(ملک رحمان)خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر بارودی مواد کے دھماکے میں ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق پولیس چیک پوسٹ پر بارودی مواد کے پلے دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے، ایس پی آپریشن اسدزبیر کے پہنچنے پر دوسرا دھماکا ہوا۔

  تھانہ بلیامینہ کی حدود میں غلمینہ چیک پوسٹ کونامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑایا، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ کر تحقیقات کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا 

 دوسری جانب خیبر میں دہشت گردوں نے زیڑئی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم چیک پوسٹ رات کو خالی کیا جاتاہے اسلئے جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد دہشت گردوں نے شدید فائرنگ بھی کی، چیک پوسٹ تھانہ حدود لنڈیکوتل میں پاک افغان شاہراہ پر واقع ہے۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہنگو میں دھماکے کی پرزور مذمت،جام شہادت نوش کرنے والے ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

 تھیٹر ہالز کو ڈراما اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت  جاری

 وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایس پی اسد زبیر اور دونوں اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ شہید ایس پی اسد زبیر اور دونوں پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،کے پی کے پولیس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

 انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

 سیاست میں‌ انٹری،سلمان خان والد سمیت سیاسی جماعت میں شامل

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کمشنر کراچی کی ہدایت پرصدر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیاجارہاہے‘پولیس کی بھری نفری بھی موجود ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ آپریشن، 30لاکھ ڈالرمالیتی منشیات ضبط، محسن نقوی کی ستائش
  • کراچی: فلیٹ میں مردہ ملنے والی ماں بیٹی، بہو کا پوسٹ مارٹم مکمل، بیٹے، گھرکےسربراہ کاکردارمشکوک قرار
  • کراچی: گھر سے ملنے والی خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، پولیس کا بیان سامنے آ گیا
  • قلات: فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 12 خوارج ہلاک
  • سوشل میڈیا کے کرشمے
  • اٹلی: پولیس آپریشن دھماکے میں مزید ہلاکتیں
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: 12 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد
  • برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن‘ 2 افراد زیرحراست
  • برطانیہ: ڈربی میں دھماکے کے بعد سرچ آپریشن، 2 افراد زیرحراست
  • کمشنر کراچی کی ہدایت پرصدر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیاجارہاہے‘پولیس کی بھری نفری بھی موجود ہے