Nawaiwaqt:
2025-11-28@22:20:21 GMT

ہنزہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

ہنزہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

ہنزہ  (نیٹ نیوز) گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ  اور گردونواح  میں  زلزلے کے  جھٹکے محسوس کیے گئے  ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8  ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر دور تھا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ہلکی دھند،شہر قائد میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان

 

کراچی:(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند کے سبب حدنگاہ کم ہو کر 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، ہواؤں کی رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی معمول سے تیز ہوائیں اتوار تک چل سکتی ہیں۔

شہر میں چلنے والی معمول سے تیز شمال مشرقی ہواؤں کے سبب خنکی میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے گرم ملبوسات کا استعمال بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو دوسرے روز معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہوئیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی تاہم دھوپ نکلنے کے بعد حدنگاہ بہترہوئی۔

ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق شمال مشرقی سمت سے چلنے والی خنک اور خشک ہواؤں کے نتیجے میں موسم دن کے وقت خشک اور صبح و رات کے اوقات میں خنک رہنے کی توقع ہے، معمول سے قدرے تیز ہوائیں اتوار تک برقراررہ سکتی ہیں۔

جمعہ کو شمال مشرقی ہواؤں کے سبب مجموعی درجہ حرارت (صبح ورات ) میں معمولی کمی رہی جمعہ کو سب سے کم درجہ حرارت خیرپور میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کا اعلان
  • کراچی میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان
  • ہلکی دھند،شہر قائد میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان
  • شہر قائد میں سردی بڑھ گئی، تیز ہوائیں اتوار تک چلنے کا امکان
  • مانسہرہ: وادی کاغان کے راستے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے درمیان سفر پر پابندی عائد
  • الاسکا میں 6 شدت کا زلزلہ، متعدد علاقے لرز اٹھے، عوام خوفزدہ
  • الاسکا میں 6.0 شدت کا خوفناک زلزلہ، اینکریج شہر چند سیکنڈ میں لرز اُٹھا
  • 24 جنوری 2026ء کو پولنگ، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا
  • انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں ہوئی
  • بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے