2025-09-19@21:13:33 GMT
تلاش کی گنتی: 48468
«خود مختار اداروں»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”ڈان نیوز“سے وابستہ صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبداللہ مومند کو محض سوال پوچھنے پر ایک ارب کا نوٹس بھجوانا آزادی صحافت پر حملہ، جمہوری اقدار کی پامالی اور آئین سے انحراف ہے، صحافی کا فرض سوال کرنا ہے اور سوال پر نوٹس بھیجنا نہ صرف غیر آئینی اور غیر قانونی بلکہ ناجائز ہتھکنڈا ہے، ایسے اقدامات کا مقصد صحافیوں کو دبائو میں لا کر ان کی زبان بندی کرنا اور جمہوری کلچر پر کاری ضرب لگانا ہے۔ جمعہ...
افغانستان: طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز )افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی۔ طالبان حکومت نے ایک نئی پابندی کے تحت یونیورسٹیوں میں سیکڑوں کتابوں پر پابندی لگادی ہے جن میں خواتین کی لکھی گئی تقریبا 140 کتابیں بھی شامل ہیں۔ان کتابوں میں سیفٹی ان دی کیمیکل لیبارٹری جیسی کتابیں بھی ہیں۔اس حوالے سے طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ کتابیں شرعی اصولوں اور ان کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان حکومت مختلف علاقوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ پربھی پابندی لگا چکی ہے جب کہ خواتین کے بیوٹی پارلر پر...
اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے جو کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے جبکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دہائیوں پر مشتمل مضبوط شراکت داری کو باضابطہ شکل دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے اور مشترکہ سلامتی کو یقینی بناتا ہے، معاہدے کے...
اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ مذہبی امور نے کہا ہے کہ عراق اور ایران کی ائیر لائنوں کو پاکستان آنے کی اجازت دیں، پی آئی اے کو کہیں کہ کراچی سے بھی زیارات کیلئے پروازیں چلائے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس رکن کمیٹی شگفتہ جمانی کی صدارت میں ہوا۔ سیکرٹری کمیٹی نے قاعدہ 225 کے تحت تمام اراکین کی رائے سے شگفتہ جمانی کو اجلاس کی صدارت کی دعوت دی۔ شگفتہ جمانی نے کہا کہ کمیٹی کے چیئرمین ملک عامر ڈوگر عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک ہیں، گزشتہ اجلاس بھی سیلابی صورتحال کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور ساجد محمود نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا...
—فائل فوٹو چیئرمین مجلس علماء پاکستان و رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ عظیم معاہدہ ہے۔بادشاہی مسجد میں پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے تقریب یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے پر پوری قوم یوم تشکر منا رہی ہے۔عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ خادم الحرمین شریفین، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کا بچہ بچہ حرمین شریفین کا تحفظ کرے گا۔ ڈیجیٹل ادائیگیاں عرب نظام سے ہوں گی، بونا سسٹم عرب مانیٹری فنڈ کے تحت، اوورسیز پاکستانی رقوم بھیج سکیں گےاسلام آبادپاکستان نے اپنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے... امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے جمعہ کے...
فائل فوٹو دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی تیسرے ملک کیخلاف نہیں۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ سعودی فرمانروا کی دعوت پر وزیراعظم نے17 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں وفود نے شرکت کی۔شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان اور سعودی عرب کے ولی عہد نے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون...
—فائل فوٹو پاکستانی دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے ہنگامی اسلامی سربراہی اجلاس میں 50 سے زائد اسلامی ممالک نے شرکت کی۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دوحہ میں ہنگامی اسلامی سربراہی اجلاس میں اسرائیلی جارحیت پر غور کیا گیا جس میں بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ منعقدہ ہنگامی اجلاس میں وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ تیار کیا گیا جو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اعلامیے میں اسرائیلی حملوں کو غیرقانونی اور بلااشتعال قرار دیا گیا۔ بھارت نے ہمسایوں کے ساتھ مذاکرات کی کوششیں ہمیشہ سبوتاژ کیں، دفتر خارجہاسلام آباد پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب... دفتر خارجہ...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ معاہدہ بدھ کے روز ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دستخط سے طے پایا۔ معاہدے کے مطابق کسی بھی ملک پر جارحیت کو دونوں پر جارحیت تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب مشترکہ طور پر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک سعودیہ باہمی تزویراتی دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف خطرے کے طور پر استعمال نہیں ہوگا، دفتر خارجہ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو...

پاک سعودی دفاعی معاہدہ خوش آئند، پاکستان باقاعدہ طور پر حرمین شریفین کا محافظ بن گیا، علامہ ریاض نجفی
جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف پاکستان اور اسرائیل کیخلاف ایران کی شاندار مزاحمتی فتح مسلمانوں کی عظمت کی علامت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اندرونی اخراجات کم کرنے کی طرف بھی توجہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظرماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بھارت کیخلاف مملکت خداداد پاکستان کو زبردست فتح عطا فرمائی اور اسی طرح ایران کی اسرائیل کیخلاف شاندار مزاحمتی فتح مسلمانوں کی عظمت کی علامت ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے تناظر میں پاکستان علما کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں آج یومِ تشکر منایا جارہا ہے۔ پاکستان علما کونسل کی اپیل پر ملک بھر کی مساجد میں جمعے کے خطبات میں پاک-سعودی معاہدے پر اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور مسلم اُمّہ کے اتحاد و امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو خراجِ تحسین، علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے اس موقع پر کہا کہ یہ دن صرف پاکستان یا سعودی عرب کے لیے نہیں، بلکہ پوری اُمتِ مسلمہ کے اتحاد اور سلامتی کے...
کراچی: سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا اور فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 3ہزار 657ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے 3لاکھ 87ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے کی کمی سے 3لاکھ 32ہزار 218روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت مزید 29 روپے کے اضافے سے 4ہزار 447 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی...
محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ کوئی فیملی ممبر لاپتہ یا کسی غیر سرکاری یا عسکریت پسند گروہ میں شامل ہو جائے تو وہ ایک ہفتے کے اندر اندر قریبی پولیس اسٹیشن اور ایف سی یا آرمی یونٹ کو اسکی اطلاع دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کے گھر والے لاپتہ ہیں یا غیر ریاستی مسلح گروہ میں شامل ہیں تو اسے سات دن کے اندر اطلاع دی جائے۔ ورنہ اہلخانہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں والدین اور گھر کے سرپرستوں کو ہدایت کی گئی کہ اگر ان کا کوئی فیملی ممبر لاپتہ ہو جائے یا کسی...
نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے۔ غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ اسرائیل نے حملوں میں اسپتالوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان سمیت 10 غیر مستقل رکن ممالک کی غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کردی۔ عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں صورتحال کیا رہی؟جانیے مزید...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی نوعیت کے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کے بعد ملک میں جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔کراچی میں واقع مزار قائد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹر کو خصوصی طور پر سبز روشنیوں سے منور کر دیا گیا، جبکہ دونوں عمارات پر پاکستانی پرچم کے ساتھ سعودی عرب کا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔(جاری ہے) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جس سے دونوں اقوام کے درمیان مضبوط ہوتے روابط اور بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔واضح رہے کہ یہ معاہدہ گزشتہ روز سعودی ولی...
ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے آج سے مون سون کا سیزن ختم ہو گیا ہے اور آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا مون سون سیزن ختم ہونے کے بعد سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکلنا شروع ہو گیا ہے، پانی کا لیول کم ہونے کی وجہ سے اب کافی اضلاع میں کشتیاں بھی آپریشنل نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں مرالہ سے لے کر پنجند تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، ابھی پانی کا لیول کم ہو رہا ہے ، بند توڑنا نہیں پڑا ہے۔ان کا...

پاکستان میں دہشتگردی میں افغان باشندے اور بھارتی افسران ملوث ہیں، ناقابل تردید شواہد موجود ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں غیر قانونی افغان باشندے اور بھارتی فوجی افسران کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔جرمن جریدے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان نے گزشتہ چار دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور ان کی باعزت واپسی کے لیے منظم اقدامات کیے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مہاجرین کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں کئی بار توسیع کی گئی، تاہم وہ اسباب جن کی بنیاد پر افغانوں نے پناہ...
پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں: ترجمان دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا تاریخ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سعودی فرمانروا کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف نے 17 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں وفود نے بھی شرکت...
لاہور: پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس اہم فیصلے کا اطلاق حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی ہو گا۔ فیصلے کے مطابق سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظرِ ثانی کی جائے گی اور اس کی رویژن کے لیے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کے لیے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو با اختیار ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا، ڈائریکٹوریٹ میں عملے اور افسران کا ٹرانسفر بھی کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں گارڈز اور ڈرائیورز کے رننگ رومز کی...
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ باہمی تزویراتی دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف خطرے کے طور پر استعمال نہیں ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آیا پاک سعودی تزویراتی دفاعی معاہدہ صرف اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے ہے یا اس کا وسیع تر ایجنڈا ہے، اور کیا پاکستان اپنے جوہری ہتھیار اب تیسرے ملک کو پیشکش کر رہا ہے؟ اس پر ترجمان نے کہا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی برادرانہ تعلق ہے جسے اب نئی بلندیوں پر لے جایا جا رہا ہے، معاہدے کا مقصد صرف استحکام ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان...
طالبان کی قید میں آٹھ ماہ گزارنے کے بعد ایک سینیئر برطانوی جوڑے اربی اور پیٹر رینولڈز کو بالآخر رہا کر دیا گیا ہے، جنہیں فروری میں افغان طالبان کے انٹیریئر منسٹری نے حراست میں لیا تھا۔ جوڑے کی رہائی قطر کی کامیاب ثالثی کے بعد عمل میں آئی، رہائی کے بعد جوڑے کو دوحہ منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار برطانوی جوڑا کون ہے؟ طالبان وزارت داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق رواں سال فروری میں مجموعی طور پر 4 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں 2 برطانوی شہری، ایک چینی نژاد امریکی شہری اور ان کا مقامی مترجم شامل تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے “PA” کے مطابق، یہ جوڑا اپنے...
پنجاب حکومت نے 27 اضلاع اور 64 تحصیلوں میں متاثرہ 3775 مواضعات میں فوری طور پر فلڈ ریلیف اور بحالی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے اور بحالی آپریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے 63 ہزار سے زائد پکے اور 3 لاکھ سے زائد کچے مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے بچاؤ: مریم نواز نے آبی ذخائر کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کردی صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کے تعین کے لیے سروے ٹیمیں تشکیل دی جائیں...
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ وہ شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے 59 سالہ اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ وہ کبھی شادی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اکیلا رہنے میں خود کو آزاد سمجھتے ہیں۔ سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں، اس انڈسٹری میں کئی لوگ ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی مگر لوگ ان سے سوال نہیں کرتے۔ اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ میں عشق میں مبتلا تھا اس لئے شادی نہیں کی مگر میں نے خود کے سوائے کسی سے کبھی محبت نہیں کی‘۔...
سکھ برادری نے کینیڈا میں احتجاج کرکے بھارت کے خفیہ نیٹ ورکس کا عالمی سطح پر پردہ چاک کردیا۔ ہندوتوا نظریے کے تحت مودی سرکار کی سفاکی و قتل و غارت کے ذریعے خالصتان جدوجہد دبانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے مطابق بھارت میں سکھ رہنماؤں کے قتل کی عالمی سطح پر سازشیں کی جا رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کینیڈین سرزمین پر بھارتی جاسوسی اور دھونس کی جواب دہی کے لیے سکھ برادری سراپا احتجاج ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مطابق خالصتان تنظیم سِکھز فار جسٹس کا وینکورمیں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ سِکھز فار جسٹس کا دعویٰ ہے کہ بھارت خالصتان تحریک کو دہشتگرد ...
پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز ارومچی: صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون، زرعی جدت اور عوامی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔ صدر آصف زرداری کے دورہ چین کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں میں لائیو سٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی شامل ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ یادداشتیں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے اور آفات سے...
پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی۔ پاکستانی کلب کراچی سٹی ایف سی ساف ویمن کلب چیمپئن شپ میں شریک ہوگی جو پاکستان کی موجودہ نیشنل ویمن چیمپئن ٹیم بھی ہے۔ ساف ویمن کلب چیمپئن شپ 5 سے 22 دسمبر تک نیپال میں کھیلی جائے گی، ایونٹ میں پاکستان کے کراچی سٹی ایف سی سمیت 5 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ اس کے علاوہ ایونٹ میں انڈیا سے ایسٹ بنگال، نیپال سے اے پی ایف فٹبال کلب، بنگلا دیش سے نسرین اسپورٹس اکیڈمی اور بھوٹان سے ٹرانسپورٹ یونائیٹڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ویب ڈیسک: اُرومچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ان معاہدوں کا تعلق لائیو اسٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی سے ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ یادداشتیں پاکستان میں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر کی بہتری دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی جب کہ ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات بڑھانے اور صنعتی شعبے کو...
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان اس معاہدے کو خوش آئند اور تاریخی قدم قرار دیتا ہے۔ یہ ایوان دونوں برادر ممالک کو اس معاہدے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان اس بات پر فخر کا اظہار کرتا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کی ذمہ داری پاک فوج کے حصے میں آئی ہے۔ یہ ایوان باور کراتا ہے کہ ہماری بہادر افواج یہ فریضہ ایمان، اخلاص اور جذبے کیساتھ ادا کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدے پر خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن...
اسکرین گریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص کو یہ نہیں پتہ کہ باہر دنیا بدل چکی ہے، اب وہ قصہ پارینہ بن چکا اور پاکستان آگے بڑھ گیا۔سرگودھا میں ماحول دوست الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام ترقی کے نئے سفر کا آغاز کرچکے، باتیں ہوتی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، اب نواز شریف کا دور آیا تو روز ایک خوشخبری آتی ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج خبر آتی ہے کہ اسٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیے، دنیا کے ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا جہاز جب سعودی...
صدر آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون، زرعی جدت اور عوامی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔ معاہدوں میں لائیو اسٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی شامل ہیں یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کی اُرمچی میں چینی سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے اہم ملاقات صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ یہ یادداشتیں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے اور آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لائیو اسٹاک سیکٹر کی بہتری دیہی علاقوں میں...
سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی آئی، 100 انڈیکس 536 پوائنٹ بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ 58 ہزار 536 کی حد پر پار کر گیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچیبج کے پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 3 نئے ریکارڈ قائم ہو گئے، انڈیکس پہلے ٹریڈنگ سیشن میں 800 پوائنٹس تیزی سے پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار 775 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا۔ بعدازاں 100 انڈیکس583 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار 536 پوائنٹس کی بلند ترین حد پر بند ہوا۔ واضح...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ یا ذیلی شق شامل نہیں، یہ ایک شفاف اور دوٹوک معاہدہ ہے جس کے تحت کسی ایک ملک پر بیرونی جارحیت کو دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں اس معاہدے کا دائرہ کار دوسرے خلیجی ممالک تک بھی پھیل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جی سی سی کے رکن ممالک میں سے کوئی ایسا اشارہ دیتا ہے تو پاکستان ان کو بھی معاہدے میں شامل کرنے پر غور کرے گا۔ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 ستمبر 2025ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو ایران کی چابہار بندرگاہ کی تعمیر کے لیے نئی دہلی کو پابندیوں سے متعلق جو رعایات دی گئی تھیں، انہیں وہ واپس لے رہی ہے۔ ایران کی چابہار بندرگاہ دفاعی نکتہ نظر سے اہم ہے اور جب چین کی جانب سے گوادر کی بندرگاہ ڈیولپ کرنے کا عمل شروع ہوا تو بھارت نے اسی تناظر میں ایران کی اس بندرگاہ کو لے کر کام شروع کیا تھا۔ چونکہ ایران کے حوالے سے امریکہ نے بہت سی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، اس لیے مودی کی درخواست پر سن 2018 میں ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ نے اس بندرگاہ کے آپریشنز...
پاکستانی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص ملک کیخلاف نہیں بلکہ ایک دفاعی شراکت داری ہے اور اس میں دیگر عرب ممالک کی شمولیت کیلئے دروازے بند نہیں کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی باہمی دفاعی معاہدہ نیٹو معاہدے کی طرز پر ہے جس میں دیگر عرب ممالک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص ملک کیخلاف نہیں بلکہ ایک دفاعی شراکت داری ہے اور اس میں دیگر عرب ممالک کی شمولیت کیلئے دروازے بند نہیں کیے گئے۔ وزیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 ستمبر 2025ء) جنگ زدہ ملک افغانستان کے شمالی صوبے بلخ نے منگل کے روز طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوند زادہ کی جانب سے ٹیکنالوجی پر مکمل پابندی عائد کرنے کے بعد، فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند کرنے کی تصدیق کی۔ شمالی صوبوں قندوز، بدخشاں، بغلان اور تخار سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی اسی طرح کی بندشوں اطلاعات ہیں۔ طالبان قیادت نے سرکاری طور پر اس کی کوئی وضاحت فراہم نہیں کی ہے، تاہم بلخ کے گورنر کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ "غیر اخلاقی سرگرمیوں کو روکنے" کے لیے کیا گیا ہے۔ لیکن بہت سے ماہرین کو شبہ ہے کہ اسلامی بنیاد پرست گروپ طالبان اس کے ذریعے تنقیدی مواد...
استنبول میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2025 کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ترکیہ اور پاکستان کی اہم شخصیات سمیت طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ استنبول میں ’پاکستان ترکیہ: دو ریاستیں، ایک قوم‘ کے موضوع کے تحت چغتائی آرٹ ایوارڈز 2025 کی تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ ایوارڈز پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام ہر سال ترکیہ کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد نوجوانوں میں ثقافتی ہم آہنگی اور فنونِ لطیفہ کے فروغ کو بڑھانا ہے۔ تقریب میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جُنیِد، نائب گورنر استنبول مہمت سلون، نائب میئر فاتیح حسن دورہات، صوبائی ڈائریکٹر برائے تعلیم ڈاکٹر مراد موچاہت ینتور، ترک وزارتِ تعلیم، قونصلیٹ پاکستان، طلبہ، اساتذہ اور میڈیا نمائندگان نے...
سٹی 42 : برطانیہ کی ایئرلائن نے پاکستان کیلئےفضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ورجن اٹلانٹک ایئرلائن آئندہ ماہ اکتوبرسےفلائٹس بحال کرے گی، لندن سے لاہور، کراچی اوراسلام آباد کیلئے فلائٹس آپریشن بحال ہوگا۔ واضح رہے کہ ورجن اٹلانٹک ایئرلائن نے 2023 میں پاکستان سے اپنی پروازوں کو بند کیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی برطانوی ایئرلائن کو پروازوں کی اجازت ، برطانوی ایئرلائن سعودی شہر ریاض کے ذریعے پاکستان کو فضائی آپریشن میں منسلک کرے گی۔ سیلاب سے متاثرہ سکول فٹنس سرٹیفکیٹ کے بعد ہی دوبارہ کھل سکیں گے
دبئی(سپورٹس ڈیسک) فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹرز مشکل کنڈیشنز کا حل ڈھونڈنے لگے ہیں۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ یہاں کھیلنا آسان نہیں ہے، امید ہے کہ آنے والے میچز میں ٹاپ آرڈر کھلاڑی ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصافحہ کے تنازع سے ہمارا کچھ لینا دینا نہیں، یہ بورڈ کا معاملہ ہے۔ واضح رہے کہ 14 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ میں ٹاس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم مصافحے کے لیے میدان میں نہ...
ایشیا کپ 2025 کا آخری گروپ میچ آج بھارت اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کی چاروں ٹیمیں گزشتہ روز ہی فائنل ہوگئی تھیں، آج کے میچ کے نتیجے سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ سپر فور مرحلے میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ 20 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 21 ستمبر کو ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔ 23 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ 24 اور 25 ستمبر کو بنگلہ دیش ٹیم بالترتیب بھارت...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینیئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے باہمی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس معاہدے کو اسلامی دنیا اور پاکستان کے لیے افواجِ پاکستان کا ایک تاریخ ساز تحفہ قرار دیا جو پوری امت مسلمہ کے اتحاد اور کامیابیوں کا راستہ ہموار کرے گا۔ محمد علی درانی نے کہا کہ وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اس دفاعی معاہدے نے پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کو ایک نئی...
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، بھارتی فوجی افسران کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی پیش کیے۔جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے بہت منظم طریقے سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں متعدد بارتوسیع کی ہے، افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں۔ڈی جی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے ہی ایک وزیراعظم کو غیر ذمہ دارانہ حرکتوں پر جہاز سے اُتار دیا گیا تھا، لیکن آج تاریخ نے رخ بدلا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کا جہاز جیسے ہی سعودی فضائی حدود میں داخل ہوا تو سعودی جنگی طیاروں نے سلامی دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عزت و وقار کسی سیاسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہے۔ سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں موجود شخص کو یہ اندازہ ہی نہیں کہ پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا...
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارت اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا، پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے متعدد ٹورنامنٹ قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ٹیم نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹانے کے فیصلے کیخلاف احتجاجاً میچ میں تاخیر کی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک ای میل بھیجی ہے جس میں بدسلوکی اور پلیئرز...
نئی دہلی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکار نہیں بلکہ فلم ساز بننا چاہتے تھے۔ شاہ رخ خان نے ایک حالیہ گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ابتدا میں اداکار بننے کے خواہش مند نہیں تھے بلکہ ان کا اصل شوق فلم سازی تھا۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماس کمیونیکیشن اسی لیے کیا تاکہ ہدایتکاری سیکھ سکیں، لیکن قسمت انہیں اداکاری کے میدان میں لے آئی، جہاں وہ آہستہ آہستہ انڈسٹری کے صفِ اول کے اداکار بن گئے۔ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان سے متعلق بھی گفتگو کی اور بتایا کہ آریان نے بھی ان کی...
ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدان میں جاری کشیدگی کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک اور نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو مبینہ طور پر ایشیا کپ میں پروٹوکول کی خلاف ورزی پر نوٹس بھیج دیا ہے اور سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ بھارتی چینل انڈیا ٹوڈے کے مطابق آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا نے پی سی بی کو ایک ای میل بھیجی ہے، جس میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ 17 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف میچ سے قبل میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری نے جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے منظم اقدامات کئے گئے ہیں، افغان مہاجرین کےانخلاکی ڈیڈلائن میں متعدد بارتوسیع کی۔ ڈائریکٹرجنرل (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ غیرقانونی افغان باشندے دہشتگردی اورسنگین جرائم میں ملوث ہیں، افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل...
جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت میں پُرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں۔جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت میں پُرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے۔...
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو تین نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔وزارت کے حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی، جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا، اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی بلکہ آن لائن خدمات میں رفتار اور معیار میں بھی اضافہ متوقع ہے۔یہ اعلان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت سید امین الحق نے کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ تینوں کیبلز...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے اہم معاہدے میں شامل ہونے کیلئے دیگر عرب ممالک پر ’دروازے بند نہیں ہیں۔’ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں قبل از وقت اس پر جواب نہیں دے سکتا، لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ دروازے بند نہیں ہیں۔‘معاہدے میں دیگر عرب ممالک کی شمولیت پر مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ نیٹو جیسے سسٹم کی بات کرتے رہے ہیں۔ ’میرے خیال میں مسلمان آبادی کا بنیادی حق ہے کہ وہ مل کر اپنے خطے، ممالک اور قوموں کا دفاع کریں۔واضح رہے کہ دونوں اسلامی ممالک کے درمیان معاہدے کے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے کاروباری سیشن کے پہلے نصف میں تقریباً 600 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ دوپہر 12 بجے تک بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 158,536.57 پوائنٹس کی سطح پر تھا، جو 583.11 پوائنٹس یا 0.37 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 1300 پوائنٹس سے زائد اضافہ اہم شعبوں میں خریداری کے رجحان کو دیکھا گیا جن میں کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کی کمپنیاں، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری شامل ہیں۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +596.38 points (+0.38%) at midday trading. Index is at 158,549.85...

ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، شہبازشریف کا جہاز سعودی فضا میں داخل ہوا تو سلامی دی گئی،مریم نواز
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، شہبازشریف کا جہاز سعودی فضا میں داخل ہوا تو سلامی دی گئی،جنگی جہازوں کی سلامی ہمارے ملک، ہمارے پاکستان کی عزت ہے۔ سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ ماضی میں حرم کے اندر حکومتی نمائندوں کی تذلیل کی کوشش کی گئی تھی،شہبازشریف کو سعودی دھرتی پر وہ عزت ملی کی دنیا دیکھتی رہ گئی،حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو ملا ہے،کبھی دیکھی اتنی بڑی سفارتی کامیابی؟ شہباز شریف کی انتھک محنت کو سلام۔ پاک سعودی دفاعی معاہدہ نیٹو طرز پر ہے،...
گزشتہ روز برطانیہ کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا، ’ہم بگرام ائر بیس کو طالبان حکومت سے واپس لینا چاہتے ہیں کیونکہ یہ چین کے اُس مقام سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار بناتا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے طالبان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ اُسی پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے پیش رو امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بائیڈن کے دورِ حکومت میں امریکا افغانستان سے شرمناک طریقے سے نکلا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ ائربیس واپس چاہیے کیونکہ طالبان حکومت کو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا لیکن اگر بروقت انتظامات نہ ہوتے تو بڑی تباہی ہوتی۔سرگودھا میں الیکٹرک بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے 3 دریاؤں میں بیک وقت طغیانی آئی جس کے باعث سیکڑوں دیہات متاثر ہوئے لیکن ہم نے پیشگی اقدامات کر رکھے تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دو ہفتوں کے اندر سیلاب متاثرین کو چیک ملنا شروع ہو جائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت ملکی مفاد میں بہترین فیصلے کر رہی ہے لیکن جیل میں بیٹھے قیدی کو پتا نہیں کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کر چکا، شہباز شریف...
امریکا کی جانب سے ویٹو کی گئی قرارداد میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقے میں امدادی سامان کی فراہمی پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد امریکہ کے ویٹو کی وجہ سے منظور نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے "سیاہ لمحہ" قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کوششیں جاری رکھے گا، انہوں نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی...
لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ ہوا ہے، تاہم اس طےسے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ وقت کی ضرورت اور خطے کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ یہ واقعی بڑی کامیابی ہے لیکن اس سے پاکستان پر خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے نہ صرف غزہ بلکہ قطر پر بھی حملے کیے ہیں جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے سالگرہ کی...
فیصل آباد میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے حوالے سے حکومت پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ حکومتِ پاکستان اور ڈنمارک کی حکومت کے درمیان "ڈینیڈا سسٹین ایبل انفراسٹرکچر فنانس (ڈی ایس آئی ایف)" کے تحت رعایتی قرض کے پروگرام پر دستخط ہوگئے ہیں جس میں ڈنمارک حکومت فیصل آباد کے مشرقی علاقے میں ویسٹ واٹر ٹریٹنمٹ پلانٹ لگائے گی۔ اس پلانٹ کے ذریعے روزانہ 33 ملین گیلن پانی کو صاف کیا جائے گا۔ اس معاہدے پر سیکرٹری وزارتِ اقتصادی امور محمد حمیر کریم، ڈی ایس آئی ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر ٹینا کلرپ ہاؤسن اور ڈینسکے بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر جیسپرپیٹرسن نے دستخط کئے۔ یہ منصوبہ خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہ پاکستان کے ترقیاتی شعبے میں ڈینیڈا کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 میں شریک سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد، سورنگا نیروشن ویلالاگے، افغانستان کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ کے دوران یہ افسوسناک خبر انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے دی، جس کے بعد وہ ہنگامی طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کھلاڑیوں نے اس مشکل گھڑی میں...
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان،گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب بھرکے تمام تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے فرسٹ اینول 2025 کے امتحانی نتائج کااعلان 15 اکتوبر کو کریں گے۔(جاری ہے) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ساجد نقوی نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ نتائج کے روز صبح 10 بجے خصوصی تقریبات میں بٹن دباکر نتائج متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریقے سے جاری ہے تاکہ کسی غلطی کا احتمال نہ رہے۔
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کاگھر سیلاب سے متاثر ہوا ان کو 10لاکھ روپے دیں گے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا بڑا پیکج نہیں دیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا،پاکستان کے تین دریاؤں میں شدید طغیانی آئی،تاریخ کے بدترین سیلاب سے 27شہر اور5ہزار گاؤں متاثر ہوئے،تیاری نہ ہوتی تو بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا،اگر ہم جاگ نہ رہے ہوتے تو بہت زیادہ نقصان کا خطرہ تھا،ان کاکہناتھا کہ25لاکھ افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات تک پہنچایا،ہر ضلع میں 10ہزار افراد تک تیار کھانااور ادویات پہنچائیں،لاکھوں جانوروں...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 700 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری دن کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری کے باعث 100 انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مثبت معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ سرمایہ کاروں کے مطابق حکومتی اقدامات، روپے کے استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات نے اسٹاک مارکیٹ کے رحجان کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 میں شریک سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد، سورنگا نیروشن ویلالاگے، افغانستان کے خلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ کے دوران یہ افسوسناک خبر انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے دی، جس کے بعد وہ ہنگامی طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ ٹیم مینجمنٹ اور ساتھی کھلاڑیوں نے اس مشکل گھڑی میں...
لندن میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ایک شاندار فنڈ ریزنگ کانسرٹ منعقد کیا گیا، جس کے دوران 2 ملین ڈالر جمع کر لیے گئے۔ ویمبلی ایرینا میں ہونے والے “Together for Palestine” کانسرٹ میں برطانوی اور فلسطینی فنکاروں نے پرفارم کیا، جن میں باسٹیل، جیمز بلیک اور پالوما فیتھ شامل تھے۔ تقریب میں ایک نوجوان فلسطینی گلوکارہ نے خصوصی نغمہ بھی پیش کیا، جسے شرکا نے بے حد سراہا۔ کانسرٹ میں مشہور ہالی ووڈ اداکارہ فلورنس پُو، نکولا کاگلین، بینی ڈکٹ کمبر بیچ، صحافی مہدی حسن اور اقوامِ متحدہ کی نمائندہ برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے بھی خطاب کیا۔ مہدی حسن نے عوام سے فلسطین کے لیے آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔ کانسرٹ کے آخر میں برائن...

بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
تصویر، اسکرین گریب پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں۔جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت میں پُرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، پاکستان بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے متعدد مرتبہ پیش کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے...
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ، بھارت اور اسرائیل مل کر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں، آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے، آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے، موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے، پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں، بھارت اور اسرائیل مل کر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ لاہور میں انسداد...

ایف آئی اے بلوچستان زون کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزمان گرفتار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ایف آئی اے بلوچستان زون نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر بلوچستان زون میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان علی خان اور محمد تقی کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ملزمان کے قبضے سے 6 ہزار 800 امریکی ڈالر، 21 لاکھ 10 ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)پنجاب حکومت کے بھرپور ایکشن کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔پرائیویٹ کمپنیوں کی پیکنگ والاآٹاسستاہوگیا،5کلوگرام کے تھیلے کی قیمت میں80روپے کی کمی کی گئی۔(جاری ہے) 5کلوگرام آٹے کاتھیلا720روپے میں صارفین کوملے گا۔حکومتی ریٹ والا 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے،20کلوآٹے کاتھیلا1808روپے میں فراہم کیاجارہاہے۔

پاک سعودہ باہمی دفاعی معاہدہ 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد سب سے بڑی پیشرفت ہے‘ مشاہد حسین سید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)سینئر سیاستدان سید مشاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی دفاعی معاہدہ 1974 کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے،پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں تو دونوں کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔(جاری ہے) ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی پاکستان سے اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے اور پاکستان اس وقت دنیا میں ایک منفرد پوزیشن کا حامل بھی ہے کیونکہ اس کی 5 بڑے دارلحکومتوں ریاض، تہران، بیجنگ، ماسکو اور واشنگٹن میں اہمیت، عزت اور اثر ورسوخ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک بڑی اور اہم پیش رفت ہے جس نے ملک کو علاقائی اور عالمی سطح پر اہمیت دی تاہم اس معاہدے کے ساتھ ساتھ ممکنہ خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔اس وقت مسلم دنیا کا اتحاد ضروری ہے ،پاک سعودی دفاعی معاہدہ مثبت قدم ہونے کے باوجود ملک کے خارجی خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے، دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا ہوگا اور قومی مفاد کو مقدم رکھ کر حکمت عملی اپنائی جانی چاہیے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ ایشیاء کپ کے معاملے پر ہونے والی مشاورت کی اندرونی کہانی بیان کر دی ہے ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر چکا تھا جس سے نکلنا آسان نہیں تھا اگر بائیکاٹ ہو تا تو نقصان ہونا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا بہت دکھ ہے ، ایشیاء کپ کا ایک ایسا مسئلہ تھا جس میں پاکستان کا بہت نقصان ہونے جارہا تھا کیونکہ پی سی بی نے ایک موقف اختیار کر لیا تھا کہ ہم بائیکاٹ کرنے جارہے ہیں، اگر...
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی دفاعی معاہدے نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں نئی جہت متعارف کروا رہا ہے اور اس کے اثرات بھارت سمیت پورے خطے پر پڑ سکتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے تجزیہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی اتحاد ایک نئی دفاعی صف بندی کی عکاسی کرتا ہے، جو امریکا پر خلیجی ریاستوں کے کم ہوتے اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے نے خطے کو جھنجھوڑ دیا ہے اور اب واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور اسٹرٹیجک تعاون کے تاریخی معاہدے کو وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان غیر معمولی ہم آہنگی اور شاندار رابطہ کاری کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے دی نیوز کو بتایا کہ اس وقت ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اعتماد اور باہمی یقین کی جو سطح موجود ہے وہ پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملی، اور یہی اتحاد پاکستان کو قومی اہمیت کے بڑے اہداف حاصل کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔ وزیر اعظم کے ایک قریبی معاون کا کہنا تھا کہ دونوں شخصیات کے درمیان ایک منفرد اور ہم آہنگ...

سعودی ولی عہد نے مودی کے جنم دن پر غیرمتوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا: بھارتی تجزیہ نگار
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی پر آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کالم نگار ڈاکٹر برہما چیلانی نے کہا ہے کہ مودی نے سعودی عرب سے جامع اسٹریٹیجک شراکت داری اور تعلقات بڑھانے کے لیے برسوں کوشش کی۔ انہوں نے اپنے ہی ملک کے وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مودی نے سعودی عرب کے کئی چکر لگائے لیکن سعودی ولی عہد نے مودی کے جنم دن پر مودی کو غیر متوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دفاع کا معاہدہ...
لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے۔ آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں، بھارت اور اسرائیل مل کر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے، موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر 2025ء) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ پاکستان نے 40 سال سے زائد عرصے تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، تنازعات کے وقت بڑی مہمان نوازی کی۔ ایک جرمن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اب افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے ایک منظم اور باوقار عمل شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس عمل کو انسانی طور پر سنبھالا گیا ہے، حکومت نے پناہ گزینوں کو وطن واپسی کی تیاری کے لیے مزید وقت دینے کے لیے ڈیڈ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میئر لندن صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا۔(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے پر صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، صادق خان شاید آنا چاہتے تھے، لیکن میں انہیں وہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میئر لندن صادق خان کا شمار دنیا کے بدترین میئرز میں ہوتا ہے، ہمارے پاس بھی کچھ برے میئرز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لندن میں جرائم کی شرح انتہائی بلند ہے، صادق خان امیگریشن کیلئے بھی آفت ہیں۔
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ سے متعلق قرارداد امریکہ کے ویٹو کی وجہ سے منظور نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے تاریک لمحہ قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے قرارداد منظور نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد غزہ میں ابھرتے ہوئے انسانی بحران کا ازالہ تھا۔بقول عاصم افتخار یہ کوئی معمولی کارروائی نہیں تھی۔ یہ ایک موقع تھا بے مثال بربریت اور تباہی اور غزہ میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے دوران عمل کرنے کا، جبکہ اسرائیلی زمینی حملے شدت اختیار کر رہے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ قرارداد...

امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا انتہائی تاریک لمحہ ہے،سلامتی کونسل کی ہر ناکامی اس کی ساکھ کو مجروح کرتی ہے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی جانب سے غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی اور اسرائیلی پابندیاں ہٹانےکے مطالبے پر مبنی قرارداد کو ویٹو کر نے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو انتہائی تاریک لمحہ قرار دیا ہےاور کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی ہر ناکامی اس ادارے کی ساکھ کو مجروح کرتی ہے۔ امریکا نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی اور اسرائیلی پابندیاں ہٹانے کے مطالبے پر مبنی قرارداد کوچھٹی بار ویٹو کر دیا تھا ۔ 15 رکنی کونسل کے 10 منتخب اراکین کی طرف سے پیش کی گئی اس قرارداد...

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کیلئے محفوظ، شفاف اورآسان ادائیگی کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے، سینیٹر روبینہ خالد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے مستحقین کیلئے محفوظ، شفاف اور آسان ادائیگی کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ صدرِ پاکستان کی ہدایات اور وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق بی آئی ایس پی جدید اور شفاف ادائیگی کے نظام کو اپنانے کے لئے پرعزم ہے جو مستحقین کو بروقت، سہل اور باعزت سہولت فراہم کرے گا۔ اجلاس میں مستحقین کیلئے نقد رقوم کی تقسیم کے جدید نظام کی تیاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ ’’مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔‘‘ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 5ستمبر 2025ء کو جرمن جریدے کے نمائندہ کے ساتھ اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے بہت منظم طریقے سے اقدامات کیے گئے ہیں اور پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلاء کی ڈیڈ لائن میں متعدد بار توسیع کی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے...
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ریاستِ پاکستان کسی بھی غیر ریاستی عناصر کو قبول نہیں کرتی اور ملک میں کسی بھی مسلح جتھے یا تنظیم کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ 5 ستمبر کو جرمن جریدے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں افغان مہاجرین، دہشتگردی، بھارت کی پالیسیوں اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، کسی گروہ یا فرد کا نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، تاہم اب ان کی باعزت واپسی کے لیے منظم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستان نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ کرکٹ کے میدان کو سیاست کا اکھاڑہ نہ بنایا جائے اور میچ ’’اسپرٹ آف کرکٹ‘‘ کے تحت کھیلا جائے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو ہونے والے اس میچ سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ میچ کے آفیشلز کو پہلے ہی واضح ہدایات دی جائیں تاکہ کھیل کے دوران کسی قسم کی سیاسی حرکت نہ ہو۔ یہ خدشات اس وقت پیدا ہوئے جب ابتدائی مرحلے میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ...
ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان کی ایک غلط فہمی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی۔ گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں راشد خان بولڈ ہوئے جس کا انہیں اندازہ نہ ہوا اور امپائر سے ری ویو مانگنے لگے۔ راشد خان کو محسوس ہوا کہ وہ بولڈ نہیں ہوئے بلکہ امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ فوراً ہی ری ویو مانگنے لگے۔ راشد کے ری ویو مانگنے پر امپائر اور سری لنکن بولر نے انہیں آگاہ کیا کہ وہ بولڈ ہوئے ہیں۔ افغان کپتان کے اس انداز پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ Peecha to dekho Rashid...

بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے ، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے منظم اقدامات کیئے گئے ہیں، پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلاء کی ڈیڈلائن میں متعدد بار توسیع کی ، مستند شواہد ہیں کہ غیرقانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں ہیں۔ بیلا حدید کونسی بیماری میں مبتلا ہیں؟ہسپتال سے تصاویر شیئر کردیں انہوں نے کہا کہ بھارت میں...

تارکین وطن کی آمد روکنے کےلئے فوج کے استعمال سمیت ہرممکن طریقہ اختیار کریں، امریکی صدر کا برطانوی وزیرِاعظم کو مشورہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے برطانوی وزیرِاعظم کئیر سٹارمر کو ملک میں امیگریشن روکنے کا مشورہ دیا اور کہا ہے کہ ضرورت پڑے تو اس کے لئے فوج استعمال کریں۔ اردو نیوز کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک سے لوگ برطانیہ آ رہے ہیں اور میں نے برطانوی وزیرِاعظم سے کہا کہ ان کی جگہ میں ہوتا تو اسے روک دیتا۔ انہوں نے کہا کہ کہ تارکین وطن کو روکنے کےلئے آپ کو فوج بلانے سمیت ہر ممکن طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔ اس پر برطانوی وزیراعظم نے جواب دیا کہ برطانیہ کا...
ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان کیخلاف ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے سری لنکن آل راؤنڈر ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق دونتھ ویلالاگے کے والد سورنگا نیروشن ویلالاگے کو سری لنکا اور افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ میچ کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے ویلالاگے کو والد کے انتقال کی خبر دی۔ جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ https://x.com/nibraz88cricket/status/1968752719146938396 یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ میں محمد نبی نے ویلالاگے کو ایک اوور میں پانچ چھکے لگائے تھے۔
پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے افغانستان کی سرزمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل میں بتایا کہ افغانستان میں 60 سے زائد عسکریت پسند کیمپ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان نے افغان طالبان کو سرحد پار حملوں کو فعال کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دہشت گرد کیمپ، پاکستان میں سیکیورٹی اداروں اور نہتے و معصوم شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے پاس دہشت گرد گروہوں کی مشترکہ تربیتی مشقوں، انکے درمیان باہمی تعاون، غیر قانونی...
اسلام آباد: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے وزیر تجارت و سرمایہ کاری محمد حنیف چنا کے ہمراہ 15 سے 17 ستمبر 2025 تک نیویارک کا تین روزہ دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسٹائل مارکیٹ کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سفیر پاکستان نے متعدد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں جن میں معروف پاکستانی ٹیکسٹائل مینوفیکچررز گل احمد، الکرم انڈسٹریز، الکرم ٹاولز، نشاط ملز، اور لکی ٹیکسٹائلز شامل ہیں۔ پاکستانی حکام نے اہم تجارتی سہولت کاروں TEU، تجارتی نمائش کنندہ USA، GSPL-امریکہ، جی ایس پی ایل، ایل ایل سی اور ایل ایل سی کے ساتھ ساتھ گھریلو ٹیکسٹائل و ملبوسات کے شعبوں میں سرگرم ایجنٹوں سے بھی ملاقتیں کیں۔ باہمی...
حکومت اور ایس آئی ایف سی نے تھیلیسیمیا سے بچاؤ اور آگاہی کی مشترکہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ مہم کا مقصد تھیلیسیمیا کے خلاف ہر بچے کے لیے روشن اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانا ہے اور تھیلیسیمیا جیسے مرض سے قبل از وقت بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی فراہم کرنا ہے۔ تھلیسیمیا جیسی موروثی خون کی بیماری میں مبتلا افراد کے لیے سب سے سنگین مسئلہ خون کی کمی ہے۔ پاکستان میں ہر 10 میں سے 1 بچہ تھلیسیمیا جیسے موروثی مرض کا شکار ہے۔ پاکستان میں سالانہ 5 ہزار سے زائد نئے تھلیسیمیا کے کیسز رپورٹ اور 1 لاکھ سے زائد تھلیسیمیا کے رجسٹرڈ مریض موجود ہیں۔ عالمی آبادی کا 1.5...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریاض میں ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے نے خطے کی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوا تو اسے دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ دفاعی اتحاد نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے گیا ہے بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی بدل سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر سخت تنقید ہو رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے کئی دورے کیے، لیکن بالآخر سعودی ولی عہد نے پاکستان کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کھیلنے کے لیے یو اے ای میں موجود سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر ٹیم منیجر نے دنیتھ ویلالاگے کو ان کے والد کے انتقال کی خبر دی۔ گزشتہ روز افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دنیتھ ویلالاگے نے 4 اوورز میں 49 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف اپنے چوتھے اوور میں دنیتھ ویلالاگے کو افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے مسلسل 5 چھکے لگائے تھے۔ Post Views: 5
وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا ہےکہ پاکستان آنے والی 2 متاثرہ کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا ہے3 نئی کیبلز آرہی ہیں، اگر 3 نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟اس پر وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے، 4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں۔ضرار ہاشم کے مطابق یمن کے ساحل پر بہت ساری سب میرین کیبل کٹی ہوئی ہیں جب کہ پاکستان کو آنے والی...