بگرام ایئربیس کسی صورت امریکا کے حوالے نہیں کریں گے،افغان طالبان
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-01-14
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان حکومت نے بگرام فضائی اڈے کو امریکا کے حوالے کرنے کے صدر ٹرمپ کے مطالبے کو بے جا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ انہوں نے بگرام کی واپسی کی خواہش کو غیر حقیقی اور جارحانہ قدم قرار دیتے ہوئے امریکا سے’’حکمت اور حقیقت پسندی‘‘ پر مبنی رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان طالبان نے بگرام ائربیس کو حوالے کرنے کے امریکی صدر کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ افغانستان کی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے،امریکا دوحا معاہدے کا احترام کرے جو افغان سرزمین اور قومی سلامتی کی ضمانت دیتا ہے۔ طالبان حکومت کی وزارت دفاع نے امریکا کو یاد دلایا کہ آپ نے دوحا معاہدہ (2020) میں اندرونی مداخلت نہ کرنے اور افغان سرزمین کا احترام کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے انکشاف کیا کہ امریکا کے ساتھ افغانستان میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر بات چیت جاری ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات کی تردید یا تصدیق نہیں کہ بگرام ائربیس کی حوالگی کے لیے امریکی حکومت نے باضابطہ تحریری درخواست کی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون بند
سٹی 42 : شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم ون بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم۔ون پشاور ٹال پلازہ سے رشکئی تک بند کردی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
ترجمان موٹروے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔