data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چیٹ جی پی ٹی دیگر اے آئی چیٹ بوٹس کی طرح پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے، مگر یہ گھڑی کے وقت کے بارے میں درست معلومات فراہم نہیں کر سکتا۔

اوپن اے آئی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو کسی ڈیوائس کی رئیل ٹائم کلاک یا لوکیشن تک رسائی حاصل نہیں ہے، اس لیے وقت بتانا ممکن نہیں۔ صارفین اگر پوچھیں تو اکثر یہ جواب دیتا ہے کہ وقت کے لیے سرچ انجن استعمال کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنریٹیو اے آئی ماڈلز، جیسے چیٹ جی پی ٹی، بنیادی طور پر صارفین کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے ٹرین کیے گئے ہیں اور ان میں رئیل ٹائم اپ ڈیٹس شامل نہیں ہوتیں۔ اس لیے یہ صرف اپنے موجودہ ڈیٹا کی بنیاد پر معلومات فراہم کر سکتا ہے، نہ کہ اصل وقت۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی

پڑھیں:

شہریوں کی جانیں صرف جرمانے بڑھانے سے محفوظ نہیں ہو سکتیں‘بلال سلیم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے چالان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ای چالان سسٹم تو نافذ کر دیا ہے، لیکن ٹریفک حادثات میں روزانہ بڑھتی ہوئی اموات اور زخمی ہونے والے شہریوں کے لیے عملی اقدامات کا کوئی وجود نہیں۔ شہریوں کی جانیں صرف جرمانے بڑھانے یا آن لائن چالان بھیجنے سے محفوظ نہیں ہو سکتیں، اس کے لیے سڑکوں کی حالت بہتر بنانا، ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر کرنا، اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین