2025-06-25@02:29:17 GMT
تلاش کی گنتی: 113
«بعد وفات»:
(نئی خبر)
ان دنوں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ یاد رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان 88 سال کی عمر میں پرتگال میں انتقال کر گئے تھے۔ آغا خان اسماعیلیوں کے 49 ویں امام تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلوں کے روحانی پیشوا پرنس شاہ کریم الحسینی ( آغا خان) کی وفات پر حکومت گلگت بلتستان نے تین دن سوگ منانے کا اعلان کیا۔ ان دنوں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ یاد رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان 88 سال کی عمر میں پرتگال میں انتقال کر گئے تھے۔ آغا خان اسماعیلیوں کے 49 ویں امام تھے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر صحافی اور سکھرپریس کلب کے سابق صدرخواجہ جاویداحمدکی اہلیہ انتقال کرگئیں وہ کچھ عرصہ سے علیل اورمقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔مرحومہ کی نمازجنازہ بعد نمازظہر مسجد اقصیٰ بلاک 15فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی ۔ جماعت اسلامیسندھ کے امیرکاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے خواجہ جاوید سے اہلیہ کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے خواجہ جاوید کو ٹیلیفون کرکے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر و سینئر صحافی، روزنامہ جسارت کراچی کے سابق اسٹاف رپورٹر محمد انور کی وفات پردلی رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ملی یکجہتی کونسل سندھکے صدر اسداللہ بھٹو اورجنرل سیکرٹری قاضی احمد نورانی نے بھی محمد انورکی کی وفات پردکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرحوم سعودی فرمانبروا فہد بن عبدالعزیز کے دوسرے بیٹے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق 75 سالہ شہزادے محمد بن فہد کی نمازِ جنازہ آج ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ شہزادہ محمد بن فہد نے سعودی عرب میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے سانتا بیریرا سے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ محمد بن فہد تعلیم مکمل کرنے بعد واپس سعودی عرب آئے اور اہم عہدوں پر فرائض انجام دیتے رہے۔ وہ مشرقی صوبے کے گورنر بھی رہے۔ شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پرنس محمد بن فہد پروگرام برائے ترقی نوجوانان...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کراچی پریس کلب کے ممبر اور سینئر صحافی جمشید گل بخاری کی وفات پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

سجاول،سنی رابطہ کونسل ،سیرت کمیٹی ،جماعت اہلسنت پاکستان اور اہلحدیث کی جانب سے سیدناامیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
سجاول،سنی رابطہ کونسل ،سیرت کمیٹی ،جماعت اہلسنت پاکستان اور اہلحدیث کی جانب سے سیدناامیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
نواب شاہ ،سنی علما کونسل کے تحت کاتب وحی حضرت امیرمعاویہؓ کے یوم وفات پر ریلی نکالی جارہی ہے
نوابشاہ (نمائندہ جسارت )ملک بھر کی طرح نوابشاہ میں بھی 22 رجب یوم وفات سیدنا امام امیر معاویہ ؓعقیدت واحترام سے منایا گیا۔ مرکزی مداح صحابہ جلوس جامع مسجد کبیر ریلوے اسٹیشن سے نکالا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا جہاں سنی علما نوابشاہ کے رہنما قاری محمد حنیف عثمانی ،قاری منیر احمد حقانی ،قاری محمد اکرم فاروقی، علامہ محمد عامر فاروقی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسمان نبوت کاچمکتا ہوا ستارا سیدنا امام معاویہؓ ہیں سیدناامام امیرمعاویہؓکی فضیلت کیلیے اتناہی کافی ہے کہ وہ صحابی رسول ﷺ ہیں کاتب رسولﷺ ہیں کاتب وحی ہیں سفیر رسول ہیں حضور ﷺ کی بشارتوں کے امین ہیں محمدعربی ﷺ سے جنت کی بشارت پانے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی خوشدامن کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل جمیل کی دعا کی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما ؤں نے کراچی پریس کلب کے نائب صدر سینئر صحافی ارشاد کھوکھر و اختیار کھوکھر کے بہنوئی غلام عمر بھٹو کی وفات پر بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ انتقال کر گئیں۔ایم کیو ایم کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کا وقت اور مقام بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے عمران فاروق کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ایک باہمت اور جرات مندانہ شخصیت کی مالکہ تھیں۔انہوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں صعوبتوں کا مقابلہ کیا اور ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے BNPکے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل کے بھائیمیرظفراللہ مینگل کی وفات پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغرت ،درجات کی بلندی اور لواحقین کیلیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدروسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے بھی اختر مینگل سے بھائی کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یار دلدارجاوید شہزاد کی وفات کی خبر پیارے عمر فاروق نے دی تو خبر سنتے ہی ذہن سناٹے میں آگیا، ہمارا یار جاوید شہزاد اوصاف اور اے بی این نیوز کا شہزادہ اور چیف ایڈیٹر مہتاب خان صاحب کا فرستادہ تھا،کمال یہ کہ جاوید شہزاد سب صحافیوں میں مقبول اور ہر صحافی کا پیارا تھا، اسلام آباد دفتر میں اوصاف کے سینئر صحافی راجہ بشارت عباسی اور اس خاکسار کے درمیان کبھی کبھی مناظرانہ بحث طول پکڑتی تو جاوید شہزاد مسکراتے ہوئے ہم دونوں کی مدد کے لئے آن پہنچتے اور ہم ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجاتے،جاوید شہزاد تقریباً چار دہائیوں سے صحافت کے شعبے سے منسلک تھا، اس کا صرف سیاستدانوں ہی نہیں بلکہ عسکری حلقوں سے بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف صحافی اور روزنامہ اوصاف اوراے بی این کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے۔ جاوید شہزاد صاحب کا شمار صحافتی حلقوں میں ایک اہم اور باوقار شخصیت کے طور پر کیا جاتا تھا، اور ان کی وفات سے صحافتی برادری میں گہرا دکھ اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خرم شہزاد، جو کہ اے پی پی کے سینئر رپورٹر ہیں، اپنے بڑے بھائی کی وفات پر دلی غم کا شکار ہیں۔ مرحوم جاوید شہزاد نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں متعدد اہم خبریں اور رپورٹیں شائع کیں اور ہمیشہ اپنے کام میں ایمانداری اور محنت کی مثال قائم کی۔ نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد...