پاکستان دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہو گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو دی ہیگ میں کانفرنس آف اسٹیٹس پارٹیز کے 30 ویں اجلاس کے دوران 2026۔2028 کی مدت کے لیے دوبارہ رکن منتخب کیا گیا۔
کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری، پیداوار، ذخیرہ اندوزی اور تلفی پر پابندی سے متعلق کنونشن کے 193 رکن ممالک ہیں ، آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن آف کیمیکل ویپنز دنیا کا سب سے کامیاب تخفیفِ اسلحہ معاہدہ ہے۔ترجمان کے مطابق تنظیم نے مکمل طور پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے کیمیائی ہتھیاروں کی پوری کلاس کا خاتمہ کیا ،ایگزیکٹو کونسل کنونشن کے مثر نفاذ اور اس کی پاسداری کی نگرانی کی ذمہ دار ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایگزیکٹو کونسلرکن ممالک کو سائنسی و معاشی ترقی کے لیے معاونت بھی فراہم کرتی ہے ،پاکستان 1997 میں سی ڈبلیو سی کی توثیق کے بعد سے ایگزیکٹو کونسل میں خدمات انجام دیتا آیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے کنونشن کے مقاصد کی تکمیل میں ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا، پاکستان متعلقہ تنصیبات پر او پی سی ڈبلیو کے معمول کے معائنے باقاعدگی سے کراتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کیلئے اتھارٹی تشکیل دی جائے، کمپٹیشن کمیشن کی سفارش گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کیلئے اتھارٹی تشکیل دی جائے، کمپٹیشن کمیشن کی سفارش ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے4کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی پاکستان اور بحرین کا تجارت ایک ارب ڈالر تک لانے اور ویزا شرائط میں نرمی پر اتفاق بنگلہ دیشی حکام نے حسینہ واجد کے بینک لاکرز میں موجود 10کلو سونا ضبط کرلیا سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ سے دھماکہ خیز خبر، 3 ارب سے زائد مالیت کے فارم ہاوسز کی دو نمبر الاٹمنٹ کی کہانی سب.

.. جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، 40سالہ عسکری خدمات کو شاندار خراجِ تحسین TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کیمیائی ہتھیاروں کی ایگزیکٹو کونسل

پڑھیں:

ملتان، غلام رضا خان ایم ڈبلیو ایم تحصیل جلالپور پیروالا کے صدر منتخب، آصف رضا ایڈووکیٹ نے حلف لیا 

مرکزی کوارڈینیٹر برائے تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ نے تنظیمی ذمہ داریاں اور ملکی موجودہ صورتحال میں مجلس وحدت مسلمین کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔ ممبر صوبائی ورکنگ کمیٹی برائے تنظیم سازی اُمور سید جواد رضا جعفری اور انجینئر سخاوت علی سیال نے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کا تنظیمی کنونشن ضلعی صدر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ کی زیرصدارت جامع مسجد و دربار پیر قتال پر منعقد ہوا، اجلاس میں خصوصی طور پر مرکزی کوارڈینیٹر برائے تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنما سید جواد رضا جعفری، انجینئر سخاوت علی سیال، سید ثقلین نقوی، ضلعی رہنما غلام اصغر سومرو، سابق تحصیل صدر اظہر حسین خان، تحصیل آرگنائزر عبدالغفار سمیت یونٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ مرکزی کوارڈینیٹر برائے تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ نے تنظیمی ذمہ داریاں اور ملکی موجودہ صورتحال میں مجلس وحدت مسلمین کے کردار کے حوالے سے گفتگو کی۔ ممبر صوبائی ورکنگ کمیٹی برائے تنظیم سازی اُمور سید جواد رضا جعفری اور انجینئر سخاوت علی سیال نے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دیے، نتائج کے مطابق کثرت رائے سے غلام رضا خان بلوچ کو تحصیل جلالپور پیروالا کا تحصیل صدر منتخب کیا گیا، مرکزی کوارڈینیٹر برائے تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔

متعلقہ مضامین

  • اُن عناصر کا احتساب ہونا چاہئے جو صدام کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کے حامی تھے، سید عباس عراقچی
  • ملتان، غلام رضا خان ایم ڈبلیو ایم تحصیل جلالپور پیروالا کے صدر منتخب، آصف رضا ایڈووکیٹ نے حلف لیا 
  • پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کیلئے دوبارہ منتخب
  • پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب
  • پاکستان کو OPCW کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب کر لیا گیا
  • پاکستان تنظیم برائے انسدادِ کیمیائی ہتھیار کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رُکن منتخب
  • ایف آئی اے کا طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ،تمام مینوئل نوٹسز کا اجرا بند
  • ایم ڈبلیو ایم سیوڑہ چوک یونٹ کی تنظیم نو، غلام عباس نئے یونٹ صدر منتخب
  • دہشتگردی کی روک تھام کے لیے افغانستان پر بڑھتا عالمی دباؤ اور پاک افغان کشیدگی میں ثالث ممالک کا کردار