کراچی سے روانہ ہونے والی5پروازیں منسوخ اور 2تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی5پروازیں منسوخ اور 2تاخیر کا شکارہوگئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324،کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانیو الی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے لاہورجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔ کراچی سے دبئی جانیوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 110تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ لاہور جانیو الی ایئربلو کی پرواز پی اے 402چارگھنٹے تاخیر ہوگئی ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی پرواز پی کراچی سے
پڑھیں:
کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
ویب ڈیسک : کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کی پاور وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کو بروقت اقدامات کر کے بجھا دیا گیا۔
ملت ایکسپریس چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کراسنگ کے دوران پاور وین کے پہیوں سے دھواں نکلنے کا انکشاف ہوا جس پر اسٹیشن ماسٹر افتخارِ احمد گجر نے فوری طور پر ٹرین کو روک دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی آمد؛ وزیر داخلہ سندھ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی
جس کے بعد ملت ایکسپریس کی اخری بوگی کو پاور وین کو ٹرین سے علیحدہ کر دیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق اسٹیشن ماسٹر حاضر دماغی کا مظاہرہ نہ کرتے تو بہت نقصان ہوسکتا تھا۔