8 وکٹوں کے بعد پروٹیز کا زبردست ردعمل، 28 سال پرانی یاد تازہ کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے ٹیل اینڈرز کی شاندار بیٹنگ کے باعث پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کرنے کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 235 رنز پر 8 وکٹیں گنوا چکی تھی، تاہم ٹیل اینڈرز نے غیر معمولی مزاحمت کرتے ہوئے مزید 169 رنز کا اضافہ کیا اور اسکور 404 تک پہنچایا۔
سینورن متھوسوامے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے کیشو مہاراج کے ساتھ 71 رنز اور پھر کگیسو ربادا کے ساتھ 98 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ متھوسوامے 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ربادا 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنا کر آصف آفریدی کا چھٹا شکار بنے۔
یہ دوسرا موقع ہے جب جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 8 وکٹیں گرنے کے بعد 165 سے زائد رنز بنائے — اس سے قبل 1997 میں جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پروٹیز نے ایسی ہی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 198 رنز کا اضافہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 5وکٹوں پر 259رنز بنالیے
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 5وکٹوں پر 259رنز بنالیے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا اور پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259رنز بنالیے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔امام الحق 17رنز بنا کر ہارمر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ عبد اللہ شفیق نے 57رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 16 رنز بنا کر کیشوو مہاراج کا شکار بنے جبکہ شان مسعود 87اور محمد رضوان 19 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔سعود شکیل 42اور آغا سلمان 10رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔پہلے روز کے اختتام تک پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259رنز بنالیے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کیشوو مہاراج اور ہارمر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راباڈا نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ حکومت کا سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025پر دستخط کر دیے فورسز سے جھڑپ میں گیس پائپ لائن پر حملے کا ارادہ رکھنے والے 8خوارج ہلاک سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم وزیراعظم کی صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم، کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے، مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم