فلپائن میں تیسرا زلزلہ‘ شدت 5.7 ریکارڈ‘سونامی کی وارننگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منیلا: فلپائن کے کئی علاقوں میں خوفناک زلزلوں کے مزید جھٹکے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی خبررساں اداروں کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ فلپائنی محکمہ ارضیات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زلزلہ منڈاناو¿ کے علاقے میں داو¿او¿ اورینٹل کے ساحلی قصبے مانائے کے قریب سمندر میں آیا۔ جہاں زلزلے کی شدت 7.
یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، زلزلے کے بعد کئی ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی اور قریبی ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوراً بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی گئی
پڑھیں:
کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب، فوڈ رائیڈرز کو بھی سخت وارننگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کر دیے گئے ہیں اور باقی 13 ہزار میں ٹریکر کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریکرز کا کنٹرول براہِ راست ٹریفک پولیس کے پاس ہوگا اور اگر کوئی ہیوی وہیکل حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرے گا تو چالان کیا جائے گا۔
اسی طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے آن لائن فوڈ رائیڈرز کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ فوڈ رائیڈرز کو بلا کر ضابطہ اخلاق اور قوانین کی پابندی کے لیے ہدایت دی گئی ہے تاکہ وہ سڑک پر محفوظ طریقے سے ڈلیوری کر سکیں۔
یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور شہر میں ٹریفک نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔