عمران خان سے نہ ملنے دینے پر سہیل آفریدی کا عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کے دوران سہیل آفریدی نے اپنی حکومت کی ترجیحات بتائیں اور کہاکہ آج انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری پر پابندی سمیت اہم اعلانات کردیے
ان کا کہنا تھا کہ وہ خود اسٹوڈنٹس سیاست سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے اب طلبہ کے احتجاج یا دیگر سیاسی سرگرمیوں پر ایف آئی آر درج نہیں ہوگی۔ جبکہ تھری ایم پی او کے تحت بھی کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
سہیل آفریدی نے افغان مہاجرین کے انخلا پر بھی بات کی اور انخلا کی حمایت کی، تاہم کہاکہ ایک دن میں 12 لاکھ سے زیادہ مہاجرین کا واپس جانا ممکن نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے 43 مہاجر کیمپس ختم کرنے کی ہدایت کی ہے، جو یکدم ممکن نہیں۔
ان کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبے نے مؤقف اپنایا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے وقت دیا جانا چاہیے، جس پر وفاقی وزیرِ داخلہ کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ ہوا۔
انہوں نے کہاکہ ’میں ان کے ساتھ بیٹھوں گا، لیکن عمران خان سے ملاقات کے بعد، اتوار کو کرک میں مستقبل کا لائحہ عمل بتاؤں گا۔‘
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ انہوں نے ابھی تک کابینہ تشکیل نہیں دی، کیونکہ کابینہ کی تشکیل کے لیے عمران خان سے مشاورت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جس کے لیے انہوں نے قانونی اور جمہوری راستہ اپنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس کو خط لکھا ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی ہے۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ وہ جمہوری طریقے سے عمران خان سے ملاقات کریں گے، اور اگر رکاوٹ ڈالی گئی تو عوام کے سامنے سب کچھ رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، بلیک میلنگ کی سیاست نہیں چلے گی، طلال چوہدری
انہوں نے جمعے سے عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا، جس کا آغاز چارسدہ سے ہوگا۔
سہیل آفریدی کے مطابق جمعے کو وہ چارسدہ میں عوام سے ملاقات کریں گے، ہفتے کو اپنے آبائی علاقے باڑہ میں امن جرگہ ہوگا، جبکہ اتوار کو جنوبی ضلع کرک میں عوامی اجتماع ہوگا، جس میں وہ مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سہیل آفریدی عمران خان عوامی تحریک کا اعلان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی ٹی ا ئی سہیل ا فریدی عوامی تحریک کا اعلان وی نیوز سہیل آفریدی نے عوامی تحریک سے ملاقات انہوں نے کا اعلان کرنے کا کے لیے
پڑھیں:
سینیٹر فیصل واوڈا نے سہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کی پیشگوئی کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نااہلی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی جلد نااہل ہوجائیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں مزید گند کرنا ہے تو پھر گورنر راج کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ فہرستیں تیار ہیں، ملک سے باہر بیٹھ کر باتیں کرنے والوں کو بھی پتا چل جائے گا کہ ان کے خلاف کیا ہونے والا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا 54 واں عید الا تحاد اور پاکستان پیپلز پارٹی کا 58واں یومِ تاسیس ایک ساتھ منایا گیا
فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ہی عمران خان کے آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں، عمران خان کو یہاں تک پہنچانے والے پی ٹی آئی کے سیاستدان ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی۔
پروگرام کیپیٹل ٹاک میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج اگر بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلافِ آئین ہوگا ، اس پر تعجب نہیں ہوگا مگر افسوس ضرور ہوگا ۔
محبت اور احترام کے ساتھ عالمی روابط، عالمی بزنس، ثقافتی اور ہارس ہیلنگ سمرٹ دسمبر 2025 میں دمام میں منعقد ہوگا
مزید :