2025-10-04@22:58:42 GMT
تلاش کی گنتی: 121

«کلینک ا ن لائن»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے اتوار 16 فروری کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے بتایا کہ اس سربراہی اجلاس میں فرانس کے کلیدی اہمیت کے حامل یورپی اتحادی ممالک حصہ لیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی ہفتے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ایک ٹیلی فون گفتگو میں یوکرین میں روسی فوجی مداخلت اور اس مداخلت کے ساتھ شروع ہونے والی یوکرینی جنگ کے بارے میں ایسا تبادلہ خیال شروع کر دیا، جس میں ٹرمپ نے جنگی فریق کے طور پر یوکرین اور اس کے یورپی حمایتی ممالک کو سرے سے نظر انداز کر دیا تھا۔ روسی یوکرینی جنگ: برطانیہ کو ٹرمپ...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلیں۔ زرتاج گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا ہے جس پر زرتاج گل حیرت سے کہتی ہیں کہ کس نے انہیں پارٹی سے نکالا ہے؟  اس پر صحافی انہیں بتاتا ہے کہ اڈیالہ جیل سے یہ اطلاع آئی ہے۔ زرتاج گل صحافی سے سوال کرتی ہیں کہ یہ انفارمیشن کس کے ذریعے سے آئی ہے؟ ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس حوالے سے علم نہیں...
    راولپنڈی کے تھانہ  بنی کے علاقہ اصغر مال سکیم  میں مالکان کے تشدد کا شکار ہونے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گی، بچی کو ہسپتال منتقل کرنے والی خاتون بھی مبینہ طور پر میاں بیوی کی پلانٹیڈ نکلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ بنی کے علاقے میں مالکان کے بہیمانہ تشدد کا شکار ہوکر ہسپتال منتقل کی جانے  والی 12 سالہ گھریلو  ملازمہ اقرا سر اور جسم کے مخلتف حصوں پر آنے والی شدید چوٹوں کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہی دم توڑ گی۔ اس پر پولیس نے بچی کے والد ٹنا اللّٰہ جسکا تعلق منڈی بہاوالدین کی...
    ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے متنازعہ 6 کینالوں کو نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے مکلی سے ٹھٹھہ تک احتجاجی پیدل مارچ نکالا گیا۔ پیدل مارچ کی قیادت عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسند تھری جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں، عوامی تحریک ٹھٹھہ کے صدر عبدالرزاق چانڈیو مٹھا خان لاشاری گھنور خان زنور عبدالقادر رانٹو، سلمیٰ لاشاری سائرہ رزاق اور دیگر نے کی عوامی تحریک کے احتجاجی پیدل مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے چولستان میں 6 کینالوں کی تعمیر کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ پیدل لانگ مارچ جوکہ پبلک پارک مکلی سے ہوتا ہوا پانچ کلو میٹر طہ کرکے ٹھٹھہ کے مین...
    وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مشن ریاست کے 6 کلیدی شعبوں میں کرپشن اور کمزوریوں کا جائزہ لے گا۔اسلام آباد سے جاری وضاحتی بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ ان شعبوں میں مالیاتی گورننس، سینٹرل بینک گورننس اینڈ آپریشنز، فسکل سیکٹر نگرانی، مارکیٹ ریگولیشن اور قانون کی حکمرانی بھی شامل ہیں۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن فنانس ڈویژن، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ساتھ مشاورت کرے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد ایس ای سی پی، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون و انصاف کے ساتھ بھی مشاورت کرے گا۔ وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف...
    غزہ: مزاحمتی تحریک حماس کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد اسرائیلی افواج نے کلیدی غزہ کوریڈور سے نکلنا شروع کردیا ہے،یہاں سے صیہونی فورسز کا مکمل نکل جانا جنگ بندی کے تحت معاہد ےکو آگے بڑھانے میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹزارم کوریڈور پر اسرائیلی فوج کے قبضے کی وجہ سے غزہ 2 حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ایک حصے کے لوگ دوسری طرف کے افراد سے رابطہ نہیں کرسکتے تھے۔ جنگ بندی ہونے کے بعداسرائیل نے فلسطینیوں کو نیٹزاریم کوریڈور عبور کر کے جنگ سے تباہ شدہ شمالی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دی، جس کے بعد لاکھوں لوگ پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے غزہ میں نقل...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری طبقے کو برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے زیادہ ٹیکس کا اعتراف کیا اور کہا کہ میرا بس چلے تو ٹیکس15  فیصد ابھی کم کر دوں، لیکن اس کا وقت آئے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے یوم تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا ایک سال کا سفر کامیابیوں کا سال رہا اور ملک کی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے ہم نے متحد ہو کرکام کرنا ہے۔ کاروباری طبقے کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے، ہم نے مشکل فیصلے کیے ملک کو...
    اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا تحریک انصاف کی طرف سے مذاکرات کی دعوت مسترد کرنے پر ردعمل سامنے آگیا آن لائن سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ میں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی میں نے صرف اپنی پوزیشن بطور اسپیکر کلیر کی تھی اور صرف یہ کہا تھا کہ میرے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں میں مذاکرات کی باضابط دعوت تب دوں گا جب حکومت یا اپوزیشن مجھے کہیں گے از خود کوئی دعوت نہیں دی ۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میرا کردار بھی یہی ہے میں نے اپنی پوزیشن کلیر کی ہے۔
    بنگلادیشی نیول چیف کا خطے میں امن کیلیے پاک فوج کے کلیدی کردار کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )بنگلا دیشی بحریہ کے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سی عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلا دیش کی مسلح افواج کے اس دوسرے اعلی سطحی دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، موجودہ علاقائی سلامتی کے ماحول اور دو طرفہ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایڈمرل محمد نظم الحسن نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی نمایاں خدمات بالخصوص آئندہ کثیر القومی...
    لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام، نوکرانی ثنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے پاکستان کے تعلیمی نظام اور قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کے بے مثال کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک میں عدلیہ، قانون، سیاست سمیت اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی نظام سیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک، یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر...
    کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ کے صدر فوادشیخ نیکہا ہے کہ غیرملکی اورمقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کے ماحول کومزید بہتربنانا ضروری ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کافی اصلاحات کی ہیں اور معاملات کوبڑی حد تک بہتربنایا ہے جس کے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں مگر سرمایہ کاراس وقت ہی دلچسپی لیں گے جب وہ اصلاحات کے عمل سے مطمئن ہوجائیں گے کیونکہ ان کے خیال میں اگر ضروری اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار رہا تو دوبارہ کشکول اٹھانا پڑے گا۔انہوں نیپاکستان بزنس گروپ کی جانب سے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم برآمدات کیلئے بھی سازگار ثابت ہو گا...
    سرکاری ذرائع کے مطابق بگن میں 19 سے 21 جنوری تک سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مل کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اس دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بگن میں 19 سے 21 جنوری تک سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مل کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم میں فریقین کے دستخط شدہ امن معاہدے کے مطابق آئندہ بھی...
    کرم (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،ا س دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جب کہ سامان رسد لے کر قافلہ آج پاڑا چنار کیلیے روانہ ہوگا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے سرکاری ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ بگن میں 19 سے 21 جنوری تک  سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور  دیگر سکیورٹی اداروں نے مل کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ سرچ اینڈ کلیئرنس  آپریشن کے دوران مقامی مشران اور عوام نے بھرپور تعاون کیا اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ...
    ڈی آئی خان: کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،ا س دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جب کہ سامان رسد لے کر قافلہ آج پاڑا چنار کیلیے روانہ ہوگا۔   سرکاری ذرائع کے مطابق بگن میں 19 سے 21 جنوری تک  سول ایڈمنسٹریشن، پولیس اور  دیگر سکیورٹی اداروں نے مل کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ سرچ اینڈ کلیئرنس  آپریشن کے دوران مقامی مشران اور عوام نے بھرپور تعاون کیا اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ یہ کامیابی علاقے میں دیرپا امن کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کی طرف ایک اہم...
    صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ فضل بلوچ کی صدر سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن مشیر اعلیٰ سندھ منصور شاہانی سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس موقع کلیم بھٹہ اور طارق رمضان بلیدی ‘شہریار بگھت بھی موجود ہیں
    کرم : خیبر پختونخوا کے ضلع کْرم کی تحصیل بگن اور ملحقہ علاقوں کو خالی کروا کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بگن آپریشن میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، دیگر سیکیورٹی ادارے حصہ لے رہے ہیں، بگن میں کلیئرنس آپریشن مکمل ہوتے ہی متاثرین کو ان کے علاقوں کو بھجوایا جائے گا۔ فریقین کی مرضی سے بگن میں 8 بنکرز کو گرایا جا چکا، اگلا امدادی قافلہ آئندہ 3 روز میں جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پاراچنار جانے والے مال بردار گاڑیوں کے قافلے پر حملے کا مقدمہ تھانا سی ٹی ڈی کرم میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں 19ملزمان نامزد اور 20 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ حملے میں اہلکار، 2 ڈرائیور شہید اور 4 اہلکار زخمی...
     پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے نجی حج سکیموں کے لیے نئی ریگولیشن پالیسی متعارف کرادی ہے جس کے تحت 30 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے حج پیکجز کا انتخاب کرنے والے عازمین کو اپنی سیکیورٹی کلیئرنس کرانا لازمی ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اس پالیسی کے اجرا کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور اسلام کے سب سے اہم مذہبی فریضہ میں سے ایک میں فنڈز کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نظرثانی شدہ پالیسی کے تحت مہنگے نجی حج پیکج کا انتخاب کرنے والے عازمین حج کے نام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھیجے جائیں گے۔ نئی پالیسی کے تحت ایف بی آر مہنگے...