جاپان نے فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن کر تاریخ رقم کردی۔

ایشیائی کوالیفکیشن کے تیسرے راؤنڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان " دی بلیو سامورائی" نے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ کٹوانے والا پہلا ملک بن گیا۔

جاپانی ٹیم نے بحرین کو 0-2 سے شکست دے کر شریک میزبان کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کے ساتھ 48 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی۔

مزید پڑھیں: میراڈوناکے بسترمرگ کے گرد میڈیکل آلات موجود نہ ہونے کا انکشاف

بحرین کیخلاف میچ کے دوسرے ہاف میں ڈائچی کامدا (66 منٹ) اور ٹیکفوسا کوبو (87منٹ) کے گول فتح میں معاون رہے، جاپان تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی کی سرفہرست 2 ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے جہاں وہ تین مقابلوں میں حصہ لے گا۔

مزید پڑھیں: میسی ارجنٹینا کی ورلڈکپ کوالیفائنگ ٹیم سے باہر، مگر کیوں؟

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں ایشیا سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں جاپان نے سب سے پہلے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دوسری جانب کوالیفائنگ کے تیسرے راؤنڈ میں 18 ٹیموں کو 3 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ 
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان

ویب ڈیسک :گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

 چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگی۔

 گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات فروری 2026 میں ہونگے، اسمبلی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

 راجہ شہباز خان نے کہا کہ 9 لاکھ 91 سے زائد ووٹرز کی لسٹ بن گئی ہے، فروری 2026 میں گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے آج سے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو ووٹر لسٹیں روانہ کر دی ہیں، اسمبلی کے 25 انتخابی حلقوں میں ووٹر لسٹیں کل سے آویزاں ہونگی۔

آٹے کی سرکاری اور ریٹیل قیمتوں میں بڑا فرق، عوام پریشان


 
 

متعلقہ مضامین

  • نادرا کا شہریوں کے لیے بڑا اعلان، پہلا شناختی کارڈ مفت جاری کیا جائے گا
  • سعودی عرب میں دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ تعمیر کرنے کا اعلان
  • یو اے ای نے مالی سال 2026 کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کرلیا
  • امریکہ اور جاپان کے درمیان نایاب معدنیات کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا
  • عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک اسٹریٹیجی یہی رہےگی، سلمان علی آغا
  • 100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب کون؟ شناخت ظاہر کر دی گئی
  • ایران امریکا کیساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات کیلئے تیار ہے، ایرانی وزیرِ خارجہ
  • عرب دنیا کا پہلا فلکیاتی رسالہ شائع کرنے والا مدینہ کا 25 سالہ نوجوان ریام الاحمدی
  • پاک افغان دوحہ معاہدہ: کیا افغان طالبان دیرینہ جہادی گروپ ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے؟