2025-06-23@12:04:44 GMT
تلاش کی گنتی: 15377
«رابرٹ پریوسٹ»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے محکمہ لینڈ کو ہدایت کی ہے کہ کے ایم سی کی ملکیتی زمینوں پر لیز کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے،انہوں نے متعدد شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے زور دیا کہ کے ایم سی کی زمین پر تمام غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات جو لیز کی شرائط کی خلاف ورزی کرتی ہیں فوری طور پر روکی جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی کی منیجنگ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اجلاس کے دوران دی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی حکم دیا کہ عملدرآمد کی کارروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی جائے، اجلاس...
دنیا اس وقت مفادات کے ٹکراؤ میں گھری ہوئی ہے،اقوامِ عالم پرجنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ایران بڑا ملک ہے اور اسرائیل چھوٹا۔البتہ اسرائیل ایک بھرپور فوجی طاقت ہے ۔اسرائیل کی معیشت ایران کی بہ نسبت بہت مضبوط ہے۔ شاہ ایران کے دور میں ، ایران مغرب بلکہ یوں کہیے کہ کیپٹلسٹ لیڈر یعنی امریکا کا اتحادی تھا اورآج خامنہ ای کا ایران روس اور چین کا اتحادی ہے۔اسرائیل مغرب کا اتحادی ہے۔مشرق وسطیٰ میں اسرائیل ، مغربی مفادات کی فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔ روس کو اپنے قومی بیانیے میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کا بڑا غم تھا۔سوویت یونین ان ریاستوں کا مجموعہ تھا جو زار بادشاہت نے مختلف ادوار میں ہتھیائی تھیں۔ ان ریاستوں میں بہت سی فارسی...
YEMEN: یمن کے حوثیوں نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں شامل ہوگیا تو بحیرہ احمر میں ان کے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں شرکت کی تو حوثی بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی-امریکی جارحیت کا غزہ، لبنان، شام اور اب ایران پر حملوں کے ذریعے مغربی ایشائی خطے میں بالادستی حاصل کرنے کے منصوبے کو غیرمتزلزل مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج تمام جارحانہ سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی ہیں، یمن...

لاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی کا ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں عشائیہ
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 جون 2025ء ) لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عدنان لودھی اور انکی کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکثر ندیم بھٹی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تعلیم کا شعبہ زبوں حالی کا ہمیشہ سے شکار رہا ہے ۔ غربت اور مہنگائی نے جہاں تعلیم کے دروازے غریب اور متوسط طبقے کے لیے بند کیے ہیں وہیں آجکا نوجوان مایوسی کا شکار نظر آتا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے معاشرے میں امید کے پیغام کو عام کیا جائے تا کہ مایوسی کے عنصرکا خاتمہ ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: غزہ اور ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکا اور یورپی ممالک میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔امریکی شہر سان فرانسسکو میں مظاہرین نے وفاقی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا اور حکومت سے ایران پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں رسل اسکوائر سے ڈاؤئنگ اسٹریٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔مظاہرین نے غزہ میں مظالم اور ایران پر حملوں کےخلاف اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور حکومت برطانیہ سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سیکڑوں افراد اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکلے۔اسٹاک ہوم میں بھی احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت اور غزہ میں اسرائیلی مظالم فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔
مقامی ہوٹل میں بینظیر بھٹو شہید کی 71ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ مجھے جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ نہ بنانے کا دکھ ہے، میں نے سینٹ میں قرارداد منظور کروالی تھی لیکن قومی اسمبلی میں ہمیں نمبرز کی کمی کا مسئلہ تھا، اس خطے کی پسماندگی کا واحد حل علیحدہ صوبہ ہے، ہم بلیک میلنگ پر انحصار کرنے کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں میں لابنگ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک ایران اسرائیل جنگ رکوائیں، بلاول بھٹو اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کامیاب رہے ہیں اور پوری دنیا نے پاکستان کی صلاحیتوں وبیانیہ کو تسلیم کیا...
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ عیدالاضحیٰ سے لے کر اب تک موسم خشک ہونے کے باعث شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا تھا۔ تاہم اب بارش کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 23 جون تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے 23 جون تک پنجاب بھر میں تیز ہواؤں، جھکڑ اور بارشوں کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ندی نالوں کے قریب...
—فائل فوٹو ماہرینِ فلکیات کی جانب سے اسلامی سال 1447 ہجری کے آغاز اور یومِ عاشور کے حوالے سے امکانات کا اظہار کیا گیا ہے۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز 27 جون سے ہونے کا امکان ہے۔ماہرین نے بتایا ہے کہ ملک میں 26 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ’’مُحرم الحرام‘‘ تقویمِ اسلامی کا پہلا مہینہ سنِ ہجری کا نقطہ آغاز ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ملک میں محرم الحرام 1447 ہجری کا آغاز جمعہ 27 جون سے ہونے کا امکان ہے۔ماہرینِ کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی پیدائش 25 جون کو دن 3 بج کر 31 منٹ پر ہو گی۔27 جون کو...
لاہور میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی راہداریوں میں بچوں کی ہنسی کی آوازیں گونجتی ہیں، جہاں بچے دن کا بیشتر وقت پڑھائی، کھیل اور مستقبل کے خواب دیکھنے میں گزارتے ہیں۔ انہی بچوں میں 17 سالہ مہوش اسلم بھی شامل ہے، جو ایک نرم گو اور پُرامید لڑکی ہے، لیکن تنہائی کے لمحات میں وہ اعتراف کرتی ہے کہ اسے شدید بے چینی محسوس ہوتی ہے۔ صرف چند مہینے بعد، مہوش کی عمر 18 سال ہو جائے گی، جس کے بعد اُسے بیورو سے رخصت لینا ہو گا کیونکہ وہ قانونی طور پر بالغ سمجھی جائے گی۔ نہ خاندان، نہ گھر، اور نہ ہی آگے کا کوئی واضح راستہ — یہ اچانک بدلتی ہوئی زندگی کی حقیقت ان...
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے انسپکٹرجنرل (آئی جی) پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامدالحق کو دو دشمن ملک کی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے ایک عالمی دہشت گرد تنظیم نے نشانہ بنایا۔ آئی جی خبیرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مولانا حامد الحق شہید اور مولانا فضل الرحمان پرحملوں میں ملوث گروپ کی نشان دہی ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا حامد الحق پر حملوں کی تحیقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گئی ہے۔ ذوالفقار حمید نے کہا کہ دو دشمن ملک کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مدد سے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 جون 2025ء ) اوگرا نے وضاحت کی ہے کہ ملک کی موجودہ ضروریات پوری کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ میڈیا کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر موجودہ تیل کی طلب پوری کرنے کیلئے کافی ہیں، اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 20 دن کا لازمی ذخیرہ برقرار رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ قومی توانا ئی تحفظ یقینی بنانے کیلئے پیشگی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ مزید برآں نیوزایجنسی کے مطابق خطے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال، ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر وفاقی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کر لی۔میچ شام 6 بجے شروع ہوا، نیوزی لینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی۔قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستانی شائقین بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گولز سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے زکریا حیات اور سفیان خان نے گول اسکور کیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ...
ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔ ہاکی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 6 – 2 سے ہرا دیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ہاف میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-5 کی واضح برتری حاصل کی۔ کیویز نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پاکستانی دفاع کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ پنلٹی کارنرز اور فیلڈ گولز کی مدد سے انہوں نے پاکستان کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے دو گول کیے لیکن وہ میچ میں واپسی کے لیے ناکافی تھے۔ قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: طویل عرصے سے جاری شدید گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری آ گئی۔محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسم کی شدت میں جلد نمایاں کمی متوقع ہے جب کہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں مسلسل گرم اور خشک موسم کا راج ہے، جہاں درجہ حرارت بلند سطح پر برقرار ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب اضافی حبس پیدا کر رہا ہے۔ اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم شہریوں کو اب بھی شدید حبس کا سامنا ہے جو گرمی کی شدت کو دگنا...
واشنگٹن :امریکہ کے ایک فیڈرل جج نے ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو داخلہ دینے سے روکنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ عارضی حکم اس کیس کی سماعت کے دوران ہارورڈ یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو قبول کرنے کا حق دیتا ہے۔امریکی حکومت نے 22 مئی کو اعلان کیا تھا کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء اور ایکسچینج اسکالر پروگرام کو منسوخ کر دے گی اور یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلباء کو داخلے دینے سے روک دے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 جون کو نام نہاد قومی سلامتی کے نام پر ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلباء کے ویزے پر پابندی عائد کرنے اور...

جنگ سے بچاو ممکن ، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریگا، فرنسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدرسے ضمانت مانگ لی
جنگ سے بچاو ممکن ، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریگا، فرنسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدرسے ضمانت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں فرانس اور ایران کے درمیان اعلی سطحی سفارتی رابطہ ہوا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون کیا۔ گفتگو میں ایرانی جوہری پروگرام پر مزید مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ صدر میکرون نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ فرانس کا موقف دوٹوک ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہرگز نہیں ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ایران کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کو مکمل اور قابلِ بھروسا ضمانت دے...

وفاقی بجٹ،اپوزیشن نے سینکڑوں کٹوتی کی تحاریک جمع کروا دیں ، کن وزارتوں کے بجٹ پر کٹ لگانے کی سفارش کی گئی ، تفصیلات سب نیوز پر
وفاقی بجٹ،اپوزیشن نے سینکڑوں کٹوتی کی تحاریک جمع کروا دیں ، کن وزارتوں کے بجٹ پر کٹ لگانے کی سفارش کی گئی ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ 26-2025 میں وزارتوں اور ڈویژنوں کے بجٹ پرکٹ لگانے کی سفارش کردی اور اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں سیکڑوں تحاریک جمع کرادی گئی ہیں۔اپوزیشن نے 8 وزارتوں اور ڈویژنوں کے بجٹ پر کٹ لگانے کی تحاریک جمع کرائی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 835کٹوتی کی تحاریک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپوزیشن نے سب سے زیادہ کٹوتی کی تحاریک توانائی ڈویژن کے لیے جمع کرائی...
ایران اسرائیل جنگ، حکومت کی آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں وفاقی حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کردی۔حکومت کی جانب سے 14کروڑ لیٹرزپیٹرول فوری منگوانے کا حکم دیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے آئل کمپنیوں کو لکھے گئے خط میں 20دن تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اوگرا نے ہدایت کی ہے کہ حالیہ علاقائی صورتحال کے سبب تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں تیل کا ذخیرہ یقینی بنائیں۔ پی ایس او حکام کے مطابق حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریبا 7کروڑ لیٹرزکا ہنگامی ٹینڈر جاری کیا ہے۔ تیل بردار جہاز 10...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، نجی حج اسکیم کو ریگیولرائیز کیا جائے. وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس کے دوران وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور کو آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کی جائے. سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج پالیسی سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے. وزیرِ اعظم شہباز شریف...
کوٹ ادو(نیوز ڈیسک) کوٹ ادو میں شادی کے صرف دو دن بعد خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا، تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں مبینہ طور پر زہریلے چاول کھانے سے نوبیاہتا جوڑا جاں بحق ہو گیا۔ اہل خانہ کے مطابق نوجوان میاں بیوی نے چاول کھانے کے بعد دودھ بھی پیا، جس کے فوراً بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں شدید ہیضہ ہو گیا۔ دونوں کو طبی امداد دی گئی، مگر جانبر نہ ہو سکے۔ اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ موت کی وجہ ہیضہ ہے اور وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کرانا چاہتے۔ دوسری جانب واقعے پر پورے علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے، اور اہل علاقہ نے مطالبہ کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانی صارفین کی جانب سے غیر ملکی آن لائن پلیٹ فارمز پر سالانہ خریداری کی مالیت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں انٹرنیشنل ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں پر 5 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستانی شہریوں نے فیس بک، گوگل، علی بابا، نیٹ فلیکس، ایپ اسٹور، شاپی فائی اور دیگر بین الاقوامی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 317 ارب روپے سے زائد کی آن لائن خریداری کی۔ سال بھر میں ہونے والی آن لائن لین دین کی تعداد 4 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔اعداد و شمار کے مطابق فیس بک پر اشتہارات،...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 23 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ قاتل عمر حیات کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکوشن کی جانب سے عدنان علی، راجہ نوید حسین اور مظہر بشیر پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی برآمد ہو چکی ہے اور موبائل فون برآمد کروانا مقصود ہے، ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتا ہے اس لیے موبائل فون برآمد نہیں کروا رہا۔ عدالت میں پراسیکیوٹر نے استدعا...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنز ہاکی کپ کا فائنل جاری ہے۔ کوالالمپور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 0 کے مقابلے میں 2 گول کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کوسلیٹ اسکاٹ نے پہلا جبکہ ہیہا سیم نے دوسرا گول اسکور کیا ہے۔ واضح رہے جمعے کے روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ مزید پڑھیں: پاکستان نیشنز ہاکی کپ میں فرانس کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا ادھر نیوزی لینڈ نے کوریا کو دوسرے سیمی فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسپین کے شہر لیڈا کے ایک قصبے میں ایک انوکھا اور حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک 70 سالہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ڈرائیور کو ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری اور سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر روکا۔ اہلکار نے جب معمول کے مطابق اس سے سوالات کیے تو وہ تلخ مزاجی پر اتر آیا، یہاں تک کہ پولیس کو گاڑی چڑھا دینے کی دھمکیاں دینے لگا۔ پولیس کو اس کے رویے سے شبہ ہوا کہ وہ نشے میں ہے، جس پر بریتھلائزر ٹیسٹ کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈرائیور مزید بپھر گیا اور پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا۔صورتحال اس وقت اور بھی عجیب...
ملائیشیا کے شہر کوالالپمور میں جاریایف آئی ایچ نینشنز ہاکی کے فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنا پہلا گول اسکور کرلیا ہے۔ اس سے قبل کل پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سیکریٹری جنرل مرکزی رویت ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ ۔نئے ہجری سال 1447ھ کا آغاز یکم محرم الحرام 27 جون 2025ءسے ہو گا، سیکرٹری جنرل مرکزی رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 06جولائی 2025 اتوارکو ملک بھر میں یوم عاشور روایتی مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، نیا چاند بدھ 25 جون 2025ءکو پاکستانی وقت کے مطابق بعد دوپہر 3 بج کر 32 منٹ پر پیدا ہو گا۔ خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ 29 ذی الحجہ یعنی جمعرات 26 جون 2025ءکی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو کم از کم 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ عمر پاکستان کے تمام علاقوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان میں موٹاپا ایک خطرناک وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے جو نوجوانوں میں فیٹی لیور، جگر کے ناکارہ ہونے اور بڑی آنت کے کینسر میں غیرمعمولی اضافے کا سبب بن رہا ہے۔اس بات کا انکشاف ہفتے کے روز کراچی میں منعقدہ ساتویں سالانہ کانفرنس آف پاکستان جی آئی اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی (PGLDS) کے افتتاحی اجلاس میں کہی گئی، جس میں محکمہ صحت کے حکام کے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی۔سوسائٹی کی صدر ڈاکٹر لبنیٰ کمانی نے کہا کہ موٹاپا نہ صرف فیٹی لیور بلکہ معدے اور آنتوں کی دیگر کئی بیماریوں کی بنیادی وجہ بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موٹاپے اور فیٹی لیور کے لیے نئی ادویات ضرور...
مسلم ممالک اسرائیل پر موثر پابندیوں کے نفاذ کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں، رجب طیب اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے زہریلے پروپیگنڈے کو نظر انداز کرنے اور مذاکرات پر زور دینے کی اپیل کی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مغربی رہنماں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو بلا مشروط حمایت فراہم کر رہے ہیں۔استنبول میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ترکیہ مشرق وسطی میں سرحدوں کو خون سے دوبارہ کھینچنے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے او آئی سی کے 57 رکن ممالک...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے منفی استعمال کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔ وزیراطلاعات نے مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھرآئے اوران کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات نے کہا کہ ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے،ثناء یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے ثناء یوسف کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے،ملزم کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے،کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ذمہ داری سے استعمال ہونا چاہئے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ بچیوں کے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسرائیل ایران جنگ اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیے امریکی صدر ایران کی دھمکی صدر ٹرمپ نصرت جاوید وی نیوز
جلاو گھیراو کیس، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری اور شعیب شاہین بری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری، شعیب شاہین کو احتجاج اور تھوڑ پھوڑ کے مقدمات میں بری کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کو احتجاج اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں بری کردیا۔عدالت کی جانب سے بری کیے جانے والوں میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، قائد حزب اختلاف عمر ایوب، علی بخاری اور وکیل رہنما شعیب شاہین شامل ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
اسرائیلی حملوں میں 400سے زائد ایرانی شہید، 3 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز) ایران کی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل حملوں میں اب تک 400 سے زائد ایرانی شہری شہید اور 3056 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کے تعلقات عامہ کے سربراہ حسین کرمانپور نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 9 دنوں کے دوران ہونے والے حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں 54 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ تر شہید اور زخمی ہونے والے عام شہری ہیں۔کرمانپور کے مطابق زخمیوں میں سے 2220 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں...
ایران اور اسرائیل کے درمیان مسلح کشیدگی 9ویں روز میں داخل ہوگئی ہے اور تاحال اس تنازع کے ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔ 13 جون کو شروع ہونے والی اس لڑائی میں اسرائیل نے جیٹ طیاروں کے ذریعے ایران کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ ایرانی نے اسرائیل کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران اسرائیل تنازع عالمی تباہی کے دہانے پر ہے، سیکریٹری اقوام متحدہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور بڑی تعداد میں سویلینز کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف اسرائیل میں بھی شہریوں کی اموات ہوئی ہیں تاہم کسی اہم عسکری شخصیت کو نشانہ نہیں بنایا جاسکا ہے۔ ایران کی وزارت صحت...
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں ایران پر اسرائیل کے حملے کے خلاف مذمتی قراردادوں کا مقصد بھی علاقائی امن کو فروغ دینا ہے۔اقوام متحدہ ،عالمی حقوق کی تنظیموں اور اسلامی ممالک کو اس جنگ کے خاتمے کےلئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن کے حوالے سے دنیا نے ہماری کوششوں کی ہمیشہ تعریف کی ۔سید یوسف رضا...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ حج سیزن کی کامیابی تمام منصوبوں پر باریک بینی سے عملدرآمد کی وجہ سے ہوئی۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ بات سعودی وزیر داخلہ، سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی جانب سے موصول ہونے والے شکریہ کے ایک جوابی ٹیلیگرام میں کی ہے۔ سعودی ولی عہد نے اس سال کے حج سیزن کی کامیابی پر شہزادہ عبد العزیز کو مبارکباد دی ہے۔
وال چاکنگ کا یہ سلسلہ ناظم آباد، گلشنِ اقبال، فیڈرل بی ایریا، ملیر سمیت مختلف علاقوں میں دیکھا گیا، جہاں شہریوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اپنے جذبات کو تحریری شکل دی۔ عوامی سطح پر اس اقدام کو ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف عالمِ اسلام کی قیادت سے وابستگی اور صیہونی و امریکی جارحیت کے خلاف نفرت کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رہبرِ انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔ شہر کی متعدد مرکزی شاہراہوں اور علاقوں کی دیواروں پر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر کے ساتھ ساتھ Pakistan Stands with Ali Khamenei کی چاکنگ کی...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک معصوم بچی جو منفرد کنٹینٹ بنا رہی تھی، اس کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا یہ ٹیسٹ کیس بننا چاہیے تاکہ کسی کی بچی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ عطا تارڑ نے ثناء یوسف کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور ثناء یوسف کے قتل کیس میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ان کا کہنا ہے کہ ثناء یوسف کے والدین اور اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریاست ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں معاونت کرے گی۔ ثناء یوسف کے والد کی حکومت سے انصاف کی اپیلاسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد کا بیان سامنے آگیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ...
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امن کے عالمی چیمپیئن کے طور پر پہچانے جانے کے لیے نوبیل انعام جیتنا اہم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ اگر غاصب صہیونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ انہیں اور اُن کے ساتھیوں کو چنگیز خان اور ہٹلر کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سعد رفیق نے لکھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکا کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا‘۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ’امریکی قیادت کو مذہب، نسل اور خطے...
اسلام آباد (نیوزڈیسکپ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور غم کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: > “ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کو ایک ٹیسٹ کیس بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس کیس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان کی دو بار منتخب ہونے والی سابق خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کا 72 واں یوم پیدائش ہفتہ 21 جون کو منایا گیا۔ الیکٹرانک، ریڈیو اور سوشل/ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک حقیقی جمہوری اور ترقی پسند ریاست بنانے کے لیے ان کی لگن اور ان کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ایک وژنری رہنما تھیں جنہوں نے انتہائی وفاداری اور خلوص کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی اور آمریت اور دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، جس کی وجہ سے انہیں دو...
پی آئی اے کی پرواز، ماضی کی بلندیوں سے نجکاری کی دہلیز تک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز تحریر: عاصم قدیر رانا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، یا “پی آئی اے”، وہ قومی ادارہ ہے جو کبھی ایشیا کی بہترین ایئرلائنز میں شمار ہوتا تھا، اور آج نجکاری کے دہانے پر کھڑا ہے۔ جہاں ماضی میں “گریٹ پیپل ٹو فلائی وِد” کا نعرہ فخر کی علامت تھا، وہیں آج PIA کے ذکر پر عوام کے دل میں دکھ، غصہ اور افسوس یکجا محسوس ہوتا ہے۔ تاریخی جھلک: جب پی آئی اے بلند پرواز تھا• 1955 میں پی آئی اے کا قیام عمل میں آیا۔• 1960 میں پی آئی اے ایشیا کی پہلی ایئرلائن بنی جس نے بوئنگ 707...
سابق وفاقی وزیر کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکا کو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکی قیادت کو مذہب، نسل اور خطے سے بالا تر ہو کر ہر قسم کی جارحیت اور دہشتگردی کو روکنا چاہیے، خدا نے صدر ٹرمپ کو دوسرا موقع دیا ہے، خواہ وہ غاصب بنے یا سیاست دان، یہ سب اب ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امن کے عالمی چیمپیئن کے طور پر پہچانے جانے کیلئے نوبیل انعام جیتنا...
عالمی سطح پر وسعت کے دعوے کرنے والی ایئر انڈیا اپنے اندرونی نظام کو درست کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی فضائی کمپنی شدید بحران کا شکار ہے اور انتظامی غفلت کی وجہ سے اس پر سوالیہ نشان لگنا شروع ہوگئے ہیں۔ ایئرانڈیا میں تکنیکی اور آپریشنل مسائل کے باعث فلائٹ منسوخی اور حادثات میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔ اے این آئی کے مطابق مرمت اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر ایئر انڈیا کی کئی بین الاقوامی اور داخلی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ پروازوں میں دبئی سے چنئی، دہلی سے میلبورن اور دبئی سے حیدرآباد کی پرواز منسوخ کی گئی ہے۔ اس کے...

اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران کی قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ، اصفہان میں نیو کلیئر سائٹ پر بھی حملہ
اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران کی قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ، اصفہان میں نیو کلیئر سائٹ پر بھی حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے، تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہورہا۔اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔ صوبائی اہلکار کا کہنا ہے کہ اصفہان پر اسرائیلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اصفہان میں جوہری مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم...
آج دنیا بھر میں یومِ عالمی موسیقی 2025 "ہیلنگ تھرو ہارمنی" کے موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے جس کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو موسیقی کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام دینا ہے۔ یومِ عالمی موسیقی ہر سال 21 جون کو دنیا بھر میں موسیقی کے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن مختلف طرز کی موسیقی کو عام لوگوں تک مفت اور باآسانی پہنچایا جاتا ہے اور اس دن کا مقصد ہر قسم کی موسیقی کو فروغ دینا ہے۔ اس دن کے موقع پر دنیا بھر کے 120 سے زائد ممالک میں عوامی مقامات، پارکس اور گلیوں میں موسیقار بغیر کسی معاوضے کے اپنی موسیقی پیش کرتے ہیں۔ لوگ نہ صرف موسیقی سنتے ہیں بلکہ خود...
پاکستان کا یو این سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل ایران جنگ پر سلامتی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتا ہے ، اسرائیل اور ایران تنازع کا پُرامن حل چاہتے ہیں، اسرائیلی...
چائنہ ساؤتھ ایشیا ایکسپو میں شرکت کیوں ضروری ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کی پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی ہونے کا امکان ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ صفر اعشاریہ 27فیصد بڑھ گیا حکومت کا 5سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ حکومت کا چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے 5لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کوسٹ گارڈ کی فلپائن کے ایک سرکاری جہاز کے خلاف پیشہ ورانہ کارروائی چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات بین الاقوامی تقاضوں پر...
میرپور(نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنرانلینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے میرپور میں بڑی کاروائی کی ۔ ملک کے مشہور برانڈ نے سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی ۔ مالی سال 2024 اور 2025 میں عوام الناس سے برانڈ نے کپڑوں کی فروخت میں 18 فیصد کے حساب سے کٹوتی کی تھی۔ مگر مالیہ سرکار میں بروقت جمع نہ کروایا گیا۔ محمود عالم چوہدری ، ڈپٹی کمشنر نے معلومات کی بنیاد پر مزکورہ سال کے لیے لگ بھگ 3 کروڑ مالیت کا ایڈجوڈیکیشن آرڈر پاس کیا تھا مگر برانڈ نے صرف 54 لاکھ تک رقم داخل خزانہ کروائی ۔ چیئرمین سینٹرل بورڈ آف ریونیو، جناب چوہدری رقیب صاحب کی خصوصی ہدایت پر ، کمشنر ان لینڈ ریونیو ساؤتھ زون ، سید عنصر علی نقوی...
فلسطینی علاقے غزہ میں امداد کی تلاش میں نکلنے والے نہتے شہری ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن گئے۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے جمعہ کو مختلف مقامات پر کی گئی فضائی بمباری اور فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 60 افراد شہید ہوگئے، جن میں 31 افراد وہ تھے جو خوراک اور امدادی سامان کےلیے قطاروں میں کھڑے تھے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل کے مطابق، جنوبی غزہ میں پانچ افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ امدادی سامان کے انتظار میں کھڑے تھے، جبکہ مزید 26 فلسطینیوں کو وسطی علاقے نیٹساریم کاریڈور کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ یہ علاقہ اسرائیلی فوج کے زیرِ کنٹرول ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد...
دنیا بھر کی پائیدار ترقی میں سرگرم جامعات کی سالانہ درجہ بندی ’ٹائمز ہائیر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2025‘ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کی 120 جامعات نے شمولیت اختیار کی ہے۔ یہ رینکنگ اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز (SDGs) پر یونیورسٹیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر ترتیب دی جاتی ہے۔ عالمی سطح پر ریکارڈ 2,526 جامعات شامل رواں سال دنیا کے 130 ممالک اور خطوں کی 2,526 جامعات کو جانچا گیا، جو اب تک کا سب سے بڑا عالمی تعلیمی تجزیہ ہے۔ اس میں پاکستان کی نمایاں شمولیت قومی سطح پر تعلیم میں پائیداری کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ پاکستانی جامعات میں سب سے نمایاں کارکردگی یونیورسٹی آف لاہور نے دکھائی، جو دنیا کی...
ویب ڈیسک: ملک میں تیل و گیس کے شعبے سے خوشخبری، پٹرولیم انفارمیشن سروس (PPIS) اور انڈسٹری ذرائع کے مطابق 16 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل اور قدرتی گیس کی یومیہ پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمارکے مطابق 16جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56716 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56176 بیرل تھی، اسی طرح 16جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2718 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے 72ویں یومِ پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، جمہوریت اور عوام کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور خدمات ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ خورشید احمد شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیائے اسلام کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کو اُن کی بے مثال جدوجہد اور عظیم قربانی کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف جمہوریت کی بحالی کے لیے انتھک محنت کی بلکہ خواتین کی ترقی کے لیے بھی اہم اقدامات کیے، جنہوں نے مجموعی معاشرتی ترقی میں نمایاں...
کوالالپور(نیوز ڈیسک)نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ ادھر نیوزی لینڈ نے کوریا کو دوسرے سیمی فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہراکر فتح اپنے نام کی تھی۔ قبل ازیں گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3-4 سے شکست دی تھی۔ ایران کے حملے، اسرائیل پھر لرز اٹھا، فوجی مراکز، فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں تباہ
آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ اسٹیون اسمتھ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ کرک انفو کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی جگہ سیم کونسٹاس اور جوش انگلس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 25 جون کو بارباڈوس میں شروع ہونے والے ٹیسٹ سے پانچ روز قبل آسٹریلیا کی جانب سے ان تبدیلیوں کی تصدیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کینگروز جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھلائی جانے والی بیٹنگ لائن سے کافی مختلف بیٹنگ کے ساتھ اتریں گے۔ سیم کونسٹاس بھارت کے خلاف سیریز میں آخری دو ٹیسٹ میچز کے بعد تیسری بار ایکشن میں دِکھائی دیں گے۔ انہوں...
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نیشنز ہاکی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو ہرادیا۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 سے شکست دی۔ ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا فائنل کل کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ یاد رہے کہ ایونٹ میں گروپ میچ کے دوران نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے بعد 3-4 سے مات دی تھی۔ Post Views: 4
امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی پابندیوں میں ایران کے 20 ادارے، 5 افراد اور 3 جہاز شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کے شکار افراد میں سے متعدد ایران کی پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر نئی پابندیاں امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے عائد کی ہیں۔ Post Views: 2
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آج یورپی رہنماؤں سے سنجیدہ اور باوقار بات چیت ہوئی۔ جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ایک بار پھر سفارت کاری پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کے تسلسل کی حمایت کرتے ہیں، یورپی رہنماؤں سے مستقبل قریب میں دوبارہ ملاقات کے لیے تیار ہیں، واضح کر دیا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔ اس سے قبل جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے جنیوا میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے...
دوحہ/لندن(نیوز ڈیسک) اسرائیلی حملوں کے بعد قطر نے مغربی ممالک کو گیس بحران کی تنبیہ کی ہے۔قطر ی وزیرتوانائی کا کہنا ہے کہ توانائی کمپنیاں امریکا، برطانیہ اور یورپی حکومتوں کو گیس سپلائی کو لاحق خطرات سے آگاہ کریں۔قطر نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے گیس فیلڈ پر حملے کے بعد توانائی کی بین الاقوامی کمپنیوں سے ہنگامی بات چیت کی۔ یہ بات انڈسٹری ذرائع اور خطے میں موجود ایک سفارتکار نے بتائی۔قطر انرجی کے سی ای او اور توانائی کے وزیر سعد الکعبی نے کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ امریکہ، برطانیہ اور یورپی حکومتوں کو قطر سے گیس برآمدات اور عالمی گیس سپلائی کو درپیش بڑھتے خطرات سے آگاہ کریں۔قطر کی مائع قدرتی گیس (LNG) کی سپلائی...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ وفاق ہمارے پیسے ادا کرے تاکہ صوبے کے حالات بہتر ہوں۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کابجٹ پیش ہوچکا ہے، بجٹ میں آمدن ناکافی ہے، اپنی آمدن کو بڑھائیں، وفاق ہماری پوری رقم ادا کرے تاکہ صوبے کے حالات بہتر بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ نے کہا کہ بجٹ سرپلس ہے اعدادوشمار میں فرق ہے، ہماری معلومات کے مطابق 52 ارب روپے سرپلس ہے،وزیرخزانہ نے 36 ارب سرپلس کہا ہے۔بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ ترقیاتی مدمیں 16 ارب 15 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، صحت اور زراعت کے شعبہ کےلیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف سندھ کے 3 روزہ تنظیمی دورے پرنواب شاہ پہنچ گئے۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق انہوں نے جمعہ کوبعد نماز عصر تعمیر ملت ہائے اسکول نواب شاہ میں ضلعی اجتماع اارکان سے خطاب کیاجبکہ آج صبح 9بجے مقام عظیم سہندڑو، بعد نماز ظہر دڑی جاکھری،بعد نماز عصر مقام آرائیں ،بعد نماز عشامقام جندو ڈیرو میں تنظیمی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔کل 22جون بروز اتوارصبح 9 بجے مقام گاڑھو،بعد نماز ظہرخصوصی خطاب تربیتی اجتماع برائے امیدواران ،بعد نماز عصر مقام میاں صاحب اور بعد نماز مغرب شکارپور شہر میں منعقدہ تنظیمی،دعوتی اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /جنیوا /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ سے متعلق ادارے (یونیسیف) نے غزہ کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔ یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوارک کی فراہمی پر پابندی جاری ہے اور غزہ میں غذائی قلت کا شکار فلسطینیی معصوم بچوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ یونیسیف کا بتانا ہے کہ مئی میں 6 ماہ سے 5 سال تک کے 5119 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہوئے، اپریل میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد 3444 تھی جب کہ غذائی قلت کا شکار بچوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا مگر ادویات بھی میسر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پی ٹی اے نے غیرقانونی اور جعلی سمز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 1 لاکھ 63 ہزار 200 غیر قانونی سمز بلاک کر دیں، 64 لاکھ 30 ہزار غیر فعال سمز مستقل طور پر بند اورہلاک شدگان کے شناختی کارڈ پر چلنے والی 29 لاکھ 89 ہزار 925 سمز بھی بند کر دی گئیں۔پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق نئے اضلاع میں غیر متعلقہ خواتین کے نام پر رجسٹرڈ 1 لاکھ 71 آپ سمز بند کردی گئیں، منسوخ ہونے والے شناختی کارڈز پر 69 ہزار 246 سمز بلاک جبکہ 3 لاکھ 60 ہزار زائد المیعاد شناختی کارڈز پر 7 لاکھ 83 ہزار سمز بلاک کردی گئیں۔پی ٹی اے نے جعلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) شہر قائد میں جمعے کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے استقبال نے عوام کے لیے عذاب کی شکل اختیار کر لی۔ بلاول کی کراچی ائرپورٹ آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی شہر کی اہم ترین شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں، جس کے باعث شہریوں، مسافروں، ائرلائن اسٹاف، مریضوں اور دفتری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری کو شام 7 بج کر 30 منٹ پر ائرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پہنچنا تھا مگر صبح سے ہی شہر کی مرکزی شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ، کارساز، راشد منہاس روڈ اور ائرپورٹ کے اطراف کی تمام اہم سڑکوں کو جزوی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا/واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی مؤقف اور ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات نے امریکی پالیسی سازوں کو گہرے غور و فکر پر مجبور کر دیا، ٹرمپ کا ایران پر حملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ یورپی دباؤ اور پاکستانی فیلڈ مارشل سے ملاقات کا نتیجہ ہے۔الجزیرہ میں لکھے گئے تجزیے میں کہنا ہے کہ یورپی ممالک، خصوصاً فرانس کی جانب سے اسرائیل ایران کشیدگی کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس دباؤ نے واشنگٹن میں پالیسی سازوں کو ایران کے خلاف ممکنہ اقدامات پر دو، تین بار سوچنے پر مجبور کر دیا۔عرب خبر رساں ادارے پر لکھے گئے تبصرے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران...
اسرائیل اور ایران کے درمیان فضائی جنگ جمعہ کو دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی، جبکہ یورپی حکام نے ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ واشنگٹن آئندہ 2 ہفتوں میں اس جنگ میں ممکنہ مداخلت سے متعلق فیصلہ کرے گا۔ اسرائیل نے گزشتہ جمعہ کو ایران پر حملے شروع کیے تھے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا چاہتا ہے۔ ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جبکہ اس کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔ جمعہ کو جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ اور ایرانی وزیر خارجہ...
دہلی کانگریس کے سینیئر ترجمان نے کہا کہ اردو کو مذہب سے جوڑنا نہ صرف گمراہ کن ہے، بلکہ قصداً سماجی خیر سگالی کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ داخلہ فارم سے اُردو کو ہٹائے جانے اور مسلم کو مادری زبان کے طور پر شامل کئے جانے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے سیاسی ردعمل کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے۔ دہلی کانگریس کے سینیئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے اس معاملے میں اپنا تلخ ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ محض تکنیکی غلطی نہیں، بلکہ آئین کے بنیادی جذبات اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب پر براہ راست حملہ ہے۔ ڈاکٹر نریش کمار...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اپنی انٹیلی جنس کمیونٹی کے مؤقف کو مسترد کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق انٹیلی جینس کمیونٹی کی رپورٹ کو اس وقت مسترد کر دیا جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس، ٹلسی گیبارڈ کی اس رائے سے متفق ہیں کہ ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ اس سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میری انٹیلی جنس کمیونٹی غلط ہے۔ٹرمپ کے اس بیان نے امریکی پالیسی اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان تضاد کو...
اسرائیل کی اکیس فیصد آبادی عرب نژاد ہے۔وہاں ہزاروں غیر ملکی صنعتی و زرعی کارکن بھی کام کرتے ہیں ( ان کارکنوں کی اکثریت تھائی لینڈ اور فلپینز سمیت جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتی ہے)۔ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے ایرانی میزائیل حملوں کے خلاف عالمی ( مغربی ) ہمدردی سمیٹنے کے لیے کہا کہ ’’ ایرانی میزائلوں کا ہدف محض یہودی نہیں بلکہ اسرائیل کے نہتے عرب شہری اور غیرملکی کارکن بھی ہیں‘‘۔ اگرچہ اسرائیلی سول ڈیفنس قوانین کے تحت ہر گھر اور عمارت میں ناگہانی حملوں سے بچاؤ کے لیے کم ازکم ایک کمرہ یا احاطہ بطور پناہ گاہ مختص ہونا چاہیے۔تاہم جو شہری عمارتوں اور گھروں سے باہر ہوں وہ کسی حملے ، دھماکے...
جب ہر سال وفاقی بجٹ کا شور اٹھتا ہے، تو بلوچستان کے عوام کے دلوں میں یہ سوال پھر سے جاگ اٹھتا ہے۔’’کیا اس بار ہمیں ہمارا حق ملے گا؟‘‘ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہر بارکی طرح اس بار بھی وفاقی بجٹ میں بلوچستان نظر اندازکردیا گیا۔ وفاقی وزراء اعداد و شمار کے رنگین گراف اور اربوں روپے کے وعدوں سے عوام کو متاثرکرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اگر ان اعداد و شمارکو بلوچستان کے تناظر میں پرکھا جائے تو حقیقت کسی اور ہی کہانی کی غماز ہوتی ہے۔ بلوچستان کا سارا ترقیاتی بجٹ 250 بلین روپے رکھا گیا ہے۔ دیگر صوبوں میں اتنی رقم صرف موٹر وے کی تعمیرکے لیے رکھی گئی ہے۔ بلوچستان، جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ ( انٹرنیشنل ڈیسک)اسپین کے وزیرِاعظم نے ناٹو کے دفاعی اخراجات میں 5 فیصد اضافے کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ اس اضافے سے یورپی یونین کی بنیادی دفاعی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ناٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ دفاعی اتحاد ناٹو کو دفاعی اخراجات میں اضافے کے معاملے میں زیادہ آسان فریم ورک اپنانے کی ضرورت ہے۔ خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اسپین کو اپنے ہدف کو مقرر کرنے یا اس سے استثنا کا اختیار دیا جائے۔ سانچز کا مزید کہنا تھا کہ 5 فیصد ہدف میں اضافہ...
چیئرمین نیوکراچی ٹائون محمدیوسف مختلف سیکٹر ز میں مچھر مار اسپرے مہم کاافتتاح کررہے ہیں
نیوکراچی میں عرصہ دراز سے سیوریج کانظام درہم برہم ہے جومتعلقہ اداروں کی غفلت کانتیجہ ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم نافذ کر دی ہیں، جن کا مقصد شناختی نظام کو مزید محفوظ، شفاف اور جعل سازی سے پاک بنانا ہے۔ اصلاحاتی مسودے کی منظوری وفاقی کابینہ نے پہلے ہی دے دی تھی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق نادرا کے ترجمان کاکہنا ہےکہ ب فارم کے اجراء کیلئے اب یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم قرار دیا گیا ہے، عمر کے حساب سے درج ذیل ضوابط نافذ کیے گئے ہیں، 3 سال تک کے بچوں کے لیے تصویر اور بائیومیٹرک لازم نہیں ہوگا، 3 سے 10 سال کے بچوں کے...
جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے ہونے والے مذاکرات کو ایران میں سراہا گیا۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے "ایرنا" کے مطابق اسرائیل کے ساتھ جنگ کے آٓغاز کے بعد پہلی بار یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات جنیوا میں ہوئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات احترام اور سنجیدگی" پر مبنی تھے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات تقریباً ساڑھے تین گھنٹے جاری رہے، جن میں ایران کے جوہری پروگرام پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ عراقچی نے مذاکرات کے دوران تمام فریقین کے مؤقف کو سنا اور سنجیدہ تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی میڈیا کے بقول اگر یہ عمل اسی طرح جاری رہا تو کچھ نکات...

مشرق وسطیٰ میں امن کی ہرکوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو
شہباز شریف کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون کیا۔ وزیراعظم نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹالنے پر وزیر خارجہ روبیو کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کی ہرکوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون کیا۔ وزیراعظم نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹالنے پر وزیر خارجہ روبیو کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق...
برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کے ایرانی ہم منصب کے ساتھ 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس ملاقات کے بعد مختصر بیانات دیے ہیں تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ آیا مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیش رفت ہوئی یا نہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے توقع ظاہر کی کہ ایران کو امریکا سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کرنا چاہیے تاکہ جنگی صورتحال کا سفارتی حل نکالا جا سکے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی جوہری پروگرام سمیت دیگر معاملات پر بات چیت جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ جرمنی کے وزیر خارجہ...
قابض اسرائیلی فوج نے مذہبی آزادی کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے ہزاروں شہریوں کو روک دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ قابض اسرائیلی فوج نے صرف 450 فلسطینیوں کو مسجد قصیٰ میں داخل ہونے اور نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔ جس پر ہزاروں فلسطینیوں نے مجبوراً نماز جمعہ مسجد اقصیٰ کی بیرونی دیواروں کے ساتھ ادا کی۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملے کے فور بعد ہی مسجد اقصیٰ میں کسی کے بھی داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے دروازے بند کردیئے تھے۔ تاہم 6 دن بعد مسجد اقصیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے جنیوا میں اہم ملاقات کا آغاز ہوگیا ہے، اس ملاقات میں جنگ بندی پر سنجیدہ بات چیت اور ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس، فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی اور جرمن وزیر خارجہ یوان وادیفُل اس اجلاس میں شریک ہیں۔ وفد کا مقصد ایران کو اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ کرنا اور خطے میں بڑھتے ہوئے تصادم...

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی
واشنگٹن، ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے نے "پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی کی، جس میں آئی ٹی فرموں، ٹیک ایگزیکٹوز، کاروباری رہنماؤں، اور کاروباری افراد نے نمایاں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے ریمارکس میں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر ترقی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا وعدہ رکھتا ہے، اور یہ کہ پاکستان ابھی اپنی مکمل آئی ٹی صلاحیت کا ادراک کرنا شروع کر رہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مضبوط امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے پاکستان کی نوجوان، باصلاحیت آبادی اور امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اس کی مارکیٹ کے منافع کی اہمیت پر زور...
این ڈی ایم اے کی آج سے23جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)این ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ تین روز تک آندھی اور طوفان کے ساتھ بھاری بارشوں کی پیشگوئی کر تے ہوئے ایڈوائزری جاری کر دی ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 23 جون تک گلگت بلتستان،کشمیر،پنجاب اورخبیرپختونخوامیں تیزہواوں،آندھی اورطوفان کیساتھ بارش کاامکان ہے ۔ تیزہواوں اورطوفان کے دوران کمزوردرخت،کچی دیواریں اورکمزورتعمیرات کونقصان پہنچنے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری میں عوام کو کمزورتعمیرات،کچی دیواروں،بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈزسے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ کہا گیا ہے گاڑیوں کو شیڈ کے...
ایران کو حساس مشینری کی فراہمی کے الزام پر امریکا نے 20اداروں پر پابندیاں عائد کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جن میں ہانگ کانگ میں قائم دو ادارے بھی شامل ہیں۔برطانوی روزنامہ گارجیئن نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو حساس مشینری کی سپلائی کے الزام میں کم از کم 20 اداروں، 5 افراد اور 3 بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں، ان میں سے دو ادارے ہانگ کانگ میں قائم ہیں۔آج امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول...
اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے کہا کہ بلوچستان کے بجٹ میں آمدن ناکافی ہے، اپنی آمدن کو بڑھائیں۔ وفاق ہماری پوری رقم ادا کرے تاکہ صوبے کے حالات بہتر بنائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے بلوچستان کے بجٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ خرچ کرنے کا طریقہ کار واضح نہیں ہے۔ طریقے سے خرچ ہونے چاہئے۔ کوئٹہ میں مقامی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے یونس عزیز زہری نے کہا کہ بلوچستان کا بجٹ پیش ہوچکا ہے۔ بجٹ میں آمدن ناکافی ہے۔ اپنی آمدن کو بڑھائیں۔ وفاق ہماری پوری رقم ادا کرے تاکہ صوبے کے حالات بہتر بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، سابق وزیر خارجہ اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ امریکا ، برطانیہ اور یورپ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی پر بلاول بھٹو زرداری کا کراچی ایئرپورٹ پر فقید المثال عوامی استقبال کیا گیا۔کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت ہم سے 7 گنا بڑا ملک ہے پاک فوج نے اسے عبرت ناک شکست دی، جنگ ہارنے کے بعد بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی محاذ پر ہمیں ہرائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا، ہم نے یہ جنگ بھی جیتی، پاکستان سچ کے ساتھ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عالمی...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی،ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کےملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونےپر جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نےبتایا ملزم کےزیراستعمال گاڑی برآمد ہوچکی،موبائل فون برآمد کرنا ہے،ملزم انتہائی چالاک ہےاس لئےموبائل فون برآمد نہیں کروا رہا،اس کےجسمانی ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کی جائے۔ عدالت نےملزم عمرحیات کو مزید 3 روز کیلئےپولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے 23 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا،ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ تھانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:شہر قائد میں جمعے کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے استقبال نے عوام کے لیے عذاب کی شکل اختیار کر لی، بلاول زرداری کی کراچی ایئرپورٹ آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی شہر کی اہم ترین شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں، جس کے باعث شہریوں، مسافروں، ایئرلائن اسٹاف، مریضوں اور دفتری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری کو شام 7 بج کر 30 منٹ پر ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پہنچنا تھا مگر صبح سے ہی شہر کی مرکزی شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ، کارساز، راشد منہاس روڈ اور ایئرپورٹ کے اطراف کی تمام اہم سڑکوں کو جزوی یا مکمل طور...
غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی تھم نہ سکی، صہیونی فوج نے آج پھر امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 35 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا نے فلسطینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے میں نتساریم راہداری کے قریب امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کردی۔ صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ہاتھوں میں برتن پکڑے کئی روز سے بھوک کا شکار فلسطینی زندگی گنوا بیٹھے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے علاقے دیرالبلاح میں ایک گھرکو بھی نشانہ بنایا جس کے باعث 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں آج مجموعی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اطالوی بحریہ کے جہاز انتونیو مارچیلیا نے شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے بحری جہاز اور ائیر کرافٹ کے ساتھ دو طرفہ مشقوں میں شرکت کی۔ مشق کا بنیادی مقصد آپریشنل کارکردگی کو بڑھانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔مشترکہ بحری مشق میں جدید آپریشنل مشقوں کا انعقاد کیا گیا ، جن میں سمندری جنگ کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ ان مشقوں کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز میں کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانا اور دونوں بحری افواج کی مجموعی تیاری اور آپریشنل تعاون کا فروغ تھا۔انتونیو مارچیلیا کے اس دورے سے قبل اکتوبر 2024 میں اطالوی کیریئر اسٹرائیک گروپ بھی کراچی کے دورے پر آیا تھا، کیرئیر اسٹرائیک گروپ میں...
وزیراعظم نے امریکی وزیرخارجہ سے دوران گفتگو امریکی صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹالنے پر وزیرخارجہ کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق مثبت بیانات جنوبی ایشیا میں امن کیلئے حوصلہ افزا ہیں اور پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ میں امن کیلئےکردار ادا کرنے پیشکش کی ہے۔ شہباز شریف نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے دوران گفتگو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہوں نے پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹالنے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025) جنید اکبر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ججز کی تنخواہیں بند کی جائیں اور بڑی بڑی عدالتی عمارتوں کو یونیورسٹیاں بنا دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت اور عدلیہ کو انتہائی سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ان ججز کی ماؤں پر حیران ہوں کہ جنہوں نے ان جیسے بچے پیدا کیے جو انصاف نہیں کر سکتے، ججز کی تنخواہیں بند کی جائیں اور بڑی بڑی عدالتی عمارتوں کو یونیورسٹیاں بنا دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار ایسی حکومت بنی ہے جسے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایران اسرائیل کشیدگی پر اہم ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا جس کا افتتاح سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فوی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایران بارہا جوہری ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی کروا چکا ہے۔ انھوں نے مزید کہا ایران میں ایٹمی تنصیبات اور عوامی مراکز پر حملے کیے گئے۔ عوامی مقامات اور طبی مراکز پر حملے عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ ایران اسرائیل کشیدگی کو صرف اور صرف سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے یورپی ممالک اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) یو اے ای اور کینیڈا کی اعلیٰ قیادت میں رابطہ ہوا، جس میں باہمی تعلقات کے فورغ اتفاق پایاگیا ۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے کینیڈا کے وزیر اعظم کے نام ایک خط ارسال ہوا، جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ پیغام میںدونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ روابط کو اقتصادی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے فروغ کی سمت میں مزید وسعت دیں گے۔ علاوہ ازیں شیخ عبداللہ اور کینیڈین وزیر اعظم نے توانائی، معیشت...
ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، کل (بروز ہفتہ) پاکستان اور نیوزی لینڈ فائنل میں ٹکرائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی ایچ نیشنز کپ، فرانس کو ہراکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا اس سے قبل کوالا لمپور میں کھیلے گئے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے میچ کے ہیرو گول کیپر منیب الرحمٰن رہے جنہوں نے شوٹ آؤٹ میں فرانس کے 3 یقینی گول روک کر ٹیم کو کامیابی...

‘مشرقی وسطیٰ میں امن کیلیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں’، وزیراعظم کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوستانہ ماحول میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دوران گفتگو وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جرات مندانہ قیادت کی تعریف کی اور پاک-بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کے لیے سیکریٹری روبیو کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور جنگ بندی دونوں جوہری ہتھیار رکھنے والے ہمسایوں کے درمیان ممکنہ تباہی سے بچاؤ کا سبب بنا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات وزیر اعظم نے صدر...