شان مسعود ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر، عثمان واہلہ سبکدوش
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کر دیا گیا ہے۔
ان کی یہ تقرری عثمان واہلہ کی سبکدوشی کے بعد عمل میں لائی گئی، جو کافی عرصے سے اس عہدے پر فائز تھے۔
ذرائع کے مطابق، پی سی بی کے چیئرمین سید محسن رضا نقوی نے جمعہ کی شب اسلام آباد میں ایک عشائیے کے دوران شان مسعود کی تقرری کا باضابطہ اعلان کیا۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پی سی بی اپنے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کر رہا ہے، جن کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا اور آپریشنز کو زیادہ مؤثر انداز میں چلانا ہے۔
شان مسعود، جو حالیہ مہینوں میں بطور ٹیسٹ کپتان نمایاں قیادت دکھا چکے ہیں، اب بورڈ کے فیصلوں میں بھی فعال کردار ادا کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی تقرری کا مقصد کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ کرکٹ کے تکنیکی اور آپریشنل معاملات میں میدان اور دفتر کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
واضح رہے کہ عثمان واہلہ طویل عرصے سے پی سی بی کے ساتھ منسلک تھے اور انہوں نے متعدد بین الاقوامی سیریز، ورلڈ کپ اور آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے امور سنبھالے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز پاکستان کرکٹ بورڈ شان مسعود.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز پاکستان کرکٹ بورڈ
پڑھیں:
آئی ایم ایف بورڈ کا آج اجلاس؛ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری متوقع ہے۔
اجلاس میں ’ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی‘ یعنی ای ایف ایف کے تحت پاکستان کے 37 ماہ کے توسیعی معاہدے کے دوسرے جائزے اور ’ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی‘ یعنی آر ایس ایف کے تحت 28 ماہ کے معاہدے کے پہلے جائزے پر غور کیا جائے گا۔
The IMF Executive Board meets on Dec 8 to consider Pakistan’s request for a $1.2bn disbursement under the EFF and RSF. With a staff-level agreement already secured, approval would reinforce external buffers and support the reform agenda. The Fund has acknowledged progress in… pic.twitter.com/PiTZUfROX1
— Adeel Afzal (@AdeelAfzal06) December 7, 2025
منظوری کی صورت میں پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت تقریباً 1.0 ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت تقریباً 200 ملین ڈالر تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔
اس طرح دونوں سہولتوں کے تحت مجموعی ادائیگیاں بڑھ کر تقریباً 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے ہو چکا، وزیرخزانہ
آئی ایم ایف کی ویب سائٹ کے مطابق بورڈ کا اجلاس آج 8 دسمبر کو شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ ایوا پیٹرووا کی سربراہی میں آئی ایم ایف کے مشن نے رواں برس 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن ڈی سی میں ای ایف ایف کے دوسرے جائزے اور آر ایس ایف کے پہلے جائزے کے سلسلے میں پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کیے۔
مزید پڑھیں: عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟
15 اکتوبر کو آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے اسٹاف کے درمیان ای ایف ایف کے دوسرے جائزے اور آر ایس ایف کے پہلے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، جو ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف اجلاس اسٹاف لیول معاہدہ ایگزیکٹو بورڈ ایوا پیٹرووا پاکستان توسیعی معاہدے کراچی