Daily Mumtaz:
2025-10-26@13:49:10 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کی میاں مرغوب احمد سے تعزیت

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کی میاں مرغوب احمد سے تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب احمد کے گھر جا کر ان کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، وزیراعظم

تصویر بشکریہ جیو نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹر کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹر کانفرنس نے بات چیت کا اہم موقع فراہم کیا، حکومت اور عوام کی طرف سے شریک مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، کانفرنس دو طرفہ اور علاقائی روابط کے فروغ کے لیے بھی اہم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا خطہ موجودہ بیلٹ روڈ انیشیٹیو تک روابط کا محور رہا ہے، معیشت کی بڑھتی اہمیت نے اس قدیم گزرگاہ کی اہمیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ کاروباری روابط، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی پر توجہ مرکوز ہے۔ٹرانس افغان ریلوے، اسلام آباد، تہران، استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کر رہےہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔ تجارت، معیشت اور توانائی میں تعاون سے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ڈیجیٹل دور میں روابط صرف سڑک، ریل یا فضائی راستوں تک محدود نہیں، آج کا دور ڈیٹا اور تکنیکی انضمام سے وابستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت
  • وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنکشن کھولنے کا اعلان
  • وزیراعظم کا ملک بھر کے گھریلو صارفین کیلئے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان
  • وزیراعظم  کی مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب احمد سے ملاقات، اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس
  • بلوچستان پاکستان کا واحد صوبہ ہے جو رضاکارانہ طور پر پاکستان میں شامل ہوا، وزیراعظم شہباز شریف
  • تھائی لینڈ کی ملکہ مادر سری کٹ کا 93 برس کی عمر میں انتقال، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
  • علاقائی ممالک سی پیک سے فایدہ اُٹھائیں : شہباز شریف 
  • عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں، وزیراعظم
  • عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور روابط کے نظام میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، وزیراعظم