پرتشدد احتجاج سے 112 پولیس اہلکار زخمی، کئی لاپتا — ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
لاہور میں جاری مذہبی جماعت کے احتجاج نے صورتحال کو سنگین کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ احتجاج کے دوران پولیس کے 112 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ متعدد اہلکار لاپتا بھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس ایسی ویڈیوز اور اطلاعات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مظاہرین نے کچھ اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، اور مظاہرین جو کچھ بھی ہاتھ میں آتا ہے، اسے تباہ کرتے جا رہے ہیں۔
فیصل کامران نے الزام عائد کیا کہ یہ احتجاج مکمل طور پر پرتشدد رخ اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا،جب بھی ملک ترقی کی طرف بڑھتا ہے، کچھ عناصر ہمیشہ انتشار کی کوشش کرتے ہیں۔ اس بار بھی ایک برائے نام مسئلے پر سڑکوں پر نکل کر شہر کو مفلوج کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس نے تمام تر کشیدگی کے باوجود بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، اور وہ اب بھی مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ تاہم، صورتحال اس قدر بگڑ چکی ہے کہ شہریوں کی جانب سے ون فائیو پر شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ مظاہرین ان کی گاڑیاں چھین رہے ہیں اور ذاتی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین نے تھانوں پر بھی حملے کیے ہیں، اور جس علاقے میں بھی جاتے ہیں، وہاں توڑ پھوڑ اور انتشار پھیلاتے ہیں۔ فیصل کامران کا کہنا تھا،مجھے سمجھ نہیں آتی کہ یہ کیسا احتجاج ہے جس میں عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ پولیس شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا،جہاں بھی بات چیت کی گنجائش ہوگی، ہم موجود ہیں، لیکن جو شہریوں کو نقصان پہنچائے گا، اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔