مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، رانا ثنااللہ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہباز شریف خود وزارت عظمیٰ مریم نواز کے حوالے کریں گے، لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ شہباز شریف کارکردگی کے بنیاد پر آئندہ بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں، مریم نواز کی مخالفین پر پھر تنقید
انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ اس وقت ہوگا جب مسلم لیگ ن سمجھے گی کہ اب پارٹی کی اگلی نسل کو آگے آنا ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے، اور دنوں اطراف سے لفظی گولہ باری ہو رہی ہے۔
حال ہی میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی ایک پریس کانفرنس کے بعد مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، ہر مسئلے کا حل بی آئی ایس پی نہیں۔
مریم نواز کے اس بیان کے بعد پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا، اور مریم نواز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا، لیکن وزیراعلیٰ پنجاب معافی مانگنے کے بجائے بیان پر بیان دے رہی ہیں۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی آمنے سامنے ہیں، تاہم دونوں اطراف سے کچھ سینیئر رہنما کہہ رہے ہیں کہ اب سیز فائر ہو جانا چاہیے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی طلب کرکے ہدایت کی ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات حل کرائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے پر اتفاق
رانا ثنااللہ کا بھی اس معاملے پر کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو آصف زرداری جبکہ مریم نواز کو نواز شریف اور شہباز شریف سمجھا سکتے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں ضرور ہیں، لیکن دشمن نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تیاری رانا ثنااللہ شہباز شریف مریم نواز ن لیگ پی پی کشیدگی وزیراعظم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تیاری رانا ثنااللہ شہباز شریف مریم نواز ن لیگ پی پی کشیدگی وی نیوز رانا ثنااللہ پیپلز پارٹی شہباز شریف مسلم لیگ ن مریم نواز اور پیپلز
پڑھیں:
مریم نواز اور بلاول بھٹو نے میڈیا کو ایک نیا موضوع دیا ہے، رانا ثناء اللہ
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ کہ چیئرمین پی پی کی پریس کانفرنس کے بعد بات شروع ہوئی تھی، ان کی تجاویز سے وزیراعلیٰ پنجاب نے اتفاق نہیں کیا تھا، دونوں ہی اپنی پارٹیوں کے لیڈر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو نے میڈیا کو ایک نیا موضوع دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے بعد بات شروع ہوئی تھی، بلاول کی تجاویز سے مریم نواز نے اتفاق نہیں کیا تھا، بلاول بھٹو اور مریم نواز دونوں اپنی پارٹیوں کے لیڈر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف واپس آکر صدر آصف علی زرداری سے بات کریں گے، جب وزیراعظم بات کریں گے تو معاملہ حل ہو جائے گا، اس معاملے میں میاں نوازشریف، شہباز شریف، آصف زرداری مداخلت کر سکتے ہیں
۔ مشیر وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف سے پریس کانفرنس ہوگی تو دوسری طرف سے بھی ہوگی، اب میڈیا کو نیا موضوع ملا ہے ورنہ پہلے تو اڈیالہ جیل سے متعلق ہی باتیں ہوتی تھیں، مریم نواز اور بلاول بھٹو نے میڈیا کو ایک نیا موضوع دیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جھٹکے آتے رہیں گے لیکن یہ نظام چلے گا، سیلاب زدگان کو تو ہم نے مہمان بنایا ہوا ہے۔