data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسکاٹ لینڈ کے علاقے آئزل آف اسکائی میں سائنس دانوں نے ایک ایسی حیرت انگیز دریافت کی ہے جس نے جانوروں کی ارتقائی تاریخ کے بارے میں نئے دروازے کھول دیے ہیں۔

ماہرین نے یہاں ایک ایسے قدیم جاندار کے فوسل دریافت کیے ہیں جو نہ مکمل طور پر سانپ تھا اور نہ ہی چھپکلی ، بلکہ ان دونوں کے ملاپ جیسی ایک نایاب مخلوق تھی۔ اس مخلوق کا سائنسی نام Breugnathair elgolensis رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ’جعلی سانپ‘۔

تحقیقات کے مطابق یہ جاندار تقریباً 167 ملین سال قبل مڈل جراسک دور میں زمین پر موجود تھا۔ اس کے دانت اور جبڑا سانپ کی طرح خمیدہ اور شکار کے لیے موزوں تھے جب کہ اس کا جسمانی ڈھانچہ چھپکلی جیسا تھا، یعنی مکمل ٹانگوں کے ساتھ۔ دماغی ساخت اور جسمانی تناسب بھی چھپکلیوں سے ملتا جلتا تھا، لیکن اس میں وہ ابتدائی خصوصیات موجود تھیں جو بعد میں سانپوں میں نمایاں ہوئیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس نظریے کو مضبوط کرتی ہے کہ سانپوں کے اجداد ایسے ہی جاندار ہوسکتے تھے جن کے جبڑے اور دانت تو سانپوں کی طرح تھے مگر جسم ابھی چھپکلیوں جیسا تھا۔ اس طرح کی دریافتیں واضح طور پر بتاتی ہیں کہ سانپ اور چھپکلی کے درمیان ارتقائی فرق ایک دم سے نہیں بلکہ رفتہ رفتہ پیدا ہوا۔

ماہرین کے مطابق اس مخلوق کی دریافت نہ صرف سانپوں کی ابتدا کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ ارتقائی عمل کی ایک اہم کڑی بھی ہے، جو بتاتی ہے کہ قدرت کس طرح لاکھوں سال میں مختلف جانداروں کو نئی شکلوں میں ڈھالتی رہی ہے۔

اس فوسل نے سائنس دانوں کے درمیان ایک نیا تحقیقی باب کھول دیا ہے، جس میں وہ سانپوں اور چھپکلیوں کے مشترکہ اجداد کے بارے میں مزید سراغ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مشہور مینکور ہرم مصر میں خفیہ راستے کا انکشاف

مصر(ویب ڈیسک)ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر کے مشہور اہرامِ میں سے ایک میں داخلے کا خفیہ راستہ ڈھونڈ نکالا۔

گِزا میں موجود تین مرکزی اہرام میں سب سے چھوٹے مینکور ہرم سے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کو 4550 برس قبل مینکور کے فرعون کے لیے بنایا گیا تھا۔

سائنس دانوں کا کافی عرصے سے یہ ماننا رہا ہے کہ اس ہرم میں ممکنہ طور پر کوئی اور راستہ بھی ہے۔ تاہم، محققین کی ایک ٹیم نے اب ایک ایسا ثبوت حاصل کیا ہے جو ان کے خیال کو بالآخر حقیقت ثابت کر سکتی ہے۔

مارین نے ہائی ٹیک ریڈار اور الٹرا ساؤنڈ استعمال کرتے ہوئے ہرم کی مشرقی جانب کچھ حیران کن اشارے دریافت کیے ہیں۔ دریافت کردہ اشاروں میں مشرقی پہلو کے نیچے دو خالی جگہیں ہیں۔

ان جگہوں میں زبردست طریقے سے پالش کیے گئے پتھر پائے گئے ہیں جو کہ قریباً چار میٹر بلند اور چھ میٹر چوڑے ہیں۔

اس طرح کے پھتر اگر کسی دوسری جگہ پائے گئے ہیں تو وہ اس ہرم کے شمالی طرف موجود مرکزی داخلے پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قاضی احمد،پرانی دشمنی کا شاخسانہ ،نوجوان قتل
  • مقبوضہ فلسطین میں دریافت شدہ قدیم پیالے میں چھپی کائناتی رموز کیا ہیں؟
  • مشہور مینکور ہرم مصر میں خفیہ راستے کا انکشاف
  • وفاقی آئینی عدالت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنیکا فیصلہ
  • وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ
  • افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 70فراد ہلاک
  • اسلام آباد ائرپورٹ :تھائی لینڈ جانے والا مسافر آف لوڈ
  • آئر لینڈ: 2 گاڑیوں میں ٹکر، خواتین سمیت 5 افراد ہلاک
  • کراچی: میمن گوٹھ میں باڑے میں آتشزدگی: لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک  
  • کراچی: میمن گوٹھ میں باڑے میں آتشزدگی: لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک