’غزہ جل رہا تھا تو خاموشی، اب احتجاج کیوں؟‘، شوشل میڈیا صارفینکا ٹی ایل پی پر اعتراض
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فین اکاؤنٹ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ احتجاج پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جب حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو چکا تو اب ٹی ایل پی کو اچانک احتجاج یاد کیوں آگیا؟
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز، تحریک لبیک کے مارچ کے دوران کشیدگی میں اضافہ
2 سال خاموشی کے بعد اب سڑکوں پر نکلنے کا مقصد کیا ہے؟ جب غزہ جل رہا تھا تب تو آواز نہیں اٹھائی، اب صرف انتشار پھیلانے کا فائدہ کس کو ہے؟
واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے ’یا اقصیٰ مارچ‘ کے تحت اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے باعث دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صورتحال کشیدہ ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں سڑکیں سنسان ہیں، دفاتر بند ہیں اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے، جب کہ سیکیورٹی اداروں نے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں تاکہ ممکنہ تصادم سے بچا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتجاج تحریک لبیک پاکستان شاہد خاقان عباسی یا اقصیٰ مارچ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تحریک لبیک پاکستان شاہد خاقان عباسی تحریک لبیک
پڑھیں:
ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا،پوچھنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیوں کیا گیا ؟
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
میاں نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،ہم نےگلگت اور ملحقہ علاقوں میں بہترین شاہراہیں بچھائی تھیں۔
چاہتا ہوں جی بی میں ترقی اور لوگوں کو روزگار ملے، 50 ارب روپے کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک تعمیر کی گئی تھی ،گلگت کے عوام کا پیسہ ان پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ہم نے ہائیڈرل پاور منصوبے شروع کیے، اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟