ایماندار اور محنتی ملازمین گلبرگ ٹاؤن کا قیمتی اثاثہ ہیں‘نصرت اللہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ٹاؤن آفس میں میں ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم ملازمین کے ورثاء میں باؤن لاکھ پچاس ہزار روپے(5250000) کے چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ, اکاؤنٹ افسر محمد صدیق, بجٹ آفیسر وسیم احمد, ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادائیگیاں آپ لوگوں کی خدمات کے اعتراف اور ان کے واجبات کی بروقت فراہمی منتخب بلدیاتی قیادت کے عزم کا مظہر ہیں ایماندار اور محنتی ملازمین گلبرگ ٹاؤن کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی طویل خدمات کا تقاضا ہے کہ ان کے واجبات فوری اور مکمل طور پر ادا کیے جائیں تاکہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد مالی مشکلات سے محفوظ رہیں۔”انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سب ڈیپارٹمنٹوں کی فوری کاروائی اور میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کی کاوشوں اور محکمہ فائنانس کی خدمات کو سراہتے ہوئے خاص طور پر اکاؤنٹ آفیسر محمد صدیق اور بجٹ آفیسر وسیم احمد کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت کے باعث تمام ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی ممکن ہوئی۔ اس موقع پر سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ”ریٹائرڈ ملازمین کی امیدیں لیو انکیشمنٹ اور پنشن سے وابستہ ہوتی ہیں۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ یہ رقم ان ملازمین کو بروقت ادا کر دی جائے ٹاؤن انتظامیہ یہ تمام رقم O.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ملازمین گلبرگ ٹاو ن نصرت اللہ
پڑھیں:
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں ترامیم سمیت 9نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج پرسنل بیگیج، ٹرانسفر آف ریذیڈینس اور گفٹ اسکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں ترامیم سمیت نو نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔
اجلاس میں پری شپمنٹ انسپکشن رجیم کی اسٹریم لائننگ کے لیے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں سونے، طلائی زیورات، قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد کی اجازت دینے پر بھی غور ہوگا۔ سونے و جواہرات اور قیمتی پتھروں کی درآمد و برآمد کی معطلی کے ایس آر او کی واپسی پر بھی غور ہوگا۔
اجلاس میں مختلف وزارتوں و ڈویژنز کے لیے کروڑوں روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی جائے گی۔