Express News:
2025-11-24@13:34:31 GMT

سام سنگ کے ’ٹرائی-فولڈ‘ سے متعلق دلچسپ انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنا پہلا سہ جہتی (ٹرائی-فولد) اسمارٹ فون رواں برس متعارف کرانے جا رہی ہے لیکن کمپنی کی جانب سے ابھی تک تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

البتہ، KIPRIS میں شائع ہونے والے پیٹنٹ ڈاکیومنٹ میں گلیکسی زی ٹرائی فولڈ نامی فون کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹرائی-فولڈ میں تین بیٹریاں دی جائیں گی۔

ڈاکیومنٹ کے مطابق چونکہ یہ ایک ٹرائی-فولڈنگ اسمارٹ فون ہے، اس میں تین خانے ہوں گے اور ہر خانے میں ایک بیٹری سیل ہوگا۔

دیے گئے ٹرائی فولڈ کے خاکے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب سے چھوٹی بیٹری ٹی 1 اس خانے میں ہے جس میں تین ریئر کیمرا ہیں جبکہ دوسری بڑی بیٹری ٹی 3 اس خانے میں ہے جس میں کوور ڈسپلے ہے۔ سب سے بڑی بیٹری ٹی 2 اس خانے میں ہے جو ٹرائی فولڈ کے فولڈ ہونے پر درمیان میں آتا ہے۔

شائع کیے گئے دستاویز میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انفرادی یا مجموعی طور پر بیٹری کی کپیسٹی یا چارجنگ اسپیڈ کیا ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹرائی فولڈ

پڑھیں:

ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

راولپنڈی(نیوزڈیسک)ٹرائی نیشن سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور اسپنر عثمان طارق کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا۔

فاسٹ باؤلر سلمان مرزا اور اسپنر ابرار احمد کو زمبابوے کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا ہے۔پاکستان کی پلیئنگ الیون

سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر، عثمان طارق اور نسیم شاہ بھی فائنل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فواد خان نے لاہور کی سردیوں میں صدف سے محبت کا دلچسپ انکشاف کر دیا
  • صارفین کے مطالبے پر یوٹیوب میں میسجنگ فیچر کی دوبارہ واپسی
  • ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان زمبابوے کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
  • ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ڈی جی خان، این اے 185 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ آج ہو گی، مقابلہ دلچسپ ہونے کی توقع
  • ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7وکٹوں سے شکست دے دی
  • ٹرائی نیشن سیریز: تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کو 129رنزکا ہدف دے دیا
  • ٹرائی نیشن سیریز: شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار
  • ’’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بنوں گی‘‘ ایکس صارف خاتون کا جواد احمد کے بیان پر دلچسپ تبصرہ 
  • ’کابینہ میں 9 لوٹے ہیں‘ فاروق حیدر و انوار الحق میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ