آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم ہو کر 13 ہزار 981 ارب روپے کر دیا گیا، ٹیکس ہدف میں مزید کمی کیلئے سیلاب کے باعث نقصانات پر عالمی سطح کی تصدیق شدہ رپورٹ طلب کر لی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ جی ڈی پی گروتھ 3.
پنڈی ٹیسٹ: کھیل کے آغاز پر ہی بابراعظم پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی 105 رنز پر 6 وکٹیں گرگئیں
ذرائع نے بتایا کہ نئے ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں میکرواکنامک فریم میں تبدیلی پر بھی آئی ایم ایف سے اتفاق کیا گیا ہے جبکہ 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے پر نئی کنٹری رپورٹ میں تمام بنچ مارک شامل ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کسٹمز میرین انفورسمنٹ کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل ضبط
کراچی:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارےکسٹمز میرین انفورسمنٹ یونٹ نے ایک کروڑ 22 لاکھ روپے مالیت کا 48 ہزار 932 لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل ضبط کرلیا۔
ایف بی آر کے مطابق انفورسمنٹ کلیکٹوریٹ کراچی کے میرین یونٹ نے سمندر میں ہنگول نیشنل پارک کے نزدیک تین لانچیں روک کر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بڑی مقدار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 48 ہزار 932 لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل بمعہ استعمال ہونے والی کشتیاں ضبط کر لی گئی ہیں، ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت ایک کروڑ 22 لاکھ روپے اور تینوں لانچوں کی مجموعی مالیت تین کروڑ روپے ہے۔
ایف بی آر نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران ضبط کی گئی اشیا کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 22 لاکھ روپے بنتی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران کسٹمز ٹیموں نے لانچ الحمال کو روکا، جس میں 17 ہزار 962 لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل موجود تھا، دو مزید لانچوں میں سے ایک لانچ الایمان میں 11 ہزار 250 لیٹر اور لانچ گل صوفی میں 19 ہزار 720 لیٹر ایندھن لدا ہوا تھا۔
ایف بی آر کے مطابق یہ کامیاب کارروائی ساحلی پٹی پر ایندھن کی غیر قانونی ترسیل کی روک تھام اور منظم اسمگلنگ نیٹ ورکس سے قومی محصولات کے تحفظ کے لیے ایف بی آر کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔