عمران خان کی 73 ویں سالگرہ: تقریب میں ہزاروں ا فراد شریک
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سرپرست اعلیٰ عمران خان کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر سندھ بھر کے شہروں میں یوم عمران خان منایا گیا۔ کراچی میں مرکزی تقریب ملینیم مال کے قریب منعقد ہوئی، جہاں شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں پہنچیں، تقریب میں ہزاروں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب رات گئے تک جاری رہی اور جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ یوم عمران خان کی تقریبات حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن کے چھوٹے بڑے دیگر شہروں میں بھی منعقد ہوئیں۔ کارکنان نے عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مختلف مقامات پر دعائیہ اجتماعات کا اہتمام کیا گیا، جن میں ان کی صحت اور طویل عمر کیلیے دعائیں کی گئیں۔ ان تقریبات میں فلسطین اور کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی بھی کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج قوم یوم عمران خان کو یوم وفا کے طور پر منا رہی ہے۔ عمران خان عالم اسلام کے عظیم لیڈر ہیں۔ اگر وہ قید میں نہ ہوتے تو اسرائیل کو غزہ کے نہتے مسلمانوں پر ظلم کی جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ قوم قائداعظم کے مؤقف پر قائم ہے اور اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سخت ترین حالات میں رکھا گیا ہے، انہیں مکمل طور پر تنہا کر دینا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوری شدہ مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والوں نے معیشت تباہ کر دی، مہنگائی، بیروزگاری میں اضافہ ہو چکا ہے، بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ختم ہو چکی ہے، اظہار رائے پر پابندیاں عاید کر دی گئی ہیں، قوم کو اپنے حقوق کیلیے میدان میں آنا ہوگا اور عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ بننا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جلد رہا ہوں گے اور فلسطین، کشمیر اور قوم کا مقدمہ خود لڑیں گے۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے جیل میں رہ کر جو تکلیفیں برداشت کیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ ان کی قربانیوں نے چور حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سابق ایم این اے فہیم خان نے کہا کہ ملک میں اسرائیل نواز عناصر سرگرم ہیں اور عمران خان کو ایک منظم سازش کے تحت پابند سلاسل کیا گیا ہے تاکہ اسرائیل کو تسلیم کیا جا سکے لیکن قوم اب سب کچھ جان چکی ہے اور کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ شرکاء نے زوردار نعرے بازی کی اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عمران خان کی اسرائیل کو
پڑھیں:
زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہزاروں کیسز سپریم کورٹ سے آئینی عدالت منتقل
وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیے گئے۔
ذرائع نے کہا کہ آرٹیکل 184/3 کے مقدمات اور نظرثانی درخواستیں آئینی عدالت کو منتقل کیا گیا،
اس کے علاوہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹس کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں بھی منتقل کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کو منتقل ہونے والے مقدمات کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے، سپریم کورٹ میں اس وقت 56 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔