سینیٹر پرویز رشید نے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے کوشش کرنے کی اپیل کر دی۔

پرویز رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے کی کارروائی کے لیے سیاسی حمایت کی ضرورت ہوتی ہے، سیاسی حمایت صوبائی حکومت سے ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر دہشت گردوں کی سہولت کار ہو تو کارروائی کے مقدس فریضے کو سرانجام نہیں دیا جا سکتا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہدا کی ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں کو کیا جواب دیں گے کہ ہم نے دہشت گردی کے سہولت کاروں کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نامزد وزیر اعلیٰ کا نعرہ تھا عمران نہیں پاکستان نہیں، وہ تو ایسا وزیر اعلیٰ چن کر لائے ہیں جو پاکستان پر حملہ آور ہوتا ہے، ایسے شخص کو وزیر اعلیٰ بننے سے روکنا ہمارا فرض ہے، ن لیگ اور خیبر پختونخوا کی جمہوری جماعتوں کو اس فتنے کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پرویز رشید وزیر اعلی

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے ارکان کے پی اسمبلی سے سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کیلئے حلف لے لیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی نے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کا حلف اٹھا لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی، جہاں ان سے سہیل آفریدی کے حق میں ووٹ دینے کا حلف لیا گیا۔

صوبائی صدر جنید اکبر نے بتایا کہ بیرونِ ملک موجود 9 ارکان بھی واپس پہنچ چکے ہیں، اور تمام ارکان بانیِ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔

نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کامیابی کے بعد اسمبلی فلور پر اپنی پہلی تقریر میں بانیِ پی ٹی آئی کے مؤقف کو ہی اپنا مؤقف بناؤں گا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • نومنتخب وزیر اعلیٰٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کون ہیں؟
  • سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ، اپوزیشن ارکان نے ایوان سے احتجاجاً واک آئوٹ کیا
  • سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب
  • سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ منتخب
  • پی ٹی آئی اراکین سے سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کاحلف
  • پی ٹی آئی کے ارکان کے پی اسمبلی سے سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کیلئے حلف لے لیا گیا
  • کے پی کے میں نامزد وزیرِ اعلیٰ کامیاب نہیں ہونا چاہیے: رانا تنویر
  • وزیراعلیٰ کے انتخاب میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، نامزد اُمیدوار سہیل آفریدی
  • مریم نواز نے اپنی کارکردگی پر اٹھتے سوالوں کا جواب دے کر فرض ادا کیا، سینیٹر پرویز رشید