سرمایہ کاری کے ماحول کومزید بہتربنانا ضروری ہے،فوادشیخ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ کے صدر فوادشیخ نیکہا ہے کہ غیرملکی اورمقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کے ماحول کومزید بہتربنانا ضروری ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کافی اصلاحات کی ہیں اور معاملات کوبڑی حد تک بہتربنایا ہے جس کے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں مگر سرمایہ کاراس وقت ہی دلچسپی لیں گے جب وہ اصلاحات کے عمل سے مطمئن ہوجائیں گے کیونکہ ان کے خیال میں اگر ضروری اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار رہا تو دوبارہ کشکول اٹھانا پڑے گا۔انہوں نیپاکستان بزنس گروپ کی جانب سے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم برآمدات کیلئے بھی سازگار ثابت ہو گا کیونکہ درآمدی خام مال کی تیز تر کلیئرنس تیز تر پیداوار کے عمل میں معاون ثابت ہوتی ہے اور بالآخر برآمدات کو فروغ دیتی ہے۔فوادشیخ نے امید ظاہر کی کہ کلیئرنس کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسی طرح کی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی جس سے چند گھنٹوں میں کنسائنمنٹ کلیئرنس ممکن ہو سکے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب سرمایہ کاری کا مرکز ہے، سعودی سرمایہ کاروں کو پہلے آنا چاہیے تھا، — سعودی شہزادہ منصور
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں، اور ان مقدس مقامات کی خدمت کا موقع پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ وہ پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
مریم نواز نے سعودی عرب سے اپنی گہری وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا،میں نے جلاوطنی کے دنوں میں کئی سال جدہ میں گزارے، اور آج کہہ سکتی ہوں کہ جدہ میرے لیے لاہور جتنا ہی اپنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مسلم دنیا کے لیے مثالی ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو عوام نے بھرپور سراہا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جدید حکمت عملی کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، اور سرمایہ کاروں کوون ونڈو سہولت کے تحت تمام ضروری معاونت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب، پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اور سعودی سرمایہ کاروں کی شراکت سے ہم ترقی کے نئے دروازے کھولیں گے۔
مریم نواز نے زراعت، لائیو اسٹاک، صنعت و انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کا ذکر کرتے ہوئے سعودی قیادت کے اعتماد پر شکریہ بھی ادا کیا۔
تقریب میں شریک سعودی شہزادہ منصور بن محمد نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے ہم پُرعزم ہیں، اور یہ شراکت داری دونوں ممالک کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔
ان کے الفاظ میںپنجاب کی زمینیں زرخیز اور مواقع سے بھرپور ہیں، ہمیں یہاں پہلے ہی آ جانا چاہیے تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں آئی ٹی، صحت، ہاؤسنگ اور سیاحت جیسے شعبوں میں شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ شہزادے نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں 10 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ایک بڑا منصوبہ زیر غور ہے، اور ہم اس میں بھرپور تعاون کے خواہش مند ہیں۔