2025-07-27@07:08:07 GMT
تلاش کی گنتی: 796
«فراہم کر رہے ہیں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا اور اس کی جگہ سیزفائر لائن بن جائے گی۔ انہوں نے پاکستان کی جنگی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم دو جنگوں میں حصہ لے چکے ہیں حالانکہ ان دونوں کا ہم سے کوئی ناطہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں مواقع پر مجبوریاں ڈکٹیٹرز کی تھیں۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ یہ تاثر دیا جائے کہ جنگ بندی کا فیصلہ اس کی طرف سے کیا گیا۔ انہوں نے...
شملہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو لائن آف کنٹرول کا وجود بھی نہیں رہے گا، وزیر دفاع Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نہیں چاہتا کہ یہ تاثر دیا جائے کہ جنگ بندی کا فیصلہ اس کی طرف سے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا تکبر اور رعونت خاک میں ملا اور اب وہ اپنی شرمندگی چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق بھارتی میڈیا نے ساری صورت حال کو ایک فلم کی طرح پیش کیا اور جھوٹ کا بازار گرم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت...
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے پاک بھارت جنگ پر پاکستان کا نقطہ نظر دنیا پر واضح کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں حزب اختلاف سے کوئی رکن لینے پر سخت تنقید کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملے کے بعد پوری قوم پاکستان کے لیے کھڑی ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی جس کا مقصد پاکستان کا نقظہ نظر عالمی دنیا کو بتانا ہے. بدقسمتی سے اس کمیٹی میں پی ٹی آئی بلکہ اپوزیشن کا کوئی رکن شامل نہیں ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ حکومت نے بڑی تنگ نظری کا مظاہرہ کیا ہے.اپوزیشن کو...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کرے گا کیونکہ وہ مسئلہ کشمیر کو پرامن اور بامعنی مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ تاہم مودی حکومت کے سیاسی عزائم سیز فائر کے خلاف ہیں اور وہ موقع ملنے پر اسے توڑنے کی کوشش کرے گی۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں حامد میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سیاست اور اس کا میڈیا بالی ووڈ سے متاثر ہے، جو ہر چیز کو ایک فلمی اسکرپٹ کی طرح دکھاتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانات اور برطانوی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد اس بات کی نشاندہی ہے کہ...

قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت
قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر کا دورہ کیا، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ شہید افسر نے حالیہ دشمن کے حملے میں پاکستان ایئرفورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر اپنی جان قربان کی اور مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ایئر...
سٹی 42 : سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے لائن آف کنٹرول لیپا ویلی کا دورہ کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور وہاں کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں ۔ شاہد آفریدی نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ کشمیر کے لوگ پیار، محبت اور امن والے ہیں، بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہے، پاکستانی قوم کی طرف سے کشمیری عوام کا شکریہ ادا کرنے لیپہ سیکٹر آیا ہوں۔ سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران میڈیا کا مثبت کردار قابل تعریف ہے، افواج پاکستان ہمیشہ امن کی خواہاں رہیں، دفاع وطن میں اقدام اٹھانا مجبوری ہوتا ہے۔ لاہور میں 221 ٹریفک حادثات؛ 2 افراد جاں بحق286 زخمی انہوں نے کہا...
پاکستان کی معروف اور کامیاب اداکارہ نیلم منیر بھی بھارتی جارحیت پر بول پڑیں۔نیلم منیر نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری کے ذریعے بھارت کو کرار جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے کے تحت بھارت کو تباہ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ بھارتی حکومت اپنے نازی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پاکستان کے خلاف الزامات لگا کر اپنے شہریوں کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹا کر دوسری جانب موڑے کی کوشش کرتی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے پاکستان پر جھوٹے الزام اور پاکستان پر حملہ...
ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی ہیں ہم باہر نکل کر آئیں جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا ہے ، صحافیوں کو دفتروں سے نکالا جا رہا ہے، میڈیا سے گفتگو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے ، آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، خان صاحب کو باہر آنا ہے ، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے ، ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی...
آسٹریلیائی فاسٹ سپیئر ہیڈ مچل اسٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بقیہ میچوں کے لیے ہندوستان واپس نہ آنے کا انتخاب کیا ہے ، جس سے دہلی کیپٹلز کی پلے آف کی امیدوں کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کے حق میں بیان دینے پر آئی سی سی چیئرمین جے شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، اسٹارک 17 مئی کو دوبارہ شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے والے سب سے ہائی پروفائل آسٹریلوی کرکٹر ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تناؤ کے بعد 8 مئی کو آئی پی ایل کو معطل کردیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے...
احمد منصور: پاک بھارت سیز فائر 18 مئی تک ہونے کا ابہام درست نہیں، فائر بندی کی کوئی مدت مقرر نہیں ہے. سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ بندی دونوں اطراف کی رضامندی سے قائم ہے،سیز فائر اس صورت میں ختم ہو سکتی جب دونوں یا کوئی ایک فریق خلاف ورزی کرے۔ پاکستان فائر بندی کی مکمل پاسداری کر رہا ہے،بھارت بھی تاحال جنگ بندی کا احترام کر رہا ہے،دونوں جانب کشیدگی کم کرنے کے مزید اقدامات جاری ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ بھارت نے خلاف ورزی کی تو مؤثر جواب دیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والی جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں امید کی کرن پیدا ہو گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان آج جمعرات کے روز ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک طویل وقفے کے بعد براہِ راست مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترکیہ میں اس ملاقات کی تجویز دی تھی تاہم وہ خود مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کے لیے انقرہ پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور امریکا کی کوششوں کے پیشِ نظر وہ وزیر دفاع کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد استنبول روانہ کریں گے۔ امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹکوف...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ کسی حد تک جوہری معاہدے کی شرائط پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوران قطر کے دارالحکومت دوحہ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مذاکرات انتہائی سنجیدہ اور طویل مدتی امن کے لیے اہم پیشرفت ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ہم ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور یہ بغیر کسی فوجی کارروائی کے ہوا ہے۔ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر نے امریکی میڈیا کو بتایا تھا کہ اگر امریکا ایران پر عائد...
خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے ایک مدرسے کے قریب جمعیت علمائے اسلام (ف )کے رہنما مولانا نوراللہ کی گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، خوش قسمتی سے جے یو آئی (ف) کے رہنما حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو لوئر جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بازار میں پولیس اسٹیشن کے قریب واقع شہزاد مدرسہ کے نزدیک مولانا نوراللہ کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، بم حملہ مولانا نوراللہ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا، جو محفوظ رہے۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ سیکیوورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بعد ازاں جے...
تنازع کشمیر پر ہمارا موقف پہلے کی طرح واضح ہے، سندھ طاس معاہدہ بھی معطل رہے گا، بھارت کی ہٹ دھرمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز) ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے اور بھارت کی جموں کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جب کہ سندھ طاس بھی معاہدہ معطل رہے گا۔ بھارتی وزارت خارجہ میں نیوز بریفنگ کے دوران رندھیر جیسوال نے بتایا کہ پاکستان نے 10 مئی کو 2 مرتبہ بھارت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔انہوں نے ٹرمپ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 7مئی کے حملے کے بعد 10مئی کی فوجی کارروائی اور جنگ بندی معاہدے پر پہنچنے تک امریکی حکام سے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کی خواہاں ہے واشنگٹن اب دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹومی پِگوٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے کے آخر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دونوں وزرائے اعظم کو امن کا راستہ اختیار کرنے پر سراہتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم فریقین کے درمیان براہ راست رابطے کی بھی حوصلہ افزائی...
---فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل، لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بانی پی ٹی آئی کی جیل سے باہر موجودگی ضروری ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزایافتہ بانیٔ پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار علی امین گنڈاپور کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے استدعا کی کہ پیرول پر رہائی کا کیس بھی سزا معطلی کیس کے ساتھ فکس کر دیا جائے۔وکیل لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ تاثر ہے کہ ایک شخص کو انصاف نہیں مل رہا، یہ تاثر ختم ہونا چاہیے، ایک صوبے کے وزیراعلیٰ...
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے لیے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایسا برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہے‘، جیسا پاکستان اور ان کے ملک کے درمیان ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ترک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو 'قیمتی بھائی' کہہ کر مخاطب کیا۔ صدر ایردوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے، آپ کے ذریعے، میں اپنے دوست اور بھائی پاکستان کو اپنی دلی محبت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بطور ترکیہ، ہم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے 3 روزہ دورے کا آغاز کردیا ہے جو صدارت سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ اس دورے کے دوران وہ سب سے پہلے آج سعودی عرب پہنچے جہاں سے وہ متحدہ عرب امارات اور قطر بھی جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ پر سفارتی کوششیں اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات پر گفتگو سمیت اربوں ڈالرز کے تجارتی معاہدوں پر دستخط اور امریکا میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے بات چیت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ’صدر ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب عالمی استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم ہے‘ اس دورے کے دوران متعدد امریکی سرمایہ کار بھی سعودی عرب پہنچ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے اور سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے، پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی نہیں روکا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی اور علاقائی تعاون کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے، خطے کے امن کی بقا کے لئے پاکستان نے اشتعال انگیزیوں کے باوجود تحمل اور مذاکرات کو ترجیح ،جنگ کے بجائے مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل وقت کی ضرورت ہے، پاکستان اور روس کے تعلقات وقت کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں. چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلا نی کی روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹویینکو سے اہم ملاقات ہوئی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری، امن، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کی اپیل کردی۔ کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے لکھا کہ پیارے پاکستانیوں! جب میں یہ خط کوٹ لکھپت جیل کی قید سے لکھ رہا ہوں جہاں میں قید ہوں لیکن میری روح پاکستان سے وفاداری میں غیر متزلزل اور اٹل ہے، گزشتہ چند دنوں کے واقعات نے ایک بار پھر دشمنی کو بے نقاب کر دیا ہے، بھارت بغیر ثبوت اور جواز کے غیر مصدقہ دعوؤں کی آڑ میں اپنی غیر قانونی اور اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان نے...
امریکا میں تعینات سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔ واشنگٹن ٹائمز میں 12 مئی کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں شہزادی ریما نے لکھا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کی علامت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج جب دنیا نئے چیلنجز اور تنازعات سے گزر رہی ہے، تو یہ شراکت داری پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہوچکی ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت میں یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے اور اس موقع پر وہ سعودی ویژن 2030 کے تحت ہونے والی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی اصلاحات کا مشاہدہ...
معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفیٰ نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو سراہا اور بھارت کو دوٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ نہ کرنا بیٹا ورنہ چھوڑیں گے نہیں۔ فہد مصطفیٰ نے نجی ٹی وی پر اپنے شو کے آغاز میں مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ کوئی فلمی سین نہیں، حقیقی دنیا ہے اور یہاں ہر قدم کا مؤثر جواب دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان حال ہی میں ایک نازک صورتحال سے گزرا ہے جب بھارت نے پہلگام حملوں کا الزام لگا کر جنگ چھیڑنے کی کوشش کی۔ تاہم افواج پاکستان کی بھرپور دفاعی...
حریت رہنما کی اہلیہ کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ہی خطے کا اصل مسئلہ ہے ورنہ بھارت کا فالز فلیگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کا یہ اہم وقت ہے۔ انہوں نے گرفتار حریت رہنمائوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی خطے کا اصل مسئلہ ہے ورنہ بھارت کا فالز فلیگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا مطلب ہے مسئلہ کشمیر بھارت کا...
بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کی افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد ان کے حق میں بیان دیتے نظر آتی...
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ کشمیر کے لوگ جنگ نہیں امن چاہتے ہیں اور بچوں و خاندانوں کے مصائب کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مقتی نے آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا اور اس دوران جی ایم سی بارہمولہ میں زخمیوں سے ملاقات کی جو گزشتہ دنوں اوڑی میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو سیز فائر ہوا ہے یہ کافی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ دنوں اوڑی کے علاوہ دیگر مقامات پر جو نقصان ہوا ہے، اس سے غریب عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ...
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پیشرفت ہونی چاہیے۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اُمید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر...
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں بے گناہ لوگوں کی جانیں لینے کا جنون ہے نہ ہی ایسا چاہتے ہیں۔ بھارت کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص پر اپنے پیغام میں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہم صرف اپنے دفاع میں اتنا جواب ضرور دیتے ہیں جس کی ایک خود مختار ملک کو ضرورت ہوتی ہے، پاکستان تحقیقات کیلئے تیار ہے، ڈائیلاگ سے پیچھے ہٹے ہیں نہ ہی ہٹیں گے۔انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کو اختیار دیا ہے کہ جس قدر فورس استعمال کرنا چاہیں کرسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے پائلٹ پاکستان آنے سے خوفزدہ ہیں، اسی لیے...
(ویب ڈیسک)معروف مصنف اور دانشور انور مقصود نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے تناظر میں قوم سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، اور آج 25 کروڑ پاکستانی سپاہی بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ہتھیار نہیں، لیکن ان کا قلم ہی ان کا اصل ہتھیار ہے، اور وہ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، وہ اپنے وطن کے لیے کریں گے۔ انور مقصود نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ شروع کرنا آسان جبکہ ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ حالات مزید نہ بگڑیں۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی انہوں نے...
امن کیوں ضروری ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز تحریر: جیپال سنگھ چھ مئی 2025 کو بھارت نے آپریشن سندور کے تحت پاکستانی علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ بھارتی فضائیہ نے رافیل طیاروں اور اسکیلپ میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے بہاولپور، مرادکے، سیالکوٹ، بھمبر، کوٹلی، مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں حملے کیے۔ ان حملوں میں 31 پاکستانی شہری جاں بحق اور 46 سے زائد زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ جانی نقصان احمدپور شرقیہ میں ہوا، جہاں ایک مسجد پر حملے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے، جن میں ایک تین سالہ بچی بھی شامل تھی۔ پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے گئے، تاہم بھارت...
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حالیہ اپڈیٹ میں بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کی تباہی کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہدف پر انتہائی مہارت سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پورا اسٹوریج کمپلیکس دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ ویڈیو میں دھوئیں کے بادل اور شعلے صاف دکھائی دے رہے ہیں جس سے حملے کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، جس کا مقصد دشمن کے اسٹریٹجک اثاثوں کو غیر فعال بنانا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر...
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئرافسروں کے ہمراہ عالمی میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے دس منٹ بعد ایف آئی آر درج کر لی گئی اور بھارت نے فوری طور پر پاکستان پر الزام لگانا شروع کر دیا. پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دس منٹ بعد بھارت کو کیسے پتہ چلا کہ پہلگام واقعہ پاکستان نے کرایا، بھارت لائن آف کنٹرول پر پاکستان میں عورتوں ، بچوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پہلگام پولیس سٹیشن حملے کے مقام سے 30 منٹ دوری پر...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ حملہ ہوگا اور پاکستان خاموش رہے گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابلِ مذمت ہے، کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پر خطر ہوگا، گزشتہ تین راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، پاکستان نے صبر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے بھارت کے حالیہ اعلان نے علاقائی سلامتی کے تجزیہ کاروں میں بڑے پیمانے پر خدشات کو جنم دیا ہے انہوں نے اس اقدام کو بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا جس سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ جنوبی ایشیا میں وسیع تر علاقائی استحکام کو بھی خطرہ ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے سینئر پالیسی تجزیہ کار ڈاکٹر حسن اختر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے معاہدے کی یکطرفہ معطلی ایک خطرناک مثال قائم کرتی ہے سندھ آبی معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چند عملی...
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ پاکستان اوربھارت کیلئے موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ موجود ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ڈائیلاگ اور تحمل کا مظاہرہ ممکن بنانے کے لیے امریکا کو بھی مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔اپنے اداریے میں واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے پاس بڑی تعداد میں ایٹمی ہتھیار ہیں اور 1971کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملے کیے ہیں۔ پاکستان کے جوابی اقدام سے متعلق اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بظاہر بھارت کے کئی لڑاکا طیارے اُسی کی حدود میں مارگرائے جو اس بات کا اظہار ہےکہ وہ بھارت کو جواب میں نقصان پہنچا سکتا ہے۔اخبار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو...

آزاد کشمیر،آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تا
نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت...
پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے بےباک انداز سے دیئے گئے بیان کی وجہ سے صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک تنقیدی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں سفارش اور تعلقات کی بنیاد پر کام حاصل کرنے کے رجحان کا انکشاف کیا۔ علیزے نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ انہوں نے کبھی غیر اخلاقی طریقے سے کام نہیں لیا، اور ان کے مطابق صرف پاکستان میں ہی ایسے لوگوں کے لیے جگہ ہے جو “پرچی” کے ذریعے آگے بڑھتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ اسلاموفوبیا پر مبنی بیانیہ، جھوٹی خبریں اور ان واقعات کو ہندو مسلم نظریہ سے دیکھنے کی کوششیں سماج کو بانٹے والی اور قابل مذمت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینئر محمد سلیم نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے بہیمانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر اس افسوسناک اور سفاک حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم اور غصے...
کراچی میں گردے کے انفیکشنز کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. طبی ماہرین نے خبردار کردیا ہے کہ پانی کی کمی اور پسینے کے باعث گردے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپتالوں میں مریض کمر کے نچلے حصے کے دونوں جانب درد، پیشاب میں جلن اور کمی،خون، پیپ اور بخار کے ساتھ داخل ہورہے ہیں۔ کراچی میں جاری گرم و مرطوب موسم کے باعث گردے کے انفیکشنز کے کیسز میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پانی کے کم استعمال، پسینے کے زیادہ اخراج اور جسم میں نمکیات کے جمع ہونے سے شہریوں کے گردے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ جناح اسپتال کراچی کی ماہر امراض گردہ (یورولوجسٹ)...
ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے،ملک دشمن ٹولےسے اس کے علاوہ توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں، یہی وہ جماعت ہے جو اپنی حکومت میں کسی سکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہیں کرتی تھی اور پھر میڈیا پر آ کر شکوے کرتی تھی کہ کیا کروں، جنگ کرلوں؟" پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی عظمیٰ بخاری نے مزید کہاان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ ان...
—فائل فوٹو حیدرآباد اور نواب شاہ میں گیارویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ناظم امتحانات کے مطابق امتحانات حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ اور دادو سمیت 9 اضلاع میں منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات میں ایک لاکھ 29 ہزار 904 طلباء اور طالبات حصہ لے رہے ہیں، جس کےلیے 214 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ کراچی، انٹر بورڈ کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغازکراچی انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہو گا، امتحانات میں ایک لاکھ 26 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے تحت بھی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا...
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ایک ایسی بات بھی ہے جسے میرا یاد کرکے اب بھی خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میرا راجپوت نے محض 20 سال کی عمر میں ایک سیلیبریٹی کے ساتھ شادی ہونے کے اپنے تجربے سے متعلق کھل کر بات کی۔ شاہد کپور اور میرا راجپوت کے دو بچے میشا اور زین ہیں۔ میرا راجپوت نے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے شروع کے دنوں میں تنہائی کا شکار تھیں۔ میں جلدی شادی ہوجانے کے باعث وہ نہ کرسکی جو میرے ہم جماعت کر رہے تھے۔ میرا راجپوت نے کہا کہ میرے اسکول کالج کے...
واشنگٹن: فرینڈز آف کشمیر کی کال پرواشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں پاکستانی ،کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے شرکت کی۔ احتجاج میں مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی اور مودی کو دہشت گرد قرار دیا۔ امریکا میں مقیم پاکستانی ،کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے واشنگٹن کے بھارتی سفارتخانےکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی کال فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے دی تھی ، جس میں اوورسیز پاکستانی ، کشمیری تنظیمیں اور خالصتان تحریک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مودی دہشت گرد ہے، مودی کا پہلگام ڈراما،کشمیر کی آزادی تک تحریک جاری رہے گی ،بن کے رہےگاخالصتان کے نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے پلے...
سٹی 42 : عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ہم سب کی ذمہداری ہے کہ بلوچستان کے حالات کو سمجھیں، یہ ممکن نہیں کہ بلوچستان میں انتشار ہو اور ملک اس سے محفوظ رہے، یہ ہماری ذمہداری ہے کہ مسائل حل کریں ۔ عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد سیاسی مفاد حاصل کرنا نہیں تھا، موجودہ حالات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ بلوچستان میں انتشار ہو اور ملک اس سے محفوظ رہے، یہ ہماری ذمہداری ہے کہ مسائل حل کریں ۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ...
میڈیا سے بات چیت میں وزیر مملکت مذہبی امور نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ کی بات کرنے کے بجائے پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کا خیر مقدم کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ راون کا جو کردار تھا وہی آج نریندر مودی کا ہے، ان کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا وہ تو فلم مسٹر انڈیا کے پروڈیوسر سے بھی کمتر نکلے۔ میڈیا سے بات چیت میں کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ہے لیکن بھارت میں مودی سرکار مسلمانوں پر ظلم کر رہی...
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے بااختیار عورت کے تصور کر مضبوط تر بنانے کیلئے عورتوں کے لئے مخصوص ای وی پنک ٹیکسی سروس فراہمی کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کی ڈرائیور اور مسافر دونوں صرف خواتین ہوں گی اور ہمارا یہ منفرد تصور ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں کہا کہ اس سلسلے میں شہریوں کو آرام دہ ای وی ٹیکسی سروس فراہمی کیلئے محکم سرمایہ کاری سندھ کا ادارہ سندھ انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ (ایس ای...
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین میں رہ کر وسائل کی تقسیم کرنی ہے اور معاملات کو چلانا ہے۔ اس سے باہر جائینگے تو معاملات خراب ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے بلوچستان 10، 15 سالوں سے سانحات کا شکار ہے۔ آج بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں ہیں۔ صوبے کی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور نوجوان مایوس ہو رہے ہیں۔ سوچنے کی ضرورت ہے کہ بلوچستان میں یہ معاملات کیوں ہیں؟ کوئٹہ میں سیاسی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی انتشار کو ختم...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، دوسری جنگ عظیم کے دوران جب جرمن طیارے لندن پر بمباری کر رہے تھے تو ونسٹن چرچل نے کہا تھا اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں، تو ہمیں شکست نہیں ہو سکتی، بدقسمتی سے آج ہمارا عدالتی نظام اس معیار کے بالکل برعکس کھڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “دوسری جنگ عظیم کے دوران جب جرمن طیارے لندن پر بمباری کر رہے تھے تو وزیرِاعظم ونسٹن چرچل نے کہا تھا: "اگر...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کا دن پورے ملک کے لیے ایک اہم معاملہ تھا جبکہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج یہ مسئلہ ختم ہوگیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کینال کے معاملے پر سندھ کے عوام میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج کے فیصلے پر سندھ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم معاملے کی نزاکت...

نوجوان آبادی پاکستان کا 65 فیصد ہے جنہیں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، شیری رحمن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ نوجوان آبادی پاکستان کا 65 فیصد ہے جنہیں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پروگریسیو کلائمیٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوتھ کلائمیٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان آبادی پاکستان کا 65 فیصد ہے،جنہیں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نائب صدر پیپلزپارٹی نے کہاکہ تبدیلی ممکن ہے، نوجوان پائیدار حل لا سکتے ہیں، اس پیغام کو فوری طور پر عام کرنا ہوگا۔ شیری رحمن نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بقاء کا مسئلہ بن چکی...
بالی ووڈ کے ’’کنگ خان‘‘ شاہ رخ خان کےلیے اب ہالی ووڈ کے دروازے کھلنے کے اشارے مل رہے ہیں۔ تازہ ترین افواہوں کے مطابق، کنگ خان مارول سنیماٹک یونیورس میں ایک سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے کےلیے بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ خبر ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر مارول لیکس 22 نامی ایک قابل اعتماد سمجھے جانے والے ہینڈل سے سامنے آئی ہے، جس نے فلمی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔ اگرچہ ابھی تک کسی بھی فریق کی طرف سے سرکاری تصدیق نہیں ہوئی، لیکن یہ افواہیں اس قدر مضبوط ہیں کہ انہوں نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں صنعتوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ ایوینجرز: ڈومز ڈے...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ہمراہ سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر پہنچے ہیں۔ عامر خان حالیہ دنوں اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ انسٹاگرام پر عامر خان کی ایک نئی وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر خان کو اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ساتھ اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر آتے دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام کے مختلف پیجز کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین عامر خان کو ان کی گرل فرینڈ کے ہمراہ اپنی سابقہ اہلیہ کے گھر جاتا دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کر رہے...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پرشدید تنقید کا سامنا ہے،معروف عالمی جریدے نے مودی سرکار کے اس اقدام کو علاقائی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیاہے۔نجی ٹی وی سما کے مطابق فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناو بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پانی کی سکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ معاہدے کی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا کہ بھارت کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہئے،ماحولیاتی خطرات بڑھ...
ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ، کپواڑہ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں مزید 5 کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام غاصبانہ قبضے اور بے دخلی کے اسرائیلی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو توڑنے کے لیے ان کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ، کپواڑہ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں مزید 5 کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد...
وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی کوئی انکوائری نہیں کی گئی اور چند منٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان مکمل طرح تیار ہیں، بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت پہلگام واقعے پر سوال اٹھانے پر متعدد مسلمان گرفتارکراچیپہلگام واقعے پر تنقید کرنے پر بھارتی... انہوں نے کہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) سابق اٹارنی جنرل اور سینئر قانون دان اشتر اوصاف نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ، پانی کے مسئلے پر پوری قوم متحد ہے اور ابھی وقت ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے، اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو وہ کبھی اقوام عالم میں اپنی ساکھ بحال نہیں کر سکے گا ، بھارت کسی صورت بھی سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا، معاہدے کے تحت سندھ طاس کو یکطرفہ طور پر ختم یا معطل کرنا ممکن نہیں، ورلڈ بینک اس معاہدے کا ضامن ہے اور معاہدہ...
بالی ووڈ کی مشہور جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی دوستی اور آن اسکرین کیمسٹری دنیا بھر میں مقبول ہے۔ فلموں جیسے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’بازی گر‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’مائے نیم از خان‘ میں ان کی شاندار جوڑی نے کئی دہائیوں تک ناظرین کو متاثر کیا ہے۔ ان کی کیمسٹری اتنی حیرت انگیز ہے کہ اکثر شائقین کو یہ گمان کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک جوڑی ہیں، تاہم حقیقت میں دونوں کے درمیان صرف ایک دیرینہ اور خالص دوستی کا رشتہ ہے۔ حال ہی میں ایک پرانی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں دونوں فنکار نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ’مائے نیم از خان‘ کی شوٹنگ...
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قبائل مشین گنز اور راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضا کارانہ طورپر جمع کرا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپر اور لوئر کرم میں امن معاہدے کی رو کے مطابق اسلحہ جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قبائل مشین گنز اور راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار رضا کارانہ طورپر جمع کرا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فریقین کے ایک ہزار بنکرز گرانے کے بعد اسلحہ جمع کرنا امن کی جانب دوسرا قدم ہے۔ اس حوالے سے قبائلی رہنما ملک ضامن کا کہنا تھا کہ آمدورفت کے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔
کراچی(نیوز ڈیسک)سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم سے لگاؤ نہیں ہے جب کہ پی سی بی میں بھی تسلسل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ انہیں مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم سے کوئی لگاؤ نہیں ہے۔ اگر مجھے سے کام لینا ہے تو گراس روٹ لیول پر کام لیا جائے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تسلسل نہیں ہے۔ محسن نقوی نے پنجاب میں کافی کام کیا اور وہ ڈلیور کر چکے ہیں۔ محسن نقوی کو کہا کہ...

پہلگام میں بے گناہوں کا قتل؛ پاکستان تحقیقات کے لئے تیار، بھارت خاموش، مودی اپنے ماضی کو دہرا رہا ہے
سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کا کوئی تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے، پاکستان نے پوری دنیا سے بین الاقومی کمیشن بنانے کی اپیل کی ہے، ہم تو پہلگام میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں تاکہ سچ اور جھوٹ دنیا کے سامنے آجائے۔ خواجہ آصف نے بھارت کی سندھ طاس معاہدہ کو "معطل" کرنے کے بچگانہ دعووں پر آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پانی کہاں لے جائے گا، ہمارے دریاؤں کے پانی کا نہ وہ رخ موڑ سکتا ہے اور نہ ہی اسے روک سکتا ہے۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شملہ معاہدے کی تنسیخ کی جاسکتی ہے لیکن سندھ طاس معاہدے میں بین الاقوامی ضامن ہیں۔سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت پانی کہاں لے جائے گا؟ نہ وہ رخ موڑ سکتا ہے اور نہ ہی پانی کو روک سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر کے کچھ حاصل کرلے گا، اس معاہدے میں بین الاقوامی ضمانتیں ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ شملہ معاہدہ میں تنسیخ کی جاسکتی ہے لیکن سندھ طاس معاہدے میں بین الاقوامی ضامن ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم تحقیقات کےلیے تیار ہیں تاکہ سچ اور جھوٹ دنیا کے...
فیصل کریم کنڈی---فائل فوٹو خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں 70 فیصد ہاتھ بھارت کا ہے۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بارڈر کی صورتِ حال خراب ہے، بھارتی حکومت سندھ طاس معاہدے سے مکر گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پہلگام حملے کا بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر لگا دیا گیا، بھارت اپنے گند کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے۔ انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیاانڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا...
ویب ڈیسک: سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے مالی نقصانات میں رواں مالی سال کے دوران خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران ڈسکوز کے نقصانات 41 ارب روپے بڑھ کر 143 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 102 ارب روپے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ مالی نقصانات میں اضافہ ہوا ہے تاہم وصولیوں (ریکوری) میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ڈسکوز کی انڈر ریکوریز میں 184 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے جو گزشتہ سال 262 ارب روپے سے گھٹ کر 78 ارب روپے رہ گئی ہیں۔ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ ...

بھارت نے یکطرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، مودی سن لیں کہ سندھو میں پانی بہے گا یا ان کا خون : بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے یک طرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت سے کہتا ہوں سندھو ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا، چاروں صوبے 4 بھائیوں کی طرح مودی کو منہ توڑجواب دیں گے، بھارت کے فیصلہ واپس لینے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ بات ہوچکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر نئی کینالز نہیں بنیں گی، ہمیں دریائے سندھ پر نہریں قبول نہیں ہیں، کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت متنازع نہری منصوبہ روکے ورنہ...
رہنما پی پی پی شازیہ مری---فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا ظالمانہ اقدام ہے۔مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم وسائل کی منصفانہ تقسیم و آئینی برابری کےخواہاں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں پرمشتمل کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔ ایک عورت کے تعلیم حاصل کرنے سے پورا معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا ہے: شازیہ مریرہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیاست سے تعلیم تک، خواتین تبدیلی لا رہی ہیں اور مستقبل کی تشکیل کر رہی ہیں، ایک عورت تعلیم حاصل کرتی ہے تو پورا گھر اور معاشرہ تعلیم یافتہ ہوتا...

بھارت پانی روکنے سے باز رہے ورنہ ٹارگٹ کی تباہی کیلئے جوہری طاقت بھی استعمال کرسکتے ہیں، عسکری قیادت کا بھارت کو پیغام
اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان کی عسکری قیادت نے بھارت پر واضح کردیا کہ وہ پاکستان کا پانی روکنے سے باز رہے ورنہ بھارت کا پلان تباہ کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ، حتیٰ کہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال سے بھی گریز نہیں کرینگے ۔ سکیورٹی ذرائع نے بھارتی جارحیت کیخلاف بڑا ایکشن پلان تیار کرلیا ،پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا یا پانی موڑا گیا تو پاکستان اس مقام کو نشانہ بنا کر تباہ کر دے گا۔ جب پاکستان سفارتی زبان میں کہتا ہے کہ’’پانی کی بندش یا رخ موڑنا جنگی اقدام ہے‘‘تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے۔۔۔اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی قیادت میں قائم کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF 151) نے 21 اپریل سے ایک اہم اور مربوط بحری آپریشن "فوکسڈ آپریشن سی اسپریٹ" کا آغاز کر دیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد صومالیہ کے ساحلی علاقوں، خلیج عدن اور سوکوٹرا گیپ میں بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی کی روک تھام ہے۔ آپریشن میں میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹ اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سمندر میں گشت اور مشقیں کی جا رہی ہیں۔ اس میں کئی ممالک کی بحری افواج اور سیکیورٹی ادارے حصہ لے رہے ہیں، جن میں جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس، پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، کوریا کی بحریہ، ہسپانوی بحریہ (EUNAVFOR آپریشن اٹلانٹا کے تحت)، جبوتی کی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے لیکن اس معاملے پر بات چیت نہیں ہوسکتی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہر مشکل دور میں کراچی پریس کلب ہی وہ جگہ ہے جہاں اپوزیشن کو اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دیا جاتا ہے، امید ہے کراچی پریس کلب اپنی ان منفرد روایات کو جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے جو اس وقت اقدامات کئے ہیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) جرمن وزارت داخلہ کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا کہ حکومت شامی پناہ گزینوں کو محدود وقت کے لیے، جرمنی میں تحفظ کی حیثیت سے محرومی کے بغیر ہی، اپنے آبائی ملک واپس جانے کی اجازت دینا چاہتی ہے۔ جرمنی میں قانونی طور پر اگر مہاجرین اپنے آبائی ملک کا دورہ کرتے ہیں، تو ایسے پناہ گزین اپنی پناہ کے تحفظ کی حیثیت سے، محروم ہو سکتے ہیں۔ تاہم اب حکومت نے پناہ گزینی کی حیثیت ختم کیے بغیر انہیں اپنے وطن کا دورہ کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ گزشتہ دسمبر میں شام کے حکمران بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے برلن نے شام کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ انہیں یقین ہے کہ روس یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے پر راضی ہو گیا ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی اس پیش رفت کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں جبکہ روسی رہنما ولادیمیر پوٹن کے ساتھ معاملہ کرنا زیادہ آسان تھا۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا، "میرے خیال میں ہمارا روس کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ لیکن ہمیں زیلنسکی کے ساتھ معاہدہ کرنا ہے۔" 'ایسٹر جنگ بندی' ختم، یوکرین امن کوششوں کا اب کیا ہو گا؟ امریکی صدر نے کہا، "میں نے سوچا تھا کہ...
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشت گردی ہے۔ ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت یک طرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان زمین کے چپے چپے کی حفاظت کرنا پاکستانی قوم خوب جانتی ہے، وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ Post Views: 1
عوام پاکستان پارٹی کے کنوینیر،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے. پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے. کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔آئی بی اے کراچی مین کیمپس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ طلبہ کا ایک خصوصی سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کو پاکستان کے موجودہ چیلنجز، قیادت، گورننس، اور...
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے، بلدیہ ٹاؤن میں لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں مگر وہاں پانی نہیں ہے۔ شاہد خاقان نے ملک میں انتشار کی بڑی وجہ بتادیسابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے ملک میں...
اسلام آباد میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ امیونائزیشن کی جانب سے 31 ویکسین ڈلیوری ٹرک وفاقی وزارت صحت کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی امدادی ادارے یونیسیف و گاوی نے 31ریفری جریٹر ٹرک انسداد پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات کو فراہم کیے۔ جس کے بعد یہ ریفریجریٹر ویکسین ٹرک تمام صوبوں کے حوالے کئے گئے۔ ویکسین ٹرک پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کو دئیے گئے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن ہے گھر کی دہیلیز پر سروسز دیں۔ بہت جلد ہم ڈاکٹر اور ادویات گھر کی دہیلیز پر پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آتا ہے۔ میں ڈاکٹر نہیں میں طالبعلم ہوں جو شخص...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم مسلسل ناقص فارم اور شکستوں کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ بابراعظم کی پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر 4 میچوں میں ایک فتح اور 3 ناکامیوں کے باعث 2 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے، تاہم کپتان کی ناقص پرفارمنس مسلسل موضوعِ بحث ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان پر بڑھتی تنقید کے درمیان عمر اکمل نے اپنے کزن کی ناقص فارم کا دفاع کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پریشر کو نظر انداز کریں اور اپنے نیچرل گیم پر توجہ دیں، جلد فارم حاصل کرلیں گے۔ مزید پڑھیں: عمر اکمل نے ہیڈکوچ اور سابق کپتان پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کردی عمر اکمل نے...
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا، مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ بہت اچھی ڈیلنگ کرنے جا رہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں بیکریوں کو بند کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ہمارے گوداموں اور ہمارے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے پاس بے گھر ہونے والوں کے لیے خیمے ختم ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے غزہ میں خوراک کی شدید قلت اور غذائی بحران سے ہونے والی اموات سے خبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ مارچ کے اوائل سے خوراک، ایندھن یا ادویات کا ایک بھی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل نہیں ہوا۔ غزہ میں ادویات اور خوراک کی بدترین قلت ہے جس کے باعث لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ پریس بیانات...
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر لاحق ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث خود موجود ہیں اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ سندھ کی مرکزی شاہراہ کو بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں، ان کو گنڈاپور سے مختلف ہونا چاہیے، سندھ حکومت 16 سالہ کارکردگی بتائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ...

اپوزیشن اور قوم پرست جماعتیں عوام میں اضطراب نہ پھیلائیں‘چولستان کینال منصوبے پر کاپچھلے سال سے رکا ہوا ہے.مرادعلی شاہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اپوزیشن اور قوم پرست جماعتوں سے عوام میں اضطراب نہ پھیلانے کی درخواست کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ چولستان کینال منصوبے پر کام گذشتہ سال جولائی سے رکا ہوا ہے جبکہ سندھ کے اعتراض کی وجہ سے قومی معاشی کونسل میں اس منصوبے کی منظوری نومبر سے رکی ہوئی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر معاملات ہمارے ہاتھ سے نکلے تو ہر قسم کی کال دیں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے معاملے پر سب سے پہلے ان کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا تھا سندھ حکومت یہ کینال کبھی بننے نہیں دے گی کراچی...
گوادر پورٹ پاکستان کے لیے تجارتی ترقی کا دروازہ ہے۔ خلیج فارس کے دہانے پر واقع ہونے کی وجہ سے یہ بندرگاہ پاکستان کو نہ صرف خطے بلکہ بین الاقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر ابھرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اس بندرگاہ کے ذریعے چین، وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک تک بآسانی رسائی میسر آئے گی، جس سے پاکستان کو سالانہ لاکھوں ڈالرکا تجارتی فائدہ پہنچے گا۔ گوادر بندرگاہ نہ صرف پاکستان کو اقتصادی استحکام دے رہی ہے بلکہ یہ بلوچستان کی معاشی خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کررہی ہے۔ ویژن بلوچستان 2030 پروگرام کے تحت کمیونی کیشن انفرا اسٹرکچر، ڈیموں کی تعمیر، پانی کی قلت کو دورکرنے اور فشریزکے مختلف منصوبوں پر کام تیزی...
انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے اور اب قبر کھودی جارہی ہے، شیخ رشید احمد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے دس مقدمات کی نقول دی گئی ہیں حالانکہ میں اس ملک میں موجود ہی نہیں تھا، انصاف کی قبر کھودی جارہی ہے انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے۔ راولپنڈی میں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کی طرف سے تحریری حکم نامہ آگیا ہے کہ چار ماہ میں ٹرائل مکمل کیا جائے، 36 ہزار کیسز کو چار ماہ میں مکمل کرنا مشکل ہے،...
سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے دس مقدمات کی نقول دی گئی ہیں حالانکہ میں اس ملک میں موجود ہی نہیں تھا، انصاف کی قبر کھودی جارہی ہے انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے۔ راولپنڈی میں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کی طرف سے تحریری حکم نامہ آگیا ہے کہ چار ماہ میں ٹرائل مکمل کیا جائے، 36 ہزار کیسز کو چار ماہ میں مکمل کرنا مشکل ہے، ان کیسز کا فیصلہ میری زندگی میں نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کو مستحکم کرنے کے لیے صاف ٹرائل ضروری ہے، ہم...
بھارت کا 4 فٹ 8 انچ قد کا اداکار جعفر صادق سب سے کامیاب اداکاروں میں شامل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سینما میں ایک نیا نام تیزی سے ابھر رہا ہے جعفر صادق، جو صرف 4 فٹ 8 انچ قد کا حامل ہے، لیکن یہ چھوٹا اداکار اپنی موجودگی سے بڑے ستاروں کو بھی پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ 29 سالہ جعفر نے 2020 میں تامل ویب سیریز ’پاوہ کادھیگل‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب تک کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ بن چکا ہے۔ جعفر صادق نے وکرَم (414 کروڑ)، جیلر (605 کروڑ)، اور جوان (1150 کروڑ) جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن کی مجموعی کمائی 2100 کروڑ روپے...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کیخلاف آج بروز روز امریکا بھر میں 00 سے زیادہ مظاہروں کا منصوبہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا سمیت یورپی ممالک میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف مظاہرے، لاکھوں افراد سڑکوں پر ٹرمپ کے خلاف یہ سینکڑوں مظاہروں کا انتظام ’گراس روٹس گروپ 505051‘ نے کیا ہے۔ یہ وہی گروپ نے جس نے قبل ازیں رواں 5 اپریل ’ہینڈز آف‘ مظاہرے کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔ ’یوم عمل‘ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ان مظاہروں کو ’اے ڈے آف ایکشن‘ یعنی ’یوم عمل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس گروپ کی ویب سائٹ پر مظاہروں کے مقامات کی فہرست دی گئی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے...
سوشل میڈیا پر تارا سوتاریا اور ریپر بادشاہ کے درمیان ممکنہ تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ بالی ووڈ رپورٹ کے مطابق اداکارہ تارا سوتاریا ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، اور اس بار ان کا نام معروف بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑ گئیں جب ایک رئیلٹی شو کے دوران اداکارہ شلپا شیٹی نے مذاق میں بادشاہ کو تارا کا نام لے کر چھیڑا۔ شلپا کے اس تبصرے پر بادشاہ شرما گئے، جس پر ناظرین نے فوری ردعمل دیا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے ممکنہ تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ View this post on Instagram A post shared by...