2025-07-26@23:32:43 GMT
تلاش کی گنتی: 4889
«کے پاس 36 ہزار»:
(نئی خبر)
پنجاب اسمبلی میں پبلک اور پرائیویٹ اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال پر مکمل پابندی کی قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 20 کروڑ موبائل صارفین کی حد عبور ہونے پر خواتین کو مفت موبائل فون دینے کا اعلان یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔ موجودہ دور میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے بے دریغ استعمال نے بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ قرارداد میں تجویز دی...
خط میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے لکھا کہ تقسیم ہند کے وقت جو مسلمان بھارت میں رُکے، وہ کانگریس کے سیکولر نظریے اور لیڈرشپ پر ایمان رکھتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے کانگریس لیڈر اور حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کو ایک خط لکھ کر مسلمانوں کے "منظم استحصال" پر پارلیمنٹ میں آواز بلند کرنے کی گزارش کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن، خاص طور پر "انڈیا" الائنس پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ملک بھر میں مسلمانوں کو درپیش مظالم کو اجاگر کرے گا۔ محبوبہ مفتی نے خط میں کہا ہے کہ بنگلہ دیشی...
بارشوں سے تباہی کے دوران بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا اور تربیلا ڈیم پر الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت کی جانب سے چار لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کی ممکنہ دھمکی کے بعد منگلا ڈیم انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ جبکہ تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ مساجد کے ذریعے عوام کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے اعلانات بھی کروا دیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق متعلقہ محکمے الرٹ ہیں اور ریسکیو ادارے، مقامی انتظامیہ اور واپڈا حکام مسلسل صورتحال پر نظر رکھے...
آسٹریلیا کی نئی منتخب پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی گرینز کی ڈپٹی لیڈر سینیٹر مہریں فاروقی نے اٹارنی جنرل سیم موسٹن کی تقریر کے دوران احتجاجاً پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا۔ جس پر لکھا تھا کہ’’غزہ بھوکا مر رہا ہے، الفاظ کافی نہیں، اسرائیل پر پابندی لگاؤ۔‘‘ متعدد ارکان بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ ہوم افیئرز کے وزیر ٹونی برک نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ ناقابل دفاع ہے، یرغمالیوں کو اب بھی رہا کیا جانا چاہیے لیکن جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔ انھوں نے مزید...
ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرے تربیلا ڈیم میں بڑے سیلابی ریلے کے داخل ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث خطرے کے سائرن بج گئے ۔تربیلا ڈیم میں بڑے سیلابی ریلے کے داخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر تربیلا ڈیم انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ترجمان کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنیکی گنجائش 1550 فٹ ہے،سیلابی ریلا داخل ہونے پرتربیلاڈیم سے پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کردیاجائیگا۔ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم سے3500میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔
بلوچستان میں حالیہ مسافر قتل کے واقعہ کے بعد حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظراہم قدم اٹھایا ہے۔ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان عثمان خالد نے اعلان کیا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کوبواٹہ چیک پوسٹ پرروک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ اقدام مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ٹرانسپورٹرزاورشہریوں سے اپیل کی گئی کہ شام کے وقت سفرسے گریزکریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
وائلڈ لائف کی کارروائیوں کے دوران لاہور ریجن میں 39 افراد کے پاس 198 شیر اور چیتے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز لاہور کے مطابق پنجاب وائلڈلائف نے بگ کیٹس رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران لاہور ریجن میں بگ کیٹس ڈکلیئر کرنے والوں کا سروے مکمل کرلیا گیا۔ سروے کے مطابق لاہورریجن میں 39 افراد نے 198 بگ کیٹس (شیر،ٹائیگر)ڈکلیئر کیے تھے۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرز عدنان ورک کے مطابق غیرقانونی طور پررکھی گئیں 15 بگ کیٹس قبضے میں لے لی گئی ہیں اوربگ کیٹس ڈکلیئر کرنے والے تمام افراد کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ حکام نے بگ کیٹس رکھنے والے افراد کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی...
اسلام آباد: پاکستان میں بلیو اکانومی کے فروغ اور پائیدار سمندری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بلیو اکانومی منصوبوں کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ حکومت نے جدید ٹیکنالوجی، شراکت داری اور ماحولیاتی توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں 10.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایکوا کلچر پارک قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ایکوا کلچر وہ عمل ہے جس کے ذریعے سمندری یا میٹھے پانی میں مچھلی، جھینگے اور دیگر آبی حیات کی افزائش کی جاتی ہے، جو پاکستان کے ساحلی پانیوں میں غذائی تحفظ اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا...
چئیرمین پی ٹی آئی کی طرف سے منحرف اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کے نوٹیفکیشن میں اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے کہا گیا کہ مذکورہ اراکین نے 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کی جبکہ پارٹی اجلاس میں ترمیم کی مخالفت کا متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منحرف اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی، ظہور قریشی، عثمان علی، مبارک زیب اور الیاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے قومی اسمبلی کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق پارٹی سے نکالے گئے ارکان میں اورنگزیب خان کھچی، محمد الیاس چودھری، مبارک زیب، اسامہ علی اور ظہور حسین قریشی شامل ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پانچوں ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کردیے۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پر پانچوں ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کرنےکا نوٹیفکیشن شیئر کردیا۔ذرائع کے مطابق ان ارکان پر 26 ویں آئینی ترمیم کی ووٹنگ میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام...
پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر اپنی صفوں میں شامل 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے برطرف کردیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کے مطابق یہ فیصلہ آئین اور جماعتی پالیسی سے انحراف پر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کا کردار مشکوک ہے، حافظ نعیم الرحمان جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان اورنگزیب کھچی، مبارک زیب خان، عثمان علی، ظہور قریشی اور الیاس چوہدری کو باضابطہ طور پر تحریک انصاف سے نکال دیا گیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے اس اقدام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ پانچوں ارکان اب قومی...
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ بد تمیزی کی ویڈیو سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ای سی جی ڈیپارٹمنٹ میں عملے نے مریضوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور مریضوں کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔ اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں موقع پر موجود عملے کو مریضوں کے ساتھ الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسپتال عملے کی نامناسب رویے کی وڈیو بنانے پر عملہ ایک مریض سے الجھ پڑا، اسپتال عملے نے مریضوں کے ٹیسٹ کرنے سے انکار کردیا۔ اسپتال انتظامیہ نے آر آئی سی میں پیش آئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اور کہا کہ واقعہ اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا ہے، واقعہ کی مکمل...
پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور خود فارم 47 کے وزیر اعلیٰ ہیں جو چند مہینوں کے مہمان ہیں۔ ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا کہ وزیر اعلیٰ باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر سپاٹا کر رہے جو انتہائی شرمناک ہے، وزیر اعلیٰ اپنے سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے اعتراف کے مطابق جعلی مینڈیٹ پر براجمان ہیں۔ صوبائی حکومت سر تا پاؤں کرپشن میں ڈوبی ہے، صوبائی خزانہ سے لاہور کا ٹور کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے حقیقت پر مبنی بیان نے وزیر اعلیٰ کی ڈرامہ بازی پر پانی پھیر دیا۔
---فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کی فضائی حدود میں مسافر طیاروں کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں کو نو برڈ زون بنانے کے لیے فضائی حفاظتی حصار بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب حکومت نے نو برڈ زون بنانے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔لاہور مشرقی بائی پاس، مناواں اسپتال، پی کے ایل آئی، چونگی امر سدھو، اچھرہ، چاہ میراں کو نو برڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایسی تمام وجوہات ختم کی جائیں جن سے پرندے ہوائی اڈوں کے قریب جمع ہوتے ہیں، درباروں اور عوامی مقامات پر دانا ڈالنے سے روکا جائے، ہوائی اڈوں کے قریب ایسے کاروبار کرنے پر...
ایک بیان میں سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ کراچی کے لیے دو نئے سولر پارکس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، حیدرآباد ریجن کے لیے مانجھند میں سولر منصوبہ اور سکھر و لاڑکانہ کے لیے سولر پارکس بھی زیر منصوبہ بندی ہیں، وفاقی حکومت صوبے کے منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے اور مکمل تعاون فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے وافر وسائل موجود ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے توانائی کے شعبے کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے، اگر سندھ کو اس کے وسائل...
اداکارہ اور ماڈل حمیرا کی اندوہناک موت اور پھر تدفین کے بعد ان کی زندگی کے نئے نئے پہلو سامنے آ رہے ہیں۔ 42 سالہ اداکارہ ڈرائنگ اور آرٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ تھیں۔ انھوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا۔ ایک ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کی اور فلموں میں بھی قسمت آزمائی۔ حمیرا ایک ماہر مصورہ اور مجسمہ ساز بھی تھیں۔ انھوں نے اپنے والد کی پینٹنگ بنائی تھی جسے ان کی سالگرہ پر بطور تحفہ دیا۔ اپنے ہاتھوں سے والد کی بنائی گئی پینٹنگ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حمیرا نے انھیں سب سے ہینڈ سم فادر اور اپنا ہیرو قرار دیا تھا۔ مصوری کے علاوہ حمیرا اصغر کو اسکائی ڈائیونگ کا بھی شوق...
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد گزشتہ روز اس کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے سندھ کے کنارے ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق، سپل ویز کے ذریعے پانی کے اخراج سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا، جس کی مقدار 2,60,000 سے 2,70,000 کیوسک تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور دریائے سندھ کے کنارے رہنے والی مقامی آبادی پر کڑی نظر رکھیں۔ یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے اور صوبائی ادارے فوری ایکشن میں آ...
بلاول بھٹو ملک کے اگلے نوجوان وزیر اعظم ہوں گے،گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز رحیم یار خان (آئی پی ایس)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے رحیم یار خان کا دورہ کیا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ گورنر پنجاب کے استقبال کے موقع پر جیالوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور پارٹی ترانوں کی گونج سے فضا گونج اٹھی۔ گورنر پنجاب نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سے کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے پارٹی کارکنوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں...
مودی سرکار نے پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکیاں دے کر خطے میں آبی جنگ کی بنیاد رکھی لیکن مودی کی جارحانہ آبی پالیسی نے چین کو بھی دریاؤں پر یکطرفہ اقدامات کا جواز فراہم کر دیا ہے۔ سندھ طاس کے حوالے سے معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار اُتم سنہا نے ٹائمز آف انڈیا میں پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ اروناچل پردیش پیما کھانڈو نے چین کے 60 گیگاواٹ میگا ڈیم منصوبے کو شمال مشرقی بھارت کے لیے تباہ کن قرار دیا۔ وزیرِ اعلیٰ آسام ہمنتا سرما کے مطابق بھارت کا اصل آبی تنازع پاکستان نہیں بلکہ چین کے ساتھ ہے۔ چین 1997 کے واٹر کورسز کنونشن میں شامل نہیں اور...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔ڈان نیوز کے مطابق مذاکرات کے لیے دوسرے سیشن کی صدارت سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے، پارلیمانی لیڈرز کی ملاقات آج سہ پہر 4 بجے پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔اپوزیشن کی جانب سے کمیٹی کے لیے اسمبلی سیکریٹریٹ کو ابھی تک نام نہیں بھجوائے گئے اور اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت کی کمیٹی بن چکی ہے۔حکومت کی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، رانا ارشد، شافع حسین حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں۔علی حیدر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) آئی بی ٹیسٹ پاس 40 پلس پرائمری ویٹنگ امیدواروں کا پریس کلب پر احتجاج، سکھر سٹی کے امیدوار نظرانداز، مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ ،۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انہیں ضائع ہونے والے وقت کا ازالہ کرتے ہوئے ویٹنگ پیریڈ میں توسیع دی جائے، اور سکھر سٹی کے باقی ماندہ 40 پلس امیدواروں کو جلد از جلد آفر آرڈرز جاری کیے جائیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع سکھر کے تین تعلقے روہڑی، نیو تعلقہ، اور صالح پٹ کلیئر ہو چکے ہیں جبکہ صرف سکھر سٹی میں تقریباً 700 ویٹنگ امیدوار تاحال آفر آرڈر سے محروم ہیں۔ مظاہرین نے اسے سراسر ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب پورے سندھ میں STR(Student-Teacher Ratio) کے مطابق...
باجوڑ(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پانی کے کنویں کی تعمیر کے دوران زہریلی گیس کے اخراج سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دیگر 2 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ باجوڑ کے علاقے عثمان خیل کی ڈبگے شموزو حدود میں پیش آیا۔ ریسکیو 1122 باجوڑ کے ترجمان امجد علی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ ’ڈبگے شموزو کے علاقے میں تین مزدور پانی کے کنویں کی کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک بے ہوش ہو گئے۔‘ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں کو ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں نے ایک مزدور کو مردہ...
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاسی رہنمائو ں کی شمولیت کا امکان ہے، اس سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو احکامات جاری کر دئیے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ملکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب اور خیبرپی کے میں پارٹی کو ازسرنو فعال کیا جائے گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری جلد لاہور اور جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔ پیپلز پارٹی سیاسی رہنماوں کی پارٹی میں شمولیت کیلئے رابطے تیز کرے گی جس کیلئے قیادت نے پارٹی رہنمائوں کو ٹاسک سونپ دئیے۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں سیاسی رابطوں کیلئے ذمہ داری مخدوم خاندان کے سپرد کر دی گئی، جنوبی پنجاب میں سیاسی رابطوں کا ٹاسک مخدوم احمد...
پشاور (بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپی کے میں تبدیلی ہماری ترجیح ہے۔ ہمیں عوام کا ساتھ چاہیے چاپلوسی سے حکومت نہیں مانگیں گے۔ حالات بہت خراب ہیں، تازہ خبر تو ہمیشہ بد امنی کی ہی ہوتی ہے۔ باجوڑ میں اے این پی کے کارکن کی شہادت بلوجستان میں بد امنی میری ترجیح ہے کہ صوبے میں تبدیلی آئے، اگر پارٹی کے اندر سے تبدیلی آئے تو بھی ٹھیک ہے، تبدیلی ضروری ہے چاہے وہ باہر سے ہو یا پارٹی کے اندر ہو، بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آتے ہیں تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارے دور حکمت میں مکمل امن تھا،...
حکومت پنجاب نے تعلیم کے حوالے سے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایک اہم اجلاس میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس تعلیمی اصلاحات حوالے سے متعدد اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں، پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں۔ رانا سکندر حیات نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکساس میں سیلاب آنے کے ایک ہفتے بعد تباہی کا معاینہ کرنے پہنچ گئے۔ ان کا دورہ اس وقت متنازع بن گیا جب انہوں نے ایک صحافی کے سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی شیطان صفت شخص قرار دے دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرفل میں قائم ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں صدر ٹرمپ سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لے رہے تھے اور مقامی حکام و امدادی اہلکاروں سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس دوران ایک صحافی نے صدر سے پوچھا کہ آیا اگر بروقت انتباہی اقدامات کیے جاتے تو کیا جانیں بچائی جا سکتی تھیں؟ اس پر صدر ٹرمپ نے پہلے کہاکہ میرے خیال میں سب...
منگھوپیر سلطان آباد کی رہائشی چھ سالہ بچی گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد سیکٹر 3 روٹ نمبر ایف 21 بس اسٹاپ کے قریب گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک بچی جاں بحق ہوگئی ۔جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت چھ سالہ آمنہ دختر ریاض کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ بچی کے ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر لے گئے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ تحصیلوں میں ورکر کنونشن اور گلیوں میں کارنر میٹنگز منعقد کروائی جائیں گی، ایم پی اے، ایم این اے اپنے حلقوں میں عوام کو موبلائز کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے پچھلے احتجاجوں کا آغاز اسلام آباد یا کے پی سے ہوا جس کے باعث پنجاب کی کارکردگی کچھ خاص نہ رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے کی لاہور آمد کا معاملہ پر پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آ گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور قیادت کی رہائی کی تحریک کے لئے عوام کو موبلائز کرنے کی مشاورت ہو گی، ایک سڑک یا چوک بند کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے حکم پر مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے 5 مزید یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 6 یوٹیوبرز نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کے یوٹیوب چینلز بند کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے سماعت کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد اوریا مقبول جان، مخدوم شہاب الدین، عبدالقادر، عزیر انور اور عمیر رفیق کی حد تک چینلز کی بندش کے حکم کو معطل کردیا ہے۔جبکہ سینئر صحافی حبیب اکرم کی عدم دستیابی کے باعث اپیل پر فیصلہ نہیں ہوسکا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرد جنگجوؤں نے اسلحہ جلاکر ترکیے کیخلاف مسلح جدوجہد ختم کرنے کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 30 کرد جنگجوؤں نے ترکیے کے خلاف دہائیوں سے جاری مسلح تحریک کے خاتمے پر علامتی طور پر اپنے ہتھیار جلا کر مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کی جانب سے اس اعلان کے بعد ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایک خونریز ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ترکیہ کے صدر کا...
کراچی کے فریئر ہال کے سامنے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ چوریاں روکنے میں ناکامی پر پولیس نے کمشنر میونسپل کارپوریشن کو سیکیورٹی اقدامات کے لیے خط لکھ دیا۔پولیس کی جانب سے میونسپل کمشنر کو لکھے خط میں کہا گیا کہ فریئر ہال کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں، فریئر ہال میں قائم پتھارے اور اسٹال غیر قانونی ہیں، وہاں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل چوری رکوانے کے لیے باقاعدہ پارکنگ ایریا قائم کیا جائے، فریئر ہال کے پارکنگ ایریا میں سٹی وارڈن کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صوابی: تربیلا ڈیم میں اسپل ویز کھول دیے گئے دریائے سندھ میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جانے کے بعد الرٹ بھی جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا، جس کے باعث پانی کی سطح 2 لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی کو الرٹ رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے...
مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیر قانونی بستی کے خلاف گرینڈ آپریشن، 1.5 ایکڑ اراضی واگزار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کے قدرتی حسن اور ماحولیاتی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک اور اہم پیش رفت۔ مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایریا میں غیر قانونی طور پر قائم کی گئی بستی کے خلاف کامیاب گرینڈ آپریشن کے دوران 1.5 ایکڑ اراضی واگزار کرا لی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ/ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ کی نگرانی میں یہ آپریشن ٹریل تھری سے ملحقہ...
تھرپارکر کے گاؤں کاٹن کے جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 29 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ گاؤں کاٹن کے جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 29 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئیں، آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ آج بارش کے دوران پیش آیا۔ آزاد کشمیر میں تیندوا مار دیا گیاآزاد کشمیر کی تحصیل پٹہکہ نصیرآباد کے علاقے بسنت... ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ 29 بکریاں تین مالکان کی ہیں، جون سے اب تک آسمانی بجلی کے واقعات میں 82 بکریاں ہلاک ہوچکی ہیں۔

انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے درمیان وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، اتفاق رائے کے بغیر یہ عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔(جاری ہے) ہفتے کو ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی جلدی نہیں کرنی چاہیے اور نتائج کو غور سے دیکھنے کی ضرورت ہے،یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ عوام اور تمام سیاسی جماعتیں اس عمل پر کتنا اعتماد کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس مسئلے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی...

عمران خان کے قول و فعل میں تضاد،انہوں نے سیاست موروثیت کیخلاف شروع کی، اب فیملی کو آگے کردیا:فخر درانی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی فخر درانی نے کہاہے کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،انہوں نے سیاست موروثیت کیخلاف شروع کی لیکن اقتدار حاصل کرنے کےلیے اوراقتدار کو دوام دینے کے لیے اس وقت کے آرمی چیف (قمر جاوید باجوہ) کو قوم کا باپ بنادیا،پارٹی میں فیصلہ سازی کا اختیار اپنے پاس رکھ کر باقی پوری قیادت کو بے وقعت کیا، اب اپنی بہنوں اور بچوں کو سیاست میں اتار رہا، اس سے فیملی کے اندر کی کشمکش بھی مزید وسیع ہوگی ۔ جیونیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فخر درانی کاکہناتھاکہ "عمران خان اور ان کی پارٹی کا سب سے بڑا مسئلہ یہی تھا کہ ان کی فیملی کے لوگ آگے نہیں آرہے تھے ،...
ویب ڈیسک: تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے سبب اسپل ویز کھول دیئے گئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جانے کے بعد الرٹ بھی جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا، جس کے باعث پانی کی سطح 2 لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی کو الرٹ رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بہاؤ...
پی ٹی آئی کی پختونخواہ اور مرکزی قیادت احتجاج کیلئے لاہور روانہ۔ روانگی سے قبل خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ ہم صرف بات چیت کے لیے جا رہے ہیں، گرفتاریوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے روانگی سے قبل کے پی کے ہاوس میں مشاورتی اجلاس بلایا، جس میں چیف وہپ عامر ڈوگر نے شرکاء کو روانگی کے پلان سے متعلق بتایا، انہوں نے کہا پی ٹی آئی قیادت رات لاہور میں ہی گزارے گی، چئیرمین پی آئی آئی بیر گوہر نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور اراکین...
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ چور دفتر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوا اور جنگِ عظیم کی تاریخی شیلڈز، نلکے، اسپیکر اور ڈی وی ڈی پلیئر سمیت قیمتی اشیاء لے اڑا۔مقدمے کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر واقع دفتر کو محرم کی تعطیلات کے باعث 4 جولائی کو بند کیا گیا تھا اور7 جولائی کو جب دفتر کھولا گیا تو دفتر کی پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور متعدد اشیاء غائب تھیں۔ مقدمہ ڈپٹی ڈائرکٹر زوہیب گل نے آرٹلری میدان تھانے میں درج کروایا ہے۔واقعے پر کے ایم سی کے حکام نے محکمہ پارکس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے...

حکومت کو تڑی لگانے کی بجائے جمائمہ سے رابطہ کر کے بچوں کے پاسپورٹ ویزے کیلئے مانگنے چاہیے تھے: نصرت جاوید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نصرت جاوید نے کہاہے کہ جب یہ اطلاع پھیلی کہ قاسم اور سلیمان آ رہے ہیں تو حکومت کو اپنے سفیر کو حکم دینا چاہیے تھاکہ وہ جمائمہ سے رابطہ کرے اور پوچھے کہ بچے کب آنا چاہتے ہیں اور پاسپورٹ مانگ کر انہیں ویزا جاری کرتے ۔ تفصیلات کے مطابق نصرف جاوید نے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کا نام قاسم ہے ، محمد بن قاسم نہیں ہے ، میرا اپنا خیال ہے کہ حکومت بیوقوف ہے ، ان کو یہ اطلاع سنتے ہی اپنے سفیر کو حکم دینا چاہیے تھا، وہ فوری طور پر جمائمہ بی بی سے رابطہ کرتا اور کہتا...
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ چور دفتر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوا اور جنگِ عظیم کی تاریخی شیلڈ، نلکے، ٹوٹیاں اور ڈی وی ڈی پلیئر سمیت قیمتی اشیاء لے اڑا۔ یہ بھی پڑھیں:عوام کے لیے خوشخبری، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ مقدمہ کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر واقع دفتر کو محرم کی تعطیلات کے باعث 4 جولائی کو بند کیا گیا تھا اور 7 جولائی کو جب دفتر کھولا گیا تو پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور متعدد اشیاء غائب تھیں۔ مقدمہ زوہیب گل نے آرٹلری میدان تھانے میں درج کرایا ہے۔ واقعے پر اعلیٰ حکام نے...
حکومت پاکستان نے سیکیورٹی فورسز کے شہداء کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔ سیکیورٹی فورسز کے شہداء کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنے کے خلاف محمد حمدان ایڈووکیٹ کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی گئی۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کردیا حکومت پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے لئے نیوز چینل، نیوز پیپر، رسالوں، سوشل میڈیا پر ہلاک الفاظ کسی طور استعمال نہیں کیا جائے گا، ہلاک لفظ کی بجائے قابل قدر لفظ شہید یا شہداء استعمال کیا جائے۔ وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے لئے نیوز اور سوشل میڈیا میں...
سکیورٹی فورسز کے شہدا کے لئے لفظ ’ہلاک‘ استعمال کرنے پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت پاکستان نے سکیورٹی فورسز کے شہداء کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔ پشاور۔ سکیورٹی فورسز کے شہداء کے لئے ہلاک لفظ استعمال کرنے کے خلاف محمد حمدان ایڈووکیٹ کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی گئی۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کردیا حکومت پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے لئے نیوز چینل، نیوز پیپر، رسالوں، سوشل میڈیا پر ہلاک الفاظ کسی طور استعمال نہیں کیا جائے گا، ہلاک...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہے۔اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ قافلہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف پُرامن ردعمل ہے۔ ہم امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام لے کر جارہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ احتجاج نہیں محض اظہارِ یکجہتی ہے، ہمارا مقصد انتشار نہیں بلکہ جمہوری اقدار کا تحفظ ہے، ہم یہ بتانےجارہے ہیں کہ جمہوری نمائندوں کے ساتھ ہیں۔ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں، ایسا نہیں ہونے والا، بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا پنجاب والوں سے رابطہ ہے وہ بھی پارلیمنٹیرین ہیں۔ دوسری...

عمران خان کے بچوں کی بات صرف مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، تحریک کامیاب ہونا ممکن نہیں: شیر افضل مروت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی اس وقت شدید اختلافات اور تقسیم کا شکار ہے، موجودہ حالات میں تحریک انصاف کا کامیاب ہونا ممکن نہیں،بانی پی ٹی آئی کے بچوں کی واپسی کی بات صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کے لیے کی گئی۔ہم نیوز کے پروگرام “کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ حقیقت میں نہ وہ آئیں گے اورنہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا ہے، پارٹی اجلاسوں میں بات گالم گلوچ سے شروع ہو کرگالم گلوچ پر ختم ہوتی ہے،اگرموجودہ قیادت احتجاج میں کامیاب ہوئی تو وہ معذرت کریں گے اورناکامی کی صورت میں وہ خود قیادت سنبھال کرعوام...
امریکا نے کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کینیل پر پہلی بار پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس کی وجہ حکومت کی جانب سے عوام کے خلاف مبینہ سخت کارروائیوں کو قرار دیا گیا ہے۔ یہ اقدام سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں کیوبا پر دباؤ بڑھانے کی تازہ کوشش ہے۔ Four years since the Cuban regime’s brutal crackdown on protestors, @StateDept is restricting visas for Cuban regime figureheads @DiazCanelB, López Miera, Álvarez Casas, and their cronies for their role in the Cuban regime’s brutality toward the Cuban people. The @StateDept also… — Secretary Marco Rubio (@SecRubio) July 11, 2025 امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا...
ایئر انڈیا کی پرواز 171، جو 12 جون کو احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ اس اندوہناک حادثے میں 260 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 241 مسافر اور عملہ شامل تھا، جبکہ زمین پر موجود مزید 19 افراد بھی مارے گئے۔ صرف ایک شخص زندہ بچ پایا۔ جمعے کو جاری کی گئی بھارت کی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، طیارے کے دونوں انجنوں کو ایندھن فراہم کرنے والے سوئچز ٹیک آف کے فوراً بعد کٹ آف پوزیشن پر منتقل کر دیے گئے، جس کی وجہ سے انجن بند ہو گئے اور طیارہ بلند ہونے سے پہلے ہی زمین...
کراچی: پنجاب کالونی میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف دادا بائی بلڈنگ کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا، جس کے باعث ڈیفنس موڑ کی جانب جانے والی دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں۔ مظاہرین کے مطابق متعدد شکایات کے باوجود کے الیکٹرک انتظامیہ نے ان کی کوئی سنوائی نہیں کی۔ دادا بائی بلڈنگ میں واقع 80 فلیٹس کی بجلی جمعہ کی صبح 11 بجے سے بند ہے، جس کے باعث مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ جمعہ کے روز کے الیکٹرک کی ٹیم نے پنجاب کالونی اور پی این ٹی کالونی میں کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران پی این ٹی کالونی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (صباح نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے لیے کفایت شعاری اقدامات جاری کردیئے، نئی آسامیوں کی تخلیق اورگاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی گئی۔صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کفایت شعاری اقدامات کے مطابق مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعلیٰ کی منظوری سے مطلوبہ آسامیوں کے قیام کی منظوری دی جائے گی، ایمبولینس، فائر بریگیڈ، ٹریکٹرز، مسافربسوں، ریسکیو گاڑیوں، کشتیوں اور قیدیوں کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد نہیں ہوگی، دیگر تمام ہرقسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔ اقدامات کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی کے علاوہ دیگر کے سرکاری اخراجات پر دیگر ممالک میں ورکشاپس اور تربیتی پروگراموں میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی، فائیو اسٹار ہوٹلوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ / جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں مئی سے اب تک خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں کم از کم 798 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے بیشتر کو اسرائیلی افواج نے امدادی مراکز یا قافلوں کے قریب نشانہ بنایا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی ترجمان روینا شمدا سانی نے بتایا کہ 7 جولائی تک ہمارے پاس 798 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 615 افراد امدادی مراکز کے آس پاس جبکہ 183 افراد امدادی قافلوں کے راستے میں شہید ہوئے۔ ادھر رفح شہر کے شمال مغرب میں ایک امدادی مرکز کے قریب...
اسلام آباد: الجزیرہ نے ایک جامع اور تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا کوئی قانونی یا عملی اختیار نہیں رکھتا۔ رپورٹ میں کہا گیا بھارت کشمیر پر قبضے کے بعد دریاؤں کے قدرتی بہاؤ پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے تاکہ پاکستان پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اگرچہ ڈیم بنا رہا ہے لیکن وہ پانی کو محفوظ نہیں رکھ سکتا کیونکہ شدید بارشوں کی صورت میں سیلاب خود بھارتی آبادی کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ماحولیات کے ماہر نصیر میمن نے کہا یہ بھارتی سرکار کی ایک سیاسی چالاکی ہے جو عملی طور پر پانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان اور ویت نام کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی (جے ٹی سی ) کا پانچواں اجلاس جمعہ کو ہنوئی میں منعقد ہوا جو 8 سال کے تعطل کے بعد اس ادارہ جاتی فورم کی بحالی کا مظہر ہے۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق اجلاس کی مشترکہ صدارت وزارت تجارت کے ایڈیشنل سیکرٹری ناصر حامد اورویت نام کی ڈپٹی وزیر برائے صنعت و تجارت فان تھی تھانگ نے کی۔مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پرمعاہدہ شدہ نکات پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان اور ویت نام کے وزیر برائے صنعت و تجارت نگوین ہونگ دیئن نے بھی شرکت کی۔کمیٹی نے دو طرفہ تجارت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع غربی کی مختلف یوسیز میں سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور پیور بلاکس بچھانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس اہم ترقیاتی منصوبے پر تقریباً 122 ملین روپے لاگت آئے گی جس کی منظوری حکومت کی جانب سے دی جا چکی ہے، منصوبے کے تحت 1 لاکھ 30 ہزار مربع فٹ پیور بلاکس مختلف سڑکوں پر بچھائے جائیں گے جبکہ 1 لاکھ 99 ہزار 700 مربع فٹ سڑکوں کی استر کاری کی جائے گی، سیوریج نظام کی بہتری کے لیے مختلف قطر کی لائنیں بھی بچھائی جائیں گی تاکہ عوام کو بہتر اور پائیدار انفرااسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔میئر کراچی نے کہا...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی محمد علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں، بانی کے بیٹے اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کا حق ہے ویلکم کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ابھی کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں، علیمہ خان نے یہ خبر دی تھی۔ بانی کے بیٹے اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کا حق ہے ویلکم کرنا چاہیئے، کوئی بھی بیٹا یا بیٹی اپنے والد کی رہائی کیلئے جدوجہد کرسکتا...
پی پی چئیرمین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پُرامن سیاسی سرگرمیوں اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاسی ایکٹوسٹس کو تحفظ فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء مولانا خان زیب کے قتل کی مذمت کی ہے اور پولیس اہلکار کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بلاول نے مولانا خان زیب کے اہل خانہ اور اے این پی کی قیادت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوراً قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا ہے کہ مولانا خان زیب کا قتل خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے...
صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کفایت شعاری اقدامات کے مطابق مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعلیٰ کی منظوری سے مطلوبہ آسامیوں کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے لیے کفایت شعاری اقدامات جاری کردیئے، نئی آسامیوں کی تخلیق اورگاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کفایت شعاری اقدامات کے مطابق مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعلیٰ کی منظوری سے مطلوبہ آسامیوں کے قیام کی منظوری دی جائے گی، ایمبولینس، فائر بریگیڈ، ٹریکٹرز، مسافربسوں، ریسکیو گاڑیوں، کشتیوں اور قیدیوں کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد نہیں ہوگی، دیگر تمام ہرقسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات اور مفاہمت سے نکالا جانا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ اس وقت بلوچستان میں ریاستی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، اور جب ملک کے اندرونی حالات خراب ہوں تو بیرونی قوتیں مداخلت کا موقع حاصل کر لیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر داخلی حالات بہتر ہوں گے تو کسی بیرونی مداخلت کا خدشہ باقی نہیں رہے گا۔عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیے بغیر بلوچستان میں پائیدار امن ممکن نہیں، اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کا اعتماد بحال کرے۔ حالات کی بہتری کے لیے پالیسیوں پر...
مصر کے 17 سالہ عالمی جونیئراسکواش چیمپئن محمد ذکریا کو اگلے پانچ برس کے لیے اسپانسر شپ مل گئی۔ عالمی رینکنگ میں 14 ویں پوزیشن کے حامل مصری کھلاڑی کو رچز وینس پاکستان کی جانب سے اسپانسر شپ دینے کے حوالے سے کریک کلب، ڈی اے میں دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر اسکواش لیجنڈ جہانگیرخان، سندھ اسکوائش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد اور دیگر بھی موجود تھے۔ جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ تیزی سے ابھرتے ہوئے متوقع عالمی اسکواش چیمپین کو اسپانسر شپ ملنا دراصل پاکستان کے نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ جہانگیرخان نے کہا کہ اگر محنت کو اپنا اشعار بنایا جائے تو مستقبل میں بہترین...
اسلام آباد: سابق خاتون سینیٹر 17 لاکھ روپے کے بجلی و گیس کے بل ادا کرکے نہیں گئیں، آدھی روٹی ہم کھاتے ہیں آدھی چوہے، پارلیمنٹ لاجز کی حالت زار پر سینیٹرز کمیٹی میں پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ ہاؤس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصرکی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کمیٹی میں اراکین سینیٹ کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ اجلاس شروع ہوا تو وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کی رہائش گاہوں کی مرمت، اے سی لگوانے اور دیگر کاموں کیلئے 48درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ہم ان پر کام کررہے ہیں، بارہ تیرہ...
دیامر انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک نئے ایس او پی کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسافروں بسوں اور دیگر گاڑیوں کو گلگت بلتستان سے راولپنڈی رات کے اوقات میں روانگی کی اجازت نہیں ہو گی بلکہ مسافر گاڑیاں صرف دن کے اوقات میں ہی سفر کر سکیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان سے راولپنڈی مسافروں بسوں کے رات کے اوقات میں جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مسافر گاڑیاں صرف دن کے اوقات میں ہی سفر کر سکیں گے۔ دیامر انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک نئے ایس او پی کے مطابق سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسافروں بسوں اور دیگر گاڑیوں کو گلگت بلتستان سے راولپنڈی رات کے اوقات میں روانگی کی اجازت نہیں ہو...
—علامتی تصویر محکمۂ تعلیم پنجاب نے صوبے میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے محکمۂ تعلیم پنجاب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے ٹیچرز اور طلباء کی کارکردگی سامنے آئے گی۔اعلامیے میں محکمۂ تعلیم پنجاب نے بتایا ہے کہ پانچویں کلاس کے بورڈ امتحانات سے طلبہ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔محکمۂ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ پانچویں، چھٹی، ساتویں جماعت کے طلباء کے اسکول میں اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ایئرپورٹ پر ایک نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت نے نہ صرف ایک مسافر کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا بلکہ ملکی ایوی ایشن سیکیورٹی پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین، جو ایک ماہ سے لاہور میں ایک فیکٹری کے امور کی نگرانی کے سلسلے میں مقیم تھے، 7 جولائی کو لاہور سے کراچی جانے کے لیے نجی ایئرلائن کی ڈومیسٹک پرواز میں سوار ہونا چاہتے تھے، مگر وہ بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے غلطی سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔شاہ زین کے مطابق وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے، بورڈنگ پاس حاصل کیا اور دیگر مسافروں کے ساتھ طیارے کی جانب روانہ ہوئے۔ رات کے وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 2 صحافیوں مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینلز پر پابندی لگانے کا حکم معطل کردیا ہے، دونوں صحافیوں نے پاپندی کو چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج نے پانندی کا شکار پاکستانی شہریوں اور صحافیوں کے 27 یوٹیوب چینلوں میں سے 2 صحافیوں مطیع اللہ جان اور اسد طور پر پابندی لگانے کا حکم معطل کر دیا ہے۔ دونوں درخواست گزاروں کی وکیل ایمان مزاری نے بتایا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ اس حکم کی کوئی قانونی بنیاد نہیں، یہ یک طرفہ فیصلہ تھا جس میں دفاع کو سنے بغیر ہی حکم جاری کر دیا گیا۔جس پر عدالت نے پابندی کالعدم قرار دے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: پاکستان اور روس کے درمیان ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے پروٹوکول پر دستخط کر دیے گئے۔یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں طے پایا۔ پاکستان کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار کے سیکرٹری سیف انجم اور روسی کمپنی انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر واديم ویلیچکو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کا حصہ ہے اور یہ معاہدہ ملکی صنعتی ترقی کے لیے ایک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل، ترقی اور ماحولیات پر شدید دباؤ ڈال رہی ہے، جس پر قابو پانے کے لیے قومی سطح پر مشترکہ حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔(جاری ہے) عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے خبردار کیا کہ آبادی کے دباؤ کے باعث غربت، بے روزگاری اور ماحولیاتی چیلنجز شدت اختیار کر رہے ہیں، اور آئندہ نسلوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی دشوار ہو سکتی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمان اس اہم مسئلے کے حل کے لیے قانون سازی میں مؤثر کردار ادا کرے گا، اور...
پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی کے وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم...
سٹی42: بلوچستان کے وزیراعلیٰ نےدہشت گردی کے واقعات میں رسپانس میکنزم کو موثر بنانے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ لیویز اور پولیس کی حدود سے بالاتر ہوکر کارروائی کی جائے۔دہشت گردوں کے خلاف بلا تاخیر اور فیصلہ کن ایکشن لیا جائے گا۔ بلوچستان کے علاقہ ژوب میں سڑک پر نہتے مظلوم مسافروں کو چن چن کر قتل کئے جانے کے ایک اور واقعہ کے بعد بلوچستان کی انتظامیہ کا ایک اور "اعلیٰ سطحی اجلاس" ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین اس...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی کے وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمٰن، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی، اسجد محمود اور دیگر شریک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) چند روز قبل امریکہ کی جانب سے شام پر عائد اپنی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب اقوام متحدہ کے پابندیوں سے متعلق شعبے نے بھی شام کی عبوری حکومت کی قیادت کرنے والی تنظیم تحریر الشام اور القاعدہ کے درمیان حالیہ عرصے میں فعال تعلق کی نفی کر دی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ تازہ پیش رفت شام پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خاتمے کی راہ ہم وار کر سکتی ہے۔ ہیئت تحریر الشام، ماضی میں شام میں القاعدہ کی شاخ تھی۔ تاہم اس تنظیم نے 2016ء میں القاعدہ سے روابط ختم کر لیے تھے۔ یہ گروپ پہلے ''جبہۃ النصرہ‘‘ کے نام...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیشنل سیشن جج نے پاکستانی شہریوں کے 27 یوٹیوب چینلوں میں سے 2 صحافیوں مطیع اللہ جان اور اسد طور پر پابندی لگانے کا حکم معطل کر دیا ہے۔ 2 درخواست گزاروں کی وکیل ایمان مزاری نے بتایا کہ ’ہمارا مؤقف ہے کہ اس حکم کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ یہ یک طرفہ فیصلہ تھا جس میں دفاع کو سنے بغیر ہی حکم جاری کر دیا گیا۔ جس پر عدالت نے پابندی کالعدم قرار دے دی۔ ویب سائٹ انڈیپینڈیٹ اردو کے مطابق سیشن عدالت میں مقدمے کی اگلی سماعت 21 جولائی کو ہو گی۔صحافی مطیع اللہ جان اور اسد طور نے ان کے چینلز پر پابندی کو اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں چیلنج...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی(فائل فوٹو)۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنرل اور خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کے پی سے سینیٹ کی پانچ سیٹیں جیتے۔ اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے ہم یہ سلسلہ نہیں توڑتے، سیاست میں اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی رہتے ہیں۔ گورنر کے پی نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی پر بھی گفتگو ہوئی۔ ...
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) آپس میں انتخابی اتحاد بنانے پر غور کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مراد سعید کی سیاست میں واپسی، سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تینوں جماعتیں آپس میں معاملات طے ہونے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی اور کے پی اسمبلی کے آزاد اراکین کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کرے گی۔ پیپلز پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ممکنہ انتخابی اتحاد کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وفد میں گورنر کے...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن پر بات چیت کی گئی ہے۔پیپلز پارٹی وفد اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی تک پہنچ گیاگزشتہ روز ملاقات کرنے والی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے انہیں مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کے پی میں سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے پر مشاورت کی گئی،...
---فائل فوٹو تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے پر غور ہوا، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں رہنما عاطف خان، شہرام خان، شیر علی ارباب اور جنید اکبر شریک نہیں ہوئے تھے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی آج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے، پھر لاہور جائیں گے، وزیراعلیٰ کے ساتھ ارکان صوبائی اسمبلی اور تحصیل چیئرمین بھی جائیں گے۔فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈاپور پنجاب اسمبلی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) کارابینیری پولیس نے کہا کہ 58 سالہ شخص ’’سرکاری پانی کی مسلسل چوری‘‘ میں ملوث تھا جس سے 18 ویں صدی کے شاہی محل کازرٹا کو نقصان پہنچا تھا۔ نیپلز کے بادشاہ چارلس آف بوربن کے ذریعہ تعمیر کردہ یہ محل اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے یہ گرفتاری محل کی طرف سے الرٹ کرنے کے بعد کی۔ محل، جو اب ایک میوزیم ہے، کے حکام نے اپنے سرسبز مناظر والے باغات کے جھرنوں اور فواروں میں پانی کی کمی کی شکایت کی تھی۔ محل، جو 123 ہیکٹر پر پھیلے باغات کے لیے مشہور ہے، نے ایک بیان...
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ کا دفاع کرتے ہوئے حکومت کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا کہ آپ ہمیں حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ جاری نہیں کر سکتے۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم (بھارت اور پاکستان کے پنجاب) ایک مشترکہ ثقافت رکھتے ہیں۔ ہماری زبان ایک ہے۔ وہ پنجابی بولتے ہیں، ہم بھی پنجابی بولتے ہیں لیکن آپ کہتے ہیں کہ دلجیت دوسانجھ کی فلم یہاں ریلیز نہیں ہو سکتی۔ یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے بائیکاٹ کے باوجود سردار جی 3 نے عالمی ریکارڈ توڑ دیے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ دلجیت دوسانجھ کی فلم پہلگام حملے سے پہلے شوٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اکثر لوگ ایئرکنڈیشنر سے ٹپکنے والے پانی کو محض فضلہ سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ پانی ایک قیمتی اور کارآمد وسیلہ ہے جو نہ صرف گھریلو کاموں میں مددگار ہو سکتا ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ایئرکنڈیشنر جب گرم اور مرطوب ہوا کو ٹھنڈا کرتا ہے تو ہوا میں موجود نمی کنڈینس ہو کر پانی کی شکل میں باہر نکلتی ہے۔ یہ پانی عام طور پر کیمیکلز سے پاک اور شفاف ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اسے مختلف روزمرہ کے کاموں میں بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ پانی پودوں کے لیے خاص طور پر موزوں ہے کیونکہ اس میں کلورین یا دیگر مضر...
ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کیجانب سے پانی بندکرنا اعلان جنگ تصور ہوگا. بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے ہی نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر بھارت کیلئے فضائی حدود بند کی۔ کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کابل جاکر چائے پینے اور دہشتگردوں کیلئے سرحد کھولنے سے پاکستان کا بہت نقصان ہوا، ماضی میں سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان نے اپنے 3دریا بھارت کو دئیے۔ پہلگام واقعے پر پاکستان کی آزاد تحقیقات کی پیشکش کا بھارت نے جواب نہیں دیا، ہمارے بہادر اور باصلاحیت پائلٹس نے 6 بھارتی طیاروں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) ایک ایسے ملک میں جہاں سرکاری مردم شماری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح ہندو آبادی 2011 میں 8.54 فیصد سے کم ہو کر 2022 میں 7.95 فیصد رہ گئی، وہاں ہندوؤں کے لیے سیاسی جماعت کا تصور بہت ہی جرات مندانہ ہے۔ بنگلہ دیش نے مذہبی تشدد سے متعلق امریکی انٹیلیجنس سربراہ کا بیان رد کر دیا تاہم تمام مشکلات کے باوجود، بنگلہ دیش سناتن پارٹی (بی ایس پی) نے 26 اگست 2022 کو ڈھاکہ میں اپنے وجود میں آنے کا اعلان کیا۔ حالانکہ بنیاد پرست عناصر کی مخالفت نے اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بی ایس پی کو سیاسی تنظیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: مون سون کی بارشوں کے بعد شہر میں گیسٹرو اور پیٹ کے دیگر امراض کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق شہرقاند میں مون سون کی بارشوں کے بعد بڑے اسپتال مریضوں سے بھرنے لگے ہیں اور روزانہ درجنوں افراد علاج کے لیے پہنچ رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ مون سون کے آغاز کے بعد سے گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ اسپتال میں روزانہ اوسطاً 80 سے زائد مریض پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوکر...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت پیٹرولیم نے سرپلس ایل این جی کھپانے کے لیے گھریلو گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا۔ نجی ٹی وی سماء نیوز نے وزارت پیٹرولیم ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پابندی ہٹانے سے گیس پریشر اور درآمدی لاگت پر اسسٹڈی شروع کر دی گئی ، قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کا معاہدہ 2030میں ختم ہورہا ہے، معاہدہ ختم ہونے کے بعد ہرسال 4ارب ڈالر کی ایل این جی منگوانا پڑے گی، درآمدی ایل این جی کا خرچہ گھریلو کنکشز سے پورا ہونے سے متعلق اسسٹڈی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کا ٹیرف 1800 اور درآمدی ایل این جی کا 3500ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سردیوں میں درآمدی...

”میری بے چینی کا علاج نماز کا کمرہ ہے“، دبئی کے پام جمیرا میں واقع ثانیہ مرزا کے شاندار ولا کا سب سے پُرسکون گوشہ
معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کےدبئی کے گھر میں سب سے پسندیدہ کمرہ نماز کا کمرہ ہے۔ جہاں انہیں روحانی سکون ملتا ہے۔ ٹینس کی دنیا میں اپنا نام بنانے والی بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا اب اگرچہ پروفیشنل کورٹ سے ریٹائر ہو چکی ہیں، لیکن اُنہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں دبئی کے پام جمیرا آئی لینڈ پر ایک ایسا گھر بسایا ہے جو سکون، محبت، خوبصورتی اور روحانیت کی جھلک پیش کرتا ہے۔ شعیب ملک کے بغیر بچہ پالنے میں کتنی مشکل ہو رہی ہے، ثانیہ مرزا کا انٹرویو اس شاندار دو منزلہ ولا میں وہ اپنی بہن انعم مرزا اور بیٹے اذہان کے ساتھ رہتی ہیں۔ یہ گھر مبینہ طور پر انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور، ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مون سون بارشوں کے دوران پنجاب حکومت اور متعلقہ انتظامی اداروں کی ناقص کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث حالیہ بارشیں شہریوں کے لیے رحمت کے بجائے زحمت بن چکی ہیں۔لاہور کے بیشتر نشیبی اور شہری علاقے بارشی پانی میں ڈوب چکے ہیں، گلی محلوں اور یہاں تک کہ گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے جس سے شہری پریشانی کیساتھ نقصانات کا بھی سامنا کررہے ہیں۔ حکومتی مشینری صرف مرکزی شاہراہوں تک محدود ہے جبکہ اندرون شہر سمیت نشیبی علاقوں کی گلیاں، محلے اوررہائشی علاقوں کو مکمل طور پر نظرانداز کیاجارہا ہے۔ ان علاقوں...
حیدرآباد ،بارش کے بعدجمع ہونے والا پانی میونسپل کارپوریشن کے دعوئوں کی قلعی کھول رہاہے
شہر قائد میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی پر پہلی ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان بلدیہ عظمی کراچی کے مطابق کراچی میں میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف پہلی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائی میئر کراچی کے 32 مقامات کو فری پارکنگ زون قرار دینے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ شہریوں کی متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ پر فوری ایکشن لیا گیا اور میئر کراچی کے حکم پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران غیر قانونی فیس وصولی والے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔ میئر کراچی نے انتظامیہ کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کاکہناہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے، پارٹی کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں اور صرف رشتہ دار ہونے کی بنیاد پر کسی کو اہم پوزیشن دی گئی تو پارٹی میں سوالات اٹھیں گے۔علی محمد خان نے کہا کہ وہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ عمران خان کے بیٹے واقعی وہ پاکستان آ رہے ہیں یا نہیں، تاہم چند روز سے ان کی آمد کی خبریں زیرِ گردش ہیں،مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان کے بیٹے کوئی سیاسی کردار ادا کریں گے لیکن...
سٹی 42 : کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملوں پر سکیورٹی فورسز کیجانب سے فوری اور بھرپور رسپانس دیا گیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ، قلات، مستونگ اور سر ڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں، تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، مسافروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین عوام کی...
تحصیل خار کے ہیڈکوارٹر سے چند قدم فاصلے پر شنڈئی موڑ پر نامعلوم افراد کی جانب سے مولانا خان زیب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی مولانا خان زیب قاتلانہ حملے میں ساتھی سمیت شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے ہیڈکوارٹر سے چند قدم فاصلے پر شنڈئی موڑ پر نامعلوم افراد کی جانب سے مولانا خان زیب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔ حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امور علما اور باجوڑ موقع پر شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکار شیر...
رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونے کی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونے کی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔ ایک نجی...

اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے: علی محمد خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونےکی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ میں تصدیق نہیں کر سکتا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آ رہے ہیں یا نہیں لیکن کچھ دنوں سے ان کی پاکستان آمد...
سٹی 42 : ڈپٹی کمشنر چاغی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ضلع بھر میں رات 8 بجے کے بعد ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کردی ۔ ضلع انتظامیہ چاغی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پابندی کا مقصد امن و امان کو یقینی بنانا ہے, خلاف ورزی پر گرفتاری اور موٹر سائیکل ضبط ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا ہے کہ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا, شہریوں سے مکمل تعاون کی اپیل ہے۔ پنجابی کامیڈی فلم ’’سربالا جی‘‘ سینماؤں میں ریلیز ہوگی