ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ہیلیون پاکستان سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق ہیلیون پاکستان کی 2024 میں معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت نمایاں ہے۔
آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمیشن میں پیش کی گئی۔(جاری ہے)
واضح رہے آکسفورڈ اکنامکس عالمی اقتصادی تجزیے اور پیش گوئیوں کی معروف مشاورتی فرم ہے۔ہیلیون پاکستان کی معاونت سے ملک بھر میں 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور ہیلیون پاکستان کا صحت کی سہولیات، روزگار اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار سامنے آرہا ہے۔
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے جس کیلئے طویل مدتی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔وزیر مملکت برائے مالیات کا کہنا تھا کہ ہیلیون کی تحقیق پاکستان میں ذمہ دار سرمایہ کاری کی اہم مثال ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ اور باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرمایہ کاری
پڑھیں:
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 5,306 روپے اور 10 گرام چاندی 4,554 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے شہروں میں قیمتیں تقریباً یکساں رہیں۔
ماہرین کے مطابق چاندی کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی طلب و رسد، ڈالر ریٹ اور مقامی معاشی حالات سے جڑا ہوا ہے۔ چاندی کو نہ صرف زیورات میں استعمال کیا جاتا ہے بلکہ یہ مہنگائی کے خلاف تحفظ اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر بھی مقبول ہے۔
سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایک کم خطرہ اور نسبتاً مستحکم متبادل مانا جاتا ہے، خاص طور پر سونے کے مقابلے میں۔