پاکستان مزید سیاسی درجہ حرارت کا متحمل نہیں ہوسکتا؛ بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک مزید سیاسی درجہ حرارت کا متحمل نہیں ہوسکتا،
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے لوگ تلواریں نیام سے نکال کر کھڑے ہوجائیں تو قوم اور جمہوریت کا نقصان ہوتاہے۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا صبروتحمل سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں ضروری قرار دے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے 25 کروڑعوام ایوان اور خاص لوگوں کو دیکھ رہے ہیںکہ کوئی بہتری کی پیداہو۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کبھی مائنس نہیں ہو سکتے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کبھی مائنس نہیں ہو سکتے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت کے بارے میں سوچیں اور اچھا سوچیں، بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ درخواست ہے بشریٰ بی بی اور بانی کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حیران ہیں فیصل کریم کنڈی کے ہوتے ہوئے گورنر راج کا سوچا جا رہا ہے، گورنر راج تو ایک اشارہ ہے، یہ چاہتے ہیں صوبے کے حالات خراب ہوں، کے پی میں گورنر راج نہیں لگے گا۔