اورکزئی میں قبائل نے افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔ضلع اورکزئی کے قبائلی مشران اورعوام کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جاری دہشت گردی لہر کے خلاف کلایہ لوئر اورکزئی کے مقام پر ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس، قبائلی مشران اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبائلی عمائدین نے افغانستان سےدراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کیا اور کہا کہ پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں اور وطن کا دفاع ہمارا فرض ہے، ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔عمائدین کا کہنا تھاکہ افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال دراندازی انتہائی افسوسناک ہے پہلے بھی وطن کے دفاع کے خاطر دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کو سبق سکھایا ہے اور اب بھی وطن کا دفاع فرض سمجھتے ہیں۔دوسری جانب باجوڑ میں بھی افعانستان کی طرف سے اشتعال انگیز فائرنگ کے خلاف ناواگئی بازار میں ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شریک افراد نے افعان حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور حملوں کو ایک بزدلانہ فعل قرار دیا۔ شرکا نے واضح کیا کہ عوام اپنے افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک کی خاطر ہر قسم قربانی کیلئے تیار ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

بھارت کوئی ایڈونچر کرےگا لیکن اس بار جواب پہلے سے زیادہ طاقت سے ملے گا، وزیر دفاع نے واضح کردیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی جانب سے پہلے سے زیادہ طاقت سے جواب ملے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات پہلے بھی درست نہیں تھے اور اب بگڑنے کی سمت جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں، وزیردفاع کا افغانستان کو واضح پیغام

وزیردفاع نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی کا پاکستان میں برآمد ہونا تشویش ناک ہے اور اس فضا سے تعلقات میں مزید خرابی پیدا ہو سکتی ہے جو ملکی مفاد میں نہیں، ہمیں اچھے ہمسائے کے طور پر باوقار تعلقات قائم رکھنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ان علاقوں میں جہاں دہشتگرد چھپتے ہیں مقامی لوگوں کو اس کا علم ہوتا ہے اور اگر وہ خاموش رہیں تو یہ نیم رضامندی سمجھی جائے گی، پاکستان کسی محب وطن شہری کو نقصان نہیں ہونے دے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو جو غلط فہمی یا خوش فہمی تھی وہ دور کر دی گئی ہے اور اگر بھارت نے دوبارہ کوئی حرکت کی تو اسے پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر 9 مئی کا پلان کامیاب ہوجاتا تو ہم میں سے آج کوئی بھی زندہ نہیں ہوتا، وزیردفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ بھارت کے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے اور اپنی کھوئی ہوئی عزت بحال کرنے کے لیے خطرہ مول لے گا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کی عسکری قیادت اور وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان کے خلاف سخت بیانات سامنے آئے تھے جن میں پاکستان سے دہشتگردی کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارت نے افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا بھی اعلان کیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان طالبان کا جھکاؤ بھارت کی جانب بڑھتا چلا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں
  • چمن; پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور افغانستان کی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • اورکزئی قبائل کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیاراٹھانے کا اعلان
  • قبائلی عوام کا افغانستان سے آنیوالے دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان
  • قبائلی عوام کا افغانستان کےحمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانےکا اعلان
  • پاکستان کیخلاف کسی طرز کی جارحیت برداشت نہیں ،اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں، شیری رحمان 
  • جوابی کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف ہیں، پاکستان
  • قبائلی عوام کا افغان حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف اعلانِ جنگ، پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا عزم
  • بھارت کوئی ایڈونچر کرےگا لیکن اس بار جواب پہلے سے زیادہ طاقت سے ملے گا، وزیر دفاع نے واضح کردیا