2025-07-11@05:07:39 GMT
تلاش کی گنتی: 20602
«نیشنل ٹیرف کمیشن»:
(نئی خبر)
— فائل فوٹو اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 149 افراد کو گرفتار کرلیا۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق گرفتار کیے گئے 149 افراد میں 71 غیر ملکی ہیں اور زیادہ تر چینی شہری ہیں۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ جعلی کال سینٹر پونزی اسکیموں اور سرمایہ کاری فراڈ میں ملوث تھا۔سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق فراڈ کے نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا تھا۔سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ فراڈ نیٹ ورک کے ذریعے بڑی رقوم غیر قانونی طور پر جمع کی جا رہی تھیں۔
سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کئی اداروں کو ختم کرنا چاہتی ہے، حکومت نے بوجھ کم کرنے کے لیے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم تجویز کی ہے۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ اس ترمیم میں سول سرونٹس کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کی تجویز ہے، اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد کئی کام صوبوں کو منتقل کر دیئے گئے، حکومت کئی اداروں کو ختم اور کئی کا انضمام کرے گی۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت کئی ایسے اداروں کو ختم کرنا چاہتی ہے، وفاقی اداروں کے زیادہ ملازمین کو سرپلس پول میں نہیں بھیج سکتے، حکومت نے ان ملازمین کی ملازمت سے علیحدگی کیلئے پیکیج تیار کرنے کی تجویز دی ہے۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی ایسے...
پشاور: ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے الزام میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر صوابی کو طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے ویمن یونیورسٹی صوابی کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر صوابی اور وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر صوابی نے بغیر اجازت ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو اپنے ذاتی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس سے...
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیری طلبہ نے اپنے روایتی انداز میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ سوال و جواب کی خصوصی نشست منعقد ہوئی۔طلبہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیر ہر حال میں لے کر رہیں گے۔
لندن(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بالآخر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ موقع تھا یووراج سنگھ کی فلاحی تنظیم کے لیے لندن میں منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر کا، جہاں دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز موجودہ اور سابق اسٹارز ایک چھت تلے جمع تھے۔ تقریب میں جب میزبان نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ “لوگ آپ کو گراؤنڈ میں بہت یاد کر رہے ہیں”، تو کوہلی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: “میں نے دو دن پہلے اپنی داڑھی رنگی ہے… اور جب ہر چار دن میں داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لیں کہ اب وقت آگیا ہے!” یہ فقرہ صرف ایک مذاق نہیں تھا،...

پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے میٹنگ کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پٹواریوں کی آسامیوں پر غیرمتعلقہ افراد کے کام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،ڈپٹی سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہاکہ کیس سے متعلق میٹنگ کی اور رولز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جمع کرادیئے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا کہ وزارت داخلہ کے رولز ڈرافٹ کو اعتراضات کیساتھ واپس بھیجا، وزارت داخلہ نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تمام اعتراضات کو تسلی بخش جواب دے کر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور ان کی بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، عمران خان کی رہائی خود ان پر منحصر ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں، ان کے بچوں کے آنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے...
لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور بانی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں واقع رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ جیل حکام بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔جوڈیشیل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام طلبی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس کی پیروی کیلئے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو آزادی مارچ کیس سے بری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اسد قیصر کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسد قیصر کو مقدمے سے بری کردیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج تھا جب کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔
واشنگٹن / کیمبرج: امریکا کی طاقتور ترین یونیورسٹی ہارورڈ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک عدالتی حکم کے ذریعے فلسطین کے حامی مظاہروں میں شریک طلبہ کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق، یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب ٹرمپ نے ہارورڈ پر یہود مخالف نظریات کو فروغ دینے اور غیر ملکی طلبہ کو شدت پسندی کی اجازت دینے کا الزام لگایا۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ ہارورڈ کو یکم جنوری 2020 سے تمام امیگریشن سے متعلقہ ریکارڈ، مواصلات اور دستاویزات عدالت میں پیش کرنا ہوں گی۔ ڈی ایچ ایس کی اسسٹنٹ سیکریٹری ٹریشیا میک لافلن کا کہنا ہے کہ ہارورڈ جیسے ادارے...
فائل فوٹو ریلوے حکام نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ کردیں۔محکمہ ریلویز کے مطابق کوئٹہ سے 10جولائی کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا ہے۔ریلوے حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کے ریفنڈ حاصل کرلیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور سے بدھ کو کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔
بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی، مہمان ٹیم نے 2022 میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کو ون ڈے میں وائٹ واش بھی کیا تھا۔ گزشتہ روز، بھارت نے انگلینڈ کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ مہمان ٹیم کو پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں 3-1 سے سبقت حاصل ہے۔ انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹںگ کا فیصلہ کیا جو مؤثر ثابت نہ ہوا، بھارت نے اسپن بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو 126 رنز پر محدود کر دیا۔ مہمان ٹیم پوری اننگز میں محض 8 چوکے ہی لگا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز شفیعہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جس طرح نئے محصولات کی دھمکیاں دی ہیں اس کے بعد یوروپی یونین نے بدھ کو کہا کہ وہ چند دنوں میں امریکہ کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ کر سکتا ہے۔ ٹرمپ ٹیرفس: یورپی یونین اقتصادی نمو کے اہداف بدلنے پر مجبور ٹرمپ نے، تجارتی جنگ کو وسیع کرتے ہوئے، جس نے عالمی معیشت کو بے حال کر دیا ہے، ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ درآمدی تانبے پر 50 فیصد ٹیرف لگائیں گے اور جلد ہی سیمی کنڈکٹرز اور فارما سیوٹیکلز پر محصولات نافذ کریں گے، جس کی دھمکی وہ پہلے سے دیتے رہے ہیں۔ ٹرمپ اب کیا دھمکی دے رہے ہیں؟...
کوئٹہ میں آج جعفر ایکسپریس اور بولان میل معطل رہے گی۔ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹرینیں منسوخ کی گئیں ہیں، آج کوئٹہ سے پشاور اور کراچی جانے والی ٹرینیں منسوخ رہیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق 11 جولائی سے تمام ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی، مسافر ریزرویشن آفس سے فل ریفنڈ حاصل کریں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سیکیورٹی آڈٹ کے لیے اہم دورہ کیا ہے، ٹیم نے برطانیہ جانے والی پرواز کے مسافروں کی سیکیورٹی سکریننگ کے عمل کی مکمل جانچ پڑتال کی اور ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈان نیوز کے مطابق برطانوی ٹیم نے مسافروں کی چیک ان کے عمل اور بورڈنگ کے اجرا کے نظام کو بھی چیک کیا، برطانوی ٹیم نے مسافروں کی امیگریشن اور ویزے کی جانچ کے نظام کا بھی آڈٹ کیا۔پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے افسران نے برطانوی ٹیم کو بریفنگ بھی دی، برطانوی ٹیم پی اے اے کے ساتھ ملکر اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکورٹی آڈٹ...
دنیا بھر کے لاکھوں طلبا کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کریں، وہ بھی بغیر کسی بھاری فیس کے۔ اگر آپ بھی ان میں شامل ہیں تو خوش ہو جائیے، کیونکہ جرمنی میں یہ خواب حقیقت بن سکتا ہے۔ جرمنی کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں عوامی (Public) جامعات میں تعلیم تقریباً مفت فراہم کی جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سہولت صرف جرمن شہریوں تک محدود نہیں بلکہ بین الاقوامی طلبا بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جرمن پبلک یونیورسٹیز میں بیچلر (UG) پروگرامز مکمل طور پر ٹیوشن فیس سے پاک ہوتے ہیں۔ طلبا کو صرف سیمیسٹر فیس ادا کرنی ہوتی ہے، جو کہ معمولی رقم ہوتی...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ہلال امتیاز (ملٹری) نے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفر آباد کا دورہ کیا۔ کشمیری طلبہ نے اپنے روایتی انداز میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو خوش آمدید کہا جبکہ یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ سوال و جواب کی خصوصی نشست کا بھی انعقاد کیا گیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیر ہر حال میں لے کر رہیں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو کوئی جدا نہیں کر سکتا، اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان۔ طلبہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک...
2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کے سفر میں چیلسی فٹبال کلب نے نہ صرف میدان میں شاندار کارکردگی دکھائی بلکہ اپنی خزانے کی تجوریاں بھی بھرلیں۔ فلومی نینسے کے خلاف فتح حاصل کرکے چیلسی نے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں ان کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔ برازیلی ٹیم کے خلاف جواؤ پیڈرو کی شاندار کارکردگی نے چیلسی کو فیصلہ کن میچ تک پہنچادیا، اور کوچ اینزو ماریسکا کےلیے یہ کامیابیاں ٹیم کی تعمیرِ نو کے سفر میں ایک اور سنگ میل ثابت ہورہی ہیں۔ اگرچہ کلب ورلڈ کپ تک رسائی کا سفر آسان نہیں تھا، لیکن چیلسی کلب نے عالمی سطح پر مختلف ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اب اگر چیلسی کی ٹیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی نے ایک بار پھر کھیلوں کے انتظامی نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے فائنل کو گزرے 16 دن ہو چکے ہیں، مگر ٹیم کے کھلاڑی اپنی بنیادی میچ فیس اور ڈیلی الاؤنس سے بھی محروم ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ملائیشیا میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، جہاں انہیں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، اس کامیابی کے باوجود کھلاڑیوں کو ان کا جائز معاوضہ...
---فائل فوٹو لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے روبکار بھی جاری کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا کہ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی پیروی کے لیے اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پی...
کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے کراچی میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا اور ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں تمام ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ مارکیٹ میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی کو بھی انسانی صحت اور جان سے کھیلنے...
پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے عالمی سطح پر فائنل تک رسائی حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان قومی ہیروز کو آج تک ان کا حق نہیں مل سکا۔ ملائیشیا میں ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے فائنل کو دو ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن کھلاڑی اپنی میچ فیس اور یومیہ الاؤنسز کے منتظر ہیں۔ نیوزی لینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی، لیکن ہمارے کھلاڑی اب تک مالی معاونت کی راہ تک رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر، ان کھلاڑیوں کو چاہے ملکی میدانوں میں کھیلنا ہو یا بین الاقوامی سطح پر پاکستان...
پاکستان ریلوے نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو اہم ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس پر جیکب آباد کے قریب بم حملہ، تمام مسافر محفوظ رہے ریلوے حکام کے مطابق آج 10 جولائی کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے باعث روانگی سے روک دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے متاثرہ مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کی مکمل رقم کے ریفنڈ کے لیے قریبی ریلوے دفاتر سے رجوع کریں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور سے بدھ کے روز کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا...
یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔ یوٹیوب نے اپنی پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں 15 جولائی سے اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد غیر مستند، دہرائے گئے اور بڑے پیمانے پر تیار کردہ اے آئی مواد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ یہ اقدام ان کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گیا ہے جو اپنی ویڈیوز میں اصل تخلیقی مواد کے بجائے ٹیمپلیٹس یا AI ٹولز کا استعمال کرتے ہیں۔ یوٹیوب کی آفیشل اپ ڈیٹ کے مطابق پلیٹ فارم ایسی ویڈیوز کو ہدف بنائے گا جو دوسروں کے مواد کی نقل پر مبنی ہوں یا جن میں معمولی ترمیم کر کے انہیں نئے انداز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس پارٹی صدر سید زین شاہ کی زیر صدارت جی ایم سید ایڈیفیس جامشورو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں روشن برڑو، منیر حیر شاہ، امیر آزاد پھنور، منیر نائچ، جگدیش آہوجا، رمضان برڑو، اصغر قریشی، خواجہ نوید، مختیار میمن، امیر علی تھیبو، انعام چھٹی اور دیگر رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک اور بالخصوص سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات اگست 2025ءسے شروع ہوں گے، جبکہ نومبر 2025ءمیں مرکزی باڈی کے انتخابات منعقد کیے جائیں گے جو کہ مکمل جمہوری عمل کے تحت منعقد کیے جائیں گے، ان انتخابات کا مقصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالستار بچانی کی وفات کے بعد سندھ کابینہ کے ارکان شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ نے ان کے آبائی گاو¿ں ٹنڈو الہٰیار بچانی ہا¶س پہنچے، جہاں انہوں نے مرحوم کے بیٹے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار ستار بچانی سے تعزیت کی۔صوبائی وزراءنے مرحوم کوپیپلز پارٹی کا نظریاتی سربراہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبدالستار بچانی نے ذوالفقار علی بھٹو سے شہید بے نظیر بھٹو تک پارٹی سے وفا کی لازوال مثال قائم کی جبکہ جمہوریت کی بحالی کی تحریک (ایم آر ڈی) میں ان کا کردار تاریخ کا حصہ ہے ۔
برازیل کے صدر لولاڈا سلوا کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، کسی کی بھی مداخلت قبول نہیں کریں گی۔ برازیلی صدر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل کو نسل کشی بھی قرار دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل پر 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی دھمکی دیدی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر بلسونارو کے خلاف کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ برازیل کے صدر لولاڈا سلوا کی جانب سے سابق صدر بلسونارو کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔ بلسونارو کو صدارتی الیکشن ہارنے کے باوجود اقتدار پر قابض رہنے کی سازش کے الزام کا سامنا ہے۔۔ برازیل کے صدر لولاڈا سلوا کا کہنا ہے کہ قانون سے...
امریکا میں سفر کرنے والے فضائی مسافروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، اب انہیں سیکیورٹی چیکنگ کے دوران جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں رہی۔ یہ اعلان امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری، کرسٹی نوم، نے کیا۔ نئی پالیسی جولائی 2025 سے فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی عمل کو مؤثر بنانا اور ایئرپورٹس پر انتظار کے وقت کو کم کرنا ہے، ٹی ایس اے دیگر سیکیورٹی قوانین، جیسے کہ مائعات اور لیپ ٹاپ سے متعلق پالیسیز، پر بھی نظرِ ثانی کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: دوران پرواز بھارتی نژاد نوجوان کی ہنگامہ آرائی اور گرفتاری، وجہ کیا نکلی؟ اس سے پہلے صرف وہ مسافر جو ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی اتھارٹی(ٹی ایس اے) کی...
ملک بھر میں موجود بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو بینک کی جانب سے اے ٹی ایم مشینوں سے کیش نکلوانے، آن لائن خریداری اور کارڈ کے ذریعے شاپنگ کرنے کے لیے اے ٹی ایم کارڈز دیے جاتے ہیں، اس سہولت کے عوض اکاؤنٹ ہولڈر سے سالانہ 2 ہزار روپے تک کے چارجز وصول کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ بینک کی جانب سے ویزا کارڈ، ماسٹر کارڈ اور دیگر کارڈز جاری کیے جاتے ہیں۔ سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے گورنر اسٹیٹ بینک سے سوال کیا کہ اے ٹی ایم کارڈز جاری کرنے کے حوالے سے مختلف بینکوں کی کیا پالیسی ہے، یہ واضح نہیں ہے، کوئی بینک ویزا کارڈ جاری کرتا ہے، کوئی بینک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(خبرایجنسیاں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی صدر مملکت کے اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ذرائع کے مطابق فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے، قانونی مشاورت مکمل ہونے پر صدر مملکت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹرانسفر ججز کے تقرر کو درست قرار دیا تھا اور جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینئر ترین جج قرار دیا تھا، صدر نے جسٹس محسن اختر کیانی کو سینئر پیونے جج قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا تھا، آئینی بینچ نے سنیارٹی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق زیر گردش افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زرداری کے استعفے کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) بھارتی ہیکرز پہلگام واقعے کی آڑ میں بھی حکومتی ڈیٹاحاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے، حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کے خدشے پر کابینہ ڈویژن نے سائبر سیکورٹی ایڈوائزری جاری کردی۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سائبر سیکورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس ای میل، واٹس ایپ پیغامات سے مشکوک فائل کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے، سائبر حملہ آور میلویئر وائرس کی حامل مشکوک فائل پہلگام واقعے کے نام سے بھیجتے ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ میلویئر وائرس کے پاس خاموشی سے ڈیوائس سے ڈیٹا اور تصاویر اکھٹا کرنے کی صلاحیت ہے۔کابینہ ڈویژن کی ایڈوائزری میں نامعلوم ذرائع سے آنے والی ای میلز کو نہ کھولنے اور نظراندازکرنے...
اسلام آباد (خبرنگار) مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمان، کامران مرتضٰی، مولانا عطاء الرحمان اور مولانا اسعد محمود بھی شریک ہوئے۔ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کو سینٹ الیکشن پر بھی مشاورت کی گئی۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ کو غور سے پڑھیں، اس میں آپ کی قیادت کا کچا چٹھا درج ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی جن اعداد و شمار کو بنیاد بنا کر پراپیگنڈہ کر رہی ہے، وہ دراصل بزدار اور پرویز الٰہی کے دور کی آڈٹ رپورٹ ہے۔ صفحہ نمبر 87 اور 96 پڑھ لیں، شاید تھوڑی شرم آ جائے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے واضح کیا کہ جس 10 کھرب روپے کی کرپشن کا شور مچایا جا رہا ہے، وہ درحقیقت 2018ء سے 2023ء کے دوران گندم کی خریداری اور سبسڈی سے متعلق ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی اصغر نے مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کردی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تقسیم کے دوران پی ٹی آئی کو سنا ہی نہیں اور مخصوص نشستوں کی تقسیم کی گئی۔علی اصغر نے مؤقف اپنایا کہ کیس میں پی ٹی آئی کو فریق ہی نہیں بنایا گیا اور نہ نوٹس جاری کیا گیا اور مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی فارم میں پی ٹی آئی لکھا ہے، ہم پی ٹی...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر لیاری میں گرنے والی عمارت کے متاثرین کو راشن بیگز اور کھانا بھیجا گیا۔کامران خان ٹیسوری نے گزشتہ روز لیاری کے دورہ میں متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں راشن بیگز اور کھانا بھیجیں گے۔گورنر سندھ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق زیر گردش افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں، اور 4 صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے۔ اس لیے ایسے کسی سوال کا کوئی جواز نہیں، صدر زرداری وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے صدارتی...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی صدر مملکت کے اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے، قانونی مشاورت مکمل ہونے پر صدر مملکت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹرانسفر ججز کی تقرری کو درست قرار دیا تھا اور جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینئر ترین جج قرار دیا تھا، صدر نے جسٹس محسن اختر کیانی کو سینئر پیونے جج قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا تھا، آئینی بینچ نے سنیارٹی کا معاملہ...
بلڈر مافیا سیاست دانوں کو اپنا پارٹنر بناتی ہے، یوں 100 گز کے پلاٹ پر آٹھ آٹھ منزلہ عمارتیں تعمیر ہوتی ہیں۔ ایک سے دو منزلہ بنانے کی اجازت ہوتی ہے مگر بلڈر آٹھ سے دس منزلہ بنا لیتے ہیں۔ بارش کم بھی ہوں، پھر بھی یہ عمارتیں جگہ چھوڑ دیتی ہیں۔ سماجی کارکن فیصل ایدھی نے اپنے مختصر اور جامع تجزیے میں لیاری میں گرنے والی عمارتوں کے حقائق کو آشکار کردیا۔ لیاری میں آٹھ چوک کے قریب پانچ منزلہ عمارت کے زمین بوس ہونے سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے 20 کا تعلق ہندو برادری سے ہے۔ یہ سب غریب لوگ تھے جنھوں نے اپنی زندگی کی تمام کمائی اس عمارت میں فلیٹ حاصل کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زونل عہدیداران کا ایک اجلاس صدر ندیم عمر کی صدارت میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مندرجہ زونل عہدیداران اور ریجن کے عہدیداران جوائنٹ سیکریٹری توصیف صدیقی، چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس، کوارڈینیٹر اعظم خان، صدر زون 1 اجمل نصیب، صدر زون 2 جمیل احمد، صدر زون 3 محمد رئیس، نائب صدر زون 4 سید محمد عاصم ، سیکریٹری زون 5 محمد سعید جبار، صدر زون 6 ضیاء احمد صدیقی، صدر زون 7 مظہر علی اعوان ، زون 1 کے سیکریٹری عارف وحید، زون 2 کے سیکریٹری نصرت اللہ، زون 4کے ٹریڑرار نوشاد احمد خان اور ممبر ٹورنامنٹ کمیٹی ظفر احمد نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث امریکا کی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے۔امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز کا کہنا ہے کہ حارث رؤف انجری کی وجہ سے میجر لیگ کرکٹ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔حارث رؤف کی جگہ نیوزی لینڈ کے بین لسٹر کو فوری طور پر متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ 2025 میں سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کرتے ہوئے سب زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔انہوں نے 8 میچز میں 17 وکٹیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے26-2025 سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ کیلینڈر کے مطابق قائداعظم ٹرافی22 ستمبر سے7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ اس سیزن کا آغاز15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ پی سی بی نے بتایا کہ انڈر15، انڈر17 اور انڈر19 ریجنل ٹورنامنٹس بھی شیڈول کا حصہ ہیں، حنیف محمد ٹرافی میں12 ٹیمیں شامل ہیں جن کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے۔ حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ2 ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کیلیے کوالیفائی کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں8 ٹیمیں شامل ہیں جو29 میچز پر مشتمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کیلنڈر 26-2025 جاری کردیا،آغاز حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا، قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے کھیلی جاے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیزن کا آغاز 15اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا،جس میں 12 ٹیمیں شامل ہونگی، میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے۔حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلیے کوالیفائی کریں گی۔قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی، قائداعظم ٹرافی کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوں گے۔قائداعظم ٹرافی میں 8 ٹیمیں شامل ہونگی 29 میچز پر مشتمل لیگ فارمیٹ کھیلے گی۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بھارتی حکومت کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں واشنگٹن کا کوئی کردارنہیں تھا۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کر دیتے ہیں اور جدید دور میں حقیقت جاننے کے لیے صرف کسی کے تبصرے پر انحصار کرنا درست نہیں ہوتا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کی پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیرخارجہ روبیو نے کہا پاکستان بھارت کی جنگ رکوائی۔میڈیاذرائع کے مطابق ٹیمی بروس نے کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کر دیتے ہیں اور جدید دور میں حقیقت جاننے کے لیے صرف کسی کے تبصرے پر انحصار کرنا درست نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھاکہ بعض...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پلوامہ : ضلع کانگریس کمیٹی پلوامہ کی جانب سے ٹاو ¿ن ہال پلوامہ میں ’ہماری ریاست ہمارا حق‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈروں نے کہا کہ ’جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرے کا حل صرف کانگریس کے پاس ہے۔اس موقع پر علاقہ کی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جموں و کشمیر کی موجود صورتحال کے لیے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروںنے پروگرام سے الگ الگ خطاب کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مظبوط کریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ احتجاج کے لیے باہر نکلیں گے، انہیں دھر لیا جائے گا۔رانا ثناہ نے کہا کہ ہم ہر معاملے میں مولانا فضل الرحمان سے رہنمائی لیتے ہیں، وہ افہام و تفہیم اور مذاکرات کے داعی ہیں، پاکستان اس وقت خوشحالی اور ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے اور عدم استحکام روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔لیگی رہنما نے تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جتنے بھی احتجاج کرتی آئی ہے، وہ کبھی پرامن نہیں رہے، یہ کہتے...
لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور بانی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ جیل حکام بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرانٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام طلبی کا حکم نامہ طلبی کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیس کی پیروی کیلیے اڈیالہ جیل میں قید...
اسلام آباد (رضوان عباسی سے)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا، جہاں ملکی میڈیا، سٹے بازی، فحاشی، سنسر شپ، اور سرکاری اداروں کی کارکردگی پر نہایت سنجیدہ اور بعض اوقات تلخ جملوں کے تبادلے دیکھنے کو ملے۔اجلاس کے دوران سینیٹر سرمد علی نے واضح کیا کہ سٹے بازی کی موبائل ایپس پر پابندی لگانا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے، جبکہ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قانون میں غیر اخلاقی مواد کی تعریف طے کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔ انہوں نے ڈراموں میں منشیات اور سماجی مسائل پر شعور اجاگر کرنے کے لیے بعض مناظر دکھانے کو ناگزیر قرار دیا۔سینیٹر پرویز رشید نے...
پی پی کی مرکزی ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق زیر گردش افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن...
—فائل فوٹو اپر کوہستان میں زید کھڑ نالے کے قریب آئل ٹینکر مسافر کوچ سے ٹکرا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر کوچ برساتی نالے میں جا گری جس کے باعث 1 شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔
جنید اکبر—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر خان نے پارٹی کے چھوٹے چھوٹے مسائل ختم کرنے کا فارمولہ بتا دیا۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں جنید اکبر خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی احتجاج کی قیادت کرے تو اچھا ہو گا، اس سے پارٹی کے چھوٹے چھوٹے مسائل ختم ہو سکتے ہیں۔ ایک ووٹ بھی زیادہ ہوا تو صوبائی حکومت کیخلاف تحریکِِ عدم اعتماد لے آئینگے: فیصل کریم کنڈی گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مسکراہٹ صرف محبت نہیں طنز بھی ہو سکتی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ پارٹی ورکر بانی کی فیملی سے محبت کرتے ہیں، خواہش ہے کہ علیمہ خان اپنے بھائی کے...
—فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں یونیفارمڈ پولیس رسک الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی کابینہ کے 13 جون کے فیصلے کی روشنی میں محکمۂ خزانہ نے پشاور سے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کانسٹیبل سے انسپکٹر تک یونیفارمڈ پولیس اہلکاروں کے رسک الاونس میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق کانسٹیبل 7 اسکیل کو پہلے 7400 روپے ملتے تھے، اب 11400 روپے ملیں گے، ہیڈ کانسٹیبل کو 8100 کی بجائے 12700 روپے ملیں گے۔اے ایس آئی کا رسک الاؤنس 8700 روپے سے بڑھ کر 15700 روپے ہو گیا، سب انسپکٹر کا رسک الاؤنس 10300 سے بڑھا کر 16300 کر دیا گیا، اسی طرح انسپکٹر کو 12700 روپے کی بجائے اب 17300 روپے...
ہارون بلور کی بیوہ بشیر بلور کی بہو نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرلی ہے، ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا لگا ہے، پارٹی کی اہم رہنما مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کو خیبر پختونخوا میں بڑا سیاسی نقصان ہوا ہے۔ ہارون بلور کی بیوہ بشیر بلور کی بہو نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرلی ہے، ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ ثمر بلور نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے...

پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کب اور کہاں سے شروع ہوگی؟ دو دن میں پتا چل جائے گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم نے احتجاجی تحریک کب اور کہاں سے شروع ہوگی؟ دو دن میں پتا چل جائے گا پہلے سے نہیں بتائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے ورسک روڈ سے ناصر باغ تک ساڑھے آٹھ کلومیٹر طویل تین لینز پر مشتمل دو رویہ سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری تحریک بہت وقت سے شروع ہے، اب دوباہ تحریک کا فیصلہ کیا ہے، دو دن میں پتا چل جائے گا کہ کیا ہوگا، پہلے سے تحریک کا نہیں بتاتے ورنہ مخالفین فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بانی پی...
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے پولیس شہداء پیکیج میں اضافہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کے پیکیجز میں 10، 10 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ شہید کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل پیکیج ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس رسک الاؤنس اور شہدا پیکیج میں اضافہ کر دیا گیا۔ محکمہ خزانہ نے رسک الاؤنس میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا، صوبائی کابینہ کے 13 جون کے فیصلے کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیا گیا۔کانسٹیبل سے انسپکٹر تک یونیفارمڈ پولیس اہلکاروں کے رسک الاؤنس میں اضافہ کیا گیا، کانسٹیبل 7 سکیل کو پہلے 7,400 روپے ملتے تھے، اب 11,400 روپے ملیں گے۔ اعلامیہ کے...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمان، کامران مرتضٰی، مولانا عطا الرحمان اور مولانا اسعد محمود بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کو سینیٹ الیکشن پر بھی مشاورت کی گئی۔ Post Views: 4
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے سابق ڈی ایس پی اور پراسیکیوٹر اینٹی کرپشن کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان پر رشوت خوری کے سنگین الزامات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے سابق ڈی ایس پی اور پراسیکیوٹر اینٹی کرپشن کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ملزمان پر رشوت خوری کے سنگین الزامات ہیں۔ واضح رہے کہ ملزمان نے اس سے قبل عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی تھی، تاہم گزشتہ روز عدالتی فیصلے کی روشنی میں ان کی ضمانت منسوخ کر دی گئی تھی۔ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اپنے ہی محکمے کے سابق افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں دونوں ملزمان کے خلاف ناقابلِ...

اگر ہر 4 دن بعد داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لو کہ وقت آ گیا ہے، ویرات کوہلی کا ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ردعمل
مئی کے مہینے میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ویرات کوہلی کا پہلا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ لندن میں سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی جانب سے ‘یو وی کین فاؤنڈیشن’ کے لیے منعقدہ فنڈریزنگ ایونٹ کے دوران ویرات کوہلی نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر کھل کر بات کی۔ اس ایونٹ میں بھارتی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں سمیت دنیا بھر کے معروف کرکٹرز نے شرکت کی جن میں یوراج سنگھ، روی شاستری، کیون پیٹرسن، کرس گیل اور ڈیرن گوف شامل تھے۔ اس موقع پر ویرات کوہلی نے کہا کہ میں نے 2 دن پہلے داڑھی رنگی تھی۔ اگر ہر 4 دن بعد داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لو کہ وقت آ گیا ہے۔ انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ...
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یچھلتو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں جعلی اور زائد ادائیگیاں کی گئیں، جبکہ تعمیراتی کام بھی ناقص ہے۔ اس ناقص تعمیر کا اثر پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت پر پڑ سکتا ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے چاروں افسران کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی بڑی کارروائی، واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے چار افسران کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے 2 میگاواٹ یچھلتو پاور پراجیکٹ استور کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی شکایات کی مکمل چھان بین کے بعد واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے چار افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم نے احتجاجی تحریک کب اور کہاں سے شروع ہوگی؟ دو دن میں پتا چل جائے گا پہلے سے نہیں بتائیں گے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے ورسک روڈ سے ناصر باغ تک ساڑھے آٹھ کلومیٹر طویل تین لینز پر مشتمل دو رویہ سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری تحریک بہت وقت سے شروع ہے، اب دوباہ تحریک کا فیصلہ کیا ہے، دو دن میں پتا چل جائے گا کہ کیا ہوگا، پہلے سے تحریک کا نہیں بتاتے ورنہ مخالفین فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ بانی پی...
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے فائنل میں شرکت کے 16 دن بعد بھی اپنی میچ فیس اور ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں، جس پر کھلاڑیوں میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے۔ ملائیشیا میں کھیلے گئے اس ایونٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جبکہ پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھا کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، جو کہ ایک بڑی کامیابی تصور کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘ تاہم عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے اور قوم کا سر فخر سے بلند...
خیبرپختونخوا میں پولیس رسک الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا۔ محکمہ خزانہ نے رسک الاؤنس میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا، صوبائی کابینہ کے 13 جون کے فیصلے کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیا گیا۔ کانسٹیبل سے انسپکٹر تک یونیفارمڈ پولیس اہلکاروں کے رسک الاؤنس میں اضافہ کیا گیا، کانسٹیبل 7 سکیل کو پہلے 7,400 روپے ملتے تھے، اب 11,400 روپے ملیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کو 8,100 کی بجائے 12,700 روپے ملیں گے اور اے ایس آئی کا رسک الاؤنس 8,700 روپے سے بڑھ کر 15,700 روپے ہوگیا۔ سب انسپکٹر کا رسک الاؤنس 10,300 سے بڑھا کر 16,300 کر دیا گیا ، انسپکٹر کو 12,700 روپے کی بجائے اب 17,300 روپے ملیں گے۔ Post Views: 8
وزیرِاعظم سے ملاقات میں مسلم لیگ نون میں شمولیت کے بعد ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں کہ وفاق اور پنجاب کی طرز پر خیبرپختونخوا بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو، ثمر ہارون بلور نے وزیرِ اعظم اور پارٹی قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ نون میں شمولیت کے بعد وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سعیدہ جمشید اور جمشید مہمند بھی شریک ہوئے، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امورِ گلگت بلتستان و کشمیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر مذہبی...
پی ٹی آئی بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی اصغر نے مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کردی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تقسیم کے دوران پی ٹی آئی کو سنا ہی نہیں اور مخصوص نشستوں کی تقسیم کی گئی۔علی اصغر نے موقف اپنایا کہ کیس میں پی ٹی آئی کو فریق ہی نہیں بنایا گیا اور نہ نوٹس جاری کیا گیا اور مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیا گیا۔انہوں...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے ثمر بلور کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان کے لیے غیر متوقع نہیں تھا، کیونکہ متعدد ساتھی پہلے ہی اس امکان سے آگاہ کرچکے تھے۔ ’صوبائی اسمبلی کی نشست شہید بشیر بلور اور شہید ہارون بلور کی قربانیوں کے نتیجے میں ملی تھی‘ اپنے بیان میں ایمل ولی نے کہا کہ ثمر بلور کو صوبائی اسمبلی کی نشست شہید بشیر بلور اور شہید ہارون بلور کی قربانیوں کے نتیجے میں ملی تھی، اور یہ بات نظرانداز نہیں کی جاسکتی۔ یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا، ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، وزیراعظم سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکمراں جماعت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والی ثمر ہارون بلور کو ن لیگ نے رکنِ قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والی ثمر بلور سے متعلق پارٹی قیادت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی نے ثمر بلور سے متعلق پارٹی فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نشست ثمر بلور اور دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔ آج ثمر بلور نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے اپنی بھابھی ثمر ہارون بلور کے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، جس میں وہ مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔غلام بلور کا کہنا تھا کہ ثمر بلور کی اپنی مرضی ہے، میں کسی کے ذاتی فیصلے میں کیا کر سکتا ہوں؟ میں بدستور اے این پی کے ساتھ ہوں۔خیال رہےکہ پشاور کے معروف اور اثر و رسوخ رکھنے والے بلور خاندان کی بہو اور اے این پی کی صوبائی رہنما ثمربلور نے مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی، ان کی شمولیت ایسے وقت میں ہوئی...
حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی ہیکرز پہلگام واقعے کی آڑ میں بھی حکومتی ڈیٹاحاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے، حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کے خدشے پر کابینہ ڈویژن نے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس ای میل، واٹس ایپ پیغامات سے مشکوک فائل کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے، سائبر حملہ آور میلویئر وائرس کی حامل مشکوک فائل پہلگام واقعے کے نام سے بھیجتے ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ میلویئر وائرس کے پاس خاموشی سے ڈیوائس سے ڈیٹا اور...
لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ارم نسیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے اعتراف میں ہیڈ محرر APL کراچی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو ہیڈ کانسٹیبل تعینات کر دیا گیا۔ ریلوے پولیس حکام کے مطابق یہ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کیلئے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ارم نسیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے اعتراف میں ہیڈ محرر APL کراچی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون افسر کو اس اہم ذمہ داری کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ انچارج ہیلپ سینٹر کے طور پر ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر آئی جی ریلوے...
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سفارش پر "ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025" کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کرپٹو آفس کے جاری اعلامیہ کے مطابق ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025" کو وزیرِ اعظم شہباز شریف، وفاقی کابینہ اور صدرِ مملکت کی توثیق حاصل ہو چکی ہے۔ یہ قانون "پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتا ہے۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی اعلامیہ میں کہا گیا کہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ایک خودمختار وفاقی ادارہ ہوگا، اتھارٹی کوورچوئل اثاثہ جات سے متعلق اداروں کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی کونگرانی کرنے اور ضوابط کا نفاذ...
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس حفاظتی انتطامات کے پیش نظر معطل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق 10 جولائی کو کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل رہے گی۔ جس کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوسکے گی۔ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی روانہ نہیں ہوگی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس حفاظتی انتطامات کے پیش نظر معطل کی گئی ہے۔
اجلاس میں کانگریس لیڈروں کی جانب سے جموں و کشمیر کی موجود صورتحال کیلئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی ضلع پلوامہ کی جانب سے ٹاؤن ہال پلوامہ میں "ہماری ریاست ہمارا حق" پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے سینیئر لیڈران کے ساتھ ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینیئر لیڈروں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرے کا حل صرف کانگریس کے پاس ہے۔ اس موقع پر علاقہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جموں و کشمیر کی موجود صورتحال کے لئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ اس موقع پر...
سٹی 42: سکیورٹی خدشات،ایف سی حکام کی ہدایات پرکوئٹہ جانیوالی ٹرین منسوخ کردی گئی ذرائع کے مطبق آج پشاورسےبراستہ لاہورکوئٹہ جانےوالی ٹرین کومنسوخ کیاگیا،کوئٹہ سےبراستہ لاہورپشاورجانیوالی ٹرین بھی آپریٹ نہیں کی جائیگی،ریلوے کے مطابق ٹرینوں کی منسوخی ایک دن کے لیےکی گئی ہے،سکیورٹی اداروں کی ہدایات پرٹرین سروس ایک دن کیلئےمعطل کی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بھارتی ہیکرز پہلگام واقعےکی آڑ میں بھی حکومتی ڈیٹاحاصل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے، حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کے خدشے پر کابینہ ڈویژن نے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی۔میڈیا ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس ای میل، واٹس ایپ پیغامات سے مشکوک فائل کےذریعے پھیلایا جاتا ہے، سائبر حملہ آور میلویئر وائرس کی حامل مشکوک فائل پہلگام واقعے کےنام سے بھیجتےہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ میلویئر وائرس کے پاس خاموشی سے ڈیوائس سے ڈیٹا اور تصاویر اکھٹا کرنےکی صلاحیت ہے۔ کابینہ ڈویژن کی ایڈوائزری میں نامعلوم ذرائع سےآنے والی ای میلز کو نہ کھولنے اور نظراندازکرنے کی سفارش کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) بین الاقوامی تجارتی تنظیم اور اقوام متحدہ کے مشترکہ 'عالمی تجارتی مرکز' کی صدر پامیلا کوک ہیملٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف کی معطلی کی مدت کے اختتام کو 90 روز کے لیے ملتوی کرنے سے غیریقینی حالات طول پکڑیں گے طویل مدتی سرمایہ کاری کو نقصان ہو گا اور عدم استحکام بڑھ جائے گا۔انہوں نے جنیوا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے عائد کردہ ٹیرف سے کم ترین ترقی یافتہ ممالک کو سب سے زیادہ نقصان ہو گا۔ لیسوتھو، عوامی جمہوریہ لاؤ، مڈغاسکر اور میانمار اس کی نمایاں مثال ہیں جنہیں 40 تا 50 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔...
ملاقات میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور عوامی فلاح و ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے تمام جمہوری قوتوں کا اشتراک عمل ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی عمل، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور عوامی فلاح و ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے تمام جمہوری قوتوں کا اشتراک عمل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے سنجیدہ، تعمیری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے دورے کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کیمپ سے کر دیا ہے، جہاں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان بھی ایکشن میں نظر آئے، حالانکہ انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم رواں ماہ تین ٹی 20 میچز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہوگی اور اس سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوچکا ہے۔ حیران کن طور پر سابق کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اس بار اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، جس پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔اس کے باوجود ان...
جسٹس محسن اختر کیانی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی صدر مملکت کے اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ذرائع کے مطابق فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے، قانونی مشاورت مکمل ہونے پر صدر مملکت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹرانسفر ججز کی تقرری کو درست قرار دیا تھا اور جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینئر ترین جج قرار دیا تھا، صدر نے جسٹس محسن اختر کیانی کو سینئر پیونے جج قرار...
عظمیٰ بخاری اور بیرسٹر سیف—فائل فوٹوز گندم اسکینڈ ل پر مسلم لیگ ن اور تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) نے ایک دوسرے پر الزامات لگا دیے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف اور وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گندم اسکینڈل پر ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ پر خاموشی پنجاب میں لوٹ مار اور کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 کھرب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے۔عظمیٰ بخاری نے جوابی وار کیا اور کہا کہ بیرسٹر سیف آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں آپ کی قیادت کا کچا چٹھا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ قانون پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ایک خودمختار وفاقی ادارہ ہوگا، اتھارٹی کوورچوئل اثاثہ جات سے متعلق اداروں کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی کونگرانی کرنے اور ضوابط کا نفاذ کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی پہلے ہی منظوری دے چکی تھی، اب صدرکی توثیق حاصل کرنےکے بعد یہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔ قبل ازیں...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ نے خبردار کیا ہے کہ کسی کو بھی انسانی صحت اور جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کراچی میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا کی جا رہی ہے، جس پر ڈرگ انسپکٹرز نے مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سندھ آپریشن کے سربراہ ڈاکٹر عبید علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مارکیٹ میں تمام رجسٹرڈ ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ایک نوٹیفیکشن بھی جاری کیا ہے جس میں منیوفیکچرر حضرات اور امپورٹرز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زیادہ تر میڈیا اداروں نے حالیہ گیس قیمتوں کی اطلاع کو ایک سادہ سرخی کے ساتھ رپورٹ کیا ”گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار“۔ لیکن یہ بات صرف جزوی طور پر درست ہے۔ اگرچہ فی ایم ایم بی ٹی یو (ایم ایم بی ٹی یو) بنیادی ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم دو اہم ترامیم — جن میں سے ایک نہایت خاموشی سے متعارف کروائی گئی ہے — لاکھوں گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کا سبب بنیں گی، حتیٰ کہ ان صارفین کے لیے بھی جن کی کھپت صفر ہو۔ پہلی ترمیم یہ ہے کہ حکومت نے خاموشی سے گھریلو صارفین کے لیے مقررہ کم از کم ماہانہ چارج یعنی 107 روپے...
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن پر کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔ ڈرون حملے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے...
خیبرپختونخوا حکومت کا امن وامان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلاع میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ اور اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام مکاتبِ فکر اور عوام کا مشترکہ و متفقہ لائحہ عمل بنانے اور حکومتی نمائندہ وفد کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا، وفد تمام علاقوں کا دورہ کر کے عوامی مشاورت کے سلسلے کو مزید تیز...
—فائل فوٹو پاکستان سے برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے حوالے سے برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کا ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ جاری کر دیا۔کراچی سے ذرائع کے مطابق برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پر اسکیننگ مشین اور مسافروں کے سامان کی چیکنگ سمیت دیگر ایوی ایشن سیکیورٹی کے اقدامات کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔اسلام آباد سے برطانیہ جانے والی پروازوں کے ایوی ایشن سیکیورٹی اقدامات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر سیکیورٹی شاہد قادر برطانوی ٹیم سے معاونت کر رہے ہیں۔ برطانوی ٹیم پی اے اے، اے ایس ایف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز کا بھی ایوی ایشن سیکیورٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا پارٹی سرگرمیوں میں شریک ہونا ان کا قانونی اور اخلاقی حق ہے، فیملی کا تعلق سیاست سے مختلف زاویہ رکھتا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کا حق رکھتے ہیں، عدالتی نظام میں انصاف کی بروقت فراہمی سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں تو یہ جمہوری عمل ہے، بےنظیر بھٹو نے بھی اسی...
اسلام آباد ہائیکورٹ ججز منتقلی و سینیارٹی کیس، سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار کونسل نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر دی ہیں۔ اپیلوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 19 جون 2025 کا فیصلہ آئین، عدالتی نظائر اور طے شدہ اصولوں کے منافی ہے۔درخواست گزار بار تنظیموں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے آئین میں سینیارٹی کے تعین کے طے شدہ طریقہ کار کو نظرانداز کیا، اور صدر...
پاکستانی ہاکی کے لٹل اسٹارز نے انڈر 18 ایشیا کپ میں دھوم مچادی۔ آخری پول میچ میں چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہراکر ناقابل شکست رہنے کا اعزازپایا، اب سیمی فائنل میں گیارہ جولائی کو ملائیشیا کا سامنا ہوگا۔ چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان کا آخری پول میچ میں میزبان چین کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ پاکستان کے حسن شہباز نے گیارہویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلائی، پاکستان کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں حنظلہ نے دوسرا گول کرکے پوزیشن کومزید مستحکم کیا۔ پاکستانی ٹیم نے چار میچ کھیل کر بنا کوئی ہارے اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اب سیمی فائنل...