آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا، شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کی کمیٹی میں احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور امیر مقام شامل ہیں اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ ن لیگ آزادکشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوگیا تھا کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے، پارلیمانی پارٹی اس فیصلے پر قائم ہے اور اس میں تبدیلی کی قطعی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنائیگی، صدر زرداری نے عدم اعتماد لانےکی منظوری دیدی
علاوہ ازیں اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان قائرہ نے کہا کہ ن لیگ نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا تاہم ہمارے نمبرز پورے ہوتے ہیں تو حکومت بنانے کی کوشش کی جائے گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچوہدری سالک حسین کے ایک سالہ پرانے کلپ کو توڑ موڑ کر پیش کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے ۔ مصطفیٰ ملک چوہدری سالک حسین کے ایک سالہ پرانے کلپ کو توڑ موڑ کر پیش کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے ۔ مصطفیٰ ملک مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف ہنگو حملہ: شہید ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کیلئے بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی ن لیگ کو وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا، طلال چوہدری ضرورت پڑی تو قطر بھی غزہ میں فوج بھیجے گا، غزہ میں پائیدار امن چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ پانچ سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کشمیر میں حکومت سازی
پڑھیں:
صدرِ آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے
پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔