2025-11-03@07:20:14 GMT
تلاش کی گنتی: 163
«پہلا ٹی»:
(نئی خبر)
جاپان نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن کر تاریخ رقم کردی۔ ایشیائی کوالیفکیشن کے تیسرے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان " دی بلیو سامورائی" نے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ کٹوانے والا پہلا ملک بن گیا۔ جاپانی ٹیم نے بحرین کو 0-2 سے شکست دے کر شریک میزبان کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کے ساتھ 48 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی۔ مزید پڑھیں: میراڈوناکے بسترمرگ کے گرد میڈیکل آلات موجود نہ ہونے کا انکشاف بحرین کیخلاف میچ کے دوسرے ہاف میں ڈائچی کامدا (66 منٹ) اور ٹیکفوسا کوبو (87منٹ) کے گول فتح میں معاون رہے، جاپان تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی کی سرفہرست 2 ٹیموں میں...
دنیا میں پہلی بار ایک ریلوے اسٹیشن تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جی ہاں واقعی جاپان میں دنیا کے پہلے تھری ڈی پرنٹڈ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر ہونے والی ہے۔اوساکا شہر کے جنوب میں 60 میل دوری پر واقعی علاقے Wakayama میں 108 اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے نئے ریلوے اسٹیشن کو تعمیر کیا جائے گا۔مگر خاص بات یہ ہے کہ پورے اسٹیشن کی تعمیر محض 6 گھنٹے میں مکمل کرلی جائے گی۔سفید رنگ کے اس اسٹیشن کے کمپیوٹر خاکے بھی جاری کیے گئے ہیں۔ جاپان ریلوے گروپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن کے لیے تعمیراتی سامان کو تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار کیا جائے گا اور...
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے...
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے...
کرائسٹ چرچ(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان نے پہلے میزبان ٹیم کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو محض 92 رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس نے جارحانہ کھیل پیش کیا، کیوی اوپنر ٹم سیفرٹ نے 29 گیندوں پر 44 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور 53 کے مجموعی سکور پر محمد ابرار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن نے 29 جبکہ ٹم روبنسن نے 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی جبکہ...
CHRISTCHURCH,: پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور 11 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے ہیں۔ دونوں اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز کوئی رن بنائے بغیر پہلے ہی اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے۔ عرفان خان نے ایک رن بنا کر ٹیم کے اسکور کا آغاز کیا مگر پھر وہ بھی اسی ایک رن پر آؤٹ ہو گئے، شاداب خان نے بھی 3 رنز بنا کر واپسی کا ٹکٹ کٹا لیا۔ کپتان سلمان آغا 7 اورخوشدل شاہ بنا کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
حسن نواز اور عبدالصمد ڈومیسٹک کرکٹ میں متاثر کن کارکردگی کے سبب سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے شروع ہوگا،باقی چار میچز18 ،21، 23 اور 26مارچ کو کھیلے جائیں گے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (آج)اتوار کو ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا،یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا چھ بجے شروع ہوگا۔سیریز کے بقیہ چار میچز18 مارچ ڈنیڈن،21 مارچ آکلینڈ،23مارچ ماؤنٹ مانگونوئی اور 26 مارچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے ۔ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں قیادت کی...
نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے 5 ٹی20 میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کی قیادت سلمان آغا کے سپرد ہوگی جبکہ نیوزی لیںڈ کی قیادت کے فرائض مائیکل بریسویل نبھائیں گے۔ادھر سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سیریز میں فتح سمیٹے۔ پاکستان کا ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد عباس...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کل سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی۔ سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول گراؤنڈ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوئیں۔ تقریب میں کرائسٹ چرچ کے قدیمی موری ٹرائب کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہا جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تقریب کے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 اتوار کو ہوگا سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت اور ثقافتی تبادلے کا حصہ بننا ہمارے لیے...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل اتوار کو ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا 6 بجے شروع ہوگا۔ سیریز کے بقیہ 4 میچز18 مارچ ڈنیڈن۔21 مارچ آکلینڈ۔ 23مارچ ماؤنٹ مانگونوئی اور 26 مارچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں قیادت کی تھی جو پاکستان نے 2،1 سے جیتی تھی۔ پاکستان ٹیم میں شاداب خان، محمد حارثم عمیر بن یوسف، حسن نواز، عبدالصمد، عرفان نیازی، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں ایک مباحثہ ہوا تھا، آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک نوجوان نے جہاں بانیٔ پی ٹی آئی کی وکالت کی وہیں مجھے بھی موقع ملا کہ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی حقیقت بتاؤں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا اور اسی مائنڈ سیٹ سے متاثر ایک نوجوان نے نفرت میں مجھے گولی ماری جو آج بھی میرے جسم میں موجود ہے۔ حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ ۔2025 )پاکستان کا خلائی تحقیقاتی ادارہ پاکستان سپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) چین کے اشتراک سے اکتوبر ،نومبر 2026 میں اپنا پہلا خلاباز چین کے خلائی سٹیشن پر بھیجے گا اس حوالے سے سپارکو کے ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) محمد عثمان صادق نے کہا کہ سپارکو کے خلاباز کے لیے انجینیئرنگ یا سائنس کے شعبے میں سے امیدواروں کا انتخاب اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد دونوں پاکستانی خلاباز چین کے ایسٹروناٹ سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر خلائی مشن کے لیے فائٹر پائلٹس کو ترجیح دی جاتی ہے کیوں کہ ایک فائٹر پائلٹ نے پہلے سے اپنا مطلوبہ...
پوری دنیا کی طرح آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بھی رمضان المبارک کا پہلا جمعہ مبارک نہایت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کیا گیا۔ نماز جمعہ کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سینٹر ویانا میں منعقد ہوا جس میں مختلف مسلم ممالک کے سفراء اعلیٰ افسران، یو این او سے وابستہ اور مسلم کمیونٹی کے ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کرکے ایک ساتھ نمازِ جمعہ ادا کی۔ ویانا میں مسلم ممالک ترکیہ ،بنگلادیشی ،مراکش،بوسنیا و دیگر مسلم ممالک کی مساجد اور مذہبی اداروں خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کی ویانا میں پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال، اداراۃالمصطفیٰ سینٹر، منہاج القرآن سینٹر، مسجد اِبراھیم، مسجد المدینہ اور دعوت اسلامی مسجد فیضان مدینہ میں...
علامتی تصویر۔ اینٹی ریپ ایکٹ (انسداد آبرو ریزی قانون) کے تحت پنجاب کے ضلع لودھراں میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت خاتون اور اسکی بیٹی پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دنیاپور میں خاتون نے دو افراد پر بیٹی سے ریپ کا الزام عائد کیا تھا، خاتون اور اس کی بیٹی دونوں عدالت میں واقعے سے مکر گئیں۔پولیس کے مطابق پولیس نے دونوں ماں بیٹی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
صوبہ بھر کی 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد افسران، اہلکار ،رضا کار تعینات ہونگے۔ لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں پر 5 ہزار سے زائد افسران، اہلکار، رضا کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج صوبہ بھر کی 36 ہزار 500 سے زائد مساجد، 2 ہزار 179 امام بارگاہوں کو سکیورٹی دی جائے گی۔ صوبہ بھر کی 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد افسران، اہلکار ،رضا کار تعینات ہونگے۔ لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں پر 5 ہزار سے زائد افسران، اہلکار، رضا کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ صوبہ بھر...
سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی ٹاون مصنوعئ ذہانت کی خودکار مشین کے ذریعے ٹی بی کی تشخیص کرنے والا صوبے کا پہلااسپتال بن گیا۔ رپورٹ کے مطابق سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی ٹاون میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹی بی مرض کی فوری تشخیص کی مشین Cat 4 .intergrete کیڈ 4 A-Iاینٹی گریٹیڈ ایکسرے مشین نصب کردی گئی۔ اس مصنوعی ذہانت کی حامل انتہاںٔی ایڈوانس ایکسرے مشین کے ذریعے ایکسرے کے ساتھ ساتھ مریض میں ٹی بی کے مرض کی نشاندہی اور ٹی بی سمیت چیسٹ کے دیگر انفیکیشن کی بھی تشخیص کرسکے گی، 5 منٹ میں ٹی بی کی ابتدائی تشخیص کرے گی۔ مصنوعی ذہانت کی مشین ٹی بی کے مریض کی خودکار اسکورنگ کرکے تشخیص کرسکے گی...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کےلیے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم کو آغاز تو اچھا ملا لیکن صرف تھوڑی دیر کا، تیسرے اوور میں 4 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلوی بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی اور 8 اوور میں اسکور 53 تک پہنچا دیا۔ بعدازاں اگلے اوور میں آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 54 رنز پر گر گئی جب سیٹ ہونے والے بیٹر ٹریوس ہیڈ 39 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور...
چیمپئنز ٹرافی کے ناک آؤٹ مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو جیت کر چیمپئن بننے کے مشن میں آج سے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ مقابلہ دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔اس بڑے سیمی فائنل میں ایک جانب ٹیسٹ اور ون ڈے کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا تو دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ چیمپئن بھارت ہے اور ماہرین ایونٹ جیتنے کے لیے ایک بار پھر بلیو شرٹس کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان،...
دفاعی چیمپئن گروپ اے میں ٹیبل پر سب سے نچلے نمبر پر پہنچ گئی انگلینڈ میں 2013 ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان کے0 پوائنٹس تھے پاکستان کو چیمپئنزٹرافی میں ایک بھی فتح نہ ملی، اس فارمیٹ کے ری برانڈ کے بعد بغیر جیت کے اختتام کرنیوالا پہلا چیمپئنز ٹرافی میزبان بن گیا۔پاکستان کی سرزمین تقریباً تین دہائیوں کے بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہی ہے تاہم ایونٹ کا اختتام پاکستان ٹیم کے لیے کافی تلخ اور مایوسی کن انداز میں ہوا ہے کیونکہ میزبان ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بغیر کوئی میچ جیتے ہی باہر ہوچکی ہے۔27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کا آخری گروپ میچ راولپنڈی میں شیڈول تھا جو بارش کی وجہ...
پاکستان کو چیمپئنزٹرافی میں ایک بھی فتح نہ ملی، اس فارمیٹ کے ری برانڈ کے بعد بغیر جیت کے اختتام کرنیوالا پہلا چیمپئنز ٹرافی میزبان بن گیا۔پاکستان کی سرزمین تقریباً تین دہائیوں کے بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہی ہے تاہم ایونٹ کا اختتام پاکستان ٹیم کے لیے کافی تلخ اور مایوسی کن اندز میں ہوا ہے کیونکہ میزبان ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بغیر کوئی میچ جیتے ہی باہر ہوچکی ہے۔27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کا آخری گروپ میچ راولپنڈی میں شیڈول تھا جو بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا اور پاکستان ٹیم جیت کی آس لیے رہ گئی۔بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان کی شرمناک مہم اختتام پذید...
کراچی سفاری پارک کی 2 ہتھنیاں ملائیکہ اور مدھوبالا میں تپ دق (ٹی بی) کی تشخیص ہوئی ہے۔ خدشہ ہے کہ دونوں ہتھنیاں کراچی چڑیا گھر میں اپنی دیکھ بھال کرنے والے افراد میں سے کسی سے متاثر ہوئی ہیں۔ یہ پاکستان میں انسان سے جانوروں میں ٹی بی کی منتقلی کا پہلا دستاویزی کیس ہوسکتا ہے، جو جانوروں اور انسانوں کے لیے خطرات پیدا کرنے والے زونوٹک بیماریوں اور صحت کے خطرات کے بارے میں سنجیدہ خدشات کو اجاگر کرتا ہے۔ انفیکشنز کے ماہر ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ تمام 4 ہاتھیوں میں، جن میں وہ 2 بھی شامل ہیں جو پہلے مر چکے ہیں، کراچی چڑیا گھر کے اپنے دیکھ...
علی ساہی: روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ قذافی سٹیڈیم میں مد مقابل ہونگےپنجاب پولیس سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے ہائی الرٹآئی جی پنجاب کی کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایتانٹرنیشنل ایونٹ کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں، آئی جی پنجابپرامن ،محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، آئی جی پنجابپی سی بی ، ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز و دیگر اداروں سے کوآرڈینیشن مکمل ہے، آئی جی پنجابمیچ کی سکیورٹی پر 12ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے، آئی جی پنجابکھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارات پر سنائیپرز تعینات ، ڈاکٹر عثمان انورڈولفن سکواڈ، پیرو ، ایلیٹ ٹیمیں روٹس...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں افتتاحی میچ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد اور موجودہ کپتان محمد رضوان نے ملاقات کی۔ خاتون اوّل آصفہ زرداری اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کو تھام کر جذبات کا اظہار کیا اور صدر مملکت کے ہمراہ تصویر بنوائی۔صدر زرداری نے پاکستان ٹیم کے کپتان محمدرضوان سے بھی ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ افتتاحی میچ سے قبل پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ نے شائقین کے دل جیت لئے۔پاکستان ایئرفورس...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت 4 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور نیوزی لینڈ نے بنا کسی تقصان کے 24 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ دوسری اننگز میں یہاں اوس پڑتی ہے، کوشش ہوگی مہمان ٹیم کیخلاف بہتر کھیل پیش کریں اور جیت کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں، ہم دفاعی چیمپئن ہیں اس لیے تھوڑا دباؤ ہوگا۔...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے کرکٹ ٹیمز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ لاہور پہنچ گیا۔ سکواڈ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ سمیت 14 افراد شامل ہیں۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت دوسرا 17 رکنی دستہ بھی لاہور پہنچے گا۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہےکہ جامعا ت اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں پہلا حق کراچی میں رہنے والے طلبہ کا ہے،کراچی کے لاکھوں طلبہ کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور انہیں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔ منعم ظفر خان نے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3روزہ سالانہ کتب میلے”KUBF’25“کاافتتاح کردیا،اس موقع پر سینئر صحافی مظہر عباس،اسٹوڈنٹ ایڈوائزر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر نوشین رضا،جنرل سیکریٹری کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی ڈاکٹر معروف بن رؤف،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سینٹر ڈاکٹر عاصم، ڈائریکٹر (IIFSO)ای او پی نیٹ ورک حافظ عزیر علی خان،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کامران سلطان غنیو دیگر بھی موجود تھے۔ منعم ظفر خان نے...
نئے نویلے قذافی اسٹیڈیم کی اولین آزمائش کا وقت آگیا، ٹرائنگولر سیریز کا افتتاحی میچ ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسری ٹیم جنوبی افریقہ ہے، گزشتہ روز تینوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین وینیوز کو اپ گریڈ کیا ہے، ان میں سے ایک قذافی اسٹیڈیم لاہور بھی ہے، اس کی پہلی آزمائش ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرائنگولر سیریز میچ سے ہوگی، سنگل لیگ فارمیٹ میں ہونے والے ایونٹ میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی۔فائنل 14 فروری کو کراچی میں 2 ابتدائی سائیڈزکے درمیان ہوگا۔ ٹرائنگولر سیریز تینوں...
یورپی موسمیاتی ادارے کوپر نیکس کی کلائیمٹ چینج سروس نے ایک رپورٹ میں نئے انکشافات کیے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں اوسط عالمی درجہ حرارت 1.75 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس جنوری ایک حیران کن مہینہ ثابت ہوا ہے جب اوسط عالمی درجہ حرارت نے صنعتی عہد سے قبل ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ قبل ازیں خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ موسمیاتی رجحان لانینا کی بدولت بحر الکاہل کے پانیوں کا درجہ حرارت کم ہوا ہے لیکن عالمی درجہ حرارت میں کوئی کمی واقع نہیں پوئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پہلی بار کسی سال کے پہلے مہینے میں عالمی اوسط درجہ...
دبئی : بگ کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں 10 روز کے دوران 18 ٹی 20 میچ ہوئے جسے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ذریعے 1 کروڑ 61 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ لیگ میں جس عرفان پٹھان ، سریش رائنا ، شیکھر دھون ، یوسف پٹھان ، ہرشل گبز ، عمران طاہر اور تلکارتنے دلشان سمیت دیگر کرکٹ لیجنڈز شامل تھے۔ افتتاحی سیزن کو عالمی سطح پر ڈیجیٹل، پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 20 کروڑ کی رسائی ملی۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن ممبئی میرینز نے جیتا تھا جو سپریم کورٹ کی معروف وکیل ثنا رئیس خان کی ملکیت ہے اور اس کی کپتانی سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کر رہے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا۔ اجلاس میں 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے لیے حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے مطابق پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں دوپہر 12 بجے اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن (آباد)نے جایداد کی خرید و فروخت پر تجاویز دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے۔چیئرمین آباد ایس ایم نبیل نے بیان میں کہا کہ آباد نے جایداد کی خرید و فروخت کا طریقہ کار آسان کرنے کی تجاویز دے دی ہیں، پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ آباد کی تجویز ماننے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں 300 گنا اضافہ ہوسکتا ہے، پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے، ڈھائی کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے والوں سے پوچھ گچھ نہ کی جائے۔ایس ایم نبیل نے...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے ۔ پاکستان کی 15 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر ، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ ، سلمان علی آغا ، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز...
کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن (آباد) نے جائیداد کی خرید و فروخت پر تجاویز دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے۔ چیئرمین آباد ایس ایم نبیل نے بیان میں کہا کہ آباد نےجائیداد کی خرید و فروخت کا طریقہ کار آسان کرنے کی تجاویز دے دی ہیں، پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آباد کی تجویز ماننے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں 300 گنا اضافہ ہوسکتا ہے، پہلا گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے تک کی چھوٹ دی جائے، ڈھائی کروڑ روپے کی پراپرٹی خریدنے والوں سے پوچھ گچھ نہ کی جائے۔ ایس ایم نبیل کا کہنا تھا...
ہوبارٹ ہریکنز نے مچل اوون کی برق رفتار سنچری کی بدولت پہلی بار آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش سیزن 14کا فائنل پیر کو ہوبارٹ ہریکنز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ جہاں میزبان ہوبارٹ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سڈنی تھنڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182رنز اسکور کیے۔جیسن سانگھا 67 اور کپتان ڈیوڈ وارنر 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہوبارٹ ہریکنز نے 183 رنز کا ہدف مچل اوون کی دھواں دار سنچری کی بدولت 15ویں اوور میں ہی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پہلی بار بگ بیش لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ...
ملتان ٹیسٹ کا پہلا دن :پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 20 وکٹیں گرنیکا ریکارڈ بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز ملتان (آئی پی ایس )پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 20 وکٹیں گرنیکا ریکارڈ بن گیا۔ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی 10، 10 وکٹیں گرگئیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان میں کھیلا جارہا ہے جہاں پہلے روز ہی پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز بنا کر آٹ ہوگی۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم بھی آج ہی 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے...
یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں پاکستان کا پہلا ایگریکلچر اینڈ فوڈ میوزیم بنایا جائیگا.ویلتھ پاک
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )نوجوانوں کو کاشتکاری کو اپنا پیشہ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں پاکستان کا پہلا ایگریکلچر اینڈ فوڈ میوزیم قائم کیا جا رہا ہے فیکلٹی ممبر شہریار احمدنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ میوزیم میں مختلف گیلریاں قائم کی جائیں گی جو روایتی اور جدید پیداواری طریقوں، خوراک کی ٹیکنالوجی، فصلوں کی اقسام، فصلوں کے نمونوں، مٹی کی حالت اور بہت کچھ پر زرعی آلات کی ایک رینج کی نمائش کریں گی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ میوزیم سے پاکستان کے عظیم زرعی ورثے کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی تاکہ نوجوان نسل یہ دیکھ سکے کہ وقت کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے...
ابوظہبی: شہروں کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی ویب سائٹ نومبیو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت ابوظہبی سال 2025 کے لیے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ شہر 2017 کے بعد سے مسلسل نویں سال محفوظ ترین شہروں میں شامل چلا آ رہاہے، جو کہ سکیورٹی کے اہم منصوبوں، حکمت عملیوں اور اقدامات کو اپنانے میں امارات کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ابوظہبی پولیس نے اہم منصوبوں، حکمت عملیوں اور اقدامات کو اپنانے کے ساتھ جدت اور جرائم کی روک تھام میں مربوط اسمارٹ سسٹمز اور ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لا تے ہوئے سکیورٹی اور حفاظت کو برقرار رکھنے اور پولیس اور کمیونٹی کے...
ملتان (سماجی رپورٹر) ملتان ٹیسٹ پاکستان نے 127 رنز سے جیت لیا۔نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن باولنگ، ویسٹ انڈیز ٹیم ہدف کے تعاقب میں 123 تک محدود ہو کر رہ گئی۔ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 127 رنز سے جیت لیا۔ نعمان علی اور ساجد خان نے بالترتیب 6، 9 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ ابرار احمد نے 5 شکار کیے کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے 3 کھلاڑی آؤٹ 109 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو آخری کی سات وکٹیں 46 سکور اضافے کے ساتھ گرگئیں، سعود شکیل سکور میں کوئی اضافہ کئے بغیر دن کی پہلی گیند پر 2 سکور کے ساتھ کیچ آؤٹ ہوئے۔...
اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ زرائع کے مطابق اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔ صدر نے کہاکہ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ صدر مملکت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں تیسرے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 157 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 250 رنز درکار ہیں۔ تیسرا روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے تیسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل بغیر کسی رنز کا اضافہ کیے وکٹ گنوابیٹھے جبکہ کامران غلام 27 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 2، نعمان علی 9، آغا سلمان 14، ساجد خان 5 اور خرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں جومل واریکن نے 7 اور گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دن کے آغاز کے وقت پاکستان کو ویسٹ انڈیز...
پاکستان کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، انہیں گرین شرٹس کیخلاف 93 رنز کا خسارہ ۔ دوسرا روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے دوسرے روز کھیل کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے کیا تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے 141 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم سعود 84 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ محمد رضوان 71 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا 2 اور نعمان علی صفر، ساجد خان 18 اور خرم شہزاد 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ یوں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز...
تل ابیب /غزہ/ اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک/ اے پی پی /صباح نیوز) وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں ہونے والے سیکورٹی کابینہ نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ اجلاس نے کئی گھنٹے غور اور جائزے کے بعد جنگ بندی معاہدے کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ سیکورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کردی۔ اس کے بعد اب حکومتی کابینہ اجلاس میں بھی منظوری لی جائے گی جو کہ اسرائیلی آئین کے تحت لازمی ہے تاہم بآسانی منظوری ملنے کے امکانات قوی ہیں۔ اگر مکمل کابینہ سے بھی منظوری مل جاتی ہے تو اتوار کے روز پہلا اسرائیلی یرغمالی حماس کی...
ملتان: ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالیے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونیوالا میچ دوبارہ دھند کے باعث وقت کے پہلے ختم کردیا گیا۔ ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم میچ کا شاندار آغاز نہ کر سکی اور ابتداء ہی میں قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین چلتے بنے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری، ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر محمد حریرہ 11 گیندوں کے عوض 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، کپتان شان مسعود بھی غیر ذمہ...
ملتان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے اسپن ٹریک تیار کر لیا گیا۔میچ کا آغاز صبح 10.30 بجے ہوگا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کپتان ٹرافی کی رونمائی بھی کریں گے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی جانب سے پریکٹس بھی کی گئی۔ اسپن وکٹ کی تیاری کے لیے انڈسٹریل سائز پنکھوں سے پچ کو خشک کیا جا رہا ہے جبکہ اسے پلاسٹک کور میں بھی ڈھانپ کر رکھا گیا ہے، گرائونڈ اسٹاف کو پہلے ہی پچ پر موجود نمی کو خشک کرنے کی ہدایت دی جا چکی۔اسپن ٹریک کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں اسپن...
اوکاڑہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔ اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ میں اس آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا اور اس آمریت کے خلاف جدوجہد میں مجھے جتنی دیر بھی جیل کی کال کوٹھڑی میں رہنا پڑا میں رہوں گا لیکن اپنے اصولوں اور قوم کی حقیقی آزادی کی جدوجہد پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم حقیقی آزادی، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی ہے، جس کے حصول تک اور آخری گیند تک لڑتے رہیں...
پاکستان کی پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میچ دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم میچ کا شاندار آغاز نہ کر سکی اور ابتداء ہی میں قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی پویلین چلتے بنے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری، ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر محمد حریرہ 11 گیندوں کے عوض 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، کپتان شان مسعود بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ نئے آنیوالے...
ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے ملتان میں شروع ہوا جہاں پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔قومی ٹیم کو پہلا نقصان محمد ہریرہ کی صورت میں اٹھانا پڑا، محمد ہریرہ 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔میزبان پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا پہلی اننگز میں اچھا اسکور کر کے آخری اننگز میں دباؤ ڈالیں گے۔واضح رہے کہ ٹاس صبح 9 بجے جب کہ میچ کا آغاز ساڑھ 9 بجے ہونا تھا لیکن دھند کے سبب میچ تاخیر کا شکار ہے۔ انٹرنیشنل لیگ میں فخرزمان کی مار دھاڑ، ٹیم کو فتح دلا دی
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میچ دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ تاہم امپائرز نے گراؤنڈ فیلڈ کا جائزہ لینے بعد دوپہر ایک بجے ٹاس اور ڈیڑھ بجے میچ کے آغاز کا اعلان کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کر کے حریف ٹیم کو پریشانی میں ڈالنا چاہتے ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی آخری سیریز میں فتح سمیٹ کر سیزن کا اختتام کرنا پہلا ہدف...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹاس دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی وارم اپ اور ہلکی پھلکی ٹریننگ میں مصروف ہیں، گراؤنڈ سٹاف نے آؤٹ فیلڈ کو خشک کرنا شروع کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 سپنرز کیساتھ میدان میں اترے گی، پاکستانی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ملتان ٹیسٹ کیلئے 3 سپنرز اور ایک فاسٹ باؤلر کے ساتھ کالی آندھی کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز صبح 10:30 بجے ہوگا، اور دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی بھی کریں گے۔ پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے اس میچ کے لیے پریکٹس کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اسپن وکٹ کی تیاری کے لیے انڈسٹریل سائز پنکھوں سے پچ کو خشک کیا جا رہا ہے، اور اسے پلاسٹک کور میں ڈھانپ کر رکھا گیا ہے۔ گراونڈ اسٹاف کو پچ پر موجود نمی کو خشک کرنے کی ہدایت بھی دی جا چکی ہے۔ اسپن ٹریک کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کی جانب سے اسپن بولرز پر زیادہ انحصار کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس (دھند) خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہے، امپائرز اب مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے گراؤنڈ کا جائزہ لیں گے۔ دوسری جانب قومی ٹیم نے گزشتہ روز ہی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا تھا، ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم،کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔ نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ آج ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا ڈیبیو کریں گے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ براتھویٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون، کون کون شامل ہے؟ اس سے قبل پاکستان اے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا 3 روزہ وارم اپ...
پاکستان نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر تیار کر لیا ہے، جو درآمد کئے جانے والے وینٹی لیٹر کے مقابلے میں انتہائی سستا ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سائیٹ انڈسٹریل ایریا کراچی میں قائم کمپنی میں تربیت یافتہ عملہ پرزہ جات کی جانچ میں مصروف ہے. اکیس سے بائیس دن میں کوالٹی کنٹرول کا عملہ چار قسم کی ٹیسٹنگ مصنوعی پھیپھڑوں کے ذریعے کرتا ہے۔و ینٹی لیٹر بنانے والے گروپ کے ڈائریکٹر اکبر الانہ کا کہنا تھا کہ و ینٹی لیٹر کی سو فیصد ڈیزائننگ اور 80 فیصد پرزہ جات کی تیاری پاکستان میں ہی کی گئی ہے. انہوں نے کہاکہ یہ فروری میں مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔اس کی قیمت تیس لاکھ روپے رکھی گئی ہے جو درآمدی...
ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا چھکا آسڑیلیا کے جو ڈارلنگ نے انگلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں14 جنوری 1898 کو مارا تھا۔ اس زمانے میں بال کو میدان سے باہر پہنچانے پر ہی چھ رنز ملتے تھے۔ اگر بال بائونڈری لائن سے باہر جاتی تھی تو بلے باز کو 5 رنز ملتے تھے۔ میچ کے پہلے دن آسڑیلیا نے دو وکٹ پر309 رنز بنائے تھے جس میں جوڈارلنگ نے285 منٹ میں26 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے178 رنز بنائے تھے اور وہ ناٹ آئوٹ رہے تھے۔ میچ کے دوسرے دن وہ اسی اسکور پر آئوٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی سنچری چھکے کے ساتھ مکمل کی تھی جو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا چھکا تھا۔ اس اننگز میں انہوں...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی کل اپنے تحریری مطالبات پیش کرےگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بال ہمارے کورٹ میں آئی تو اس کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے، گنتی کے لحاظ سے مذاکرات کا کل تیسرا روز ہے لیکن عملا پہلا دور ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان سیاسی قیدی، امید ہے جلد کوئی خوشخبری سامنے آئےگی، بیرسٹر گوہر انہوں نے عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جیل کے اندر ملاقات کا اپنا ضابطہ موجود ہے، ہم بیسیوں مرتبہ نواز شریف سمیت...
اسلام آباد: بھارت میں منعقد ہونے والے ویمنز کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے قومی ویمن کبڈی ٹیم کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والے ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین پلیٸرز نے حصہ لیا جس میں سے 22پلیٸرز کو تربیتی کیمپ کے لیے شارٹ لسٹ کیا جاٸے گا۔ ویمنز کبڈی ورلڈ کپ 7مارچ سے 12مارچ تک بھارتی شہر پٹنا میں کھیلا جاٸے گا۔ ایونٹ میں بھارت، چین، پاکستان، جاپان، جنوبی کوریا، نیپال، ایران، انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، پولینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔