افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باعث چمن، قلعہ سیف اللّٰہ اور چاغی سے پاک افغان سرحد دو روز سے بند ہے۔

محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہفتے کی شب پیدا ا ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باعث چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ میں بادینی بارڈر اور چاغی میں براہمچہ کے مقام پر پاک افغان سرحد بند ہے۔

سرحد بند ہونے سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی عارضی طور پر معطل ہے، چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ میں پانچ ہزار سے زائد افغان مہاجر سرحد پر رکے ہوئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کھلتے ہی ان افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: قلعہ سیف الل

پڑھیں:

افغان سرحد سے بلا اشتعال جارحیت، قوم کا افواج پاکستان کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی

پاک افغان سرحد پرافغانستان سے بلا اشتعال جارحیت کیخلاف قوم نے افواج پاکستان کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر میں افواج پاکستان کے حق میں ریلی اور افغان دہشتگردوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ افغانیوں کو دل میں جگہ دی مگر یہ ہم پر حملہ کرتے ہیں۔ ہم نے انہیں بھائی چارہ اور محبت دی لیکن یہ کبھی پاکستان زندہ باد نہیں کہیں گے۔ یہ غدار لوگ ہیں، ہم نے انہیں بچوں اور بہن بھائیوں کی طرح پالا ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ یہ مودی اور بھارتی حکومت کی خوشنودی کیلئے ہماری چیک پوسٹوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ افغانستان خوارج اور دہشتگردوں کا مرکز ہے۔ آج افغان پوسٹوں پر پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے رہیں گے۔

شہریوں نے کہا کہ پاک فوج کا عزم ہے کہ ان تمام عناصر کو ختم کر دیں گے جو پاکستان کے امن کو خراب کرتے ہیں۔ افغانستان ہمارے دشمن بھارت کیساتھ کھڑا نہ ہو، انڈیا ہمارا دشمن ہے اور پاک فوج اس کی ہر چال سے باخبر ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اوراگر جنگ ہو گی تو شانہ بشانہ لڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • افغانیوں کی واپسی، بابِ دوستی جزوی طور پر فعال
  • سرحد پار سے شرپسندی اور پاکستان کا دوٹوک جواب
  • چمن: پاک افغان سرحد پر مہاجرین کا انخلا جاری، تجارتی سرگرمیاں دوسرے روز بھی معطل
  • افغان سرحد سے بلا اشتعال جارحیت، قوم کا افواج پاکستان کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی
  • پاک، افغان کشیدگی :چمن بارڈر دوسرے روز بھی بند  
  • سرحد پر طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، سوات و مالا کنڈ میں عوامی ردِعمل
  • افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس جانا ہوگا، خواجہ آصف
  • چمن و طورخم بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند
  • پاک افغان کشیدگی کے بعد طورخم بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند