2025-12-11@22:13:37 GMT
تلاش کی گنتی: 1090
«جوڈیشل ریمانڈ میں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں ترمیم کے خلاف کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی، جسٹس عائشہ ملک نے سوال اٹھایا کہ کیا جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ سے بھی اوپر ہے؟ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا اپنا اختیار ہے اور جوڈیشل کمیشن کی اپنی اتھارٹی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل عابد زبیری کے بینچ پر اعتراضات سے متعلق دلائل مکمل ہوگئے۔ سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے کہا کہ میری دو گزارشات ہیں، عدالتی کارروائی کا آغاز بسمہ اللہ سے ہونا چاہیے، اس سے عدالتی ماحول بہتر رہے گا، یہ بات...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں میں وکیل عابد زبیری نے فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے دلائل مکمل کرلیے، جسٹس عائشہ ملک نے پوچھا کیا آرٹیکل 191 اے کا مطلب ہے کہ اب فل کورٹ کبھی بیٹھ ہی نہیں سکتا؟ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ اگر ہم ترمیم سے پہلے چلے جائیں اور چاہیں کہ چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں، چیف جسٹس تو 26 ویں آئینی ترمیم کے بینیفیشری ہیں، پھر جسٹس منصور 26 ویں آئینی ترمیم کے متاثرہ ہیں، اس کا مطلب ہے معاملہ پھر جسٹس امین الدین خان کے پاس آئے گا؟ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کیا جوڈیشل کمیشن کو فل کورٹ کی تشکیل پر ڈائریکشن نہیں دی جا سکتی؟کیا ہمیں ہر بات پر جوڈیشل کمیشن کی طرف دیکھنا پڑے گا؟کیا کوئی قانون اس بنچ کو فل کورٹ کا آرڈر پاس کرنے سے روکتا ہے؟کیا ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ سے بھی اوپر ہے؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل اکرم شیخ نے کہاکہ گزارش ہے وکلا کو دلائل دینے کیلئے وقت مقرر کردیں،جسٹس...
اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی جیل سماعت آج منسوخ کرکے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کی گئی۔ توشہ خانہ ٹو کیس آج استغاثہ کے دلائل کے لئے مقرر تھا۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے کی، توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادت مکمل ہو چکی ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ Tagsپاکستان
جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید کو ریاستی اداروں اور ایک خاتون صوبائی وزیر کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مبینہ غلط استعمال کے 2 الگ مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر فلک کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فلک جاوید کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ علاوہ ازیں ایک انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پولیس کو زمان پارک کے باہر حملوں اور توڑ پھوڑ کے...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے اورنگی ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو اورنگی ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کا مقدمے میں گرفتار ملزمہ نور العمائمہ کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقتول اور ملزمہ کے درمیان خلع کا کیس چل رہا تھا۔ مقتول رات کے وقت اپنے دوست کے ہمراہ سسرال آیا۔ دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور ملزمہ پر فائرنگ کردی۔ ملزمہ نے بھی جواباً فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ ملزمہ نے پھر چھری سے مقتول پر...
ضلعی عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کو دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ این سی سی آئی اے نے ملزمہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے فلک جاوید پر دو مقدمات درج کرائے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی ایکٹویسٹ فلک جاوید پر ریاست مخالف ٹویٹ اور (ن) لیگ کی صوبائی وزیر سے متعلق نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے کے الزامات ہیں۔
ویب ڈیسک:لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹونےدرخواست پر سماعت کی،ملزمہ کودو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیاگیا،تفتیشی نےعدالت کوبتایا ملزمہ تفتیش میں تعاون نہیں کررہی جس سے تفتیش مکمل نہیں ہے۔ ملزمہ کےوکیل نےجسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اورجوڈیشل کرنے کی استدعا کی۔ وینزویلا کی ماریہ کورینہ نے امن کانوبل انعام جیت لیا عدالت نےاستدعا منظورکرلی اورملزمہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،زمان پارک کےباہرجلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس نےملزمہ سےجیل میں تفتیش کے لئےلاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت سے اجازت مانگی۔ اے ٹی سی کےجج منظرعلی گل نےاستدعامنظورکرلی اورفلک جاوید...
لاہور: ضلعی عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کو دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ این سی سی آئی اے نے ملزمہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے فلک جاوید پر دو مقدمات درج کرائے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی ایکٹویسٹ فلک جاوید پر ریاست مخالف ٹویٹ اور (ن) لیگ کی صوبائی وزیر سے متعلق نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے کے الزامات ہیں۔
اسلام آباد: جسٹس جمال مندوخیل نے چھبیسویں آئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ سپریم کورٹ ججز نے چاہتے نہ چاہتے چھبیسویں آئینی ترمیم کو تسلیم کرلیاہے۔ سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل تھے۔ سماعت کے دوران بلوچستان بار کے وکیل منیر اے ملک روسٹرم پر آئے۔ جسٹس امین الدین نے منیر اے ملک سے کہا کہ وہ گزشتہ روز کراچی سے ویڈیو لنک...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر دلائل جاری ہیں بلوچستان ہائیکورٹ بار کے وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا موجودہ بینچ ریگولر ہے یا آئینی، موجودہ بینچ فیصلہ کرسکتا ہے کہ کیس کون سنے گا؟دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں آئینی بینچ جوڈیشل اختیارات کا استعمال کر کے فل کورٹ تشکیل دے اس پر منیر اے ملک نے جواب دیا کہ جوڈیشل اختیارات موجود ہیں، آئینی بینچ دائرہ اختیار پر فیصلہ کرسکتا ہے.(جاری ہے) جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ان ججز کو بینچ میں نہیں...
مسلح افراد نے جوڈیشل کمپلکس پر حملے کے دوران محمد جان کو اغواء کیا تھا، تاہم دو روز بعد وہ باحفاظت خاران پہنچ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خاران سے اغواء ہونے والے جج محمد جان بازیاب ہو گئے۔ انہیں مسلح افراد نے جوڈیشل کمپلکس پر حملے کے دوران اغواء کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں خاران کے جوڈیشل کمپلکس پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ جہاں ڈیوٹی پر موجود جج محمد جان کو ان کی سرکاری گاڑی سمیت اغواء کیا گیا۔ دو دن گزرنے کے بعد جج محمد جان بازیاب ہوکر واپس آ گئے ہیں، تاہم ان کے اغواء کاروں اور بازیابی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ ان کے اغواء پر مختلف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے کہاکہ عدالت کو بتا دیں کیوں 16رکنی بنچ بنا دیں؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بنچ میں شامل ہیں ۔ جسٹس محمد علی مظہر نے حامد خان کو ہدایت کی کہ مرکزی کیس کو فی الحال نہیں سن رہے،فی الحال فل کورٹ کی درخواست پر دلائل دیں،حامد خان نے کہاکہ فی الحال بات...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ کسی وڈیرے کی جاگیر نہیں جسے آپ ہر فورم پر سندھو دیش کہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ سیز فائر کی بات کرتے دوسری طرف ہر گھنٹے بعد ہوائی فائرنگ کرنے آجاتے ہیں، شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھتے ہیں؟ جسے دیکھو وہ جھاڑ پونچھ کرکے گھر سے نکلتا ہے اور مائیک آگے رکھ کے بیٹھ جاتا ہے، شعلے نکالنے، گالیاں دینے، پھر ان حالات میں مفاہمت کی بات کیسے کرتے ہیں؟ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جواب دو تو رونے بیٹھ جاتے ہیں، ان کے مسلسل اشتعال کے بعد تھوڑا سا جواب...
جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کرنیوالے مسلح افراد نے ڈیوٹی پر موجود جج جان محمد کو اغواء کر لیا اور فرار ہوگئے۔ مسلح افراد نے عمارت کو بھی نذر آتش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع خاران میں جوڈیشل کمپلکس پر حملے کرکے جج کو اغوا کر لیا، جبکہ عمارت بھی نذر آتش کر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاران میں نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا گیا، جنہوں نے عمارت کو نذر آتش کر دیا۔ مسلح افراد نے حملے کے دوران ڈیوٹی پر موجود جج جان محمد کو اغواء کر لیا اور فرار ہوگئے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن...
—فائل فوٹو بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کر دیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے قلات جوڈیشل کمپلیکس کے ریکارڈ کو آگ لگا دی۔فائرنگ کے تبادلے اور فورسز کی کارروائی کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) مقامی عدالت نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی، جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری کی باقاعدہ درخواست پیش کی۔سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عمران ریاض خان جج ہمایوں دلاور کے خلاف جاری سوشل میڈیا مہم میں ملوث ہیں، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے یوٹیوبر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر کے خلاف تشدد کا مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو موصول ہوگیا، عدالت نے مقدمہ اور تفصیلات موصول ہونے پر کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو منتقل کیا تھا، تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمہ سے اے ٹی اے کی دفعات ختم کرنے کے بعد کیس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔پی ٹی آئی رہنماوں کے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 153 میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں میں میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ایک بار پھر لیٹر جاری کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔پی ٹی آئی...
جج طاہر عباس سپرا نے شبلی فراز ، علی نوازاعوان اور طاہر صادق کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے عدالت نے بانی پی ٹی آئیکیلئے وزارتِ داخلہ کودوبارہ خط لکھ دیا،حسان نیازی کی رپورٹ طلب جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں شبلی فراز کے ناقابل ضمانت جبکہ علی نواز اور طاہر صادق کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جبکہ طاہر صادق اور علی نواز اعوان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارتِ...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 153 میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں میں میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔ عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ایک بار پھر لیٹر جاری کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ پی...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر+ وقائع نگار)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ایک جج کو عبوری حکم کے ذریعے جوڈیشل ورک سے ہائیکورٹ نہیں روک سکتی۔ آئینی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل منظور کرلی۔ دوران سماعت، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ایک جج کو عبوری آرڈر کے ذریعے جوڈیشل ورک سے نہیں روکا جا سکتا۔ جسٹس امین الدین خان نے میاں داؤد سے استفسار کیا کہ فریق میاں داؤد آپ کی کیا رائے ہے؟۔ میاں داؤد نے کہا میری بھی یہی رائے ہے کہ ایک جج کو جوڈیشل ورک سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی دوران سماعت بیرسٹر صلاح الدین کا کہناتھا کہ 25 ستمبر کے جامعہ کراچی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ جسٹس اقبال کلہوڑو کی عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں اور درخواست کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا عبوری حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا اور جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل منظور کرلی۔ دوران سماعت،...
آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے ملٹری، جوڈیشل افسران اور سول بیوروکریسی کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ایمرجنسی فنڈز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی اجازت سے 389 ارب روپے ایمرجنسی فنڈز سے وزیراعظم پیکیج متعارف ہوگا۔ ذرائع نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40سے 50 ارب، حتمی تخمینہ 30 ارب روپے ہے، سندھ نے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40 ارب روپے لگایا، وفد اور صوبائی حکام میں بجٹ سرپلس، نقصانات، ریکوری اور بحالی پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کی تجویز کا جائزہ لیا...
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے جس کے تحت جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا تھا۔ عدالتِ عظمیٰ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس جہانگیری کی اپیل منظور کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی جج کو عبوری حکم کے ذریعے جوڈیشل ورک سے نہیں روکا جا سکتا۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران وکلا نے فیصلہ آنے کے بعد جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مبارکباد پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ججز کا کٹہرے میں کھڑا ہوکر بالکل ایسے ہی محسوس...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو زخمی اونٹنی ’’چاندنی‘‘ کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ یہ رپورٹ سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی کی جانب سے ارسال کی گئی، جس میں اونٹنی کی صحت کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چاندنی کا کامیاب آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ آپریشن کے دوران جبڑے کی ہڈی کو درست کیا گیا جبکہ پچھلی دائیں ٹانگ کاٹنی پڑی۔ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ تین گھنٹے طویل سرجری خون بہے بغیر مکمل کی۔ سرجری ڈاکٹر جاوید کھوسو، ڈاکٹر ذوالفقار اوٹھو اور ڈاکٹر علی گوپان نے انجام دی۔ یہ خبر بھی پڑھیے: بااثر وڈیرے نے اپنے کھیت میں پانی پینے پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی؛ وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس سیکریٹری لائیو اسٹاک نے وزیراعلیٰ کو...
جوڈیشل ورک سے روکنے کا کیس؛ جسٹس جہانگیری نے اپنا وکیل مقرر کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جوڈیشل ورک سے روکنے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اپنا وکیل مقرر کر لیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایڈووکیٹ منیر اے ملک کو وکیل مقرر کیا ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت سے درخواست دائر کی تھی جبکہ گزشتہ روز انکی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی سیکیورٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید رانا نے سیکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لیا۔ سیشن جج نے ججز سے سیکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی آپریشن کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشن عدالت پیش ہو کر سیکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔ واضح رہے کہ ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس لے لیے گئے تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ سے مستعفی ہونے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم کے خلاف نہ کھڑے ہوئے تو جوڈیشری ختم اور چائنہ ماڈل آ سکتا ہے،27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے مزید قدغن لگانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں جاری وکلاءگول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم جوڈیشری کو کنٹرول کرنے کی سازش ہے، تمام سیاسی جماعتیں 26ویں ترمیم میں شریک ہیں، چھبیسویں ترمیم اس ملک کا سیاہ ترین ڈاکومنٹ ہے جو اس ملک کی پارلیمنٹ نے پاس کیا ،اس سے پہلے یہ کام پی سی او کے ذریعے ہوتا تھا، کوئی بھی ڈکٹیٹر جب ملک پہ قابض ہوتا ہے...
اسلام آباد: اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایات کے معاملے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کو جوڈیشل کونسل کا رکن بنا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ججوں کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کونسل کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو جوڈیشل کونسل کا رکن بنا لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی کیلئے جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس سپریم کورٹ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر کردیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی کیلئے جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کریں گے۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کونسل کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں بلایا جائے گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی کیلئے جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحیی خان آفریدی کریں گے۔باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کونسل کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں بلایا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ کے ہر ریٹائر جج کو 3...
سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی رجسٹرار نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کمیٹی ممبران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی رجسٹرار نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ممبران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی غیر پائیدار ہے۔ فیصلہ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے دیا، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ریگولر بینچ کے 21 اور 27 جنوری...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے پر کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی۔ استدعا کی گئی کہ 26 ستمبر تک کے رواں عدالتی ہفتے میں اپیل سماعت کے لیے مقررکی جائے، سپریم کورٹ فوری مداخلت کرے تاکہ میں جوڈیشل ورک شروع کر سکوں، مجھے بطور جج جوڈیشل ورک سے روکنے کا حکم مجھے سنے بغیر دیا گیا، میرے خلاف ہائیکورٹ میں دائر کی گئی رٹ کے قابل سماعت ہونے کا تعین کیے بغیر مجھے جوڈیشل ورک سے روکا گیا۔ جج کو کام سے روکنے کا حکم برقرار رہا تو اس سے مقدمہ بازی کا نیا سیلاب امڈ آئے گا، کسی جج کے...
لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الائونس دینے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ متعدد وکلاء نے شکایات کی کہ بیکنگ کورٹ کے ملازمین کام ہی نہیں کرتے۔ جوڈیشل الائونس ان کو ملتا ہے جو کام کرتے ہیں۔ بینکنگ کورٹ کے ملازم کرتے کیا ہیں؟ وہ تو اپنی سیٹ پر بیٹھتے ہی نہیں، سارا دن وکیل مصدقہ کاپی لینے کے لیے ان کے پیچھے اور یہ آگے ہوتے ہیں۔ فوری ریلیف نہیں دے سکتے۔ ان کے کیس کو مرکزی کیس کے ساتھ سن کر فیصلہ کریں گے۔
اسلام آباد: جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے پر جسٹس طارق جہانگیری نے کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ 22 ستمبر سے 26 ستمبر تک کے رواں عدالتی ہفتے میں اپیل فکس کریں۔ جسٹس طارق نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ فوری مداخلت کرے تاکہ میں جوڈیشل ورک شروع کر سکوں، مجھے بطور جج جوڈیشل ورک سے روکنے کا حکم مجھے سنے بغیر دیا گیا، میرے خلاف ہائیکورٹ میں دائر کی گئی رٹ کے قابل سماعت ہونے کا تعین کیے بغیر مجھے جوڈیشل ورک سے روکا گیا۔ درخواست میں موقف دیا کہ جج کو کام سے روکنے کا حکم برقرار رہا تو اس سے مقدمہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو کام چور قرار دیتے ہوئے انھیں فوری جوڈیشل الاو ¿نس دینے سے انکار کر دیا اور کہاہے کہ بینکنگ کورٹ کے ملازمین اکثر اپنی سیٹ پر موجود نہیں ہوتے اور سارا دن وکلا کے پیچھے لگے رہتے ہیں تاکہ مصدقہ کاپی حاصل کی جا سکے۔ انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روزدیے ہیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الاو ¿نس دینے کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کے رویئے اور کام کرنے کے انداز پر سوالات اٹھائے اور ان کو فوری جوڈیشل الاو ¿نس دینے سے انکار کر دیا۔چیف جسٹس...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الاﺅنس دینے سے انکار کر دیا ہے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الاﺅنس دینے کی درخواست پر سماعت کی.(جاری ہے) دوران سماعت چیف جسٹس نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کے رویئے اور کام کرنے کے انداز پر سوالات اٹھائے اور ان کو فوری جوڈیشل الاﺅنس دینے سے انکار کر دیا چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بینکنگ کورٹ کے ملازمین اکثر اپنی سیٹ پر موجود نہیں ہوتے اور سارا دن وکلا کے پیچھے لگے رہتے ہیں تاکہ مصدقہ کاپی حاصل کی جا سکے، متعدد...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کے سلسلے میں مشاورت کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اجلاس میں رولز بنانے کیلئے مشاورت ہوگی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا گزشتہ اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں اکثریت سے فیصلہ ہوا کہ رولز بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن بھی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)بانی پی ٹی آئی ودیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی ،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت کا اسد قیصر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم،پرویز الہی، اسد عمر، شبلی فراز کی حاضری سے استنی کی درخواستیں منظور کرلی گئیں ، عدالت کو بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیا۔چوہدری پرویز الہی کیجانب سے سردار عبدالرزاق خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔پی ٹی آئی راہنماوں کیجانب سے سردار محمد مصروف خان ،آمنہ علی ودیگر وکلا نے نمائندگی کی عدالت نے کیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی جانچنے کے لیے رولز بنانے کے سلسلے میں مشاورت کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اجلاس میں رولز بنانے کیلیے مشاورت ہو گی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا گزشتہ اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں اکثریت سے فیصلہ ہوا تھا کہ رولز بنانے کیلیے جوڈیشل کمیشن بھی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
آزادی مارچ کیس،جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-6اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے آزادی مارچ کیس جبکہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت کی، عدالت نے سماعت کے دوران وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے درج مقدمے...
شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کی امریکا سے مذاکرات پر مشروط آمادگی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز پیانگ یانگ(آئی پی ایس ) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے امریکا سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ یہ ملکی دفاع کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کا مطالبہ ترک کر دے تو بات چیت ممکن ہے۔کم جونگ ان نے مزید کہا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں تعلقات بہتر بنانے کے دروازے...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اسد قیصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ جج طاہر عباس سپرا کی زیر صدارت ہونے والی سماعت میں دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پرویز الٰہی، اسد عمر اور شبلی فراز کی غیر حاضری پر بھی غور کیا گیا۔ عدالت نے ان رہنماؤں کی جانب سے پیش کردہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، تاہم اسد قیصر سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔ سماعت کے دوران چوہدری پرویز الٰہی کی نمائندگی سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ دیگر پی ٹی آئی...
ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی جانچنے کے لیے رولز بنانے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں مشاورت کی غرض سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اکثریت سے یہ فیصلہ سامنے آیا کہ رولز بنانے کے معاملے کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے فورم پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اب جوڈیشل کمیشن باضابطہ طور پر اس معاملے پر غور کرے گا۔ ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کا موضوع کافی عرصے سے قانونی اور عدالتی حلقوں میں زیربحث ہے۔ ماضی میں مختلف بار کونسلز اور...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، اس دوران عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری...
حاشر وڑائچ: بانی پی ٹی آئی اوردیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی،اس دوران پرویز الہٰی، اسد عمراور شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلی گئیں،بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کیجانب سے سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی راہنماوں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ،آمنہ علی اوردیگر وکلاء نے نمائندگی کی۔ فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، شبلی فراز اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ ڈاکٹر شاہد صدیق قتل...
کراچی: بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شربت فروش ملزم شبیر تنولی نے زیر دفعہ 164 کے اعترافی بیان میں جرم قبول کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو شربت فروش کا متعدد بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے عدالت میں پیش کیا۔ احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم کو مارا۔ عدالت آنے والے سائلین نے بھی ملزم کو مارا جس سے ملزم کے کی حالت بگڑ گئی۔ ملزم شبیر تنولی کا زیر دفعہ 164 کا اعترافی بیان مجسٹریٹ کے چیمبر میں قلمبند کیا گیا۔ ملزم کی ہتھکڑی کھول کر چیمبر میں جج...
احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم کو مارا۔ عدالت آنے والے سائلین نے بھی ملزم کو مارا، جس سے ملزم کے کی حالت بگڑ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شربت فروش ملزم شبیر تنولی نے زیر دفعہ 164 کے اعترافی بیان میں جرم قبول کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو شربت فروش کا متعدد بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے عدالت میں پیش کیا۔ احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم کو مارا۔ عدالت آنے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شربت فروش ملزم شبیر تنولی نے زیر دفعہ 164 کے اعترافی بیان میں جرم قبول کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو شربت فروش کا متعدد بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے عدالت میں پیش کیا۔ احاطہ عدالت میں متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم کو مارا۔ عدالت آنے والے سائلین نے بھی ملزم کو مارا جس سے ملزم کے کی حالت بگڑ گئی۔ملزم شبیر تنولی کا زیر دفعہ 164 کا اعترافی بیان مجسٹریٹ کے چیمبر میں...
سکھر میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے کے بعد پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے سخت احکامات اور نوٹس لینے کے بعد ایس ایچ او تھانہ کندرا نے خفیہ اطلاع پر ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دوسرے ملزم رسول بخش شیخ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔اس سے پہلے اس واقعے میں ملوث ملزم قربان بروہی کو پولیس نے آج صبح گرفتار کیا تھا، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے حکم پر اونٹ کا علاج جاری سکھر: بااثر وڈیرے کا جانور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف جسٹس طارق جہانگیری کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست کو نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی درخواست کو 4247 نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف ذاتی حیثیت سے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔ جوڈیشل ورک سے روکنے کا فیصلہ ہائی کورٹ نے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں جاری کیا۔ Post Views: 7
جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کر دیا۔ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو 4247 نمبر الاٹ کیا ہے، جسٹس طارق جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف ذاتی حیثیت سے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔ جوڈیشل ورک سے روکنے کا فیصلہ ہائی کورٹ نے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں جاری کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
---فائل فوٹو سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے کے مبینہ بد ترین تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی کو طبی امداد کے بعد مکمل علاج کے لیے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کمیل شاہ کے مطابق اونٹنی پر تشدد کر کے اس کی ٹانگ توڑنے کا واقعہ کندھرا کے صحرا میں پیش آیا جہاں تین ملزمان نے فصل کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اونٹنی پر تشدد کیا اور کلہاڑیوں کے وار کر کے اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔پولیس نے اونٹنی کے مالک کی مدعیت میں تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔ سکھر:...
سکھر(نیوز ڈیسک)سکھر میں ظلم کی انتہا ہوگئی،با اثر وڈیرے نے کھیت میں گھس کر پانی پینے پر اونٹنی کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ٹانگ توڑ دی، وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، اونٹنی مالک کے مطابق وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے، زخمی اونٹنی کاعلاج کرانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے انکار کر دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر سکھر سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی، وزیر اعلی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کمیل شاہ کو اونٹنی کا علاج...
سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر بے زبان اونٹنی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔کھیت میں گھس کر پانی پینے پر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔ اونٹنی مالک کے مطا بق وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے۔ زخمی اونٹنی کاعلاج کرانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نےانکار کردیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نےکہا کہ جانور کے ساتھ اس طرح کاسلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کو اونٹنی کا علاج کرانے کی ہدایت...
فائل فوٹو سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔کھیت میں گھس کر پانی پینے پر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔ اونٹنی مالک کے مطابق وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کر گھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے، زخمی اونٹنی کاعلاج کرانے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے انکار کردیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے کہا کہ جانور کے ساتھ اس طرح کاسلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ سانگھڑ میں ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئیسانگھڑ میں ٹانگ...
ویب ڈیسک: سکھرکی تحصیل صالح پٹ میں با اثر و ڈیرےکا کھیت میں گھسنے پر اونٹنی پر بد ترین تشدد ، وڈیرے نے اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹا،اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اونٹنی پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔ سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے نے مبینہ طور پر بے زبان اونٹنی کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ کھیت میں گھس کر پانی پینے پر وڈیرے نے مبینہ طور پر اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی، وڈیرے نے غصے میں اونٹنی کو ٹریکٹر سے باندھ کرگھسیٹا اور منہ پر ڈنڈے بھی مارے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم جوڈیشل کونسل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق خان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔جسٹس اعجاز اسحاق کے خلاف ریفرنس وکیل محمد وقاص ملک کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جس میں جسٹس اعجاز اسحاق پر بدعنوانی، جانبداری اور آئینی حلف کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ریفرنس میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز اسحاق نے ذاتی عناد اور تعصب کی بنیاد پر فیصلے دیے۔ مریم فیاض کیس میں 3 سال تک فیصلہ محفوظ رکھ کر عدالتی حلف...
سپریم جوڈیشل کونسل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق خان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ یہ ریفرنس وکیل محمد وقاص ملک کی جانب سے دائر کیا گیا جس میں جسٹس اعجاز اسحاق پر بدعنوانی، جانبداری اور آئینی حلف کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز اسحاق نے ذاتی عناد اور تعصب کی بنیاد پر فیصلے دیے۔ مریم فیاض کیس میں 3 سال تک فیصلہ محفوظ رکھ کر عدالتی حلف کی خلاف ورزی کی گئی، جبکہ ’کٹ اینڈ ویلڈ گاڑیوں‘ کیس کا فیصلہ بھی غیر معمولی تاخیر کا شکار رہا جس سے عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔ مزید پڑھیں: کیس ٹرانسفر کرنے کا کام...
ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی پر ایشین ایتھلیٹکس کے نائب صدر نے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی میڈیا سے گفتگو ہوئے آبدیدہ ہوئے اور کہاکہ ارشد ندیم کی یہ کارکردگی ایک بہت بڑا سیٹ بیک ہے، دو چار لوگوں کی وجہ سے ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ناکامی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے دس سال محنت کرکے ارشد ندیم کو ٹاپ پر پہنچایا تھا، اولمپکس کے بعد دو سے تین لوگوں نے ارشد ندیم کو کنٹرول کیا جس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔ اکرم ساہی نے کہا کہ ان لوگوں نے میری اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کی میری ٹیم کی محنت...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو اپنے فرائض سرانجام دینے سے روکا جا رہا ہے۔ تحریری حکم نامہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات موجود ہیں جن میں جج کی اہلیت کا سوال بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکتے ہوئے سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلہ تک بطور جج کام کرنے سے روکنے کا حکم دیدیا اور سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کے خلاف میاں داؤد کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار عدالت پیش نہ ہوئے اور معاون وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ اسلام آباد بار کونسل کے ممبر...
جسٹس طارق محمود جہانگیری—فائل فوٹو اسلام آباد بار کونسل کا کہنا ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنا عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، سپریم کورٹ اس حوالے سے ازخود نوٹس لے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام سے روکنے کے حوالے سے اسلام آباد بار کونسل کے عہدے داروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کل ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس جی الیون میں جنرل باڈی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں کل مکمل ہڑتال اور ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا۔ایڈووکیٹ راجہ علیم عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جج کا کنڈکٹ صرف سپریم جوڈیشل کونسل دیکھ سکتی ہے، اصول...
ایمان مزاری نے جسٹس ثمن رفعت کو ہٹانے پر جسٹس ڈوگر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایڈووکیٹ ایمان زینب مزاری نے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی انسداد ہراسانی کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے پر عدالت عالیہ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور شکایت جمع کرا دی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے ایمان مزاری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف دائر شکایت پر نوٹس لینے کے بعد گزشتہ روز عدالت کے انتظامی عملے نے انہیں ہراسگی کی شکایات سننے کے اختیارات سے محروم کر دیا تھا اور ان کی جگہ جسٹس...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کا آرڈر سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے انہیں جوڈیشل ورک سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کے ڈویژن بنچ کا آرڈر سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے تحریری عدالتی فیصلہ جاری ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان...
انسانی حقوق کی معروف وکیل ایڈووکیٹ ایمان زینب مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کرنے کے بعد اضافی دستاویزات بھی جمع کرا دی ہیں۔ ان دستاویزات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہی میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی شامل ہے۔ گزشتہ روز ایمان مزاری نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کمرہ عدالت میں ان کے حوالے سے ایسے ریمارکس دیے جو عدالتی منصب کے شایانِ شان نہیں تھے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ یہ طرز عمل آئینی اور...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دیا ہے۔سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان اور اشتر علی اوصاف عدالتی معاون مقرر کردیے گئے ہیں جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر معاونت طلب کرلی گئی ہے۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی تھی اور ڈویژن بینچ نے میاں داؤد کی درخواست پر آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق کو جوڈیشل ورک سے روک دیا۔ ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے، اور سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت بھی طلب کر لی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک عدالتی کام سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست گزار میاں داؤد کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے سینئر قانون دان ظفراللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا جبکہ اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر معاونت طلب کی۔ اسلام آباد بار کونسل اور ڈسٹرکٹ بار کے نمائندے بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد بار کے وکیل راجہ علیم عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ جوڈیشل کمیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اگر اس نوعیت...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام سے روکنے کا حکم دے دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جہاں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے کیس سماعت کی، اس موقع پر وکلاء کی کثیر تعداد کمرہ عدالت پہنچی، ڈسٹرکٹ بار اور ہائیکورٹ بار کی کابینہ بھی کمرہ عدالت میں موجود رہی، شیر افضل مروت بھی کمرہ عدالت پہنچے، تاہم جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف درخواست گزار میاں داؤد آج پیش بھی نہیں ہوئے اور التواء کی استدعا کی گئی لیکن...
انسانی حقوق کی معروف وکیل ایمان زینب مزاری کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف شکایت دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کمرہ عدالت میں اپنے ریمارکس کے ذریعے عدالتی منصب کے تقاضوں کے برعکس رویہ اپنایا۔ یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری کے خلاف سائبر کرائم کیس میں خصوصی پراسیکیوٹرز مقرر درخواست گزار نے چیف جسٹس کی جانب سے دی گئی آبزرویشنز کو بنیاد بناتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی ہے کہ وہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف کارروائی کرے۔ سپریم جوڈیشل کونسل وہ آئینی فورم ہے جو اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات اور...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کیجانب سے ملزم کے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مبینہ اغواء کے مقدمے میں بھی ملزم جوڈیشل ہوچکا ہے۔ ملزم کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔ حسن زاہد نے نوجوان ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ان کے گھر کے...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مختلف یو ٹیوب چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 27 یوٹیوب چینلز کی بندش کے معاملے پر 11 یوٹیوبرز کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف 11 یوٹیوبر کی اپیلیں منظور کرلیں اور جوڈیشل مجسٹریٹ کا چینل بندش کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے محفوظ فیصلہ سنایا، مطیع اللہ جان، اسد طور، عبدالقادر ودیگر کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف مجموعی طور پر 11 یوٹیوبرز نے اپیلیں دائر کی تھیں، عدالت نے زیر سماعت 11 اپیلوں کی حد تک فیصلہ سنایا۔
سوشل میڈیا پر متحرک شخصیت اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے مرکزی ملزم حسن زاہد کی اغوا کے مقدمے میں ضمانت خارج کرتے ہوئے اُسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے حسن زاہد کیخلاف ایک اور نیا مقدمہ بھی درج کرتے ہوئے باقاعدہ گرفتاری ڈال دی ہے۔ اغوا کیس میں پولیس کی جانب سے آٹھ دن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی، تاہم عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا۔ دوسری جانب دھمکیوں اور نقدی چھیننے کے مقدمے میں عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے...
سندھ ہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے ججز اور عملے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ اس ضمن میں رکن انسپکشن ٹیم نے ضلعی ججز اور عملے کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلے کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ضابطوں کی خلاف ورزی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جوڈیشل افسران اور عملہ سوشل میڈیا کے استعمال میں نظم، وقار اور احتیاط کو لازماً مدنظر رکھیں۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا معاملہ، کے الیکٹرک حکام پیش ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی کوئی سرگرمی نہ کی جائے جو عدلیہ کی ساکھ کو متاثر کرے۔ جوڈیشل افسران اور عملہ عدالتی کارروائی...
لاہور (نیوز ڈیسک) ضلعی کچہری لاہور نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر شعیب ریاض نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لنکس اور کرنسی برآمد کر لی گئی ہے لیکن مزید برآمدگی متوقع ہے، اس لیے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کر دی اور ڈکی بھائی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر...
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف درخواست پر لاہور کی ضلع کچہری میں سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔ ڈکی بھائی کیخلاف کیس کے تفتیشی افسر شعیب ریاض نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت پیش کیا اور مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے موبائل فون، ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لنک، لیپ ٹاپ اور کرنسی برآمد کر لی گئی ہے تاہم ملزم سے مزید برآمدگی متوقع ہے اس لئے عدالت...
معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کا جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ جبکہ ان کی ہتھکڑیوں میں جکڑی نئی ویڈیوز پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی، جس دوران پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کردی اور ڈکی بھائی کو جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا۔ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ریاست کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت گرفتار کیا تھا۔ انہیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے حراست...