مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کی کال کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں راستے سیل ہیں، جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ہنگامی صورت حال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک کے احتجاج سے اسلام آباد میں زندگی مفلوج، باپ بیمار بچی کو اٹھائے بھاگتا رہا، ویڈیو وائرل

تحریک لبیک پاکستان لاہور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کررہی ہے، جسے روکنے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہوں کو بند کیا ہوا ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹی ایل پی کا مؤقف ہے کہ وہ فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آ رہے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب فلسطین میں اسرائیل گولہ باردو برسا رہا تھا، تب یہ مذہبی جماعت خاموش تھی، اب جب وہاں امن معاہدہ ہوگیا ہے تو ان کو یکجہتی کیوں یاد آگئی؟

معروف صحافی اطہر سلیم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ تحریک لبیک پاکستان کوئی جماعت نہیں بلکہ ایک جتھہ ہے، جب حماس نے امن منصوبہ قبول کرلیا، تو پاکستان میں ہنگامہ کیوں؟

ٹی ایل پی ایک منافق اور مفاد پرست مولویوں کا جتھہ ہے! جب حماس نے امن منصوبہ قبول کر لیا، تو پاکستان میں ہنگامہ کیوں؟ ٹی ایل پی کا احتجاج دراصل مذہبی سیاست کو زندہ رکھنے اور میڈیا میں جگہ بنانے کی کوشش ہے۔ pic.

twitter.com/rmnudTuwXN

— Ather Salem® (@Atharsaleem01) October 10, 2025

انہوں نے مزید لکھا کہ ٹی ایل پی کا احتجاج دراصل مذہبی سیاست کو زندہ رکھنے اور میڈیا میں جگہ بنانے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ایل پی کے مارچ میں موجود مسلح شرپسند عناصر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کررہے ہیں، جبکہ ایمبولیسنز کو بھی راستہ نہیں دیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ گرفتار

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ ہر صورت میں ریاست کی رٹ بحال رہنی چاہیے، کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ سسٹم کو یرغمال بنا لے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews تحریک لبیک پاکستان ٹی ایل پی احتجاج راولپنڈی اسلام آباد عوام کو مشکلات موبائل فون سروس بند وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تحریک لبیک پاکستان ٹی ایل پی احتجاج راولپنڈی اسلام ا باد عوام کو مشکلات موبائل فون سروس بند وی نیوز تحریک لبیک پاکستان سوشل میڈیا ٹی ایل پی

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت