2025-07-27@01:00:47 GMT
تلاش کی گنتی: 126

«نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ»:

(نئی خبر)
    جمعہ کی شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی شاہ میر عزیز جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مفتی شاہ میر بزنجو کو نامعلوم افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ نمازِ عشا ادا کر رہے تھے۔ نامعلوم افراد نے مفتی شاہ میر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیی گئی جبکہ مفتی شاہ میر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا...
    LARKANA: باقرانی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا اور صوبائی وزیرداخلہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی لاڑکانہ سے باقرانی میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ پولیس ٹیمز کو ضلعی سطح پر متحرک کرکے ملزمان کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا جائے۔
    گجرات میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 6افراد جاں بحق ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز گجرات (آئی پی ایس )پنجاب کے علاقے گجرات میں نامعلوم افراد نے ویگ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے ڈنگہ میں مسلح افراد نے سیاہ رنگ کی ویگو گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ہی گاوں سے تعلق رکھنے والے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ جن کی شناخت زاہد ناظم، مبشر، زنیر، جاوید اقبال، رخسار اور ایک نامعلوم سے ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کو دیرینہ دشمنی...
    راولپنڈی: موٹروے ایم ون پر سنگجانی انٹر چینج کے قریب شر پسند عناصر کی موٹر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ شدید فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور جل کر خاکستر ہوگئی۔ موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے سنگجانی انٹر چینج ایم ون پر موٹروے پولیس کا عملہ معمول کی پیڑولنگ ڈیوٹی پر تھا کہ اچانک نامعلوم شر پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر عجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ شدید فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی مکمل...
    خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر دیر کے علاقے جندول میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا. لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم فرار ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    کوئٹہ؍ پنجگور؍ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے نواحی علاقے شعیان میں دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء پنجگور کے علاقے گومازین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا، فائرنگ سے تین افراد زخمی  بھی ہوئے جن کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کے اے ایس آئی کو قتل کر دیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
    صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ رات کو پیش آیا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ کینیڈا میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجنوں پروازیں منسوخ، الرٹ جاری
    پشاور ( نیوز ڈیسک) پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد قتل۔ پولیس حکام کے مطابق بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میںقتل کی لرزا خیز واردات رات دو بجےکے قریب پیش آئی۔ ملزمان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دوسری جانب واقعے کا مقدمہ ملک ارشد کی مدعیت میں تھانہ بڈھ بیر میں درج کر لیا گیا، مقدمے میں امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
    ابتدائی معلومات کے مطابق تین نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چھیپا حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام نے کہا کہ مقتول اہلکار کی شناخت 40 سالہ عمران کے نام سے کی گئی، مقتول پولیس اہلکار عمران یونیفارم میں ملبوس ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید اہلکار وردی میں ملبوس اور تھانہ منگھوپیر کے علاقے میں ڈیوٹی پر معمور تھا، ابتدائی معلومات...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں امن چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق چھیپا حکام نے بتایا کہ  فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہونے والا اہلکار اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام نے کہا کہ مقتول اہلکار کی شناخت 40 سالہ عمران کے نام سے کی گئی، مقتول پولیس اہلکار عمران یونیفارم میں ملبوس ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ  شہید اہلکار وردی میں ملبوس اور تھانہ منگھوپیر کے علاقے میں ڈیوٹی پر معمور تھا، ابتدائی معلومات کے مطابق تین نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو تعاقب کے بعد فائرنگ کرکے شہید کیا ہے۔ ترجمان ایس ایس...
    حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں فائرنگ کر کے تحریکِ انصاف کے رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے۔ قمر جاوید ایڈووکیٹ کو نمازِ فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار تھے۔
    بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع تربت کی اسٹار پلس مارکیٹ کے قریب رہاشی کوارٹر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: تربت: بم حملے میں بس کے 4 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے سانگڑھ سے ہے جو مزدوری کی غرض سے تربت میں قیام پذیر تھے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی تربت میں ہندو مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ...
    —فائل فوٹو اٹک میں حضرو ہٹیاں روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 کانسٹیبل جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 2 پولیس رائیڈرز ٹیموں نے موٹر سائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے کیمپ جیل کی چھت سے گرکرکانسٹیبل جاں بحق پولیس نے کہا کہ رکنے کے بجائے موٹرسائیکل سوار افراد پولیس ٹیم پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار حضرو کی جانب موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔
    لاہور: لاہور: مریدکے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سی آئی اے کے سب انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر مراتب علی سی آئی اے آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے۔ وہ اپنے دوست ذکاء کے ہمراہ شیخوپورہ جا رہے تھے کہ مریدکے جی ٹی روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔   گاڑی کے ڈرائیور نے جان بچانے کے لیے رفتار بڑھا دی، تاہم گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں سب انسپکٹر مراتب علی اور...
    کوئٹہ (نیوزڈیسک)نامعلوم افراد کی جیل روڈ پر فائرنگ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد قاسم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، مقتول اپنی گاڑی میں جیل سے گھر جا رہے تھے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی پولیس کے مطابق منگل کی شب ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حاجی محمد قاسم رئیسانی جیل سے اپنی گاڑی میں گھر کی طرف روانہ ہوئے جیل روڈ پر مرک مارکر فیکٹری کے قریب اسپیڈ بریکر پر جونہی گاڑی آہستہ ہوئی تو نامعلوم مُسلح ملزمان نے ان پر پستول سے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شدید زخمی ہوگئے تاہم ڈپٹی سپرنٹیڈنٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ...
    کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ جیل جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی میں پڑھیں: کوئٹہ، پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار پولیس کے مطابق کوئٹہ میں جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، جس کی شناخت اسسٹنٹ  سپرنٹینڈنٹ جیل کوئٹہ محمد عارف رئیسانی کے نام سے ہوئی ہے جو مستونگ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق محمد عارف کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں دھماکا، 5بچوں سمیت 7افراد جاں بحق 10زخمی، وزیر اعظم کی مذمت پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہونے...
    کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد قاسم جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جیل روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ جیل محمد قاسم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جیل روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ جیل محمد قاسم جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاش اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
    پشاور(نیوزڈیسک)خیبر کے علاقے بکر آباد میں نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا۔ واضح رہے کہ سندھ میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔ ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور بم دھماکے سے لیویز بلوچستان کے 4 اہلکا شہید ہوگئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق، جاں بحق اہلکاروں کی شناخت نائب رسالدار نور احمد، سپاہی رشید زمان، سپاہی داؤد خان اور سپاہی بلال احمد کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید اسسٹنٹ کمشنر کریزات کے مطابق، پشین کے علاقے خانوزئی کی حدود سے 13 جنوری کو ٹرک چوری ہوا، ڈی آئی خان پولیس نے پشین میں لیویز حکام سے رابطہ کرکے بتایا کہ چوری شدہ ٹرک ڈی آئی خان میں ہے۔ بلوچستان لیویز فورس کے اہلکار گزشتہ روز ٹرک کی برآمدگی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل...
    سائٹ ایریا نورس چورنگی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او سائٹ اے جاوید اختر نے بتایا کہ سائٹ اے کی حدود میں نورس چورنگی کے نزدیک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا ۔زخمی پولیس افسر کی شناخت 47 سالہ محمد حنیف ولد مجید شاہ سے ہوئی ۔زخمی پولیس افسر کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس افسر ایس ایس یو سیکیورٹی ٹو حسن اسکوائر میں بطور انسپکٹر تعینات ہیں۔اس وقت وہ نگراں سابق وزیر اعلی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی رہائش گاہ کے سیکیورٹی انچارچ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ...
    اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کاکہنا ہےکہ اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے، واقعے کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واضح رہےکہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ سرکاری دفاتر میں موبائل نیٹ ورک کا معاملہ،معاون خصوصی...
    کوئٹہ میں علی الصبح کام سے گھر واپس جاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا۔بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی پبلک ریلیشن افسر رابیعہ طارق نے بتایا کہ پولیس اہلکار محبوب شاہ منو جان روڈ کے راستے سے گھر واپس جا رہے تھے کہ مشتبہ افراد نے انہیں گولی مار دی۔رابیعہ طارق نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ ملزمان نے پولیس اہلکار کے گھر کے سامنے گھات لگا کر بیٹھے تھے، جو فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ محبوب شاہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، ان کی لاش اہل خانہ کے حوالے کرنے سے قبل ہسپتال منتقل کی گئی، جن کی نماز جنازہ کوئٹہ...
    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انکشاف کیا کہ پارلیمانی عمل اور قانون سازی سے متعلق معلومات دینے میں سینیٹ کی ویب سائٹ سب سے آگے ہے۔فافن نے پارلیمانی ویب سائٹس کی جائزہ رپورٹ جاری کردی اور بتایا کہ انٹر پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) کی 69 فیصد سفارشات پر عمل کیا۔ وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون پر کتنا عمل کیا؟ فافن کی رپورٹ سامنے آگئیفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے جائزہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے معلومات تک رسائی کے قانون پر کتنا عمل ہوا؟ جائزہ رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی نے آئی پی یو معیار پر 64 فیصد، قومی اسمبلی نے 61 فیصد، خیبر...
    خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر کرم سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر فائرنگ، حملہ آوروں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی پولیس کے مطابق لوئر کرم کے نواحی علاقے اڑوالی سے 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں، مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ جاں بحق افراد میں عمران علی ،حسن علی ، شاہد علی اورہنگو سے تعلق رکھنے والے تنویر عباس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: کے پی حکومت نے بنکر مسمار کرنے کا عمل شروع کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں علی زئی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +  این این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل زبیر شاہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر I-9 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کانسٹیبل زبیر شاہ نامعلوم افراد کی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر تے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے اتوار کو اپنے بیان میں شہید پولیس جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...