2025-06-21@18:01:21 GMT
تلاش کی گنتی: 6042
«سپیشل افراد کی»:
(نئی خبر)
اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے میں اعلی فوجی عہدیداروں اور جوہری سائنس دانوں سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے جب کہ 340 سے زائد زخمی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں سب سے زیادہ جانی نقصان تہران میں ہوا جہاں ایران کی جوہری، عسکری اور اسٹریٹیجک تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ تہران سمیت دیگر شہروں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 78 ہوگئی جب کہ 341 افراد زخمی ہیں۔ جن میں سے درجنوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جس کے باعث جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیل مزید حملوں کی بھی دھمکی دی ہے۔ ایران کی نیم سرکاری نور نیوز نے اطلاع دی کہ اسرائیلی حملے دہائیوں میں ایران کی سرزمین پر ہونے والی...
او پی ایف کے ایم ڈی افضال بھٹی—فائل فوٹو اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) کے مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش موبائل فون رجسٹریشن کے مسئلے کو فوری اور مؤثر اقدامات کے ذریعے حل کر دیا ہے، یہ مسئلہ وطن واپسی پر اوور سیز پاکستانیوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہا تھا۔افضال بھٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے ساتھ مربوط رابطے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے مسئلے کا حل نکالا، جس کے نتیجے میں اب مسئلہ حل ہو چکا ہے اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور پریشانی سے پاک بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔او پی ایف کے مطابق کامیاب موبائل رجسٹریشن کے لیے درج ذیل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نادرا نے بتایا ہے کہ کن افراد کی موبائل سم 30 جون کو بند کردی جائے گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نادرا نے بتایا ہے کہ اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد 2017 میں ختم ہوچکی ہے تو آپ کی سم 30 جون کو بند کردی جائے گی۔ نادرا کا کہنا ہے کہ قریبی نادرا سینٹر تشریف لاکر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کی فوری تجدید کروائیں۔ اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد 2018 میں ختم ہوئی ہے تو اس کی بھی فوری تجدید کروائیں۔ نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کی میعاد 2018 میں ختم ہونے والے افراد کی موبائل سم 31 جولائی کو بند کردی جائے گی۔ چند روز...
ایران پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے، جن میں ایرانی فوجی کمانڈرز اور جوہری سائنس دانوں کو نشانہ بنایا گیا، افغانستان میں سخت ردِعمل کا باعث بنے ہیں۔ ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے افغانستان کی عبوری حکومت اور سابق اعلیٰ سیاسی شخصیات نے شدید مذمت کی ہے۔ عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس کارروائی کو ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل کا تبریز پر ایک اور حملہ ، ایران میں ملک گیر ہائی الرٹ جاری،...
مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور میں غاصب اسرائیل کی ایران پر جارحیت اور بربریت کیخلاف نمازِجمعہ کے بعد شہریوں نے بھرپور مظاہرہ کیا اور امریکہ و اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کیخلاف لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور میں غاصب اسرائیل کی ایران پر جارحیت اور بربریت کیخلاف نمازِجمعہ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا کے امن سے کھیل رہا ہے، اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔(جاری ہے) حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کا موقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایران کو عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس فوری بلا کر عالم اسلام متفقہ...
— فائل فوٹو پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا کے امن سے کھیل رہا ہے، اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایران پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: سعودی عربسعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کا مؤقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایران کو عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔اُنہوں نے مزید...
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کی صبح کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے نطنز میں واقع جوہری افزودگی کے مرکزی مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا: “ایران میں تشویشناک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔” IAEA کے مطابق، ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں رہ کر تابکاری (ریڈی ایشن) کی سطح اور نطنز میں موجود ایجنسی کے معائنہ کاروں (انسپیکٹرز) کی سلامتی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ نطنز ایران کی سب سے اہم اور حساس یورینیم افزودگی کی تنصیب سمجھی جاتی ہے، جہاں ماضی میں بھی متعدد حملے اور سائبر حملے ہو چکے...
تھائی لینڈ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)ائیرانڈیا کے جہاز میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد طیارے کف تھائی لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،پروازاے آئی 379 نے بحفاظت لینڈ کر لیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کے مسافر طیارے نے بم کی موجودگی کی اطلاع کے باعث پھوکٹ ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے،ایئرپورٹ انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ منصوبے پر عمل کیا،شنہوا کے مطابق تھائی لینڈ کے پھوکٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو تھائی لینڈ کے تفریحی جزیرے پھوکٹ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی ایئرلائن...
پاکستان شوبز کے اداکار و ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ان کی اہلیہ اقرا عزیز ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں یاسر حسین نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس آدمی کی سب سے بڑی کامیابی اسکی بیوی ہے‘۔ یاسر نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ میری سب سے بڑی کامیابی میری بیوی ہے اور میں اس بات کو سچ مانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ اقرا ہی میری سب سے بڑی طاقت ہے کیونکہ جب میں کوئی بھی کام کرتا ہوں تو وہ اس ہی...
لاہور: پنجاب حکومت نے حافظ آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کی قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے حافظ آباد کا دورہ کرکے اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون سے ملاقات کی۔ حنا پرویز بٹ نے اغواء، اجتماعی زیادتی اور بلیک میلنگ کا نشانہ بننے والی خاتون کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ حنا پرویز بٹ نے بتایا کہ مقدمہ میں نامزد تین ملزمان پولیس مقابلے میں مارے جاچکے ہیں جبکہ ایک مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے، انہوں نے پولیس کو مفرور ملزم کی فوری گرفتاری کی بھی ہدایت کردی۔ بعد ازاں حنا پرویز بٹ نے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے دو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم،صحت اور امن نہیں دے رہی، وہ صرف ٹیکس اور ٹیکس کی گردان کررہی ہے، حکومت مراعات یافتہ طبقہ کو مزید مراعات،اور غریبوں کو باندھ کر مار رہی ہے، چچا بھتیجی کی حکومت نے کسان اور زراعت پر ظلم کی حد کردی،بجٹ میں 111 محکموں کو ٹیکس استثنا دیا گیا ہے، ان میں سے کئی ایسے ہیں جو ٹرسٹ کے نام پر کاروبار چلاتے ہیں۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایف بی آر کی کرپشن، سود اور آئی پی پیز معاہدے ختم کرکے سالانہ ہزاروں ارب بچائے جاسکتے ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکار پور(مانیٹرنگ ڈیسک)شکار پور میں نا معلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک خاندان کے تین افراد شامل ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔بروہی اور سندرانی قبائل میں تصفیہ ہونے کے باوجود دوبارہ تصادم بھڑک اٹھا، واقعہ نیو فوجداری تھانے کی حدود اچھی مسجد کے قریب پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق ہلاک افراد عدالت میں پیشی کے بعد واپس جا رہے کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت نور محمد سندرانی، نظام احمد سندرانی، آدم سندرانی اور کار ڈرائیور رسول بخش معرفانی کی شناخت ہوسکی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکابندی کرکے چھاپے مارے جارہے ہیں، مزید تفتیش...
اپنے ایک ٹویٹ میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایران کیخلاف صیہونی جارحیت، دہشتگردی کی بدترین شکل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر "جماعت اسلامی" پاکستان "حافظ نعیم الرحمان" نے ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کو دہشت گردی کی بدترین شکل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ یہ آگ اور خون کا کھیل امریکی سرپرستی میں کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم کے دہشت گردانہ اقدامات خطے سے باہر پھیلتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مسلمان حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم،صحت اور امن نہیں دے رہی، وہ صرف ٹیکس اور ٹیکس کی گردان کررہی ہے۔ حکومت مراعات یافتہ طبقے کو مزید مراعات اور غریبوں کو باندھ کر مار رہی ہے۔ چچا بھتیجی کی حکومت نے کسان اور زراعت پر ظلم کی حد کردی،بجٹ میں ایک سو گیارہ محکموں کو ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے، ان میں سے کئی ایسے ہیں جو ٹرسٹ کے نام پر کاروبار چلاتے ہیں۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایف بی آر کی کرپشن، سود اور آئی پی پیز معاہدے ختم کرکے سالانہ ہزاروں ارب بچائے جاسکتے ہیں،بے نظیر...
عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’’لو گرو‘‘ نے باکس آفس پر مشہور فلم مولا جٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور یہ پاکستان بھر سے 12 کروڑ کا بزنس کر کے کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک اور پاکستان سے یہ فلم اب تک 28 کروڑ کما چکی ہے۔ یہ فلم 11 کروڑ کمانے والی مشہور فلم مولا جٹ کو بھی باکس آفس پر پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ اس فلم پر 28 کروڑ کی لاگت آئی تھی جس کو لندن سمیت پاکستان کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا تھا۔ رومانوی کامیڈی فلم ’’لو گرو‘‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ...
پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں اداکار راشد محمود پر مشتعل افراد نےتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار کو مشتعل افراد نے گاڑی کی ٹکر لگنے کے بعد راشد محمود کو رحیم یار خان میں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا کر شناختی کارڈ چھین کر لے گئے۔ تشدد کے نتیجے میں اداکار کے چہرے اور سینے پر اندرونی چوٹیں آئیں۔ راشد محمود نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کو لینے رحیم یار خان کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران موٹر وے سے رحیم یار خان انٹرچینج کے قریب انہوں نے غلط سمت میں گاڑی موڑی، ایک سڑک پر چلتے چلتے وہ شیخ زید پل کے قریب پہنچ گئے۔ پل کے سامنے ایک ڈھلوان اور...
بھارتی طیارہ حادثے میں 241 مسافروں سمیت 294 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور ایک خاتون مسافر کو ٹریفک جام نے بچا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے احمد آباد میں گر کر تباہ ہونے والے بد نصیب طیارہ حادثے میں دو افراد خوش قسمتی سے بچ گئے۔ ایک بھارتی نژاد برطانوی شہری طیارے کے ملبے سے معمولی زخمی حالت میں باہر نکل آیا جب کہ ان کے علاوہ تمام 241 مسافر ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح طیارے میں ایک خاتون مسافر کو لندن کے لیے اُڑان بھرنی تھی لیکن وہ کوفت بھری ٹریفک جام میں بری طرح پھنس گئی۔ خاتون مسافر صرف 10 منٹ تاخیر سے ایئر پورٹ پہنچی تو انھیں شدید مایوسی کا سامنا...
بھارتی شہر حیدرآباد میں میڈیکل کے طلبا کے ہاسٹل پر مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 241 مسافروں سمیت 294 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بد قسمت طیارے نے بھارت سے لندن جانے کے لیے ایک منٹ سے بھی کم وقت کی پرواز کی اور حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے نے معمول کی طرح پرواز بھری تھی۔ جس کے فوری طیارے سے دھواں اُٹھتا ہوا محسوس ہوا اور پھر طیارہ تیزی سے نیچے آنے لگا۔ طیارہ رہائشی علاقے میں ایک اونچی عمارت سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے جہاز راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ New CCTV footage emerges of the Air India 787 as it took off from Ahmedabad....
بھارت کی ایک خاتون نجومی نے احمد آباد میں ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کے افسوسناک حادثے کی پیشن گوئی کردی۔ خاتون نجومی "آسٹو شرمستا" کی 5 جون کو سوشل میڈیا پر کی گئی ویڈیو دوبارہ سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے ایسی پیشن گوئی کی تھی جو حیران کن طور پر پوری ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نجومی نے زور دیکر خبردار کیا کہ میں اب بھی 2025 میں ایک بڑے فضائی حادثے کی اپنی پیش گوئی پر قائم ہوں۔ ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون نجومی کی صلاحیتوں اور مہارت کی تعریف کرتے ہوئے پیشن گوئی درست ہونے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے خاتون نجومی سے پوچھا کہ...
اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں...
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، جنوبی افریقا 138 رنز پر ڈھیر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم صرف 138 رنز کر آل آٹ ہوگئے جبکہ کینگروز کو 74 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا فائنل مقابلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان لارڈز کے تاریخی میدان میں جاری ہے۔ کھیلا کا دوسرا روز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقا...
وقت ختم: پی ٹی آئی رہنما ئو ں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس ) اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی رہنماں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔پی ٹی آئی رہنما فیکٹری ناکہ پر انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئے، ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانی سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ سید فخرجہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف قائم تمام مقدمات جھوٹ پر مبنی ہیں اور ججز کا غائب ہونا اس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی جج کا اور کبھی وکیل کا غائب ہونا جعلی مقدمات کو طول دینے کی ایک چال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے نظامِ انصاف کو جکڑ کر رکھ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ججز کا غائب ہونا عمران خان کے خلاف مقدمات کے جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف قائم تمام مقدمات جھوٹ پر مبنی...
احمد آباد طیارہ حادثے میں جان گنوانے والوں میں کیرالہ کی 42 سالہ رنجیتھا گوپا کمارن بھی شامل ہیں جو برطانیہ میں بطور نرس کام کر رہی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ، بھارتی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں المناک اضافہ انڈین ایکسپریس کے مطابق کیرالہ کے ضلعے پٹھانمتھیٹا کے کلکٹر پریم کرشنن ایس نے بتایا کہ رنجیتھا اسی بدقسمت پرواز پر تھیں اور اب ان کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ رنجیتھا برطانیہ میں بطور نرس کام کر رہی تھیں اور وہ پلاد گاؤں کی رہائشی تھیں۔ ان کے پسماندگان میں شوہر، 2 چھوٹے بچے والدہ شامل ہیں۔ پنچایت ممبر جانسن تھامس کے مطابق رنجیتھا 3 دن پہلے برطانیہ سے گھر آئی تھیں۔ وہ ایک مختصر چھٹی...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے نہ صرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے بلکہ ٹیکس قوانین میں ترامیم اور مخفی ٹیکسیشن کی وجہ سے ممکنہ تنقید سے بچنے اور عوام سے حقائق چھپانے کے لیے ایف بی آر کو فنانس بل پر تکنیکی بریفنگ سے روکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک عرصے سے ایف بی آر کے حکام وفاقی بجٹ کے پارلیمنٹ میں پیش ہونے پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اخبار نویسوں کو فنانس بل کے بارے میں ٹکینیکل بریفنگ دیتے چلے آرہے ہیں۔ ہیڈکوارٹرز میں ایف بی آر...
احمد آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب گرنے والے طیارے میں سوار برطانوی شہری کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی آخری پوسٹ سامنے آگئی۔ احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 133 افراد ہلاک ہوگئے، طیارے میں 230 مسافر عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ لندن سے تعلق رکھنے والے یوگا انسٹرکٹر جیمی میک اپنے ساتھی فیونگل گرینلاومیک کے ہمراہ بھارت آئے تھے، گزشتہ رات انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارت میں اپنے قیام کو “جادوئی تجربہ” قرار دیتے ہوئے الوداع کہا تھا، تاہم آج دوپہر پیش آنے والے المناک حادثہ کے بعد ان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ حادثے سے کچھ گھنٹے قبل جیمی میک نے سوشل...
—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن: 6 ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئیراولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر انتظار کے بعد بغیر ملاقات کے واپس روانہ ہو گئے۔ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانیٔ پی ٹی آئی ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔سید فخر جہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کے لیے پہنچے...

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی بستی سرگانی میں شہداء اور زخمیوں کے گھر آمد، شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس
عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر سے قافلے بی بی پاکدامن لاہور جاتے ہیں جہاں مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا میں شریک ہوتے ہیں، چار روز قبل لاہور سے واپسی پر بستی سرگانی کی ماتمی انجمن کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں پانچ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد نے لیہ میں گزشتہ دنوں لاہور بی بی پاکدامن سے واپسی پر حادثے کا شکار ہونے والی بس کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کی، شہداء اور زخمیوں کا تعلق ضلع لیہ کے نواحی علاقے بستی سرگانی سے تھا، عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر سے قافلے بی بی پاکدامن لاہور جاتے ہیں جہاں مجالس عزا...
بیجنگ :کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر برنابی نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر نے اس سال 15 نومبر کو تاریخی طور پر چینی نژاد افراد کے خلاف امتیازی سلوک پر سرکاری معافی مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ برنابی کی انتظامیہ نے کہا کہ 1892 سے 1947 تک، برنابی حکومت کی طرف سے شہر میں رہنے، کام کرنے اور کاروبار کرنے والے چینی نژاد افراد کے لیے بنائی گئی پالیسیاں اور طریقہ کار امتیازی تھے، جنہوں نے چینی نژاد افراد کے حقوق اور مواقع کو شدید طور پر محدود کر دیا۔ شہر کے میئر اور سٹی کونسل سرکاری طور پر معافی مانگیں گے اور مصالحت کے اقدامات کرنے کا...
اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے گورکھ دھندے سجا کر عوام کو بہلایا پھسلایا جا سکتا ہے نہ ہی معیشت کی بربادی کے حقیقی مجرم اپنی کھال بچا سکتے ہیں۔ احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ منصوبہ بندی کے وزیر مینڈیٹ چور سرکار کے "گوئبلز" بننے کی کوشش کررہے ہیں، معیشت کو جس طرح تباہی کے گھاٹ احسن اقبال اور ان کی جماعت نے اتارا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ معیشت کی حقیقی حالت کو عوام مینڈیٹ چور سرکار کے وزیروں سے بہتر جانتے ہیں، گزشتہ تین برس سے عوام ان مجرموں کی نااہلی،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کو بھارت کی پراکسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں ملک اندرونی طور پر دیوالیہ ہوچکا تھا، ہم آج بھی پی ٹی آئی کی بچھائی بارودی سرنگیں ہٹارہے ہیں۔وفاقی ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے چارج سنبھالا تو لوگوں کا خیال تھا 4 سے 6 ہفتے کی بات ہے مگر وزیراعظم شہبازشریف نے دلیرانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی طور پر غیر مقبول اور معاشی طور پر ناگزیر اقدمامات کیے، ان اقدامات کے نتیجے میں حکومت نے...
احمد آباد میں گرنے والے مسافر طیارے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں واضح طور پر طیارے کو گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ احمد آباد: ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI 171 آج دوپہر 1:38 بجے احمد آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی، لیکن چند منٹ بعد ہی رہائشی علاقے "میگھانی نگر" پر گر کر تباہ ہو گئی۔ حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارے میں 232 مسافر اور 12 عملے کے افراد سوار تھے، جن میں 2 شیرخوار بچے بھی شامل تھے۔ ڈی جی سی اے (DGCA) نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ پرواز کے فوراً بعد "مے ڈے کال" دینے کے بعد ایئرپورٹ کے احاطے سے باہر جا کر کریش ہوا۔ طیارے میں آگ لگ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ یا اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کو حقیقت پسندانہ ہو کر دیکھنا ہوگا۔ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی اداروں کے ماتحت افراد سربراہ سے زائد پیسے لے رہے ہیں۔ ہمیں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے کہ حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنا چاہیے۔ پریس کانفرنس کےد وران چیف شماریات نے بتایا کہ معاشی گروتھ کے اعداد و شمار پر جس طرح کے اعتراضات آ رہے ہیں، وہ درست نہیں۔ ادارہ شماریات کی ویب سائٹ پر اعدادوشمار کا مکمل ڈیٹا دستیاب ہے۔ گروتھ کے حوالے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید کم ہے کہ ایران جوہری معاہدے میں یورینیم کی افزودگی روکنے پر راضی ہو جائے گا۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی کرسکیں گے یا نہیں۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ایسا لگتا تھا لیکن اب اس بارے میں میرا اعتماد کم ہوتا جارہا ہے۔
سیسی کے کمشنر میانداد راہوجو نے پی اے سی کو بتایا کہ صوبے میں 67 ہزار صنعتی یونٹس میں سے 24 ہزار یونٹس سیسی کے پاس رجسٹرڈ ہیں، ان میں سے 6 ہزار یونٹس بند ہو چکے ہیں جبکہ 18 ہزار یونٹس فعال ہیں اور رجسٹرڈ یونٹس کے 8 لاکھ سے زائد مزدور سیسی میں رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو آگاہ کیا گیا ہے کہ صوبے کے 80 فیصد سے زائد نجی صنعتی ادارے کم از کم تنخواہ کی سرکاری ہدایت پر عمل نہیں کر رہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں محکمہ محنت اور سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن...
— فائل فوٹو پنجاب میں کسانوں کے ترقیاتی فنڈ کی 20 ارب روپے سے زائد رقم روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 25-2024 میں انکشاف ہوا ہے کہ کسانوں کے 20 ارب سے زائد ترقیاتی فنڈ غیر قانونی طور پر روکے گئے ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق فنڈز کی رقم روکنا گنے کے ترقیاتی سیس قواعد 1964 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، محکمہ خزانہ نے اربوں روپے کا فنڈ متعلقہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرز کو جاری نہیں کیا۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ قواعد کے مطابق یہ فنڈ ضلعی سطح پر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونا تھا، منظوری کے بغیر فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نے 5.52 کروڑ کی غیرقانونی ادائیگیاں کردیں۔رپورٹ کے مطابق منظوری...
کابل: افغانستان میں طالبان رہنماؤں نے جنگ کے بعد اپنی جدوجہد کی کہانیاں لکھنا شروع کر دی ہیں، جن میں انہوں نے مغربی افواج کے خلاف 20 سالہ جنگ کو اپنی نظر سے بیان کیا ہے۔ طالبان حکومت کے ترجمان اور کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے "15 منٹ" کے نام سے ایک 600 صفحات پر مشتمل کتاب لکھی ہے، جس میں انہوں نے امریکی ڈرون حملے، اپنی زندگی کی ہولناک یادیں اور طالبان میں شمولیت کی وجوہات بیان کی ہیں۔ خالد زدران، جو کبھی حقانی نیٹ ورک کے سرگرم رکن تھے، اب حکومت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "مغربی مصنفین نے ہمارے خلاف جو کچھ لکھا وہ حقیقت سے بہت دور ہے۔ ہم نے آزادی کی...
دو بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی ، تیسرا موقع دینا محض وقت کا ضیاع ہوگا یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ، ملزم اپنی بے گناہی ثابت کرنے سے انکاری ہے،عدالت انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کردی۔لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کی اور کہا کہ 2 بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی لیکن پولیس ملزم کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کرا سکی۔عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت نے ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے 2 چانس...
لاہور: پاکستان ریلویز نے بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا۔ پہلے مرحلے میں لاہور ریلوے اسٹیشن پھر کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیاں لگائی جائیں گی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر چار اور دو پر مسافروں کے آنے اور جانے کے لیے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے جدید برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ لاہورکا تاریخی ریلوے اسٹیشن سال 1859 برطانوی دور حکومت میں بنایا گیا تھا، لاہور سے تقریبا 40 سے 50 ڈاؤن اور اپ مسافر اور مال بردار ٹرینیں پورے ملک میں روانہ ہوتی ہیں جن کے ذریعے روزانہ ہزاروں مسافر سفر...
امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ آصف ویلیم رحمان پر انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔ آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ آصف ویلیم رحمان 2016 سے سی آئی اے کا ملازم تھا، وہ کیلی فورنیا میں پیدا ہوا اور اوہائیو میں پلا بڑھا تھا۔ Post Views: 2
رپورٹ کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔ آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ آصف ویلیم رحمان پر انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔ آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ آصف ویلیم رحمان 2016ء سے سی آئی اے کا ملازم تھا، وہ کیلی فورنیا...
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اڑھائی ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے پر 83 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سان فرانسسکو میں 150 اور شکاگو میں 17 مظاہرین گرفتار ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیگریشن پالیسیوں کیخلاف امریکی ریاست کیلیفورنیا سے مظاہروں کا سلسلہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پھیل گیا۔ امیگریشن حکام کے خلاف بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت مختلف شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اڑھائی ہزار سے زائد افراد نے مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے پر 83 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سان فرانسسکو میں 150 اور شکاگو میں 17 مظاہرین گرفتار ہوئے۔ گورنر ٹیکساس نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے نیشنل گارڈ تعینات کرنے کا اعلان کیا...
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی کرسکیں گے یا نہیںں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ایسا لگتا تھا لیکن اب اس بارے میں میرا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امید کم ہے کہ ایران جوہری معاہدے میں یورینیم کی افزودگی روکنے پر راضی ہو جائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ نہیں معلوم کہ ایران کو جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی کرسکیں گے یا نہیںں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے پہلے ایسا لگتا تھا لیکن اب اس بارے میں میرا اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی کے معروف شخصیت ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ان کے کچھ بیانات حد سے تجاوز کر گئے تھے۔بدھ کی صبح “ایکس” (سابق ٹوئٹر) پر جاری کردہ ایک پیغام میں ایلون مسک نے لکھا“صدر کے بارے میں میری کچھ پوسٹس گزشتہ ہفتے حدود سے باہر چلی گئیں، اور مجھے ان پر افسوس ہے۔”یہ معذرت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اختلافات کھل کر منظرِ عام پر آ چکے ہیں۔گزشتہ ہفتے، مسک نے ٹرمپ پر الزام لگایا تھا کہ وہ جیفری ایپسٹین سے متعلق خفیہ فائلیں جاری نہ کر کے اپنی ممکنہ وابستگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے شہر لاس اینجلس میں گزشتہ 5 روز سے صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف جاری احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں گزشتہ کئی روز سے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج جاری تاہم اب یہ احتجاج دارالحکومت واشنگٹن، نیویارک، الینوے اور ٹیکساس تک پھیل گیا۔کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔لاس اینجلس میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ پرتشدد احتجاج کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق رات 8 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔لاس اینجلس کی میئر کارین باس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ حج کے دوران حجاج کی خدمت کے لیے سرکاری و نجی شعبوں سمیت سیکورٹی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 70 رہی۔ ان افراد نے 16 لاکھ 73 ہزار 230 مرد و خواتین حجاج کی حفاظت کی خدمت انجام دی۔ ادارے نے واضح کیا کہ خدمات انجام دینے والوں میں مردوں کا تناسب 92 فی صد جب کہ خواتین کا تناسب 8 فی صد رہا۔ مقدس مقامات میں مرد و خواتین رضاکاروں کی تعداد 34 ہزار 540 رہی، جنہوں نے مجموعی طور پر 21 لاکھ 34 ہزار 398 رضاکارانہ گھنٹوں کی خدمت انجام دی۔
لاہور: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کے افسران کو کوچز کی حالت بہتر کیے بغیر عید کی طویل چھٹیاں گزارنے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کوچز میں اے سی یونٹس لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹے پر تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں مکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرریلوے نے کہا کہ جرمن کوچز میں لگانے کے لیے اے سی کے 12 یونٹس آئے ہوئے تھے، جنہیں کوچز میں لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹی پر تھے۔ افسران سے انہوں نے کہا کہ کوچز کی حالت دیکھیں، آپ نے عید کی چھٹیاں کیسے منا لیں، مسافروں کو ہر صورت بہتر سفر کروانا...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کے الیکٹرک کے ملازم سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ای مغل پان والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 42 سالہ آصف ولد معیز کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بلال کالونی ناصر خان نے بتایا کہ واقعہ لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی زد میں آکر آصف پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے بعدازاں عباسی شہید اسپتال سے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مضروب کے الیکٹرک...
یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل مائیکل ایرک نے ان خیالات کا اظہار امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق اجلاس میں کیا۔ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے انسداد دہشت گرد میں پاکستان کو امریکا کا اہم شراکت دار قرار دیا۔ انھوں نے کمیٹی کو بتایا کہ عالمی سطح پر سب سے بڑا خطرہ دہشت گرد تنظیم داعش خراساں ہے۔ پاکستان کی غیر معمولی شراکت داری اور تعاون سے اس گروپ کی سرکوبی میں مدد ملی۔ امریکی جنرل نے...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس بل 2025-2026 کے ذریعے ان لینڈ ریونیو افسران کو غیر معمولی اختیارات دیتے ہوئے ٹیکس فراڈ میں ملوث کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز)چیف فنانشل آفیسرز (سی ایف اوز) اور اس جرم میں معاونت کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا اختیار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے مجوزہ اختیارات کے تحت اگر کسی ان لینڈ ریونیو افسر کو تحقیقات کے دوران شواہد کی بنیاد پر یقین ہو کہ کسی فرد کے اقدامات ٹیکس فراڈ یا اس قانون کے تحت کسی قابلِ تعزیر جرم کا سبب بنے یا اس کی کوشش کی گئی، تو اُسے کمشنر کی پیشگی منظوری سے گرفتار کیا جا سکے گا تاہم اگر کسی ریونیو...
—فائل فوٹوز سیالکوٹ کے گورائیہ چوک پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے، مقتول شخص قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم تھا۔ سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحقسیالکوٹ میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 4 خواتین سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا، ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے، واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔ سیالکوٹ پولیس کے مطابق مقتول چند روز قبل قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مقتولین کی لاشیں پوسٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بوشہر: ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں واقع ایک پیٹرو کیمیکل پلانٹ میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوشہر کے شہر دائیر میں قائم کاویہ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوتے دکھائی دیے۔ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے جائے حادثہ کی تصاویر نشر کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔شہر دائیر کے گورنر علی رضا سجادی نے تصدیق کی کہ آگ کمپلیکس کی مخصوص بندرگاہ پر لگی تھی اور فائر بریگیڈ کی بروقت...

مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف
مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )مظفر گڑھ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے سینٹرز پر چھاپوں میں خواتین کی امدادی رقوم میں سے 2 سے 3 ہزار روپے کی ناجائز کٹوتیاں سامنے آگئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹرز پر چھاپے جاری ہیں۔ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایک بار پھر برقعہ پہن کر بی آئی ایس پی کے شاہ جمال سینٹر پہنچ گئیں جہاں ان...

کیا آپ خلا میں سیلفی لینا چاہتے ہیں؟یہ کام گھر بیٹھے ممکن ہے اور وہ بھی مفت! کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت! معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
سٹی 42 : وزیرآباد کے علاقے نوئیں والا میں منی پٹرول پمپ پر پٹرول کی ٹینکی پھٹنے سے 16 افراد جھلس گئے ۔ واقعہ تھانہ علی پور چٹھہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں ٹینکی پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کی شدت سے ہر طرف دھویں کے بادل دکھائی دینے لگے ۔ حادثے میں موقع پر موجود 16 افراد جھلس گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122جائے وقوع پر پہنچی، اور آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو 1122کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علی پور چٹھہ اور گوجرانولہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری منی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) پاکستان ریلویز نے بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے لاہور اور کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا۔پہلے مرحلے میں لاہور ریلوے اسٹیشن پھر کراچی ریلوے اسٹیشن پر برقی سیڑھیاں لگائی جائیں گی۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر چار اور دو پر مسافروں کے آنے اور جانے کے لیے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے جدید برقی سیڑھیوں کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ لاہورکا تاریخی ریلوے اسٹیشن سال 1859برطانوی دور حکومت میں بنایا گیا تھا، لاہور سے تقریباً 40سے 50ڈائون اور اپ مسافر اور مال بردار ٹرینیں پورے ملک میں روانہ ہوتی ہیں جن کے ذریعے روزانہ...
غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں کو خوراک فراہم کرنے کی بجائے اسرائیل کی جانب سے گولیاں مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز بھی اپنے گھر والوں کے لیے کھانا و امداد لانے والے کم از کم 57 افراد کی لاشیں واپس آئیں جس نے فلسطینی مسلمانوں کے دل مزید چھلنی کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب کو تقسیم کرنے والی نیتساریم چوکی پر موجود شہریوں پر اس وقت گولیاں چلا دیں جب وہ انسانی امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے الجزیرہ کے مطابق بدھ کی صبح سے امداد کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی سینٹ کام کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس شراکت سے امریکا کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔امریکی فوج کے اعلیٰ ترین حلقوں سے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کردار کو ایک مرتبہ پھر سراہا گیا ہے اور اس بار یہ اعتراف امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی جانب سے سامنے آیا ہے، جنہوں نے کھل کر پاکستان کو انسداد دہشت گردی کا ایک اہم اور قابلِ بھروسا شراکت دار قرار دیا ہے۔ان کے اس بیان نے عالمی سطح پر ایک بار پھر یہ حقیقت اجاگر کی ہے کہ پاکستان نہ صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہے بلکہ عالمی امن کے قیام...
لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کردی۔ لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کی اور کہا کہ 2 بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی لیکن پولیس ملزم کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کرا سکی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت نے ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے 2 چانس دیے لیکن ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے مواقع ضائع کردیے، ملزم کے انکار کے بعد تفتیش کیسے آگے بڑھے گی؟ ملزم کے 2 بار انکار کے بعد...
تمام اقتصادی اشاریے باعث اطمینان ہیں،پوری قوم یک جان دو قالب ہے، وزیراعظم بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں آگے نکلنا ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آ گیا ہے، تمام اقتصادی اشاریے باعث اطمینان ہیں، روایتی جنگ میں بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں بھی اب اس سے آگے نکلنا ہے، پوری قوم یک جان دو قالب ہے، ایسے مواقع صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، پاکستان کے حصے کے پانی کا ایک ایک قطرہ لے کر رہیں گے، اس میں کوئی خلل برداشت نہیں، تنخواہ دار طبقے نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے، صاحب حیثیت اور...
’بھارت کے ساتھ 4 روزہ تنازع کے بعد پاک-افغان سفارتی تعلقات میں بہتری انتہائی اہمیت کی حامل ہے‘ اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجز یہ نگارزاہد حسین کے مطابق ایک ڈرامائی پیشرفت میں پاکستان اور افغانستان نے اپنے سفارتی تعلقات کو سفارتی سطح پر اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا ہے جو افغان طالبان کی حکومت کی واپسی کے بعد سے پیدا ہونے والے انتہائی کشیدہ دو طرفہ تعلقات میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ ڈان کے مطابق یہ اعلان گزشتہ ماہ بیجنگ میں چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اس حیران کن اقدام کو تیزی سے ترقی پذیر علاقائی جغرافیائی سیاست میں انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔صرف...
لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو لاہور ہا ئی کورٹ میں حافظ آباد میں خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے بھائی نے درخواست دائر کی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے ملزم اکرام کو خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔ حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ملزم ہلاکپنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا ایک ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم اکرام کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ خاتون سے زیادتی...
بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جنوری میں سزا ہوئی تھی، ایسے کیسز کے فیصلے تو ایک ماہ میں ہو جانے چاہئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ خان صاحب کی رہائی اب اگلی عید تک چلی گئی ہے؟بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک جج صاحب چھٹی پر تھے اس لیے بانی پی ٹی آئی کا کیس نہیں لگا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اس سال بھی نیب کےلیے ساڑھے 7 ارب روپے رکھے گئے ہیں، نیب نے اسی بجٹ کے ساتھ پچھلے سال 98 ریفرنسز...

چین افریقہ میں سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 ممالک کی مصنوعات پر صفر ٹیرف نافذ کرے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین-افریقہ تعاون فورم کے نتائج کے نفاذ کے لئے کو آڈینیٹرز کے وزارتی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کو مبارکباد کا پیغام بھیجا اور اعلان کیا کہ چین افریقہ میں سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 ممالک کی مصنوعات پر صفر ٹیرف نافذ کرے گا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس کی افتاحی تقریب میں شرکت کی اور چین کی طرف سے چین-افریقہ تعاون کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے پانچ نکاتی تجویز پیش کی۔ فریقین نے گلوبل ساؤتھ کے اتحاد اور تعاون کے تحفظ کے لئے چھانگ شا اعلامیہ جاری کیا اور چین-افریقہ تعاون فورم...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ اور ریپبلک آف کانگو کے صدر ساسو نے افریقی تعاون فورم کے نتائج کے نفاذ کے لیے وزارتی سطح پر اجلاس کے لیے الگ الگ تہنیتی خط ارسال کیا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ افریقی تعاون فورم کے قیام کے 25 سالوں میں، چین-افریقہ تعاون کی مضبوط ترقی میں مدد ملی ہے، جو گلوبل ساؤتھ اتحاد اور تعاون کی ایک مثال بن گئی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مشترکہ ترقی کے اقتصادی شراکت داری معاہدے پر مذاکرات کے ذریعے 53 افریقی ممالک کے لیے 100 فیصد متعلقہ مصنوعات پر صفر ٹیرف اقدام نافذ کرے گا، افریقی ترقی یافتہ ممالک کی چین کے ساتھ برآمدات کے لیے مزید سہولیات...
سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات ایوانِ صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کی عدالتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے ریاست میں آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی بروقت فراہمی اور عدلیہ کے وقار کے لیے جو کردار ادا کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے...
ججز سن لیں، انصاف کے ساتھ شیطانی کی تو پوری قوم یاد رکھے گی،علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کیس تین منٹ میں ختم ہوسکتا ہے، لیکن عدلیہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس جج نے سزا سنائی ہے، اس پر خود سپریم کورٹ نے اعتراض کیا ہے۔ جج ناصر جاوید نے جو کچھ کیا، وہ ان کی دس پشتیں یاد رکھیں گی۔ اُنہیں صرف سزا دلوانے کے لیے لگایا گیا تھا۔علیمہ خان نے ججز کو مخاطب...
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ اوور کاسٹ کنڈیشنز کے باعث ٹاس جیت کر فیلڈنگ ہی کرتے لیکن کوشش ہوگی افریقا کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کرسکیں۔ جنوبی افریقا کا اسکواڈ: کپتان ٹمبا باوما، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم،...
غزہ کے محاصرے اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے "گلوبل مارچ ٹو غزہ" کا آغاز کر دیا ہے۔ اس عالمی اقدام میں 50 سے زائد ممالک سے انسانی حقوق کی تنظیمیں، مزدور یونینز، طلباء تنظیمیں، ڈاکٹرز، اور سماجی کارکن شامل ہیں جو قاہرہ سے رفح بارڈر تک پیدل مارچ کریں گے۔ مارچ کا مقصد غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی، انسانی امداد کی فراہمی، اور اسرائیلی ناکہ بندی کا خاتمہ ہے۔ یہ قافلہ 15 جون کو رفح بارڈر پر دھرنا دے گا تاکہ مصری اور عالمی حکام پر دباؤ ڈالا جا سکے کہ وہ 3,000 سے زائد امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے دیں۔ اس مارچ میں شریک تمام افراد رضاکار ہیں،...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)تجارتی پالیسوں میں تسلسل نہ ہونے اور پاک افغان بارڈر کی بندش سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر ایک ارب ڈالر رہ گیا ہے۔چند سال قبل تک ہمسایہ ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان سالانہ تجارتی حجم 2 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا تاہم پالیسوں میں تسلسل نہ ہونے اور کشیدگی کے باعث بارڈر بند ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب ڈالر رہ گیا ہے۔نائب صدر پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس ضیاء الحق سرحدی کا کہنا ہے کہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل کرنا ہوگی۔پاکستان سے افغانستان کو...
— فائل فوٹو بھلوال میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نواحی علاقے سالم میں ڈیرے پر سوئے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکپتن: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، نوجوان قتل پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مقدمے کی رنجش پر نوجوان کو قتل کیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بجٹ اچھی خبروں کے ساتھ آیا، تنخواہ دار طبقہ کیلئے ریلیف کے ساتھ کاروباری طبقہ کو ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے بجٹ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 6 فیصد پر آنا بھی خوش آئند ہے، موجودہ حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے اور وفاقی بجٹ اچھی خبروں کے ساتھ آیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور ٹیکس میں کمی کے ذریعے ریلیف دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ...
کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت زبیر اور ایان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی جبکہ شہریوں کے تشدد سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، جبکہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ Post Views: 2
ماضی کے نامور ہیرو شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ زندگی میں ایک ایسا مقام بھی آیا تھا جب میں نے اپنی جان خود لینے کی کوشش کی تھی۔ فلم اسٹار شاہد نے ایک کامیاب، شاندار اور بھرپور زندگی گزاری۔ پیسا، شہرت، عزت اور ہر وہ چیز کمائی جس کی کوئی بھی شخص تمنا کر سکتا ہے۔ انھوں نے فلمی کیریئر کے دوران اردو اور پنجابی فلموں میں کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں اور تمام ہی ہیروئنز کے ساتھ کام کیا۔ اس دوران ان کے کئی اسکینڈلز بھی سامنے آئے لیکن کامیابی کا نہ رکنے والا یہ سفر رواں دواں رہا۔ شاہد ہر دوسرے دن ایک نئی کامیابی حاصل کرتے گئے۔ تاہم ہر کامیاب انسان کی طرح اداکار شاہد کی زندگی میں ایسے دن آئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے، موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے حجاج کرام کو حج کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں جاری بربریت عصر حاضر کا بدترین ظلم ہے،عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، گزشتہ سوا سال کئی چیلنجز کا سامنا رہا، عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے نے بڑی قربانیاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کی متعدد موبائل مارکیٹس میں جعلی اسمارٹ فونز فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی ہے کہ شہریوں کو جعلی یا ناقابل اعتبار موبائل فونز بیچے جانے سے متعلق شکایات میں اضافہ ہوا ہے، فروخت ہونے والے فون ری کنڈیشن یا پیچ فونز ہوتے ہیں جنہیں نیا بناکر پیش کیا جاتا ہے، پیچ فون وہ موبائل ہوتے ہیں جو پی ٹی اے سے منظور شدہ فون نہیں ہوتے بلکہ ان میں مختلف آئی ایم ای آئی استعمال کرکے ایک نیا فون بنایا جاتا ہے، یہ فون بظاہر بالکل نئے لگ رہے ہوتے ہیں، یہ فونز سستے کرکے بیچ دیے...
کلفٹن پولیس کی سخت جدوجہد کے بعد اغوا کی جانے والی کمسن بچی کی باحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی ساؤتھ نے ایس ایچ او کلفٹن راشد علی اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے ایس ایچ او کو اپنے دفتر بلا کر ان کی پیشہ وارانہ مہارت ، محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے انھیں تعریفی اسناد سے نوازا اور اس موقع پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آئندہ بھی اسی جذبے اور ذمہ داری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ کلفٹن کے علاقے خیابان شمیر سے رکشا ڈرائیور کے ہاتھوں اغوا کی جانے والی 5 سالہ راشدہ کو ایس ایچ او راشد علی نے دن رات کی سخت جدوجہد کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جون 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے مصر کے ساحل پر پناہ گزینوں کی اموات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ کے خواہاں لوگوں کو مشمولہ، محفوظ اور باقاعدہ راستے مہیا کرنے کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے بے قاعدہ مہاجرت کی اس بھاری قیمت کا اندازہ ہوتا ہے جو زندگی اور مستقبل کے تحفظ کی خاطر نقل مکانی کرنے والوں کو چکانا پڑتی ہے۔اطلاعات کے مطابق، مصر کے ساحل مرسی مطروح پر پناہ گزینوں کی 10 لاشیں ملی ہیں۔ یہ لوگ لیبیا سے نقل مکانی کر کے آ رہے تھے جن کا تعلق مختلف قومیتوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائدکے علاقے ابراہیم حیدری میں پانی کے ٹینک میں دم گھٹنے سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔شہرقائد میں افسوس ناک واقعہ گھر میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران پیش آیا۔ جس میں چاروں افراد جاں بحق ہوئے، ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ایک شخص کی حالت غیر بھی ہوئی ،دم گھنٹے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیاگیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کے ٹینک میں مبینہ طور پر گٹر کا پانی بھر گیا تھا، جس کے باعث ٹینک میں زہریلی گیس پیدا ہو گئی تھی، صفائی کی غرض سے ٹینک میں اترنے والے چاروں افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوئے۔