ادارہ جاتی تاخیر برداشت نہیں، نجکاری عمل کی خود نگرانی کروں گا، وزیرِاعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری پر اہم اجلاس ہوا، جس میں 24 میں سے 15 اداروں کی نجکاری سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
وزیرِاعظم نے ہدایت دی کہ نجکاری کے عمل میں قومی مفاد، شفافیت اور اداروں کی پیشہ وارانہ استعداد میں بہتری کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں اور سرکاری اداروں کی اندرونی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ ادارہ جاتی تاخیر یا سرخ فیتے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور وہ خود نجکاری کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد چیمہ، اویس لغاری، بلال اظہر کیانی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نجکاری وزیراعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نجکاری وزیراعظم محمد شہباز شریف اداروں کی
پڑھیں:
وزیراعظم سے شرجیل میمن کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر برائے اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔