WE News:
2025-10-24@22:18:10 GMT

جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا

جمادی الاول 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال سے متعلق 5 قانونی سوالات

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظرآگیا ہے، وفاقی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کی پہلی تاریخ جمعے کے روز 24 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔

جمادی الاول کا نام عربی لفظ ’جمادی‘ سے ماخوذ ہے جس کے معنی خشک یا بنجر کے ہیں، جو قبل از اسلام عرب کے خشک موسم کی عکاسی کرتا ہے۔ ’الاول‘ کا مطلب ہے پہلا، جس سے اسے دوسرے مہینے ’جمادی الثانی‘ سے ممتاز کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کمیٹی کے لیے دم پخت ، تنقید کے بعد ٹینڈر منسوخ

اگرچہ جمادی الاول 4 حرمت والے مہینوں میں شامل نہیں، تاہم اس مہینے کی تاریخی اور روحانی اہمیت مسلمہ ہے۔ ابتدائی اسلامی تاریخ کے کئی اہم واقعات، جیسے بعض غزوات، ہجرتیں اور اہم شخصیات کی پیدائش یا وفات اسی مہینے میں وقوع پذیر ہوئیں۔

دنیا بھر کے مسلمان اس مہینے کو عبادت، تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار اور نفلی روزوں کے ذریعے گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پیر اور جمعرات کے روزے رکھنے کی سنت کو بھی اسی روح کے ساتھ اپنایا جاتا ہے، تاکہ یہ مہینہ غور و فکر، تقویٰ اور روحانی تازگی کا ذریعہ بن سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news جمادی الاول چاند رویت ہلال کمیٹی وفاقی حکومت.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جمادی الاول چاند رویت ہلال کمیٹی وفاقی حکومت جمادی الاول کا چاند

پڑھیں:

جمادی الاول کا چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: جمادی الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس آج منعقد کیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مرکزی اجلاس وفاقی دارالحکومت میں وزارت کے کوہسار بلاک میں واقع چھت یا کمیٹی روم میں ہوگا، جہاں رویت کے سلسلے میں موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزارت کے مطابق چاند کی رویت کے لیے دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی آج ہی تمام صوبائی دارالحکومتوں، بشمول کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بیک وقت منعقد ہوں گے۔ ان اجلاسوں میں مقامی سطح پر موسم کی صورتِ حال اور ممکنہ شہادتوں پر غور کیا جائے گا۔

کمیٹی کے اراکین مغرب کے بعد چاند دیکھنے کا عمل شروع کریں گے اور اگر ملک کے کسی حصے سے قابلِ اعتماد شہادتیں موصول ہوئیں تو جمادی الاول کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔ بصورتِ دیگر اسلامی مہینہ مکمل 30 دنوں پر مشتمل ہوگا۔

رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے تمام زونل دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہادتوں کی تصدیق کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ریکارڈنگ کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ چاند کی رویت کے عمل میں شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔

اجلاس کے بعد وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے سرکاری اعلامیہ جاری کیا جائے گا، جس میں بتایا جائے گا کہ ملک بھر میں جمادی الاول 1447 ہجری کا آغاز کس تاریخ سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • جمادی الاول کا چاند نظر آگیا، رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا
  • ملک میں جمادی الاول 1447ھ کا چاند نظر آگیا، 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاول ہوگی
  • چاند نظر آ گیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاوّل ہوگا
  • پاکستان میں جمادی الاوّل 1447ھ کا چاند نظر آگیا
  • جمادی الاوّل کا چاند نظر آگیا
  • جمادی الاول کے چاند کی رویت کیلیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے
  • جمادی الاوّل کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
  • جمادی الاول کا چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے
  • جمادی الاول کا چاند 23 اکتوبر کو نظر آنے کے قوی امکانات، سپارکو کا اعلان