کراچی:

حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس مکمل ہوگئے ہیں اور کراچی ایئرپورٹ پر مخصوص کاؤنٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کارروائی 29 اپریل کو شروع ہوگی اور اس کے لیے روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔

ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق حال ہی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے لیے مختص سعودی امیگریشن حکام اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

انہوں نے بتایا کہ روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 مخصوص کاونٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کی کارروائی 29 اپریل سے شروع کرے گی، جو کراچی سے پہلی حج پرواز کی روانگی کے ساتھ ہی شروع ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے ذریعے عازمین کی سعودی عرب آمد کے بعد کا امیگریشن عمل روانگی سے پہلے ہی مکمل ہو جائے گا۔

قبل ازیں سعودی امیگریشن ٹیم کا 45 رکنی وفد پاکستان پہنچا تھا، جس کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، سعودی ٹیمیں اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر موجود ہوں گی اور عازمین حج کی سعودی امیگریشن کارروائی پاکستان میں مکمل کریں گی۔

دریں اثنا اسلام آباد، ملتان اور پشاور ایئرپورٹس پر پری حج 2025 کے اجلاس کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ تمام اداروں نے عازمین کی سہولت اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کے ساتھ کامیاب حج آپریشن کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سعودی امیگریشن ایئرپورٹ پر اسلام آباد کے لیے

پڑھیں:

لاہور اسلام آباد موٹروے پر صرف ایمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والی گاڑیاں چل سکیں گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2025ء) لاہور اسلام آباد موٹروے پر صرف ایمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والی گاڑیاں چل سکیں گی۔ادارہ ماحولیات پنجاب نے ایمسیشن ٹیسٹنگ کو فعال اور مربوط بنانے کیلئے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، لاہور اسلام آباد موٹر ویے پر گرین سٹیکر بوتھ لگائے جائیں گے،لاہور سے متصل انٹرچینجز پر بھی مانیٹرگ بوتھس قائم ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے حکم پر بابو صابو، ٹھوکر، راوی اور کالاشاہ کاکو انٹر چینجز پر بوتھ قائم ہونگے، یہ بوتھ گرین سٹیکر کے بغیر آنیوالی گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر سے روکنے کیلئے استعمال ہونگے۔

متعلقہ مضامین

  • حجاج کی واپسی، لاہور، اسلام آباد، کراچی میں پروازیں پہنچ گئیں
  • سعودیہ سے 146 عازمین کی پہلی حج پرواز کراچی پہنچ گئی
  • سعودی عرب سے146 حجاج کو لے کرپہلی پرواز کراچی پہنچ گئے
  • لاہور اسلام آباد موٹروے پر صرف ایمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والی گاڑیاں چل سکیں گی
  • سعودی عرب سے 340 حجاج کو لے کر پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
  • پہلی حج پرواز سعودی عرب سے 340 حجاج کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی
  • حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع، جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد لینڈ کر  گئی
  • حجاج کی وطن واپسی کا آغاز، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
  • پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن کل سے شروع ہوگا
  • سعودی عرب سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع