ” کیے ہوئے ہے اور وہاں انسانی حقوق کی “ہولناک خلاف ورزیاں” جاری ہیں۔

بھارتی ترجمان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان ان خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھی اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں سرگرم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مخالفین اس پر بھارت نواز ہونے کا الزام لگاتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ اس احتجاج سے بھارت کو فائدہ پہنچے گا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

صہیونیت دنیا بھر کیلئے واحد حقیقی خطرہ ہے، وینزویلا

وینزویلا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیت، ایک استعماری و نسل پرستانہ نظریہ ہے کہ جو بین الاقوامی قانون اور انسانی وقار کی منظم طریقے سے خلاف ورزیاں کرتا ہے اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کی وزارت خارجہ نے غزہ کو امداد پہنچانے کے لئے روانہ صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر قابض اسرائیلی رژیم کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ونزویلا کی وزارت خارجہ نے تاکید کی کہ ہم صمود فلوٹیلا کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کی بزدلانہ بحری قزاقی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ المیادین کے مطابق ونزویلا کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ انسانی امداد کی ناکہ بندی؛ وحشیانہ صیہونی جنگ اور نہتے فلسطینی عوام کی نسل کشی کو دوسرے طریقوں سے جاری رکھنے کا ایک دیدہ دانستہ ذریعہ ہے کہ جس کا مقصد ایک وسیع انسانی آبادی کو بھوکا مار کر تباہ کر ڈالنا ہے۔ وینزویلا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی امن کے لئے واحد حقیقی خطرہ صہیونیت ہے کہ جو ایک استعماری و نسل پرستانہ نظریہ ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون اور انسانی وقار کی منظم طریقے سے خلاف ورزیاں بھی کرتا ہے۔ ونزویلا کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم فلسطین کے بہادر عوام اور انسانیت کے چراغ کو روشن رکھنے کے لئے اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈال دینے والوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جی7 ممالک کی جانب سے ایران پر پابندیوں کی بحالی کا مطالبہ، ایرانی وزارتِ خارجہ کا شدید ردعمل
  • بھارت آزاد کشمیر پر الزام تراشی کی بجائے اقوام متحدہ قراردادوں کی پاسداری کرے: پاکستان
  • آزاد کشمیر پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد، بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے، وزارت خارجہ
  • پاکستان کشمیری عوام کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے؛دفتر خارجہ
  • طالبان کے وزیرِ خارجہ کا اگلے ہفتے بھارت کا دورہ
  • کیا آزاد کشمیر کے عوام پاکستان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں؟
  • حکومت کی مذاکراتی پیشکش مسترد، آزاد کشمیر میں احتجاج شدت اختیار کر گیا
  • صہیونیت دنیا بھر کیلئے واحد حقیقی خطرہ ہے، وینزویلا
  • آج عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج کے دوران تین پولیس اہلکار شہید ہوئے، وزیراعظم آزاد کشمیر