لاہور: اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس کی بندش کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
دوسری جانب مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث دوسرے روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔
راستوں کی بندش کے باعث جڑواں شہروں میں تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں جبکہ ایکسپریس وے، فیض آباد اور آئی جی پی روڈ بھی مکمل طور پر بند ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والا فیض آباد انٹرچینج بھی سیل ہے۔ کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی تاحال سیل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی تھی۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق راستوں کی بندش کی وجہ سے اسکولوں میں چھٹی دی گئی تھی۔
علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے ایل ایل بی کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی اور اسلام آباد کے کچھ راستے کھل گئے، موبائل انٹرنیٹ سروس جزوی بحال
فائل فوٹوجڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیسرے روز بھی متعدد سڑکیں بند ہیں، جبکہ کچھ راستے کھول دیے گئے ہیں، تاہم موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث تیسرے روز بھی معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں، مختلف شاہراہوں اور داخلی راستوں کی بندش کے سبب شہریوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بدستور تاحکم ثانی معطل ہے۔
راولپنڈی کے اندرون شہر رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے ملحقہ علاقوں کی گلیوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، تاہم راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہیں تاحال بند ہیں، مری روڈ، فیض آباد، ایکسپریس وے اور آئی جے پی روڈ تاحال بند ہے۔
مری روڈ کے اطراف کاروباری مراکز اور ہوٹل بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی ایئرپورٹ جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں برقرار ہیں، جس کے باعث شہر میں پیدل چلنے کے راستے بھی بند ہیں، راستوں کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اسپتالوں تک پہنچنا بھی مشکل ہوگیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 موٹروے لاہور تا اسلام آباد ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، جس کے بعد ٹریفک کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
اسلام آباد ایکسپریس وے بھی ٹریفک کے لیے جزوی کھول دی گئی، نائنتھ ایونیو سے ڈبل روڈ کو ملانے والا راستہ بھی جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی کی جانب سے فیض آباد جانے والا راستہ تاحال بند ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔