گل رحیم خان نے مجاہدانہ زندگی گزاری‘اسد اللہ بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-08-18
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئررہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ گل رحیم خان نے ایک مجاہدکی طرح زندگی بسر کی۔انہوں نے خدمت خلق کو اپنا شعار بنایا اور مخلوق خدا کے لیے اپنی زندگی وقف کی۔اقامت دین کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔دنیا کی زندگی دھوکا اور فریب کے سوا کچھ نہیں آخرت کی نہ ختم ہونے والی زندگی کے لیے تیاری کی جائے۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے سابق نائب امیر اور نوجوانوں کی تنظیم شباب ملی کے سابق نائب صدر گل رحیم خان کے انتقال پر ان کی رہائش پر تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نور الحق ، شباب ملی سندھ کے سابق صدر اور پریم یونین ریلوے کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو ،جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ،قیم ضلع راشد خان ،این ایل ایف کراچی کے سیکرٹری محمد قاسم جمال ودیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔اسد اللہ بھٹو نے گل رحیم خان کے ایصال اور مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ موت ایک حقیقت ہے اور ہر نفس کو اس کا مزا چکھناہے۔موت سے پہلے موت کی تیاری کی جائے۔گل رحیم خان نے دین کو اچھی طرح سمجھا اور پھر وہ اس پر ڈٹ گئے اور اپنی پوری زندگی انہوں نے اقامت دین کا کام کیا۔اقامت دین کا کام جنت کا راستہ ہے اور ہم سب جنت کے حصول اور اللہ کی رضا کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے گل رحیم خان کے بیٹے محمد قاسم شلمانی اور ان کے بھائیوں کو نصیحت کی کہ وہ گل رحیم خان کے مشن پر عمل پیرا ہوں اور اپنی جدوجہد کے ذریعے ظلم کے نظام کاخاتمہ کریں اور ملک میں اسلامی نظام کی جدوجہد کو تیز کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گل رحیم خان کے جماعت اسلامی اللہ بھٹو انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
سابق سینیٹر مشتاق احمد اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہوگئے
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان
اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے وفد کی قیادت کی۔
تحریک کے اعلامیے کے مطابق وفد نے مشتاق احمد خان کو عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور انہیں اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد پر تشدد انتہا پسندی بل تحریک انصاف پر پابندی کا بل ہے، سینیٹر مشتاق احمد
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان جلد کریں گے۔
یاد رہے کہ مشتاق احمد خان جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جس رات انہوں نے استعفیٰ دیا، وہ اسی طرح روئے جیسا اپنی والدہ کے انتقال پر روئے تھے۔
مشتاق احمد خان نے بتایا کہ انہوں نے 19 ستمبر کو صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران جماعت اسلامی سے استعفیٰ دیدیا تھا، تاہم اس پر کوئی ریسپانس نہیں ملا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news استعفی پوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق