2025-08-02@13:16:54 GMT
تلاش کی گنتی: 116
«مقتول کی»:
(نئی خبر)
کراچی: شہر میں جاری ڈاکو راج کسی بھی صورت پولیس کے قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا، کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن میں سفاک ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر اور شہری کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا میں ڈکیتوں نے 55 سالہ دکاندار کو مزاحمت پر سینے پر گولی ماری، جس کے بعد سال 2025 کے دوران مزاحمت پر مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی جہاں مقتول کی شناخت 55 سالہ امیر خان کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے...
مقامی چراغاں کمیٹیوں کی جانب سے گلگت شہر کے دونوں اطراف میں موجود پہاڑوں پر چراغاں کیا گیا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت کا جشن منایا گیا۔ دوسری طرف گلگت شہر کی گلی، کوچوں کو بھی سجایا گیا ہے جبکہ امام بارگاہوں پر جشن ولادت کی محافل بھی جاری ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو جشن ولادت باسعادت جگر گوشہ بتول امام حسین کے سلسلے میں گلگت میں پہاڑوں پر چراغاں جشن ولادت باسعادت جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین کے سلسلے میں گلگت میں پہاڑوں پر چراغاں جشن ولادت باسعادت جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین کے سلسلے میں گلگت میں پہاڑوں پر چراغاں جشن ولادت باسعادت جگر گوشہ بتول...
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) صارم کیس میں تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ بچے کا سانس روک کر قتل کے بعد لاش پانی کے ٹینکر میں ڈالی گئی۔ جلد ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نارتھ کراچی بھی مقتول صارم کے گھر پہنچ گئے، ایس ایس پی سینٹرل نے جائے وقوعہ کا ایک بار پھر دورہ کیا۔پولیس حکام نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں مرغوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا موت و زندگی کی کمشکش میں چلاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ معاملہ موغوں کی لڑائی کے حوالے سے لین دین کا تنازع پر پیش آیا، جس میں فوٹو اسٹیٹ کا دکاندار جاں بحق اور فائرنگ کرنے والے کا بھائی شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا مرغی کے گوشت کی دکان کا مالک جس نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر کر مقتول کے ایک بھائی کو اغوا کرلیا جسے بعد میں چھوڑ کر دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے...
بدین(نمائندہ جسارت )بدین کی یونین کائونسل لواری شریف کے گاؤں روشن آباد کے رہائشی 13 سالہ بچے فرحان جونیجو کی لاش کامارو شاخ کے کنارے پر پڑی ملی ہے مقتول بچے کے منہ سے خون بہہ رہا تھا گلے میں شلوار کا ناڑہ بندہ ہوا تھا اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں بدین پولیس نے مقتول فرحان کی لاش اپنی تحویل میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی شہر لواری شریف کے قریب گاؤں روشن آ اد کا رہائشی 13 سالہ بچہ حزبہ دستور گزشتہ روز شام پانچ بجے دودھ بیچنے کے لیے گھر سے روانہ ہوا تھا لیکن رات بھر واپس گھر نہیں پہنچا تو والدین نے گاؤں کے مکینوں کی مدد...
قنبرعلی خان،مقتول زیشان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف پیپلزپارٹی(ش ب) کے تحت احتجاج کیاجارہاہے
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی ویڈیو سامنے آگئی۔ بلاک 15 میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل شخص 3 بچوں کا باپ تھا، دہلیز پر معیز کی موت سے گھر میں کہرام مچ گیا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس حکام نے حاصل کرلی، مقتول کی معیز کی 11 سال کی بیٹی، 8 اور 6 سال کے 2 بیٹے ہیں۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح ہے کہ 40 برس کا معیز آفس جانے کےلیے کمر پر بیگ لٹکائے گھر کے باہر موبائل فون استعمال کر رہا ہے۔اسی دورن موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو آتے ہوئے دکھائی دیے، جنہوں نے پینٹ، شرٹ اور جیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔ موٹر...
اسلام آبادمیں چارکروڑ کی ڈکیتی کرنیوالاافغانی ڈکیت گینگ چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آبادپولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا افغانی گینگ نے ایک گھر میں گھس کر واردات کی، گینگ ڈیڑھ ماہ قبل افغانستان کے علاقے جلال آبادسے پاکستان آیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ گینگ نے گھروالوں کو زدوکوب کیا اور ساڑھے 3 چار کروڑ کی جیولری اور پیسے لے کر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی پولیس نے اگلے روز شام سات بجے تک دوڈاکوؤں کو گرفتارکرکے ان سے مال مسروقہ برآمد کرلیا،یہ ڈاکوڈیڑھ ماہ قبل جلال آباد سے آئے تھے جن کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے...
کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں رہائشی عمارت کی پارکنگ میں ڈرم سے ملنے والی لاش کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے اقبال کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزم رمیز کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق اقبال کو تین روز قبل اغواء کرکے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ اغواء اور قتل میں ملوث ملزم رمیز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم رمیز مقتول اقبال کا ہم زلف ہے، ملزم نے ذاتی رنجش کو اغواء برائے تاوان کی واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ مقتول اقبال کے اغواء کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں بھائی کی مدعیت میں درج ہے۔ایس ایس پی اے وی سی سی کے...
11جنوری 2025 کو بی ایل اے تنظیم نے تمپ میں 2 بے گناہ معصوم شہریوں کو اپنی وحشت کا نشانہ بنایا۔ جمیل اور اس کے بھتیجے معراج وہاب کو مبینہ ’ریاستی ڈیتھ اسکواڈ‘ سے وابستگی کے جھوٹے الزام میں بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا۔ معراج کی والدہ نے تربت پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بی ایل اے کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ پر کڑی تنقید کی اور اُس کے دوہرے معیار کو بے نقاب کیا ۔ معراج کی والدہ کا کہنا تھا کہ ماہ رنگ ریاستی ظلم پر تو آواز اٹھاتی ہیں، لیکن بی ایل اے کے وحشیانہ مظالم پر مکمل خاموشی اختیار کرتیں...
کراچی (نمائندہ جسارت)کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے نماز فجر پڑھ کر لوٹنے والے نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا، ایس ایس پی کورنگی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی انچارج کو معطل کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 51 سی میں نماز فجر پڑھ کر لوٹنے والا 17 سالہ نوجوان مظفر اقبال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا کہ ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران مقتول مسجد سے نماز پڑھ کر نکل رہا تھا، مظفر نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر شور مچایا جس پر ڈاکو فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جبکہ...
کراچی کے علاقے کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: گولیمار سے گزرنے والی ریلی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، اسی دوران 17 سال کا نوجوان مظفراقبال نماز پڑھ کر گھر جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو مقتول کے پڑوس میں واردات کرکے جارہے تھے، واقعے کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی...
کراچی: کورنگی سیکٹر اکیاون سی جنجال پورا میں مسلح ڈکیتوں نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مسلح ڈکیتوں نے نوجوان کو قتل کرنے سے قبل 3 گھروں میں ڈکیتی کی واردات بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی سیکٹر اکیاون سی جنجال پورا رومیو اسکول کے قریب مسلح ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جس کی شناخت 17 سالہ مظفر اقبال ولد مظہر اقبال کے نام سے کی گئی۔ مقتول نوجوان کا ایک بھائی اور 4 بہنیں ہیں جو راج مستری...
کراچی: شہر قائد میں سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب نور محمد گوٹھ میں ایک نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی مدفن لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق مقتول کی شناخت اسد ولد عابد حسین کے نام سے ہوئی، جو پیشے سے نائی تھا اور تین ماہ قبل ہی اسلام آباد سے کراچی آیا تھا۔ ایدھی حکام کے مطابق مقتول کا گلا تیز دھار آلے سے کٹا گیا تھا۔ لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ نے اپنے شوہر توقیر پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ توقیر مقتول کا سوتیلا باپ تھا، جو اپنی تین بیٹیوں کو ساتھ لے کر...
لاہور :لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ایک نجی کمپنی کے مینیجر کو ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا گیا، جبکہ 9 لاکھ روپے کی رقم بھی ڈاکووں نے چھین لی۔ ایف آئی آر کے مطابق، مقتول مینیجر ندیم 9 لاکھ روپے کی رقم لے کر جا رہا تھا، کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے ندیم پر گولی چلائی۔ اس دوران ڈاکووں میں سے ایک زخمی ہو گیا اور وہ اپنے ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد، دونوں ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقتول ندیم بہاولنگر کا رہائشی تھا اور لاہور...