2025-07-28@08:44:03 GMT
تلاش کی گنتی: 130
«کمال کا کہنا تھا کہ»:
(نئی خبر)
جنید اکبر خفگی مٹانے کیلئے فاشسٹ زبان کا استعمال کررہے ہیں،رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز نارنگ منڈی(آئی پی ایس )وفاقی وزیرصنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جنید اکبر خفگی مٹانے کے لیے فاشسٹ زبان کا استعمال کررہے ہیں۔پنجاب کے علاقے نارنگ منڈی میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی تمام تر تخریب کاری کے باوجود دوست ممالک پاکستان کے قریب آگئے، پاکستان بہتری کی طرف گامزن، پی ٹی آئی مثبت سیاست کرے۔ انہوں نے کہا کہ جنید اکبر خان وزیراعظم کے ذریعے چئیرمین پی اے سی بننے کی خفگی مٹانے کے لیے فاشسٹ زبان کا استعمال کررہے ہیں، سائفر...
لاہور( مانیٹر نگ ڈ یسک ) لاہور شہر و گردونواح میں بھی شدید دھند کا راج ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میںہیں،شہری موسم کی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دوران سفر گاڑی آہستہ چلائیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں، دھند کی وجہ سے موٹر ویز سمیت بڑی شاہرا ہیں بند ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا براہ راست اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ درپیش ہے، جسے حل کرنا خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو سفارتی تعلقات اور قانونی پیچیدگیوں کا بخوبی ادراک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز تیار کرکے وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجے گی۔ واضح رہے کہ یرسٹر محمد علی سیف نے اپنی ایک بیان میں کہا تھا کہ کرم میں امن...
وزیراعظم کے بیان کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سے آفر کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش پر اپنا ردِ عمل دے دیا۔ وزیراعظم کے بیان کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے، وزیراعظم کی جانب سے آفر کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بیان ہمارے مطالبات سے ہٹ کر ہے، ہم...
فوٹو: فائل چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگادیا۔پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ تاجروں سے گفتگو میں بلاول کا لہجہ دھمکی آمیز تھا، انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں پرچیاں آنا بند ہو گئی ہیں، آج روزانہ کی بنیاد پر بھتا طلب کیا جارہا ہے نہ دینے پر روز قتل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ آپ نے تاجروں سے ملاقات میں اسٹریٹ کرائم پر معافی کیوں نہیں مانگی، کراچی شہر آپ کے آنے کے بعد جس شکل میں ہے اس کی وضاحت تو کریں ، آپ سوچے سمجھے...
کوئٹہ: سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی پشتون قومی جرگے کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مطالبات پیش کررہے ہیں کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈ یسک ) پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے چترال سے بولان تک پشتونستان صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔کوئٹہ میں پشتون قومی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمران نہ آئین کا سوچتے ہیں ، نہ عوام کی پروا ہے اور نہ اسلامی روایات کا خیال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک نہ ہی اسلامی ہے اور نہ ہی جمہوری ، ہماری جماعت تمام انسانوں کوایک جیسا سمجھتی ہے، کسی قوم یا نسل سے ہو اس بنیاد پر فاصلے ناپنا ہماری جماعت میں گناہ...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں،اس حکومت نے سوائے جمہوری اقدار کی پامالی کے کچھ نہیں کیا، ان کو ترسیلات زر بھیجنا ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جو آپ کی ہی گردن دبوچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ خود اسٹیبلشمنٹ نے کروایا تھا، اسٹیبلشمنٹ نے خود آگ لگا...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو سب کو چور، ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا۔نارووال میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ جو سب کو چور ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا، اگر وہ پیسہ ملکی خزانے میں آتا تو کئی سو اسکول اور اسپتال بن جاتے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی ترقی کو بریک لگائی، مہنگائی میں اضافہ کیا جبکہ ن لیگ...
جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب مولانا شبیر احمد قادری کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے تمام اداروں میں اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کیا جائے جبکہ اسرائیل کی پاکستان میں مصنوعات کا حکومتی سطح پر بائیکاٹ کیا جائے اور فلسطین کی عوام کی بحالی کیلئے پوری مسلم اُمہ ان کی تعمیر نوء میں اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب نے 5 فروری کو یوم کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کر دیا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں کو این جی اوز کو دینے کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں پارا چنار میں ہونیوالے معاہدے پر عملدرآمد کروانے پر بھی زور دیا گیا۔ ماڈل ٹاون...
لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کی بدلتی موسمیاتی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہ حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہئے۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگر رواں سال بھی برفباری نہیں ہوئی تو یہ الارمنگ صورتحال ہے، حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگاتے ہوئے پانی کے ضیاع کو روکنا چاہئے۔ جج کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی پائپوں کے ذریعے صحن دھویا جاتاہے،زیر زمین پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ 10 مرلہ یا اس سے اوپر کوئی ایسا گھر نہیں بنے گا جس میں پانی کی ریسائیکلنگ کا پلانٹ نہ ہو۔...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمانی پر پارٹی میں تنازع کھڑا ہوگیا۔ مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کا دعویٰ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے۔مشرت چیمہ کا کہنا ہے کہ مشعال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔ اس حوالے سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی کی ترجمانی کے لئے پارٹی کسی کو بھی نوٹیفائی کرسکتی ہے، پارٹی کا نوٹیفکیشن سامنے آیا تو اس پر بات کروں گا۔خیال رہے کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں مشعال...
بشری بی بی کا ترجمان کون ؟ پی ٹی آئی میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ترجمانی پر پارٹی میں تنازع کھڑا ہوگیا۔مشعال یوسفزئی نے دعوی کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بشری بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کا دعوی ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بشری بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے۔مشرت چیمہ کا کہنا تاکہ مشعال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔اس حوالے سے فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کا کہنا تھاکہ بشری بی بی کی ترجمانی کے لیے پارٹی کسی کو...
اسلام آباد : حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔پی ٹی آئی کے مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے اسپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ بہت اچھی رہی ہے اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، کل بھی ہماری اسی حوالے سے میٹنگ ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کمیٹی کے اجلاس میں ساتوں جماعتوں کے نمائندے موجود تھے، اجلاس میں بڑی سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات منعقد ہوئے تھے، عمران خان نے اس دن یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے، وہ با رہا الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مار کر فارم 47 کی جعلی حکومت مسلط کر دی گئی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سال کامیابیوں کا سال ہے، اسپورٹس مین اسپرٹس سے ہی معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ہم چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے جا رہے...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وفاقی حکومت نے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر 8 فروری کو ملک میں یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہوا ہے، یہ سال پاکستان کی کامیابیوں کا سال رہا ہے، سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پرہے، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مسلم لیگ نکے دورحکومت میں مہنگائی ختم ہورہی ہے، سیاست میں رواداری ہونی چاہیے، سیاست ہو یا کھیل کا میدان ہر جگہ تلخیاں کم ہونی چاہئیں اور اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ وزیر...
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کا رشتہ نہ ہوتا تو کسی کی مجال نہیں کہ میرے خلاف باتیں کریں۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتِ حال سے نکالنے کے لیے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب تو میں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحبان کے درمیان ملاقات سے حکومت کی سنجیدگی کا اشارہ ملتا ہے ،مذاکرات کی طرف پوری قوم کی نظر ہے۔
عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل حامد نے کہا کہ عدالت کی کمزوری ہے کہ ابھی تک اس معاملے پر سوموٹو نہیں لے سکی، اس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ حامد صاحب آپ سینیر وکیل ہیں، الفاظ کا چناؤ دیکھ کر کریں۔ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ کی کیس کی سماعت کی۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ آرٹیکل 184(3) میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ...
لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے بتا دیں القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے۔ کابینہ نے بند لفافہ منظور کرکے اس کے حوالے کیا جس نے چوری کی، 190 ملین پاؤنڈز تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا...
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کا ایسا فیصلہ ہے ، جس کا پہلے ہی سب کو پتا تھا، چاہے فیصلے کی تاخیر ہو یا سزا کی بات سب پہلے ہی میڈیا پر آ جاتا ہے ، عدالتی تاریخ میں ایسا مذاق کبھی نہیں دیکھا گیا، جس نے فیصلہ جج کو لکھ کر بھیجا ہے اسی نے میڈیا کو بھی لیک کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اس آمریت کو کبھی...
سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروں پرپگڑیاں سرجھکانے نہیں اونچا کرنے کے لئے پہنی ہیں، علما ئے کرام کےخلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت نے ہمیشہ ہم آہنگی کوآگے بڑھایا، اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا، ہمیں نشانہ بنایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جوتعصبات پھیلاتے ہیں۔ سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کے فیصلوں کوکوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج توچیف جسٹس تک نہیں بن سکتا،...
نارووال( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 190ملین پاﺅنڈ تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس میں میرے نزدیک کسی سوچ بچار کی ضرورت نہیں ہے 5 سو فیصد واضح ہے 190 ملین پاﺅنڈ برطانیہ نے پاکستان کو واپس کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ رقم تقریبا 50 ارب روپیہ پاکستانی روپوں میں بنتا ہے، وہ 50 ارب پاکستان کے خزانے میں جمع کروانے کے بجائے ان کے دوست کے جرمانے کے اکاو¿نٹ میں جمع کرا دیا گیا، اتنا بڑا ڈاکا پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کا سب سے...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کا حکومت کے ساتھ مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ فیصلہ موخر ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دینا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کیس کا فیصلہ موخر ہو رہا ہے بالکل غلط ہے، حکومت سے مذاکرات...
ویب ڈیسک: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، انہوں نے ایک دہائی سے خواتین کو تعلیم سے محروم کر رکھا ہے۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اورچیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا پاکستان سے میں نے اپنا سفرشروع کیا اورمیرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا دنیا میں120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جا سکتیں جبکہ پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں۔ لاہور جنرل ہسپتال میں10سالہ بچی کی کامیاب برونکو سکوپی،والدین کااظہار تشکر ان کا کہنا تھا مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا، غزہ میں اسرائیل نے...
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، انہوں نے ایک دہائی سے خواتین کو تعلیم سے محروم کر رکھا ہے۔مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اورچیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا پاکستان سے میں نے اپنا سفرشروع کیا اورمیرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا دنیا میں120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جا سکتیں جبکہ پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں۔ان کا کہنا تھا مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا، غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کر دیا۔ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا اس کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہوگا اگر...

قومی ائیر لائن کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال، پہلی پرواز 100 فیصد بکنگ کیساتھ روانہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ائیر لائن کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہو گیا۔قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھرلی، پیرس جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار ہیں، یورپ کے لیے قومی ائیر لائن کا فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال ہوا ہے۔ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا قومی ائیر لائن کے منافع بخش روٹس بند ہو گئے تھے، ہم چاہیں گے کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری کی جائے۔ ان کا کہنا تھا قومی ائیر لائن ہماری شناخت ہے جس سے ہم محروم کر دیے گئے...