2025-10-24@19:53:58 GMT
تلاش کی گنتی: 216

«خاتمہ ہو گا»:

(نئی خبر)
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات کو عمران خان نے سراہا ہے، ہماری طرف سے کوئی ریلیف نہیں مانگا گیا۔ بشری ٰبی بی کو سزا بانی پی ٹی آئی کو ذہنی طور پر اذیت دینے کیلئے دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، ان کے کہنے پر مذاکرات ہو رہے ہیں، ان کے پاس تو لوگ نہیں، جب مینڈیٹ دلوایا تو کامیاب بھی وہی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو حکومت کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہاں اور کیسے مذاکرات کامیاب ہو گئے، آئی جی پنجاب کے جانب سے لاہور...
    اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لے تمام جماعتوں سے رابطہ کررہے ہیں، اس وقت ملک میں عدالتیں اپاہج ہورہی ہیں، وکلا اور بارز سے پوچھتا ہوں کیا ضمیر نہیں جاگ رہا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے آئینی حقوق کے لیے کھڑی ہو جائے۔ 1973ء کا آئین پاکستان کے لیے اہم کارنامہ تھا، 26ویں آئینی ترمیم نے آئین کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدور کسان اور سیاسی قیادت کو اکٹھے کرنے جا رہے ہیں، جو اس وقت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں چل رہا ہے یہ انتہائی تشویشناک ہے۔پی ٹی آئی...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ دورہ امریکا میں محسن نقوی نے لنکن لبرٹی ہال میں عشائیے میں شرکت کی۔ سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اور گورنر مسی سپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیپٹل ون ایرینا میں ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کو خصوصی پروٹوکول کے ساتھ کیپٹل ون ایرینا ہال میں لایا گیا۔ محسن نقوی نے پہلی نشست میں بیٹھ...
    واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔ اپنے امریکی دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن کے لنکن لبرٹی ہال میں ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقاتیں امریکی سینیٹرز، کانگریس کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات سے ہوئیں۔ محسن نقوی نے سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، کانگریس کے رکن کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیرِ اعظم لز ٹرس اور گورنر میسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقات کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات کا نیا باب شروع ہو گا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن کی لنکن لبرٹی ہال میں خصوصی عشائیے میں شرکت کی جہاں ان کی امریکی سینیٹرز، ممبرزکانگریس اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔محسن نقوی نے سینیٹرٹومی ٹیوبرویل، ممبرکانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس،گورنرمسی سپی فلپ برینٹ سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے پرمبارکباددی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں، میں شاہد ہوں امریکی عوام...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں ، بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔ پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے...
    نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے فیصلوں اور اسکے بعد کے اقدامات سے یہاں کے روزگار پر بہت بُرا اثر پڑا اور معیشت بھی متاثر ہوئے نہ رہ پائی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فارورق عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں نے عمر عبداللہ کی حکومت کو جو منڈیٹ دیا ہے اور اپنے قیمتی ووٹوں سے عوامی سرکار کو معرض وجود لایا، اللہ اس حکومت کو اُن تمام وعدوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا کرے جو الیکشن منشور میں کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات اور چیلنجوں کی کوئی کمی نہیں ہے، خاص کر جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں۔ انہوں...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں مگر کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا، سنا ہے عمران خان اپنے لوگوں سے کہتے ہیں کہ مجھے باہر نکالو۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 ملین پائونڈ میگا کرپشن کا سکینڈل ہے ایسے کرپشن سکینڈل کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا، نیشنل کرائم ایجنسی نے وہ پیسہ حکومت پاکستان کو کیوں دیا؟ 190 ملین پائونڈ اس لیے دیئے کیونکہ یہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کا پیسہ تھا، اگر پیسہ ضبط شدہ نہیں تھا تو نیشنل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے. عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے انہوں نے کہا کہ نہ ہمیں ڈیل چاہیے نہ ڈھیل چاہیے، اسیران کی رہائی، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن ہمارے مطالبے ہیں.(جاری ہے) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف کا کہنا ہے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے تو احتجاج اوو سے آگے جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوو احتجاج کا آغاز ہے، معاملات حل نہ ہوئے تو اس سے آگے جائیں گے۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یہ ہے فائل جس میں ہمارے تحریری مطالبات ہیں، پہلا مطالبہ اسیران کی قانون کے مطابق رہائی ہے۔ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے: عرفان صدیقیحکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔اجلاس دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ذرائع پی ٹی آئی کمیٹی کے مطابق اجلاس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے لی ہیں، ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔اس سے قبل ن لیگ کے رانا ثناء اللہ نے آج ہونے والے...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے رواں ماہ مہنگائی نمایاں کمی کے ساتھ 3 فیصد تک آگئی ہے۔ نکی ایشیا اخبار کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مئی 2023 میں مہنگائی 38 فیصد تھی اور اس ماہ 3 فیصد تک آگئی۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اصلاحات کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے 25ویں پروگرام کے بعد اپنے ترقی کے ماڈل پر توجہ مرکوز کی ہے، یہ آخری پروگرام ہوگا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اپنے برآمدی نمو کے ماڈل کو مستحکم کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو...
     ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔  غیرملکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ نہم جماعت کا سلیبس تبدیل، طلبہ کیلئے انگریزی، اردو نصاب میں’چوائس‘  محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں کارپوریٹ سٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہیں، رواں مالی سال کے آخر تک...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انشااللہ  مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے۔  اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا  کہ توقع کرتے ہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، سنجیدگی،کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگ جیلوں میں بند ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے، امید ہے یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا، خوشی کی...
    اسلام آباد (وقائع نگار)  انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں 7 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ دوران سماعت فائلیں تیار کر کے نہ آنے پر جج نے وکیل خالد یوسف چودھری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ آپ فائلیں تیار کر کے آیا کریں، میری عدالت میں آکر فائلیں سیدھی کر رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ تمام مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتوں پر 7 فروری کی تاریخ مقرر کی جائے جس پر  جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں 7 فروری کی تاریخ دیگر ملزموں کی بھی ہے لیکن کوئی سرٹیفکیٹ...